منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (صحت)سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کا کہنا ہے کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ جعلی اورغیر قانونی ادویات فروخت کی جا رہی ہیں اس کے تدارک کے لیے ڈرگز کنٹرول اتھارٹی اقدامات کر رہی ہے۔وہ بدھ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ صحت سے متعلقہ وقفہ سوالات کے دوران متعداد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔

 

اس سوال پر کہ سندھ میں بعض اسپتالوں کو نجی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس کے باوجود وہاں ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں ،وزیر صحت نے کہا ہے کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ آئیڈیل صورت حال نہیں ہے مگر ہم نے اسپتالوں کی صورت حال کو بہتر بنایا ہے

 
 

ایمز ٹی وی ( کھیل) اب تک دنیا کی مختلف ٹیموں کے 9 کپتان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن گرز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

دنیا کی مختلف ٹیموں کے 9 کپتان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن گرز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، ان میں مصباح الحق کا نواں نمبر ہے، ان سے قبل اعزازحاصل کرنے والے کپتانوں میں اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، اسٹیون اسمتھ ( آسٹریلیا) مہندرا دھونی (بھارت ) اینڈریو اسٹروس (انگلینڈ)، گریم اسمتھ، ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ) شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کو باقاعدہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز ’گرز‘ دے دیا گیا آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں ٹیم بن گئی جس نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز حاصل کیا۔


ایمزٹی وی(نیو یارک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ ہے،داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں،پاکستان ہی دہشت گردی کا بنیادی شکار رہا ہے،انسانی ترقی ہی ہمارے مستقبل کا تعین کرے گی،ہمارے ہزاروں عوام، فوجیوں نے دہشتگردی میں جانیں دی ہیں،ضرب عضب آپریشن دنیا کا کامیاب ترین آپریشن ہے،انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں،داعش کو شکست دینے کی عالمی کوششیں ناگذیر ہو چکی ہیںبڑی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں،دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا ہے،پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ شکار ہوا ہے،پاکستان دہشت گردی کاسب سے زیادہ شکار ہواہے،دہشت گردی کو بیرونی حمایت حاصل رہی ہے، دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے ہزاروں شہری اور فوجی جوان شہید ہوئے ،انسداد دہشتگردی کے لیے اقدامات کامثبت نتیجہ آیاہے،ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی مہم ہے ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں 2لاکھ سے زیادہ فوج تعینات کی،دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے ،دہشت گردی کے خلاف کوششیں مشترکہ ہونی چاہیے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ بنیادی وجوہات کے حل کے بغیرنہیں جیتی جاسکتی'پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں-

افغانستان میں امن کا واحد راستہ افغانستان ہے، بھارت نے مذاکرات کے لیے نا قابل قبول شرائط رکھی ہیں،مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں،یہ بات سب کو واضح ہونی چاہیے کہ مذاکرات پاکستان پر کوئی احسان نہیں ہے،پاکستان بھارت امن کیلیے میں نے آگے بڑھ کر کام کیا ہے،بھارت کیساتھ تمام مسائل کے حل کیلیے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی،بھارت کیساتھ غیرمشروط طور پر کسی بھی فورم پر بات چیت کیلیے تیار ہیں،مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں بھارتی فورسزنے100سے زائدکشمیریوں کوشہیدکیا،انسداددہشت گردی کےاقدامات کے مثبت نتائج آئے،پاکستان اوربھارت کے مذاکرات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں،مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرپاکستان اوربھارت میں امن ممکن نہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام 70 سال سے آزادی کا انتظار کررہے ہیں،بے گناہ کشمیری بچوں اور خواتین کے قتل عام کی تحقیقات کی جائیں ،لوگوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا،بھارت کے ساتھ امن مذاکرات چاہتے ہیں،سرینگرمیں بچوں،خواتین کی بڑی تعدادسڑکوں پرنکل کرآزادی مانگ رہی ہے،ان مظالم سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے،برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آئے،برہان وانی کشمیر کی تحریک میں نئی علامت بن کر سامنے آیا،دہشتگردی کی جڑیں غربت اورلوگوں کےحق خود ارادیت سے محرومی میں ہے،بھارت کی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم ڈھائے،اس وقت تک دہشتگردی کاخاتمہ نہیں کر سکتے جب تک اس کی جڑوں کا تعین نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات دونوں ممالک کی ضرورت ہیں ،بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں،پاکستان بھارت کےساتھ امن چاہتاہے،مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے ہی خطرے میں اضافہ ٹل سکتا ہے،کشمیر میں ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈگ کمیٹی بنائی جائے،کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات ہونی چاہےے،مسئلہ کشمیر کے حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے آپسی مسائل کا حل ہونا ناممکن ہے،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے،بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا مکمل اہل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی امن اورترقی کےلیے اقوام متحدہ کاکردارقابل تحسین ہے،سیکیورٹی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دلو انے وعدہ پوراکرے،بھارت کوغیرمشروط طورپرتمام مسائل کے حل کیلیے مذاکرات کی دعوت دیتاہوں-

ایمز ٹی وی ( سری نگر) 8 جولائی برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور جنگی جرائم کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو کسی بھی صورت تھمنے میں نہیں آرہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 20 ستمبر 2016 کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے مزید 64 افراد کو گرفتار کرلیا جس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ وہاں ہر روز اوسطاً 50 افراد گرفتار کئے جارہے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت کو جلد از جلد کچلنے کےلئے فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کو ہر طرح کی آزادی دے رکھی ہے۔ اس سب کے باوجود بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج اور اُن کی جدوجہدِ آزادی، دونوں میں سے کسی کو بھی روکا نہیں جاسکا ہے۔ معاملات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ عالمی میڈیا میں بھارت کی غیراعلانیہ حمایت کرنے والے خبر رساں ادارے بھی اب مقبوضہ کشمیر میں واقعات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی علمبردار ایک سیکولر تنظیم ’’کولیشن آف سول سوسائٹیز‘‘ کے ترجمان خرم پرویز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے وکلاء نے اس گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خرم پرویز معذور ہیں لیکن انہیں کپواڑہ جیل میں عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے جو انسانی حقوق کی ایک اور کھلی خلاف ورزی ہے۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)سابق وزیراعظم چوہدری عبدا لمجید نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاء میں بھارت کوتھانیداربنانے کی پالیسی قبول نہیں، کشمیریوں نے حالیہ تحریک کونئی جہت بخشی،جس نے بھارت کوچکراکررکھ دیا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیس کروڑعوام کے وزیراعظم ہیں، امریکہ جانے سے قبل حریت کانفرنس کے ساتھ تمام کشمیری قیادت سے بھی مشاورت کرلیتے تو مقبوضہ وادی میں اچھا پیغام جاتا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے گناہوں کو چھپانے کیلئے اڑی حملہ کا ڈرامہ رچایا، پاکستان پر حملہ کی غلطی کی تو بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا ۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے گزشتہ روز کونی آئی لینڈ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ’’مشن کشمیر ــ‘‘ کے نام سے جارحانہ سفارتی مہم کا آغاز کر دیاہے ۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بلوچستان کے معاملے کو اچھالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ پاکستان کی جغرافیائی حدود کے اندر بھارتی مداخلت اور اس کا اعتراف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جرم ہے ۔ عالمی برادری بھارت کے سنگین جرائم کا فوری نوٹس لے ۔

سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ بھار تی حکمران اندرا ڈاکٹرائن پر عمل پیرا ہیں جس کا مقصد پڑوسی ممالک کو اندر سے کمزور کر کے ان پر غلبہ حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اڑی واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔ کسی بھی واقعہ کا پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی پرانی عادت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ میں نے او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔ تمام کشمیری اب آزادی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے ۔ اب ہم احتجاج ، ناکامی اور مایوسی کی سیاست نہیں کریں گے ۔ میں نے اس حوالے سے چھ نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا ہے ۔ ہمیں سب سے پہلے خود اپنی صفوں کو منظم کرنا ہو گا ۔ اقوام متحدہ کا رکن بننے والے بیشتر ممالک نے طویل جنگیں لڑ کر اور بیش بہا قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم کشمیری احساس کمتری کا شکار نہ ہوں ۔ مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کام کیا جائے ، اس موقع پر حریت رہنما خواجہ اشتیاق حمید ، قونصل جنرل پاکستان راجہ علی اعجاز ، راجہ محمد حلیم ، سردار سوار خان ، سردار امتیاز سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کااعلان کردیا ہے کامرس ریگولر کی پہلی دونوں پوزیشنیں جبکہ کامرس پرائیویٹ کی دوسری اورتیسری پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 36611 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 36245 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15836 امیدوار کامیاب قرارپائے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.69 فیصد رہاجبکہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 7176امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6975 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2762 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.60 فیصد رہا -

پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرتجارت شوکت ترین نے کہاہے کہ تمام ترنامساعد حالات کے باوجودانٹربورڈ کے تحت امتحانی نتائج کااجراء قابل تحسین ہے ،حکومت سندھ کوان کے ساتھ بھرپورتعاون کرناچاہیے ، پسماندہ علاقوں کے غریب طالب علموں کانمایاں پوزیشنیں حاصل کرنا نتائج کی شفافیت کی واضح دلیل ہے ، طلباوطالبات ملک وقوم کاقیمتی سرمایہ ہیں،نوجوانوں کواپنی ذمہ داریوں کوازخود احساس کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنے کردار کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس موقع پرچیئرمین بورڈ محمد اخترغوری،ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی، سیکریٹری بورڈ محمد عظیم،کالجز کے اساتذہ، پروفیسرزاورطلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجودتھی۔چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی محمد اخترغوری نے کہا کہ انٹربورڈ کے شفاف نتائج نے تمام سازشی عناصر کو ناکامی سے دوچارکردیا ہے ، انٹربورڈ کراچی تمام تر چیلنجز کا سامنابطریق احسن کررہا ہے جس سے امتحانی عمل اورمعیارتعلیم بہترہورہا ہے ۔ ان کاکہنا تھاکہ بعض نجی تعلیمی اداروں کاکئی برس سے بورڈ سے الحاق نہیں ہے جس کی وجہ سے بچوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے -

ایمز ٹی وی (کراچی،تعلیم) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین ا لصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران اور ملازمین کی مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایس بی کے تمام ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو پاکستان اسپورٹسں بورڈ کے بعض ملازمین کی ڈگریوں کو نوکری کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی جسں پر کمیٹی کے چیئر مین عبدالقہار خان وادان نے وزارت نے الصوبائی رابطہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر پاکستان اسپررٹس بورڈ کے 500سے زائد ملازمین اور افسران کی تعلیمی اسناد کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدق کا عمل مکمل کروایا جائے کیونکہ کمیٹی کے عمل میں بات آئی ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بعض افسران اور ملازمین ایسے عہدوں پر بھی کام کر رہے ہیں جن پر وہ پورا نہیں اترتے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ لوکل گورنمنٹ فنڈ نے چند روز قبل ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لینے کے خواہشمند ٹھیکیداروں کو پری کوالیکیفیشن کا کام جاری کرنے کے لیئے درخواستیں طلب کی تھیں اور 7ستمبر کے بعد ان کی ایوالوشن کا کام جاری ہے جس کے بعد پری کوالیفائی کرنے والے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر فارم جاری کیئے جائیں گے ،

 

واضح رہے 10ارب روپے کے منصوبوں میں نئے فلائی اوورانڈرپاس اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے زرائع کے مطابق بعض ٹھیکیداروں نے ابھی سے ہی مقابلے کے بغیر ٹھیکہ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں لیکن یہ وزیراعلی سندھ کے لیئے امتحان ہوگا کہ وہ کسی دباﺅ میں آتے ہیں یا میرٹ پر کام دیئے جاتے ہیں.

 
 

ایمز ٹی وی ( سان فرانسسکو) دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کے روحِ رواں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم ’’چین زکربرگ انیشی ایٹیو‘‘ آئندہ دس سال کے دوران بیماریوں کے خلاف جنگ کےلئے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر سے زیادہ رقم عطیہ کرے گی۔

یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ ’’یہ رقم بیماریوں سے حفاظت، ان کے علاج اور بیماری کے دوران بہتر دیکھ بھال جیسے شعبوں میں خرچ کی جائے گی،‘‘ زکربرگ نے کہا۔ البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ بیماریوں کا مکمل خاتمہ ایک بہت بڑا ہدف ہے۔ بعد ازاں فیس بُک پر جاری کردہ ایک بیان میں مارک زکربرگ نے لکھا کہ انہیں اپنے بچوں کی زندگی میں تمام بیماریاں ختم ہوجانے کی پوری امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں چار اقسام کی بیماریاں اموات کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہیں اور اگر ان پر قابو پالیا گیا تو یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔ بیماریوں کے علاج پر تحقیق کرنے کےلئے وہ جدید ترین ٹیکنالوجی، ڈی این اے سیکوینسنگ، بایوٹیکنالوجی اور ایسے دوسرے میدانوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی شراکت سے تحقیق کروائیں گے۔

دیگر اداروں کو فنڈنگ دینے کے علاوہ چین زکربرگ انیشی ایٹیو نے ’’بایو حب‘‘ (BioHub) کا اعلان بھی کیا ہے۔ بیماریوں پر تحقیق کا یہ جدید ترین مرکز 60 کروڑ ڈالر (تقریباً 60 ارب پاکستانی روپے) کی ابتدائی فنڈنگ سے شروع کیا جارہا ہے جو دنیا کے مایہ ناز سائنسدانوں اور انجینئروں کی خدمات حاصل کرنے کے علاوہ اسٹینفرڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور برکلے یونیورسٹی وغیرہ سے بھی تحقیقی تعاون و اشتراک کیا جائے گا۔

ان سے پہلے مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور روحِ رواں بل گیٹس کا فلاحی ادارہ ’’میلنڈا اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ بھی ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور صحت کےلئے کئی ارب ڈالر عطیہ کرچکا ہے۔ مارک زکربرگ کے اس اعلان کو بل گیٹس نے بھی سراہا ہے۔
یاد رہے کہ زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے بیٹی کی پیدائش پر فیس بُک میں 45 ارب ڈالر مالیت کے اپنے حصص کی آمدنی فلاحی مقاصد کےلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔