منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیارہیں، بھارت اگر نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی مرضی لیکن کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں اوربورڈ کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے، سینئر کھلاڑی اچھے اندازمیں کرکٹ کوخیر باد کہیں تو اچھا پیغام جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل اب نائٹ کرکٹ ہی ہے ، نائٹ کرکٹ کے لیے خود کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنا چاہیے

ایمز ٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان اینڈ ٹیچرز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سعید مندو خیل نے بی اے/ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ وآپس لے لیا انہوں نے کہا کہ بی پی ایل اے کے لیئے جائز مطالبات کے لیئے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ وائس چانسلر بلو چستان یو نیورسٹی نے بی پی ایل اے کی قیادت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو امتحانی پریکٹیکل پیپر مارکنگ معاوضہ کے نئے ریٹس کا نو ٹیفکیشن جاری کرے گی لہذٰا بی پی ایل اے وائس چانسلر کے احسن اقدام کو سرا ہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ تعلیم کی بہتری اور ہمارے اساتذہ کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوںگے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیدیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص کر دیا ہے جبکہ چیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ روزانہ قرعہ اندازی کےذریعے ایک طالب علم کے ایک سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

لاہور قلندرز کےچیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ جاز رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص ہوگا جہاں آنے والے اسٹوڈنٹس میں سے ایک طالب علم کے پورے سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

ایمز ٹی وی ( لاہور ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ سری لنکا اور پاکستان میں طے ہونے والے باہمی معاہدوں پر غوروخوض کے لیئے ورکنگ گروپ کا پہلا اجلا س ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ شمائل احمد خواجہ نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی گروتھ سڑیٹجی کے مختلف اہم پہلوووں سے متعلق تیار کی گئی تفصیلی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لیے ایک بار پھر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پر نظریں جما لیں۔

ایسا لگتا کہ پی سی بی کو اظہر محمود کےسوا کوئی اور باؤلنگ کوچ پسند نہیں یا بورڈ کوئی نیا کوچ تلاش نہیں کرنا چاہتا۔ شاید اسی لیےاب پھر بورڈ حکام نے اظہر محمود پر نظریں جما لی ہیں۔

اظہر محمود ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے انہی کی خدمات حاصل کی گئی ۔

ذرائع کہتے ہیں کہ اظہر محمود سے معاہدے میں کوچنگ کی مدت اور مالی معاملات طے ہونے پر جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے پریس کانفرنس میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور نواب اکبر بگٹی کے پوتےشاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ براہمدغ بگٹی بھارت میں رہے یا جینوا میں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

نواب اکبر بگٹی نے بلوچستان کے الحاق کے سلسلے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، نواب اکبر بگٹی کے نظریئے کے مطابق ہم مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں، ماضی میں ملک کا دفاع افواج کے ساتھ قبائلیوں نے بھی کیا تھا لہذا اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے جب کہ اس وقت بیان بازی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ سونامی کا دعوی کرنے والے اپنی طاقت بھی ظاہر نہ کر سکے اور عمران خان کا پہلا دھرنا قادری کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اب تک اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور ہمارے آئی ڈی پیز کو تاحال آبائی علاقوں کو نہیں بھجوایا گیا۔


ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ع،ران خان کارچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے خود کو الطاف حسین سے دورکرلیا لہٰذا اب ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی مسئلہ نہیں اورایم کیو ایم پاکستان کو ویلکم کرتے ہیں جب کہ ہماری بہت سی چیزیں ایم کیوایم سے ملتی ہیں،الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جوزبان استعمال کی اس کے خلاف کراچی کا جلسہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما مارچ کے لیے پورے ملک سے لوگوں کی شمولیت کےلیے لوگوں کو جمع کرناہے اور رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی والوں کو دعوت دینے آیا ہوں، امید ہے کہ کراچی سے بڑی تعداد میں افراد مارچ میں شرکت کریں گے۔

چئیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر انصاف کے لیے دباؤ ڈال کر نیا پاکستان بنارہے ہیں کیونکہ نیا پاکستان سڑکوں پر نہیں بلکہ اداروں سے بنے گا جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سیاسی طورپرفنڈریزنگ کرتی ہے، پی ٹی آئی پورے ملک کو جوڑنے والی جماعت ہے اور تحریک انصاف آج مقبولیت کی بلندیوں پرہے لہذا 30 تاریخ کو لوگ دیکھیں گے کہ تحریک انصاف کی طاقت کتنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناماپیپرزمیں جس جس کا نام آیا ہے ان سب کے خلاف تحقیقات ہوگی جب کہ پاناماانویسٹی گیشن پربیرون ملک کے انویسٹی گیٹرصحافیوں نے ایف آئی آرکٹوا دی ہے۔


ایمزٹی وی(سری نگر) گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بے رحمانہ فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 22 سالہ نوجوان وسیم احمد لون کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا، کرفیو کے باوجود وسیم احمد لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عوام نے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام بارہ مولا میں رفیع آباد کے ندیہل نامی علاقے میں چاول کے کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں پر وہاں سے گزرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وسیم احمد لون سمیت خاتون بھی زخمی ہوئیں تاہم وسیم احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کئے جانے پر پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین سے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کرانے کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہائیکورٹ نے دوبارہ رجسٹریشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔


ایمزٹی وی(چمن) بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے۔

\ذرائع کے مطابق چمن پریس کلب کے سامنے قبائلی عمائدین کی قیادت میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر مشرقی اور مغربی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ کا اعلان بھی ہوا تو قبائلی عوام اپنی مجاہد فورس بنا کر پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ مل کر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر بھیج دیں گے۔ بھارت مخالف ریلی میں شریک مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر ’’دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘‘ کے نعرے درج تھے۔