Reporter SS
لاہور: میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنےوالےطلبہ کی بڑی تعدادکے باعث گریڈاے لینے والے طلبہ کا بڑے اداروں میں داخلہ خطرے میں پڑگیا ہے
میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنے والے طلبہ کی بڑی تعدادکے باعث بڑے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے تشویش بڑھ گئی۔
بڑی یونیورسٹیز نے اوپن میرٹ ختم کرنے پر سوچ بچار شروع کردیا ۔لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق 60ہزار695طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جن میں سے 700سے زائد طلبہ نے 1100میں سے 1100نمبر حاصل کئے ۔
تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے میٹنگز کا آغازآج سے ہورہا ہے جن میں اوپن میرٹ کے بجائے انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا ۔
لاہور میں پبلک ویمن و بوائز کالجز کی تعداد 54 کےقریب ہےجبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون سیٹوں کی تعداد 58ہزار بتائی جارہی ہے جس کے باعث لاہور بورڈ میں پاس 2لاکھ88ہزار617طلبہ کی بڑی تعداد سرکاری کالجز میں داخلوں سے محروم رہے گی۔پونے دو لاکھ کے قریب طلبہ پبلک کالجز میں داخلوں سے محروم رہیں گے ۔
لاہور: دسویں اوربارہویں جماعت کےخصوصی امتحانات کیلئےپالیسی جاری کردی گئی۔
ایسے طلباوطالبات جواپنے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج سےمطمئن نہیں ان کو 15 روز میں بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی امتحانات برائےدسویں اور بارہوین جماعت کےلئےنئی پالیسی پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے آن لائن اجلاس میں منظوری دی گئی۔
پالیسی کے مطابق حاضری کی کمی کی وجہ سے جن طلبہ کے داخلے نہیں بھجوائے گئے تھے وہ داخلے بھجوا سکتے ہیں ،طلبہ کو ایک یا دو مضامین میں نمبر بہتر کرنے کیلئے امتحانات میں شرکت کی بھی اجازت ہوگی ،اضافی مضامین ،آخری چانس والے طلبہ بھی خصوصی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔
یاد رہےاس سے قبل مدت 30 دن رکھی گئی تھی۔
لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نےانڈرگریجویٹ پروگرامزمیں داخلےکےلئےمقررہ تاریخ میں توسیع کردی۔
ترجمان یو ای ٹی کے مطابق یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ پروگرامز کیلئے آن لائن داخلہ فارم اورپراسپیکٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اکتوبرہے
بی بی اے اور بی بی اے آئی ٹی کیلئے ای کیٹ لازمی نہیں ۔
لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2021 کے دوسرےمرحلےکے داخلوں میں توسیع کردی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی جانب سے
موصول درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاالحسنین کے مطابق داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
عمان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قومی ٹیم آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مد مقابل ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لینڈلی سمن اور فلیچر نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے کرس گیل بھی صرف 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کے باعث صرف 63 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں صرف ہٹ مئیر اور کیرن پولارڈ کے درمیان شراکت قائم ہوئی جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 130 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ میچز کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 24 تاریخ کو ہی بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے گیارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیاہے۔
نتائج آفیشل ویب سائٹ پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔
نتائج جاننے کےلئے FB(Space) roll no لکھ کر 5050پرسینڈ کریں۔
نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی وزیرنےپاکستان اوربھارت کےمیچ کومنسوخ کرنےکامطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہیے۔
بھارتی وزیر کے ساتھ ان کے دیگر دو وزرا نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کے لیے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونے والے میچ کو کسی اور سوچ کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔
خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
کراچی: کورونا وبا کے دوران اضافی فیس وصولی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل کاکہنا تھاکہ تحقیقات اور کارروائی کے لیے محکمہ تعلیم سے افسر تعینات کیا جائے گا۔
سرکاری وکیل کی جانب سے اضافی وصولی کا اعتراف اضافی فیس وصول کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وبا کے دوران بیس فیصد فیس میں کمی کرنے کا حکم دیا تھاکئی اسکولز ایسے ہیں جو اضافی وصول کر چکے ہیں۔
اضافی فیس کےحوالےسے وزیر اعلی سندھ کو تعیناتی کے لئے سمری ارسال کردی گئی ہے ۔ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد اضافی فی وصولی کے خلاف کارروائی شروع ہوگی ۔
عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ رشید اے رضوی سینٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی
پشاور: خیبرپختونخواہ میں5روزہ مہم کاآغازآج سے ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں کےپیٹ کے کیڑوں کے خاتمےکی مہم آج سے شروع کردی گئی ہے
مہم مالاکنڈ، مردان، پشاور اور ہزارہ ڈویژن کے22اضلاع کےسرکاری اسکولوں میں 18سے22اکتوبر تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے دوران5 سال سے 14 سال کی عمرکے 78 لاکھ بچوں کو خوراک دی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان ترکئی کاکہنا ہے کہ صحت مند بچہ،فعال بچہ معیاری تعلیم کے لیےصحت ایک شرط ہے۔
انہوں نے تمام والدین سےبچوں کوخوراک پلانےکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی قریبی اسکول جاکر یہ خوراک پلاسکتے ہیں۔
واضح رہے یہ مہم محکمہ صحت کےپی کے کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔
لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن اسٹیڈیز کے پی ایچ ڈی امیدواروں نے وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی کہ20سوالات سلیبس سے باہر آئے۔
طلبا کو 20نمبر اضافی دئیے جائیں، طلبہ نے درخواست میں مزید کہا پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات نےیہ تاثرکیوں دیاکہ این ٹی ایس امتحان لےرہا ہے۔
امتحان ڈین آفس نے لیا، سوالات ڈین آفس نے بنوائے اور چیک کئے ،انگریزی کا حصہ تین دن پہلے شامل کیا گیا مگر تمام طلبا کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔
انگریزی میں جغرافیہ کے سوالات کیوں شامل کئے گئے ، ابلاغیات کے بجائے نفسیات اور علوم انسانی کی تھیوریاں شامل کی گئیں،اس کے علاوہ میڈیا لاز کی جگہ آئینی لاز کے سوالات شامل کئے گئے ۔