منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (صحت)طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس کا مثالی طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مسلز بنانے اور فالتو چربی سے جلد چھٹکارے کے لیے سخت ورزش اور عام معمول کی غذا میں کمی لانا بہترین طریقہ ہے۔اس حوالے سے ماہرین نے 40 نوجوانوں کو دو گروپس میں تقسیم کرکے تجربہ کیا۔دونوں گروپس کو کم کیلوریز والی غذا اور مہینے میں چھ روز کی ورزش کے معمول کو اپنانے کی ہدایت کی گئی، جس میں سے ایک گروپ کو دوسرے کے مقابلے میں زیادہ پروٹین کا استعمال کرایا گیا۔محققین نے تجربے کے اختتام پر دریافت کیا کہ جس گروپ کو زیادہ پروٹین کا استعمال کرایا گیا ان کے مسلز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ فالتو چربی بھی کافی حد تک کم ہوگئی۔دوسرے گروپ میں مسلز تو نہیں بڑھے مگر اس میں کوئی کمی بھی نہیں آئی جبکہ چربی کافی حد تک ضرور کم ہوگئی

 

۔محققین نے تسلیم کیا ہے کہ یہ کافی سخت عمل ہے، ہم بس دیکھنا چاہتے تھے کہ لوگ کتنی تیزی سے بہتر جسمانی ساخت میں آجاتے ہیں، ان کے مسلز بہتر اور فٹنس بہتر ہوتی ہے۔ان کے بقول ورزش خاص طورپر وزن اٹھانا مسلز کو سگنل دیتے ہیں کہ اب اضافہ ہونا چاہئے چاہے کھانے کی مقدار میں نمایاں کمی ہی کیوں نہ کردی جائے۔تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ اس طریقہ کار کو زیادہ طویل دورانیے تک اپانا نہیں چاہئے اور ایک ماہ سے زیادہ اس پر عمل نہیں کرنا چاہئے۔یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔

 
 

ایمز ٹی وی (صحت)گر آپ کو چاکلیٹ کھانا پسند ہے تو خوش ہوجائیے کیونکہ ماہرین کے مطابق ناشتہ میں چاکلیٹ کھانا آپ کی دماغی صلاحیت میں اضافہ اور وزن میں کمی کر سکتا ہے۔یہ تحقیق نیویارک کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی جہاں 23 سے 80 سال تک کی عمر کے 968 افراد کا جائزہ لیا گیا۔ ان لوگوں نے ایک عرصہ تک اپنے ناشتہ میں چاکلیٹ کا استعمال کیا۔اس سے قبل بھی تل ابیب کے طبی ماہرین نے تحقیق پیش کی تھی کہ وہ ایک طویل عرصہ تک روز صبح ناشتہ میں چاکلیٹ کا استعمال کرتے رہے۔ اس سے ان کی دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوا ور وہ اپنے کام کو بہتر طریقے سے کرنے میں کامیاب رہے۔طبی ماہرین کے مطابق جب آپ صبح سو کر اٹھتے ہیں تو آپ کے دماغ کو فوری طور پر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

اس وقت آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں وہ آپ کے دماغ کو توانائی پہنچانے میں صرف ہوجاتی ہے۔اس کے برعکس دن کے درمیانی حصہ میں ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم کا حصہ بن جاتی ہے اور ذخیرہ ہوکر چربی پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ایک عام تصور یہ بھی ہے کہ چاکلیٹ وزن میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد چاکلیٹ کھانا چھوڑ دیتے ہیں، تاہم تحقیق کے مطابق چاکلیٹ وزن میں کمی کرنے کے لیے بھی معاون ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ صبح 9 بجے سے قبل زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کھائیں گے تو وہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ لیکن اگر اس کے بعد آپ کم مقدار میں بھی چاکلیٹ کھائیں گے تو وہ آپ میں موٹاپے کا سبب بنے گی۔ماہرین کے مطابق چاکلیٹ میں وہی فائدہ مند اجزا پائے جاتے ہیں جو بغیر دودھ کی چائے، اور پودوں پر لگنے والے پھلوں جیسے انگور اور سیبوں میں پائے جاتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی اوراگست کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران 24کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کی گئی تھی تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 11کروڑ 26لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی اور اگست کے مہینوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد(انفلوز) میں نمایاں کمی کا رجحان رہا، 2ماہ کے دوران ایف ڈی آئی انفلوز 44کروڑ 62لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 17کروڑ 76لاکھ ڈالر رہے جبکہ ایف ڈی آئی کے انخلا(آوٹ فلوز) کی مالیت 20 کروڑ 54لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، اس دوران پورٹ فولیو انویسٹمنٹ میں مثبت رجحان دیکھاگیا۔

 

گزشتہ سال جولائی اگست میں پورٹ فولیوانویسٹمنٹ کا انخلا ہوا تھا جس کی مالیت 7 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی تھی تاہم رواں سال پورٹ فولیو انویسٹمنٹ مثبت 4کروڑ14لاکھ ڈالر رہی جوگزشتہ سال سے 11 کروڑ 38لاکھ ڈالر (157.3فیصد) زائد ہے، غیرملکی نجی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی جمع پورٹ فولیوانویسٹمنٹ) 8.6 فیصد کمی سے 15کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی ، اس طرح 2 ماہ کے دوران پاکستان میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 3.3 فیصد کمی سے 15کروڑ 39لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 15کروڑ 92لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2016کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 4کروڑ 83لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ایف ڈی آئی کی مالیت 11کروڑ 37لاکھ ڈالر رہی تھی، اگست 2015کے مقابلے میں اگست 2016 کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 1 کروڑ 67لاکھ ڈالر کمی سے 4کروڑ1 لاکھ ڈالر رہی، اگست 2015کے دوران مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 5 کروڑ 68لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

ایمز ٹی وی (تجارت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا ہے کہ مقامی ٹریکٹر ساز کمپنیاں معیاری اور اچھی کوالٹی کے ٹریکٹرز بنانے میں ناکام ہوچکی ہیں، اگر یہی رویہ رہا تو خریداری بند کرکے ٹریکٹرز کی درآمد شروع کر دیں گے۔

گزشتہ روز این اے آر سی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شاکر بشیر اعوان کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سکندر بوسن، ممبران کمیٹی اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے حکام نے ٹینڈر کے ذریعے مختلف اشیا کی خریداری کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹینڈر کے ذریعے شفاف طریقے سے امور سر انجام دیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر زرعی ٹریکٹرز کے مختلف امور زیر غور آئے۔

وفاقی وزیر سکندر بوسن نے کہا کہ ملکی سطح پر ناقص زرعی ٹریکٹرز تیار ہو رہے ہیں جو 1لاکھ کلو میٹر بھی نہیں چلتے اور خراب ہو جاتے ہیں، اس لیے ملک میں عالمی معیار کے ٹریکٹرز کی تیاری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔قائمہ کمیٹی نے کہاکہ مقامی ٹریکٹر ساز کمپنیاں معیاری اور اچھی کوالٹی کے ٹریکٹرز بنانے میں ناکام ہوچکی ہیں، اگر ان کا یہی رویہ رہا تو ٹریکٹرز کی مقامی سطح پر خریداری بند کرکے درآمد شروع کر دیں گے۔ کمیٹی نے ملک میں ٹریکٹرز تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ معیاری ٹریکٹرز تیار کیے جائیں، اس حوالے سے حکومتی ادارے چیک اینڈ بیلنس کے لیے اقدامات کریں۔

 
 

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی حکومت نے عالمی سطح پر میڈ ان پاکستان اشیا کی شناخت کیلیے ملکی اشیا کی انٹرنیشنل رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں قانون سازی کی جائیگی، قانونی مسودے کی تیاری کیلیے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے مقصد سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔

وزارت تجارت کی دستاویزکے مطابق رواں سال کے آخر تک ملکی اشیا کی عالمی سطح پر رجسٹریشن کیلیے قانون سازی مکمل کر لی جائیگی، وزارت کے افسران کو 4 ماہ کے اندر بل کا ڈرافٹ تیار کرکے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اشیا کی پہچان میڈ ان پاکستان بن سکے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے رابطہ کرنے پربتایا کہ کارپوریٹ لا متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ملک میں کیا استعمال ہو رہا ہے اور اسکی شناخت کو اجاگر کیا جائے گا،

 

جس طرح بھارت نے باسمتی چاول کو عالمی سطح پر متعارف کرایا ہوا ہے پاکستانی اشیا کو بھی ملکی اور عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرایا جائیگا، اس کیلیے قانون سازی کی جائیگی،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلیے اجلاس بلائے جا رہے ہیں۔ ہم عالمی سطح پر بھارت کے رجسٹرڈ شدہ باسمتی چاول سمیت دیگر اشیا کی مخالفت نہیں کرینگے بلکہ ہم اپنا باسمتی چاول رجسٹر کرائیں گے اور دنیا کو پاکستان ساختہ اشیا کے متعلق آگہی دیں گے۔

 
 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) سلیبرٹیز اور فنکاروں کے مداح عام لوگ تو ہوتے ہی ہیں لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے جب خود کوئی اسٹار کسی دوسرے اسٹار کا بڑا فین ہو اور اس کے سامنے آتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ کبھی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور، ہولی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹمین سے 'دفع ہوجاؤ' جیسا جملہ سنتے ہیں تو کبھی سنی لیون بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی ہوا۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان کے ہمراہ پہلی مرتبہ فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ فی الحال جاری ہے۔ ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کی وجہ سے کافی جذباتی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق 23 سالہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران ایک اہم سین کے ڈائیلاگ بھول گئیں، وہ اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خیال سے اتنی جذباتی تھیں کہ انہوں نے رونا شروع کردیا۔ اس واقعے کے بعد فلم کا عملہ کافی پریشان ہوگیا تاہم شاہ رخ خان نے وہاں پہنچ کر اداکارہ کو چپ کروایا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں جن میں رشی کپور اور کرینہ کپور خان شامل ہیں۔ عالیہ کی آخری ریلیز فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں انہوں نے ایک بہاری مہاجر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہوئی۔

 
 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ ڈیسک) بھارتی صحافی اور معروف بلاگر سومیادپتا بینر جی نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے فلم نگری سے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو کسی بھی عام سے واقعے کو بنیاد بنا کرتذلیل کرنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے لیکن اب مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوجی اڈے پر حملے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان بھی انتہا پسندوں کا ہدف بن چکے ہیں اور انہیں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بھارتی صحافی اور معروف بلاگر سومیادپتا بینر جی نے پاکستانی اداکار فواد خان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں اداکار سمیت تمام پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کا کہتے ہوئے بالی ووڈ سے بھی پاکستانی اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ فواد پر چند سالوں میں ہم نے بہت محبت نچھاور کی ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کرسکتے لیکن موجودہ کشیدگی میں فواد نے خود کو الگ رکھا ہے لہٰذا ڈیئر فواد اب وقت ہے کہ آپ اپنے وطن واپس لوٹ جائیں۔ واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے اس سے قبل بھی استاد غلام علی ،راحت فتح علی خان سمیت کئی اداکاروں اور گلوکاروں کو دھمکیاں دی ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) پاکستانی اداکارفواد خان نے بالی ووڈ میں انٹری کے بعد بہت تیزی سے اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی تعریفوں کے پل بھی باندھے گئے جب کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ بھی کیا تاہم اب اداکار بالی ووڈ کے دبنگ خان کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گرہونے کوتیارہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں پاکستانی اداکارفواد خان اپنی اداکاری سے دھوم تومچا ہی چکے ہیں جہاں اب ہدایتکارانہیں اپنی اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے بھی خواہشمند ہیں تاہم اداکار فلم نگری میں ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے اب دبنگ سلمان خان کے ساتھ بڑی اسکرین پرنظر آنے والے ہیں۔

 

اداکارفواد خان سب سے زیادہ انتطارکرائی جانے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے بعد اب ہدایتکار”نتن ککر” کی نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کے ہمراہ نظرآئیں گے جس کی تصدیق فلم کے ہدایتکارکی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ انٹرویوکے دوران فلم کے ہدایتکارنتن ککرکا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کردیا جائے گا جب کہ ابھی ہم اداکارہ کی تلاش کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے ہدایتکارکا کہنا تھا کہ یہ ایک شہری محبت پرمبنی کہانی ہے جب کہ اس سے بھی دلچسپ یہ ایک لڑکے اورلڑکی کے رشتے سے متعلق بھی ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( کھیل) بھارتی ویب سائٹ نے دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی کو سب سے پہلے نمبر پر رکھا ہے، فہرست میں احمد شہزاد اور عمران خان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں دنیا بھر کے مختلف ادوارمیں کھیلنے والے کرکٹرز کو زیر غور لایا گیا مگر زیادہ توجہ حالیہ یا ماضی قریب میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں پر ہی دی گئی، اس دلکش الیون میں آفریدی کو بطور اوپنر پہلے نمبر پر رکھا گیا۔

شاہد آفریدی کے بعد الیسٹر کک، احمد شہزاد، مائیکل کلارک، ویرات کوہلی، کیون پیٹرسن، ڈیوڈ گاور، عمران خان، بریٹ لی، جیمز اینڈرسن اور شین بونڈ موجود ہیں۔

ایمز ٹی وی ( کھیل) فاسٹ بولر محمد عامر اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی دبئی روانہ ہو گئے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی دبئی روانہ ہو گئے جہاں پیسر کی نئی دلہن نرجس بھی ان کے ہمراہ تھیں، یو اے ای پہنچ کرمحمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

محمد عامرکے بھائی اوران کی اہلیہ نرجس ملک کے اہل خانہ بھی انکے ہمراہ تھے، محمد عامر23 ستمبرسے شروع ہونے والی 3 ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کیلیے دستیاب ہیں