پیر, 25 نومبر 2024

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی اور علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور الظفر داؤد نے ایس ایم آئی یو کی کانفرنس روم میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے۔

دونوں وائس چانسلرز نے تعلیم اور تربیت کے متعدد شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا جس میں مشترکہ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے اور طلبہ کے لیے مشترکہ مختصر کورسز شروع کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے شرکاء کو دونوں یونیورسٹیزکے دستخطوں کے ساتھ ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں موجود خلا کو پر کرنا ہے۔ ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ ہم تنہائی میں کام نہیں کر سکتے، لیکن ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے اچھے نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر صحرائی نے کہا کہ یہ نوجوان نسل کے فائدے کے لیے سرکاری اور نجی وسائل کو مشترکہ طور پر استعمال کرنے کا وقت ہے۔ ان کا خیال تھا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایم او یوز اصل مقصد کی تکمیل نہیں کرتے بلکہ ایک رسمی سرگرمی بن چکے ہیں، اب ہمیں متفقہ نکات پر عمل کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر مجیب صحرائی نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنے مشترکہ کام کا آغاز نچلی سطح سے کرنا چاہیے اور چھوٹے کاموں کو پہلے کرنا چاہیے، پھر بڑے منصوبوں کی طرف جانا چاہیے۔علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصورالظفر داؤد نے کہا کہ ہم مقابلہ پر نہیں تعاون پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی کے فائدے کے لیے ہمارا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈاکٹر مجیب صحرائی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دو انتہائی اہم یونیورسٹیوں کے درمیان یہ معاہدہ ان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کا فائدہ بالآخر دونوں یونیورسٹیز کو ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہم ایک سال میں تعاون کے لیے کیلنڈر تیار کریں گے۔

ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی، ڈائریکٹر اورک ایس ایم آئی یو اور فواد محمود بٹ، ڈائریکٹر کیو ای سی اینڈ لائیزن الما یونیورسٹی نے بھی باہمی تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔تقریب میں ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، ڈاکٹر جمشید ہالیپوٹو، ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ، عظمیٰ بتول اور ساجدہ قریشی سمیت ایس ایم آئی یو اور علما یونیورسٹی کے ڈینز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

کراچی: سندھ حکومت کا موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی سےمتعلق تمام سرکاری و نجی جامعات میں الگ مضمون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرجامعات و ماحولیات اسماعیل راہو نے سیکریٹری جامعات اور تمام وی سیز کو موسمیاتی تبدیلی کے الگ مضمون پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے سندھ زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا شکار ہونے لگا ہےاس لئے تمام جامعات موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی سےمتعلق الگ مضمون متعارف کروائیں۔

وزیرجامعات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے جامعات میں طلبہ کو بنیادی معلومات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہےجامعات میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضمون پڑھانے سے انسانی صحت کے معیار کو بہتر کرنے مدد ملے گی۔ موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کی بدولت طلبہ و طالبات کو روزگار کے زیادہ موقع میسر ہونگے۔

انہوں نے مزید بتایامضمون کی تعلیم سے سمندری آلودگی،صنعتی ویسٹ منیجمنٹ اور اسپتالوں کےویسٹ ڈسچارج کےمسائل حل کرنےمیں مدد ملے گی،پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے، اس وقت اگر موسمیاتی تبدیلی پرآگاہی نہ دی گئی تو آئندہ نسل کو مزید پریشانی کا سامنہ ہوگا۔

وزیر ماحولیات ویونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے۔ عالمی برادری بھی اس وقت موسمیاتی تبدیلی کو دھرتی اور اس کے مکینوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکی ہے۔موسمیاتی تبدیلی اور اس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آفات پاکستان کے لیے مستقل خطرہ رہینگی- موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں غذائی پیداوار کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

لاہور: یو ای ٹی نے نئے داخلوں کیلئے نئی داخلہ پالیسی متعارف کروا دی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب طلباء فرسٹ ایئر کی بنیاد پر یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹرڈ کر سکیں گے۔طلبائ1800روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبربذریعہ ایچ بی ایل آن لائن بینکنگ اور HBL KONNECTکے ذریعے آن لائن حاصل کریں گے۔ جبکہ نان ای کیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے 2 ہزار روپے کی ادائیگی پر 13 فروری تک ٹوکن حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پنجاب کے تمام طلباء جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے یا ابھی ہونا ہو گا ان سب کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروگرامز میں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ (ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3مارچ ہے

دوسری طرف نئی داخلہ پالیسی کے مطابق ایسے امیدواران جو مارچ 2023میں منعقد ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہونگے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں،4ستمبر2023کو شروع ہونے والے خزاںکے سیشن میںداخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ رواں سال یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ 13 تا 17 مارچ منعقد ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا جائے گا۔

 

لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور نے داخلے فارم جمع کرانے کی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

جامعہ کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار(فیزون)2023میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21فروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس اور بی ایس پروگرامز میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15فروری 2023ہے۔

جاری طلبا ء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن داخلوں کے دوران کریں گے۔رجسٹریشن بذریعہ سی ایم ایس آن لائن ہو گی۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk  یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578/79 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم عالمی ٹی20 کپ کیلئےکل بھارت کیخلاف میچ سے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں کیپ ٹاؤن میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 ٹی20 مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں ہندوستان 10 جبکہ قومی ٹیم محض 3 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث تمام مقابلے ملٹی ٹیم ٹورنامنٹس میں ہوئے ہیں۔

قبل ازیں روایتی حریف اکتوبر 2022 میں بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں ہونے والے ایشیاکپ میں ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم ٹائٹل بھارت کے نام رہا تھا۔

دوسری جانب قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف 15 فروری، ویسٹ انڈیز کیخلاف 19 فروری جبکہ گروپ راؤنڈ کے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف 21 فروری کو میدان میں اُترے گی۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا جب کہ نئے ایڈیشن کا اینتھم ریکارڈ کروانے والے گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع کے ساتھ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب شام 6بجے شروع ہوگی۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے گذشتہ ایونٹ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، کرکٹر شعیب ملک، شان مسعود کے ساتھ معین خان، عاقب جاوید، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدداران شریک تھے۔

کراچی: این ای ڈی یو نی ورسٹی میں شعبہ سول کی توسیع اور کمپیوٹر سسٹم اینڈ انفارمیشن کی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب مسے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر احسن اقبال چوہدری کاکہنا تھاکہ جامعہ این ای ڈی پاکستان کی عظیم جامعہ ہے جو کہ آپ انجینئرز کی صورت میں ناصرف تعلیمی بلکہ ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے، آپ انجینئر نوجوان اس صوبے ہی کا نہیں پاکستان کا مستقبل ہیں،انجینئرنگ کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کی قیادت میں این ای ڈی دن بہ دن ترقی کررہی ہے جو کہ دیگر جامعات کے لیے مثالی نمونہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ انجینئرنگ کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں،آپ انجینئرنوجوان اس صوبے ہی کا نہیں پاکستان کا مستقبل ہیں ڈاکٹر سروش لودھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جو بہترین انداز سے جامعہ چلارہے جامعہ این ای ڈی پاکستان کی عظیم جامعہ ہے جو ناصرف تعلیمی بلکہ ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کاممنون ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم دوستی ہی ملک سے دوستی ہے۔ جامعہ سو برس سے انجینئرز کی صورت میں ملک کو دوست اور مستقبل فراہم کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

افتتاح کے موقعے پرصدر آئی پی فرحت عادل، چیٔرمین آئی ای پی سہیل بشیر، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ جاوید علی میمن، سیکریٹری آئی ای پی انجینئر امیر ضمیر اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار سید غضنفر حسین، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر علی حسن اور ایکٹنگ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اشفاق احمد خان موجود تھے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق 750.697 ملین کی لاگت سے تعمیرشدہ شعبہ سول اور شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن کی عمارات کے افتتاح سمیت وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال چوہدری کوفائر ٹیسٹنگ لیب سمیت این ای ڈی کی تیار کردہ الیکٹر ک بائیکز بھی دکھائی گئیں.

لاہور: قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کا خواب آنکھوں میں سجالیا۔

قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون اور مسلسل 2 بار سال کے بہتر پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام درج کرواچکے ہیں۔

آئی سی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں نہ صرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے پْر عزم ہوں بلکہ ٹائٹل بھی جیت کر عمران خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔

بابر نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہمیں کافی ون ڈے میچز کھیلنے کو مل رہے ہیں،ممکنہ پلیئنگ الیون نظروں میں ہے مگر کسی بھی ہدف کی جانب اچانک نہیں بڑھ سکتے،ایک ایک کرکے قدم اٹھانا پڑے ہیں،اس کیلیے سخت محنت اور پلاننگ کی ضرورت ہوگی۔ مجھے پوری امید ہے کہ ورلڈکپ سے قبل میزبان ملک بھارت کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم ایسا متوازن اسکواڈ تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے جو توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹائٹل جیتنے کیلیے مسلسل عمدہ پرفارم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اس کیلیے بھرپور تیاری کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے ورلڈکپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز پی ایس ایل میں وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے، گرین شرٹس کو اپریل، مئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں 5ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا،افغانستان کیخلاف 3ٹی ٹوئنٹی یواے ای میں ہوں گے۔

ستمبر میں ایشیا کپ بھی 50اوورز فارمیٹ کا ہے جس میں تیاریوں کو جانچنے اور اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا آخری موقع ہوگا۔

ویب ڈیسک: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر نے ٹوئیٹ کےلئےلفظوں کی تعداد بڑھادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئیٹرپر صارفین اب4000الفاظ تک ٹوئیٹ کرسکیں گے۔

تاہم، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹوئٹر کے پریمیم بلیو ٹائر کا سبسکرائبر ہونا ضروری ہے۔ اوہ، اور دوسرے ممالک میں امریکی لوگوں میں واقع ہونے کے امکان کو جلد ہی طویل ٹویٹس پوسٹ کرنے کا اختیار ملے گا۔

کمپنی نے گزشتہ روزاپنی ایک پوسٹ میں کہاہے کہ ـ"جبکہ صرف بلیو سبسکرائبر طویل ٹویٹس پوسٹ کر سکتے ہیں، کوئی بھی اور ہر کوئی انہیں پڑھ سکتا ہے۔" "آپ ایک طویل ٹویٹ کا جواب دے سکتے ہیں، ریٹویٹ کر سکتے ہیں اور ٹویٹ کا حوالہ دے سکتے ہیں، چاہے آپ ٹویٹر بلیو کے سبسکرائبر ہیں یا نہیں۔ سبسکرائبرز 4,000 حروف کے ساتھ ٹویٹ کا جواب اور حوالہ دے سکیں گے۔

اس تبدیلی سے پلیٹ فارم پر کم تھریڈز نمودار ہوں گے، کیونکہ لمبے لمبے میوزک کو اب چھوٹے ٹویٹس میں نہیں توڑنا پڑے گا۔

نوٹ ایپ میں لمبی پوسٹوں کو ٹیپ کرنے اور پھر اسکرین شاٹ لینے اور اسے پوسٹ کرنے کا شوق رکھنے والوں کے پاس اب مواد کا اشتراک کرنے کا زیادہ موثر آپشن ہے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اگر کوئی 240 حروف سے زیادہ کی ٹویٹ پوسٹ کرتا ہے، تو اس کا پورا حصہ آپ کے فیڈ میں ظاہر نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے، ایک "مزید دکھائیں" بٹن ہوگا جسے آپ باقی ٹویٹ دیکھنے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی۔

ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آفیشل جرسی کی رونمائی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں کپتان سرفراز کیلئے تیار کی گئی جرسی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں پرپل اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ گلیڈی ایٹرز اس جرسی کو پہن کر میدان میں اتریں گے اور اپنے کھوئی شان کو حاصل کرنے کیلئے لڑیں گے۔

فرنچائز کے اکاؤنٹ سے جرسی سے متعلق شائقین کی رائے بھی طلب کی گئی ہے۔

Page 89 of 3030