منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم)سٹی تھانہ بھمبر کی حدود میں پراسرار طور پرمیٹرک کی طالبہ کو قتل کردیاگیا۔ جبکہ ورثاء کی طرف سے خلیل نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواحی گائوں مچھوڑہ کی میٹرک کی طالبہ(د)دختر اللہ دتہ کو گزشتہ دنوں اپنے ہی گائوں کاخلیل نامی نوجوان لے کر فرار ہوگیا تھا جسے گزشتہ روز تلاش کرکے گھر واپس لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق رات کو لڑکی کوپراسرار طور پرگولی مار کر قتل کر دیا گیا،ورثاء نے پولیس کو دی گئی درخواست میں خلیل کو ملزم نامزد کیا ہے ، سٹی تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر متحدہ کے کنوینیر کا نام پھر تبدیل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر کنوینیر کے خانے میں فاروق ستار کی جگہ ندیم نصرت کانام دیدیا گیا ہے تاہم خبر منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کوتاہی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ندیم نصرت کا نام غلطی سے ڈالاگیا ہے تاہم اب ڈپٹی کنوینیر کے خانے مین فاروق ستار کا نام درج کر دیا گیاہے تاہم فاروق ستار کی جگہ ندیم نصرت کا نام کیسے آیا اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ کے اصل کنوینیر فاروق ستار ہیں تاہم نسرین جلیل بھی ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینیر ہیں


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سال2013 کے دوران کی گئی 74تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جو لوگ اہل نہیں وہ عہدے چھوڑ دیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالت

عظمی کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خلاف ضابطہ تقرریوں پر مئی میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا۔فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2011 سے2013کے دوران کی گئی74 بھرتیوں کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں ان چوہتر بھرتیوں کو خلاف میرٹ قرار دیا تھاجبکہ سابق وائس چیرمین پنجاب بارکونسل نےدسمبر 2013 میں ان بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


ایمزٹی وی(چارسدہ) چارسدہ میں پولیس موبائل پر حملے سے 3 اہلکاروں سمیت 6افرد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شبقدر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا


ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)صوبہ سندھ ملک میں گیس جب کہ خیبر پختونخوا تیل کی پیداوار میں پہلے نمبر پر آگیا۔
میڈیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں تیل کی 3 کروڑ16 لاکھ بیرل سے زائد کی پیداوار ہو رہی ہے جس میں کے پی کے 50 فیصد تیل کی پیداوار والا صوبہ ہے، سندھ 32.53فیصد، پنجاب 17.27 فیصد اور بلوچستان سے 0.12فیصد تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملک میں گیس کی مجموعی پیداوار 14 لاکھ 81ہزار سے زائد ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں سندھ 65.97 فیصد گیس پیدا کر کے سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر بلوچستان آتا ہے جہاں سے 21 فیصد سے زائد گیس پیدا ہو رہی ہے،کے پی کے میں 9.40فیصد جبکہ پنجاب سے صرف 3.55فیصد گیس پیدا ہو رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں سال جون تک 986 کنویں تیل اور گیس کی دریافٹ کے لیے کھودے گئے جن میں سے77 کنوؤں سے تیل کی برآمد ہوئی ہے جبکہ 268 کنوؤں سے گیس کی دریافت ہوئی جس سے ملک کا قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملی۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میں مین آف دا میچ رہے۔سرفراز احمد کہتے ہیں پاکستانی کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے کہ نئے لڑکے پرفارم کررہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد چھاگئے۔

عمدہ کپتانی سے نہ صرف ٹیم نے لگاتار تیسری بار فتح حاصل کی،بلکہ مین آف میچ بھی قرار پائے۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ سب پلیئرز کو جاتا ہے جنہوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔پاکستان کے لیے اچھا اشارہ ہے کہ نئے لڑکے اوپر آرہے ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنےپرتوجہ ہے۔ون ڈے کی کپتانی کا بالکل بھی نہیں سوچ رہا۔ گرین شرٹس 27 تاریخ کو آخری ٹی 20 میچ میں کالی آندھی کا وائٹ واش کرنے میدان میں اتریں گی۔

ایمز ٹی وی (کھیل) شعیب اختر کا کہنا ہے پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ،مگر اس سے اچھا کھیل بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔ محمد یوسف کہتے ہیں سب بلے بازوں خصوصاً سرفراز نے زبردست بیٹنگ کی۔ شعیب اختر کہتے ہیں سیریز جیت کر دکھانا تھی جیت کر دکھادی۔سکندر بخت کہتے ہیں وہاب ریاض کو بولنگ بہتر بنانا ہوگی۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی بیٹنگ پرفامنس دی مگر اس سے اچھی ہوسکتی تھی۔بیٹنگ بہتر کرنی پڑے گی کیونکہ اچھی ٹیمیں ٹف ٹائم دیں گی شعیب اختر نے کہا اصل ہدف سیریز جیتنا تھااورپاکستانی بالرز نے بہتر بالنگ کی۔

ایمز ٹی وی (کھیل) انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا، گرین شرٹس نے چین کو بھی یکطرفہ مقابلے میں6-0 سے شکست دیدی، قومی ٹیم کی طرف سے امجد علی اور افراز نے2، 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا، خیراللہ اور علی عزیز نے ایک، ایک گول کیا، پاکستانی ٹیم ایک دن آرام کے بعدمنگل 27 ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریگی۔
ادھر پاکستانی ٹیم کے منیجر کامران اشرف کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خاصے مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ گرین شرٹس عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچوں میں بھی جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 18ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ روز شیڈول مقابلے میں چین کو بھی صفر کے مقابلے میں 6گول سے زیرکرکے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا، یاد رہے کہ گرین شرٹس نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں چائینز تائپے کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے زیر کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ چین کیخلاف بھی جاری رکھا اور حریف سائیڈ کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے بازی اپنے نام کی۔
کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور فاروڈز نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع بھی کیے تاہم پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پاکستانی ٹیم نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اسکور 1-0 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑی خطرناک موڈ میں نظر آئے اور انھوں نے حریف ٹیم کو تمام شعبوں میں بے بس کرتے ہوئے35 منٹ کے کھیل میں5گول کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، پاکستان کی طرف سے امجد علی اور افراز سب سے کامیاب کھلاڑی رہے ، دونوں نے 2، 2 بار گیند کو جال میں پھینک کر قومی ٹیم کی فتح آسان بنا دی۔
خیر اللہ اور علی عزیز ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک دن کے آرام کے بعد27 ستمبر کو ایشیا کپ کے مزید تین میچز ہوں گے، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 27 ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گی۔ چائینز تائپے کی ٹیم چین کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیگی جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ اومان سے ہوگا، ادھر پاکستانی ٹیم کے منیجر کامران اشرف کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خاصے مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیں کہ گرین شرٹس عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچوں میں بھی جاری رکھیں گے۔
میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی کاوشوں سے اومان کی ٹیم کے پاکستان آنے سے نہ صرف ملک میں ہاکی کی رونقیں بحال ہوئیں بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کو بھی پریکٹس کا بھر پور موقع ملا،ان کا کہنا تھا کہ دو میچوں کے دوران ہم نے مجموعی طور پر بارہ گول کیے جبکہ ہمارے خلاف صرف ایک گول ہوا، اس نتائج سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔کامران اشرف نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ نہ صرف ہانگ کانگ کیخلاف جاری رکھیں گے بلکہ ایونٹ کے فیصلہ کن راؤنڈ میں بھی شاندارکھیل کے ذریعے فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

ایمز ٹی وی ( کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے سائنس، آرٹس ، کامرس ، ڈپلومہ ان فیزیکل ایجو کیشن اور میڈیکل ٹیکنالو جی کے انرولمنٹ فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انڑ میڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017 میں حصہ لینے کے خواہشمند ان تمام شعبوں میں اپنے انرولمنٹ فارمز750 روپے فیس کے ساتھ 26ستمبر2016 سے 25 اکتوبر2016 تک اپنے کا لجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ جبکہ کالج پرنسپلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام امیدواروں کے انرولمنٹ فارم اور پے آرڈرز27 اکتوبراور28اکتوبر2016، تک انڑ بورڈ آفس کے انرولمنٹ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ کے اکاﺅنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 
 

ایمز ٹی وی (کھیل) نوجوان بولر اسد رضا نے ڈومیسٹک کرکٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیراہتمام انٹرریجن انڈر 19تین روزہ میچز کے ٹورنامنٹ میں نیازاسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، فیصل آباد نے عبدالصمد اور محمد شاہدکی سنچریزکی بدولت 346 کا مجموعہ حاصل کیا،حیدرآبادکی جوابی اننگزمیں اسدرضا نے ابتدا میں ہی تباہی پھیلاتے ہوئے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

اس کے بعد بھی دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر نے کسی اورکوشکارکرنے کا موقع نہ دیتے ہوئے تمام وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، انھوں نے 10وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 81پر ڈھیر کردیا۔ فالوآن کے بعد حیدرآباد کی دوسری اننگز میں بھی اسد رضا نے 4پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی،یوں پیسر نے میچ میں عوض 14شکار کیے، حیدرآباد کی ٹیم 156تک محدود رہی، فیصل آباد نے اننگز اور 109رنز سے فتح سمیٹی۔