Reporter SS
وفاقی جامعہ اردو میں تنخواہوں، ہاوس سیلنگ و پینشن کی عدم ادائیگی اور ملازمین کے دیگر مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن اساتذہ و انجمن غیر تدریسی عمال عبدالحق وگلشن اقبال کیمپسز کی مجلس عامہ کے اجلاس منعقد ہوئےجس میں جوائنٹ ایکشن فورم کے قیام کے ساتھ مندرجہ ذیل نکات طے پائے۔1۔ تمام ملازمین کی تنخواہ اور ہاوس سیلنگ کے بقایاجات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔
2۔ رٹائیرڈ ملازمین کی پینشن اور بقایاجات ادا کیے جائیں۔3۔ سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017کے ذریعے تقرر کئے گئےاساتذہ کے مستقلی کے خطوط فوری جاری کیے جائیں۔
4۔ سلیکشن بورڈ منعقدہ 8 اور 9 ستمبر 2023 کے منسوخ شدہ تقررنامے امیدواران کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ جاری کیے جائیں۔5۔ سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017 کے ذریعے آنے والے اساتذہ کے چھ ماہ کی تنخواؤں کے بقایاجات بمعہ ہاوس سیلنگ ادا کئےجائیں۔
6۔ سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017 کے ذریعے آنے والے اساتذہ جو PhD ہولڈرز ہیں ان کو گزشتہ سنڈیکیٹ کے فیصلوں کے مطابق ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسرکےخطوط جاری کیے جائیں۔7۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ خط بابت انکوائری کمیٹی برائے ملازمین مجاریہ نمبر 2024/3696/ بتاریخ 16-09-2024 اس خط پر تمام ملازمین کی متفقہ رائے ہے کہ جب تک انکوائر ی مکمل نہیں ہو جاتی اسوقت تک رجسٹرار صاحبہ کو عہد سے برطرف کیا جائے تاکہ وہ انتطامی عہدے کی وجہ سےانکوائر ی پر کسی بھی طریقے سے اثر انداز نہ ہو سکے۔8.اساتذہ کے سلیکشن بورڈ کے حوالے سے آخری اشتہار 2022 میں شائع ہوا اور تا حال اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
اساتذہ طویل عرصے سے ایک ہی عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ اور ریٹائر ہونے کے قریب ہیں۔ لحاظہ آپ سے گزارش ہےکہ سلیکشن بورڈ جلد از جلد منعقد کروایا جائے۔9۔ مختلف شعبہ جات سے نکالے گئے معاہداتی اساتذہ و غیر تدریسی عمال کو ضرورت کے مطابق دوبارہ معاہداتی بنیادوں پر تقرر کیا جائے۔10۔گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی 2023 میں ہونے والی ڈی پی سی اور مستقل کیے گئے ملازمین کے جاری کردہ خطوط پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کے مالی معاملات کے پیش نظر جوائنٹ ایکشن فورم کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن، وفاقی وزارت تعلیم اور صدر پاکستان و چانسلر جامعہ اردو کو بھی خطوط لکھے جائیں گے۔اور مندرجہ بالا نکات کی منظوری تک اپنے احتجاج کو جاری رکھا جائےگا۔ احتجاج کا سلسلہ بروز پیر 30 ستمبر سے شروع کیا جاے گا۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مطالبات کی منظوری تک اس کادائرہ وسیع کیا جاے گا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2024ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم 26ستمبر سے 25اکتوبر 2024ء تک جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے فارم حاصل کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع بھی کرا سکتے ہیں
وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں جامعہ این ای ڈی کے تحت210واں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد ہوا۔
جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی معاملات کی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقعے پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کی منظوری ملازمین کے لیے خوش کُن لمحہ ہوتا ہے۔ سینڈیکیٹ اراکین کی منظوری سے اکتوبر سے اضافے کے ساتھ تنخواہ کا اجرا کیا جائیگا جب کہ جولائی اور اگست کے واجبات بھی اکتوبر میں دیئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس اجلاس میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر شیراز کے انتقال پر سینڈیکیٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ پروفیسر ڈاکٹر بلال زاہد کو چئیرمین ٹیکسٹائل انجینئرنگ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر صداقت اللہ خان کی چیئرمین شپ کو تسلسل سے جاری رکھنے کی منظوری سمیت سینڈیکٹ میں اسٹیم سینٹر کے قیام کی منظوری سمیت اسے عاصمہ ایم ہاشمی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
یاد رہے کہ مسز عاصمہ ہاشمی این ای ڈی کی سابقہ طالبہ (المنس) ہیں جھنوں نے طالب علموں کی ضرورت کے پیشِ نظر یہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس (STEM) سینٹر بنوایا ہے۔ اس اجلاس میں پانچ پی ایچ ڈیز کی منظوری بھی دی گئی۔
سینڈیکٹ اجلاس میں شیخ الجامعہ سمیت معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری آئی ٹی (سندھ) نور احمد سموں،سیکریٹری سندھ ایجوکیشن کمیشن معین الدین صدیقی، ڈاکٹر نعمان احمد، ڈاکٹر سعد قاضی، سینڈیکیٹ سیکریٹری رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی، پروفیسر اے کیو مغل، مفتی بلال احمد قاضی، انجینئر سہیل بشیر، سجیر الدین، ڈاکٹر مبشر صدیقی، عزیز لطیف جمال، ڈاکٹر مرزا محمود بیگ، صفی احمد ذکائی، کاشف احمد سمیت ڈاکٹر واصف و دیگر ممبران نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی
آرٹس کونسل کراچی میںجاری ورلڈ کلچرل فیسٹول کے تیسرے روز میگا میوزیکل کنسرٹ ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں نے میلے کا مزہ دوبالا کردیا۔
آرٹس کونسل کراچی میں جاری 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹول کا تیسرا روز مسحور کن دھنوں اور سروں کے نام رہا۔ نیپال، آذربائیجان اور روانڈا کے میوزیکل بینڈ نے روایتی اور جدید موسیقی سے مداحوں کا دل لبھایا۔
پاکستانی بینڈ خماریاں، گلوکار عمران مومنا، اختر چنال زہری اور دیگر مقامی گلوکاروں نے اپنے مدھر گیتوں سے ماحول میں ثقافت کے رنگ بھرے۔
اس کے علاوہ ’بی ہائنڈ دا اسٹیج‘ کے عنوان سے ملکی اور غیر ملکی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔
35 روزہ فیسٹول کے چوتھے روز کل دوتھیٹرپلے اور چھ ڈانس پرفارمنسز ہوں گی۔
بالی وڈ کی معروف ایکشن تھرلر فلم دھوم فرنچائز کے چوتھے سیکوئل میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔
گزشتہ کئی عرصے سےبھارتی میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دھوم 4 جلد بننے جارہی ہے اور امکان ہے کہ شاہ رخ خان یا رنبیر کپور اس میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا تصدیق کررہا ہے کہ دھوم 4 میں رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جارہا ہے اور وہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔
ماضی میںرنبیر نے دھوم فرنچائز میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب ابھیشیک بچن کے فینز کے لیے بری خبر بھی سامنے آئی کہ دھوم فرنچائز میں ہمیشہ پولیس افسر کا کردار نبھانے والے ابھیشیک اور ان کے ساتھی اُدے چوپڑا دھوم 4 میں نظر نہیں آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی جگہ کسی نئے اداکاروں کو پولیس کا کرادار دیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے، شوٹنگ شروع ہونے اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔البتہ یہ فلم 2025 کے آخر یا 2026 کے شروع میں ریلیز ہونے کا امکان ہے
تہران: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ہمیں آسانی سے شکار ہوجانے والی مچھلی کہا لیکن ہم نے خود کو فولاد کا تار ثابت کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ کو عظیم تخریب کار قرار دینے کی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کے لیے حسن نصر اللہ کو مارنا ضروری تھا۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے باب کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔ ابھی صرف ایک مقصد پورا ہوا لیکن مشن ابھی باقی ہے۔ آنے والے دن مزید کچھ ایسا ہی لے کر آئیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر نے بھی دھمکی دی کہ ہم حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ یرغمالیوں کی رہائی اور یہودیوں کی آبادکاری تک جنگ جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصر اللہ کو گزشتہ روز ایک فضائی حملے میں شہید کردیا۔ نصر اللہ 50 فٹ گہری ایک سرنگ میں رہائش پذیر تھے۔
جس کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو عبوری سربراہ منتخب کرلیا جب کہ مستقل سربراہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نےذاتی وجوہات کی بنا پر قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
محمد یوسف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔
محمد یوسف نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔
انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔
اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔
دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نےوفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ایف ڈی ای اور پیرا کو تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا کی افزائش پر قابو پانے کی ہدایت کر دی۔
دونوں اداروں کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر اور نو مبر میں ڈینگی لاروا کی افزائش بڑھنے کا خدشہ ہے جسے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، کھڑے پانی، ریفریجریٹر کی ٹرے میں پانی، اے سی اور ایئر کولر میں ذخیرہ کیے گئے پانی کو فوری ختم کیا جا ئے اور اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ، طلبا اور دیگر سٹاف کو آگاہی دی جائے ،ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے مکمل بازو والے کپڑے پہننے اور مچھر بھگانے والی کوائل کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔
اسٹاف، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو آگاہی مہم کا حصہ بنا یا جائے اور تعلیمی اداروں میں دوران اسمبلی انسداد ڈینگی کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں ا س حوالے سے کو ئی خلاف ورزی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے احتجاج اور کیمپس میں وی وی آئی پی کی جامعہ آمد میں خلل ڈالنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی، پرووسٹ کمیٹی، ڈینز کمیٹی، رجسٹرار آفس، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور سٹوڈنٹ افیئرز کے اراکین پر مشتمل ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کی قیادت کرنے اور طلبا کو احتجاج پر اُکسانے والے طلبا کا فوری طور پر داخلہ بند ،جامعہ میں داخلے پر پابندی، طلبا کا LMS اکاؤنٹ معطل اور احتجاج کی سربراہی کرنے میں ملوث گریجویٹس کی ڈگریوں کو منسوخ کیاجا ئیگا ۔
یونیورسٹی نے HEC کے قوانین کے مطابق دس فیصد فیسوں میں اضافہ کیا مگر چند مٹھی بھر طلبا ذاتی مفادات اور تشہیر کے لئے جامعہ کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔