کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نےصوبے کے نجی وسرکاری اسکولوں کیلئےاحکامات جاری کر دیے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 12سال سےکم عمرطلبہ 50فیصد حاضری کےساتھ اسکول آئیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی مکمل حاضری ہوگی تاہم 12سال کی عمرکےطلبہ کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکڑ چکی ہے اور سندھ کے دو بڑے شہروں کراچی اور حیدآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی انتہائی زیادہ ہے۔
صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ گئی۔
کراچی: ملک بھرمیں بارش اوربرفباری کانیا سلسلہ جاری ہونےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ملک کے بالائی علاقے دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔
ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینزٹی ٹوینٹی آف دی ایئرٹیم کااعلان کردیا۔
مینز ٹی ٹوینٹی آف دی ایئر ٹیم میںآئی سی سی کی جانب سے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کا انتخاب کیا گیاہے۔
ٹی ٹوینٹی ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل کیا ہے ۔
انگلینڈ کے جوز بٹلر، پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم، آسٹریلیا کے مچل مارش، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، جوش ہیزلوڈ (آسٹریلیا)، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں چھٹی جماعت تک50 فیصدطلبا آئیں گےجبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز شیڈول پر رہیں گی۔
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے 30 لیگ میچز کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز پینل کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے پہلی بار ذمہ داری نبھائیں گے، انھوں نے 2 سال قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی میچ ریفری کی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔وہ 30 مارچ کو لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز میچ میں پہلی مرتبہ پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔
رنجن مدوگالے کے ساتھ روشن مہانامہ بھی ریفری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، وہ 27 جنوری کو افتتاحی میچ سمیت7 میچز میں فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ملک بھی لیگ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ علیم ڈار، مائیکل گف، رچرڈ ایلنگورتھ، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین، راشد ریاض، شوزب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کریں گے۔
فائنل سمیت پلے آف میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی: معروف ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ سارہ گِل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس (فائنل) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
سارہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر طبقے کی فلاح و بہبود کےلیے ’’جینڈر انٹریکٹیو الائنس‘‘ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔
ڈاکٹر سارہ گِل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے کلاس فیلوز کو ان کی اصلیت معلوم تھی لیکن پھر بھی کالج کے داخلہ فارم پر انہیں خود کو لڑکا ظاہر کرنا پڑا کیونکہ ان کے والدین کا اصرار یہی تھا۔
ٹرانس جینڈر ہونے کی وجہ سے سارہ کو اپنی تعلیم میں کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ’’لیکن ہر ٹرانس جینڈر کو اسی طرح کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔
ایم بی بی ایس (فائنل) میں کامیابی کے بعد سارہ گِل نے پاکستانی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور معاشرے میں بہتر مقام بنانا چاہیے۔
کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام غریب و نادار لوگوں میں موسم سرما میں گرم کپڑوں و دیگر ضروری سامان کی تقسیم کی مہم Winter Drive 2022 کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کمبل،رضائیاں ، گرم لحاف، جیکٹس، سوئیٹر و دیگر گرم کپڑے مستحق لوگوں میں تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ Winter Drive 2022 کے محرک سرسید یونیورسٹی کے اساتذہ ہیں جنہوں نے اس مہم کا انتظام کیا ہے ۔ غریب اور نادار لوگوں کی داد رسی کے لیے یہ پہلی رفاحی و فلاحی مہم ہے جو اساتذہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے ۔ اور اس مہم میں جامعہ کے تمام شعبہ جات نے بھرپور تعاون کیا ہے ۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ بے سہارا اور غریب خاندانوں میں خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے ۔ اس سے اللہ کی رضا اور اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے ۔ انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھیں ۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے ۔ دوسروں کی مدد کرنا ، ان کی ضرورت کے وقت کام آنا، اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے جو ایک صدقہ جاریہ ہے ۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدارشد خان نے کہا کہ خدمتِ خلق ایک مقدس جذبہ ہے جس کی تحریک کے لیے کسی رہبر کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ تسکینِ قلب کا بہترین عمل یہی ہے کہ ہم اپنی زیادہ تر زندگی خدمتِ خلق میں گزاریں
اس مہم کوسرسید یونیورسٹی کے اساتذہ نے ترتیب دیا جس میں جامعہ کے تمام شعبہ جات سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا
اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی 10 فیصد سےزائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ این سی او سی 27 جنوری کو دوبارہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی، تاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
این او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ان شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہوگی، اور 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ ان شہروں میں ڈائن ان پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
این سی او سی کے بیان کے مطابق انڈور جمز کو 50 فیصد فراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کی گئی ہے، 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں تمام قسم کی کنٹیکٹ اسپورٹس پر بھی پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، این سی او سی کی جانب سے کاروباری اوقات اور دفاتر کے اوقات کار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اسلام آباد: چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو انکےعہدے پر بحال کردیا گیا
اسلام ہائیکورٹ میںچیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پرمشتمل ڈویژن بینچ نے مختصر فیصلہ سناتےہوئےطارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی ہٹانے کانوٹیفکشن کلعدم قراردے دیا ہے جبکہ طارق بنوی کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال بھی کردیا ہے
یاد رہے مئی 2018 میں ڈاکٹر طارق بنور ی کو بطور چیئرمین ایچ ای سی
تعینات کیا تھاجنہیں27مارچ2021 کو ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹادیا گیاتھا
ڈاکٹر طارق بنوری کو بطور چیئرمین مئی 2022 تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی
کراچی:کورونا کی پانچویں لہر، ڈی جی اسکولز سندھ کاوالدین کے لئیے ہدایت نامہ جاری کردیا
ڈائریکٹر جنرل اسکول کی جانب سے تمام اسکولوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ وائرس پاکستان میں بلعلوم اور کراچی میں بالخصوص تیزی سے پھیل رہا ہےاور اومی کرون بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، والدین بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔اسکول سے گھر واپسی پر باہر سے کچھ نہ خریدیں
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصوب حسین صدیقی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو لازمی ویکسینیشن کرائےوباء کا مقابلہ کرنے کیلئے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںاسکول اور کلاس میں ماسک لازمی پہن کر رکھیں
بچے ہمارا مستقبل ہیں،ان کا خاص خیال رکھیں شاپنگ مال اور شادی جیسی بڑی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔کوویڈ ویرینٹ وائرس40فیصد سے زائد پھیل چکا ہے
حکومتی فیصلے کے تحت تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ برقرار رہے گا