منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم)بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں منعقد کی گئی پہلی انٹر نیشنل کانفرنس برائے روایتی و غیر روایتی ہائیڈرو کاربن توانائی مشکلات و حل گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے تعلیم جام مہتاب تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس نے اہم مسائل کو اجاگر کیا ہے ،ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر ) تنویر فیض ایچ آئی (ایم) نے پاک چین اکنامک کوریڈور کی اہمیت پر روشنی ڈالی -

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے اس کے 50 کروڑ صارفین کے اکاﺅنٹس کی اہم معلومات چوری کر لی ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ڈیٹا کی چوری 2014 میں ہوئی تھی، جس میں ذاتی معلومات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سوال جواب چوری ہوئے، تاہم ہیکرز کو صارفین کے بینک اکاﺅنٹس اور کریڈٹ کارڈ کے بارے میں کچھ معلومات حاصل نہ ہوسکیں

۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں یاہو کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویریزون نے 4 ارب 80 کروڑ میں خرید لیا تھا۔فی الوقت اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملیں کہ حالیہ چوری کا اس کی فروخت اور اہمیت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔یاہو پر ممکنہ طور پر بڑے حملے کی خبریں گذشتہ ماہ سامنے آنا شروع ہوئی تھیں جبکہ ’پیس‘ نامی ہیکر نے بظاہر 20 کروڑ اکاﺅنٹس کی معلومات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے سال 2014 سے اپنے اکاﺅنٹس کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے تو وہ انھیں تبدیل کر لیں۔


ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن خزاں 2016 سے پچاسواں تعلیمی سال شروع ہو گیا۔یونیورسٹی اپنے قیام کاگولڈن جوبلی سال منا رہی ہے ۔قائد اعظم یونیورسٹی تحقیق و تدریس میں مثالی مقام حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ،سال 2015 میں تحقیقی جرنلزم میں1018تحقیقی مقالے شائع ہوئے۔

پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے تحقیقی ایوارڈ برائے سال 2015-16 کااعلان کیا جس میں قائداعظم یونیورسٹی نے 309میں سے 48ایوارڈز حاصل کئے

ایمز ٹی وی ( کراچی ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طلبہ و طالبات کے لئے سائنس کے مضامین میں دلچسپی کے لئے داﺅد فاﺅ نڈیشن کے چیئر مین حسین داﺅد او سبرینا داﺅد کی کوششوں کو سراہا،گزشتہ روز داﺅد پبلک اسکول میں میگنیفائی سائنس ایگزیبیشن دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ کراچی میں اتنی بڑی اور شاندار تقریب اپنی جگہ ایک مثال ہے اور اس سے بچوں اور بڑوں دونوں میں تنقیدی سوچ کے فروغ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

 

کراچی میں اپنی نوعیت کی اس پہلی نمائش میں 70سے زیادہ مقامی اسکولوں کے 15,000سے زیادہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ نمائش جو کراچی بھر کے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لئے مفت ہے اتوار کو بھی جاری رہے گی ۔ سیکرٹری تعلیم سندھ ڈاکڑ فضل اللہ پیچو ہو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی انھوںنے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشیں طلبہ کو ایجادات کی تحقیق میں مصروف شخصیات کے ساتھ میل ملاپ کے موقع فراہم کرتی ہیں

ایمز ٹی وی (صحت)اقوام متحدہ کے صحت کے شعبے میں بہتری کی جانب کوششوں کے لیے قائم ایس ڈی جی (اسسٹینبل ڈیولپمنٹ گولز) کے پہلے جائزے میں پاکستان 188 ممالک کی فہرست میں 149 ویں نمبر پر ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے عنوان سے جائزہ کا افتتاح ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔ مطالعے میں تمام ممالک کی ترتیب صفر سے 100 تک کے انڈیکس اسکور کے ذریعے کی ہے۔پاکستان کا اسکور بنگلہ دیش اور موریطانیہ کے ساتھ 38 ہے جو ہندوستان سے 6 درجے جبکہ ایران سے کئی درجے کم ہے

۔آغاخان یونیورسٹی سینٹر فار ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور اسٹڈی کے شریک مصنف پروفیسر ذوالفقار بھٹہ کا کہنا تھا کہ 'یہ مطالعات پاکستان کے لیے تنقیدی لحاظ سے بہت اہم ہے تاکہ وہ اس کی مدد سے موجودہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ صحت اور ایس ڈی جی سے متعلق اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔
مطالعے کے مطابق نظام میں وسعت، خاندانی منصوبہ بندی تک باآسانی رسائی، نومولود اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی سمیت کئی امور میں بہتری ایس ڈی جی میں بہتر پوزیشن کے لیے مددگار ہیں۔دوسری جانب ہیپاٹائٹس بی، بچوں میں موٹاپا، جرائم اور الکوحل کا استعمال کی حالت دگرگوں ہو چکی ہے۔آئس لینڈ 85 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا بالترتیب 82 اور 81 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہیں جبکہ افغانستان نچلی سطح پر موجود 10 ممالک میں شامل ہیں اور وسطی افریقی ریاستیں کم تر سطح کے 20 ممالک کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔کینیا کی ایس ڈی جی میں اسکور کی پوزیشن 2000 سے 2015کے دوران 33 سے 40 درجے کے ساتھ بہتر ہوئی ہے

۔اسٹڈی کے نتائج میں آمدنی، تعلیم اور پیدائش کی شرح کو صحت کی بہتری کے طورپر بھی اجاگر کیا گیا ہے اور ان معاملات پر صرف سرمایہ کاری کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ممالک انفرادی طور پر اپنے اہداف کے حصول میں متحرک ہیں جس کی ایک مثال سروے میں شامل اکثر ممالک میں شرح اموات ایک لاکھ کی پیدائش کی تناسب میں 70 اموات ہیں جو ایس ڈی جی کے اہداف کو موثر طور پر چھو رہا ہے، اس کے برعکس کوئی بھی ملک بچوں میں موٹاپے کے خاتمے یا ایچ آئی وی اور تپ دق جیسے متعدی امراض کو جڑ سے ختم کرنے کے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایف اے پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

نتائج کے مطابق ریگولر امیدواروں کا مجموعی نتیجہ 26.04اور پرائیویٹ امیدواروں کا نتیجہ 5.96فیصد رہا۔ امتحانات مین کل6386ریگولر امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 1663امیدوار کامیاب قرار پائے ۔جبکہ 1577پرائیویٹ امیدواروں میں سے 94امیدوار پاس ہوئے ۔

ایمز ٹی وی(کراچی،تعلیم)ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس کا ساتواں سالانہ کانو وکیشن 25 ستمبر کو اوجھا کیمپس میں منعقد ہو گا۔ جس میں تقریباََ 1100گریجو یشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مختلف علوم میں ڈگریاں دی جائینگی.

کانو وکیشن میں ڈاﺅ یونیورسٹی کے سنڈیکٹ اراکین سمیت بڑی تعداد میں پروفیسرز، چیئرمین ، ایچ او ڈیز، لیکچرارز،فزیشنز، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی شرکت کرینگے۔واضح رہے ڈاﺅ یونیورسٹی میں اب تک 7384 انڈر گریجویٹ اور 1564 تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)بہاماس میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں پر وزارت خزانہ نےنوٹس لے لیا، اسحاق ڈار نے ایف بی آر،ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کو کسی کے رتبے اور عہدے کا لحاظ کیے بغیر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

بہاماس لیکس کے فوراً بعد وزارت خزانہ متحرک ہوگئی ہے ۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بہاماس لیکس میں آنے والے ناموں کی فورا ًتحقیقات کی جائیں، ہر کسی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

آئی سی آئی جے کے انکشافات میں 69 کمپنیوں میں 150 پاکستانیوں کے نام سامنے آئے


ایمزٹی وی (اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور انہیں رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ق لیگ کےسربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے ق لیگ کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے باقاعددعوت دی جس پر چودھری شجاعت نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا

جبکہ اس حوالے سے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن اور اپوزیشن کا حق ہے مگر احتجاج میں کسی کے گھر کا گھیراﺅ نہ کیا جائے ۔”پاناما لیکس پر تحقیقات ہونی چاہئیں “۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے گھر کا گھیراﺅ کرنے کا تاثر غلط ہے ۔ رائے ونڈ شریف برادران کی ملکیت نہیں۔ پی ٹی آئی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور پاناما لیکس سمیت کسی کرپشن پر سمجوتہ نہیں کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے چودھری شجاعت کو یہ بھی کہا ہے کہ ق لیگ اگر رائیونڈ مارچ میں شریک ہو تو قومی خدمت ہو گی ۔


ایمزٹی وی(تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولرکے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج میں15سے زائدسرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10فیصد سے بھی کم نتائج لائے ہیں۔

ان تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بلدیہ ٹاؤن کانتیجہ 9.70فیصد،ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج(شام)کا9.38فیصد،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج منگھو پیرکا8.11فیصد،این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول (اردو میڈیم)کا 5.50فیصد،اقراء گرامرہائرسیکنڈری اسکول کا 5فیصد ،جبکہ کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس، بنوریہ انٹرمیڈیٹ کالج سائٹ،طارق بن زیاد کالج شاہ فیصل کالج،ٹرمین اسکول سسٹم (انٹرمیڈیٹ)، اقراء انٹرمیڈیٹ کالج برائے بوائز اینڈ گرلزشاہ فیصل کالونی،ایم ٹی آئی ہائر سیکنڈری اسکول،علامہ اقبال انٹر گرلز کالج اسٹیل ٹاؤن،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر بابابھٹ،کمال گرامر ہائر سیکنڈری اسکول اوروائٹ روزگرامرہائر سیکنڈری اسکول کاصفرفیصد ہے ۔