Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی نے بی کام کے نتائج کا اعلان کردیا ۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں کل 16904 طلباوطالبات شریک ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 20.35فیصد رہ
ایمزٹی وی(کوئٹہ) عدالت نے ثاقبہ خودکشی کیس میں ملوث ملزمان کی درخواست مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مسلم باغ ہارون آغا نے کی ۔ دوران سماعت ثاقبہ خود کشی کیس میں ملزم گرلز کالج مسلم باغ کے کلرک محمود اور پرنسپل عابدہ غوث کی جانب سے درخواست ضمانت جمع کرائی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کلرک محمود کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کیس کی مرکزی ملزمہ پرنسپل عابدہ غوث کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ۔ سترہ سالہ ثاقبہ نے کالج انتظامیہ کی جانب سے داخلہ نہ بھجوانے پر 2 فروری کو خودکشی کی تھی اور اپنے اس فعل کی ذمہ داری کالج انتظامیہ پر عائد کی تھی ۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بھی بنایا گیا ۔ کمیشن نے مقررہ وقت سے قبل رپورٹ حکومت کو پیش کر دی تاہم دو ماہ گزر جانے کے باوجود رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس کے خلاف ثاقبہ کے لواحقین نے بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی آئینی درخواست جمع کرائی ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے18 طلبا کے داخلے منسوخ کردیئے۔جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر مارننگ ہروگرام برائے 2016 کے 12 جبکہ ایوننگ پروگرام کے 6 طلبا طلباوطالبات کی مارک شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناءپر ان کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) میر پور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اوفا ڈکلیئریشن میں کشمیر کا ذکر تک نہیں تاہم آپ کی دوستی آپ کو مبارک ہولیکن ہم کشمیر کےمؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، کشمیر کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے یہی ہمارا اور کارکنوں کا نعرہ ہے۔ چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پانامالیکس کا زورجلسوں پر ہے اور جلسےکرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ بہت مقبول ہیں جب کہ جلسوں میں اربوں روپے کے فنڈز کااعلان ایسے کررہے ہیں جیسے اتفاق فاؤنڈری اورپاناما کا پیسہ خرچ کررہے ہیں لیکن میاں صاحب شیرڈیزل پرنہیں چلتا جبکہ وزیراعظم نوازشریف کو نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے احتساب کی بات ہوتی ہے تو آپ کی پارٹی شورمچانا شروع کردیتی ہے لہٰذا جمہوریت کواحتساب سے خطرہ نہیں ہے اگرخطرہ ہے تو تخت رائیونڈ کوہے کیونکہ آپ جمہوریت نہیں تخت رائیونڈ کا راج چاہتے ہو۔ میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خارجہ پالیسی ناکام ہے، بلوچستان میں ڈرون حملے اور ایف سولہ کی خریداری میں بھی ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ آج ہماری ریاست دنیا میں تنہا کھڑی ہے، بھارت ہمارا مخالف ہے جب کہ افغانستان اور ایران بھی ناراض ہیں اور سی پیک کے منصوبے کو بھی متنازع بنایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مضبوط پاکستان ہی اپنے مخالف سے برابری کی بات کرسکتا ہے کیونکہ امن اس صورت میں ممکن ہے جب طاقتوں کے درمیان توازن ہو جب کہ میں جب بھی مودی کا ذکرکرتا ہوں تو میری نظرمیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کا منظرہوتا ہے۔
ایمزٹی وی (پسرور) تاجکستان میں پیشہ وارانہ ٹریننگ کی غرض سے گئے ہوئے پاکستان آرمی کے میجر نے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر قدم رکھتے ہی پاک سر زمین کو بوسہ دیا، اہل خانہ کو سلام کیا اوردم توڑ گئے۔ نواحی گاؤں گودھا کے رہائشی میجر مدثر عباد ٹریننگ کے سلسلے میں گزشتہ 3ماہ سے تاجکستان میں مقیم تھے، گزشتہ روز ٹریننگ مکمل کرکے وطن واپس آئے جیسے ہی وہ لاہور ایئر پورٹ پر اترے تو انھوں نے پاک سرزمین کو بوسہ دیا اور ایئر پورٹ سے باہر آئے جہاں ان کی فیملی انھیں خوش آمدید کہنے کیلیے موجود تھی، میجر مدثر نے استقبال کیلیے آنے والے اہل خانہ کو فوجی انداز میں سیلوٹ کیا اور آرام سے زمین پر بیٹھ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے اہل خانہ ان کی اچانک وفات سے سکتے میں آگئے۔ ان کی وفات پر پاک آرمی کے جوانوں نے ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گاؤں لا کر سپرد خاک کیا اور انھیں باقاعدہ گارڈ آف آنر دیا گیا، نماز جنازہ میں گیریژن کمانڈر سیالکوٹ ، پاک آرمی کے دیگر افسران ، اے سی پسرور ظہیر لیاقت اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ، ان کی وفات پر بار ایسوسی ایشن پسرور کے وکلا نے بھی یوم سوگ منایا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، میجر مدثر عباد نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راحیل شریف ترکی کے شہر ازمیر کے قریب ہونے والی پاک ترک مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقیں آج رات اورکل دن 2 مرحلوں میں ہوں گی اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کے دونوں مراحل میں شرکت کریں گے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے لئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سوات، مانسہرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ نے وزیراعظم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔
ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کے حل کے لئے مرحلے وار تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ریسٹ ہاﺅس میں فیڈریشن کی مینجنٹ باڈی کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین ریاست علی اکبر ، سینئر وائس چیئر مین غلام حسین پھل پوٹو، جنرل سیکرٹری مرتضی سیال اور دیگر نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سندھ بھر مین احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جس کے تحت قلم چھوڑ ہڑتال، احتجاجی مظاہرے ، علامتی بھوک ہڑتال اور آخر میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔