پیر, 25 نومبر 2024

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے اسٹوڈنٹ افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام یومِ حسین(ع) کا انعقاد کل کیا جائےگا۔

یوم حسین کااہتمام جامعہ کے مرکزی آڈیٹوریم میں بعد نمازِ ظہرین کیا جائے گا، جس سے معروف عالم نصرت عباس بخاری خطاب کریں گے. یومِ حسین (ع) میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرِ مذہبی اُمور فیاض علی بُٹ بھی شرکت کریں گے.

اہلِ سنت عالم مفتی نوید عباسی، نوحہ خواں اہل بیت احمد رضا ناصری بھی بارگاہِ امامت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے جب کہ سلامِ آخر اپنے مخصوص انداز میں سوز خواں مظہر عباس پیش کریں گے.

اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کےسفیر کاسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر سمیت مختلف پاکستانی جامعات کے وائس چانسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ، پاکستان ھائوس میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آمریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستان ھائوس واشنگٹن ڈی سی میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری سمیت پاکستان کی متعدد جامعات کے وائیس چانسلرز کے اعزز میں استقبالیہ دیا، جبکہ تمام مھمانان گرامی کو دئے گئے ظھرانے میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آمریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور وائس چانسلرز کے مابین خاص طور پر پاکستان میں تدریسی معاملات اور پاکستانی طلباء کیلئے آمریکا سمیت دوسرے ممالک میں اعلیٰ تدریس کے مواقع پر دوطرفہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیرمسعود خان نے حکومت پاکستان کی اعلیٰ تدریس، تحقیق کیلئے دلچسپی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، اور صوبائی ایچ ای سی کے مثبت کردار پر خوشی کا اظھار کیا اور تمام وائیس چانسلرز کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی،تقریب کے دوران آئی بی اے کراچی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر اکبر زیدی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاھور کے وائیس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور، امریکی یونیورسٹی آف اٹاھ کے پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری، صوابی یونیورسٹی کی وائیس چانسلر ڈاکٹر شہناز عروج، ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی وائیس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اینڈ مینیجمینٹ سائنسز کے پرووائیس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور دیگر ظہرانے اور استقبالیہ میں شریک تھے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نےصوبےبھرمیں اساتذہ کی نئی بھرتیوں کوروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 16ہزار اساتذہ کی بھرتی رکنے سے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں، پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں ، اسامیاں پر کرنے کےلئے 30ہزار اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

پہلے مرحلے میں 16ہزار اور دوسرے مرحلے میں 14 ہزار بھرتیاں کی جانی ہیں ، ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں کےلئے سمری دوبارہ وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی

اسلام آباد: سندھ پنجاب اوراسلام آباد سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارےدوماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

ملک میں وفاقی اورسرکاری سمیت تعلیمی ادارے گرمیوں کی دوماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے اورتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

کراچی سمیت سندھ اورپنجاب کے سرکاری اورنجی اسکولوں میں تدریسی عمل چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

کراچی میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔

بارش کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی۔ حیدرآباد میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی ہے۔وفاق کے ماتحت چلنے والے اوربعض نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات میں پہلے ہی 15 اگست تک اضافہ کردیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گوجرانوالہ میں بھی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ رات برسنے والی بارش کا پانی اسکولوں کے اندر اورباہرجمع ہوگیا جسے بچوں اوراساتذہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یوٹیوب نے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کے لیے عام ویڈیوز کو شارٹس میں بدل دینا بہت آسان ہوگیا ہے۔

شارٹس یوٹیوب کا ایسا فیچر ہے جو ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اب یوٹیوب میں ایک نیا ٹول کرئیٹ متعارف کرایا گیا ہے جو کسی بھی ویڈیو کو شارٹس ویڈیو میں بدل دے گا۔

یہ ٹول یوٹیوب ایپ میں کسی ویڈیو کی 60 سیکنڈ کی فوٹیج کو سلیکٹ کرکے براہ راست شارٹس ایڈیٹر میں لے جاتا ہے، جہاں اس میں ٹیکسٹ، فلٹرز یا دیگر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد اسے شارٹ کے طور پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

خیبرپختونخواہ : محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نےصوبے بھرمیں سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا آغازکردیا۔

وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان ترکئی کے مطابق پڑھے گا توبڑھےگا خیبرپختونخواہ کے تحت داخلےکاآغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروائیں ۔

فرسٹ شفٹ کے ساتھ ساتھ سیکنڈ شفٹ اسکولوں میں بھی داخلے جاری ہیں، جبکہ تمام سرکاری اسکولوں میں یکم اگست سے30اگست تک جاری رہیں گے، والدین سے گزارش ہے کہ مزید معلومات کے لئے آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی کمپنیاں انسٹاگرام اورفیس بک اپنےصارفین کی فیڈپران لوگوں کی پوسٹس میں ڈرامائی اضافہ کرنےجارہی ہیں جن کووہ فالو نہیں کرتے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی جانب سے تجویز کردہ کانٹینٹ کی مقدار اور لوگوں، گروپس یا اکاؤنٹس کی جانب سے آنے والے مواد ، جو درحقیقت لوگوں کی مرضی سے ظاہر نہیں ہوگا، اس کی مقدار2023ء کے آخر تک دُگنی ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ایک ’ڈسکوری انجن‘ بنانے جارہی تھی جس کا مقصد لوگوں دیگر قسم کا مواد دِکھانا تھا۔

مارک زکربرگ کی جانب سے یہ اعلان میٹا کے مشکل معاشی حالات کے دوران کیا۔ تاریخ میں یہ پہلی بار ایساہوا ہے کہ میٹا کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا سبب کمزور معیشت، اشتہارات پر کم خرچ کیے گئے پیسے اور ٹِک ٹاک کے مقابلے کو قرار دیا گیا۔

لیکن زکربرگ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب انسٹاگرام کی جانب کیے جانے والے اقدامات پر تنازع چل رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک وائرل تحریک شروع کی گئی جس میں انسٹاگرام پر ٹِک ٹاک بننے کی کوشش بند کرنے پر زور دیا گیا۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ فی الوقت صارفین کی فیس بک فیڈ پر تقریباً 15 فی صد مواد تجاویز کے ذریعے آتا ہے۔ جبکہ انسٹاگرام پر یہ تعداد تھوڑی زیادہ ہے۔

اسلام آباد: مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش کے موقع پرملک بھر میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقاریب ہوں گی جن میں مادرملت کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

محترمہ فاطمہ جناح31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں، انھوں نے 1965 میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں، محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو انتقال کر گئیں۔

لاہور: پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد کل سے اسکول معمول کے مطابق کھول دیئے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا آج31جولائی آخری چھٹی اور یکم اگست کو سکول کھل جائیں گے۔

تعلیمی اداروں میں کل آخری چھٹی،یکم اگست سے تمام اسکول کھل جائیں گے ۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا کل 31جولائی آخری دن جبکہ یکم اگست پیر سے جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت صوبہ بھر میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اور نجی سکول کھل جائیں گے جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔

اسلام آباد:  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ڈاکٹرمختارکی بطورچیرمین تقرری کےبعدایگزیکٹوڈائریکٹر، ڈاکٹرشائستہ سہیل کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے۔

اب وہ مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری یا 6 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہیں گی۔

ایچ ای سی کی تاریخ میں وہ پہلی ای ڈی ہیں جن کی مدت ملازمت میں ریٹائرمنٹ کے بعد چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

ڈاکٹر شائستہ سہیل نے نئے چیرمین کی تعیناتی سے قبل قائم مقام چیئرپرسن کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالی ہوئی تھیں۔