منگل, 26 نومبر 2024

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز کی ریلی میں ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ،جمہوریت کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی منعقد کی گئی تھی۔ نواز لیگ کے مرکزی رہنماء پیر صابر شاہ نے جوش خطابت میں ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگوادئیے اور نواز لیگ کےکارکن بھی ان کے ساتھ مل گئے لیکن صابر شاہ کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق فوراً اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مزار قائد سے ملحقہ سڑک پر پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں موجود لوگوں کی تعداد کے بارے میں مختلف ذرائع کی جانب سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے جلسے میں 3لاکھ لوگ موجود تھے، سندھ پولیس کے مطابق ایک لاکھ افراد جبکہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق 65ہزار افراد نے جلسے میں شرکت کی۔ دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب لوگ موجود تھے، جن میں 70فیصد خواتین شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا یہ علاقہ ڈیڑھ کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ سڑک 300فٹ چوڑی ہے، اس سڑک کی دونوں اطراف کو جلسے میں بھرا گیا تھا لہذاٰ 3کلومیٹر کا علاقہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، اس کے علاوہ اردگرد کی سڑکوں پر اور گاڑیوں میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ تین دن کے شارٹ نوٹس پر ہونے والے اس جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی تھی۔

لاہور(ملک خیام رفیق) ون ویلنگ کے خطر ناک کھیل نے دو دلہنوں کے سہاگ اجاڑ دیے،پرانی انار کلی کے باہر ون ویلنگ کر تے ہو ئے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا جانے سے 2کزن ہلا ک ہو گئے ،دونوں کی شادیاں چندماہ قبل ہو ئی تھیں،پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ راوی پارک کے رہائشی 26سالہ عدنان اور عرفان رات گئے گھر سے موٹر سائیکل نمبرایل زیڈ بی 7526پر سیر کے لئے نکلے جہاں وہ مال روڈ جی پی او چوک کے قریب موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے کرتب دکھا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث دونوں دوستوں کے سربھی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگئے اور موقع پر پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے عدنان اور عرفان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا،سب انسپکٹر اقبال کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا ،مائیں بیٹوں کی نعشوں سے لپٹ کرروتی رہیں ۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پولیس سے سکول خالی نہ کرائے جانے پر آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ریمارکس دیئے کہ طلباءکے تعلیمی ضیاع کی قیمت چکاناہوگی ۔ 

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے سکولوں پر پولیس کے قبضے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایاکہ عدالتی احکامات سے متعلق آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کردیاتھا، وہی

نوستمبرکے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے ذمہ دارہیں ۔ 

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہزاروں بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، ایک ہفتے کا وقت دیاتھا اورآج ڈیڑھ ہفتہ ہوگیا، مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ 

فاضل عدالت نے سیکریٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ چاردن میں بیان حلفی جمع کرائیں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کا کون ذمہ دارہے ، متعلقہ اداروں نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی اور مزید سماعت ملتوی کردی ۔

Ac tincidunt Suspendisse malesuada velit in Nullam elit magnis netus Vestibulum. Praesent Nam adipiscing Aliquam elit accumsan wisi sit semper scelerisque convallis. Sed quisque cum velit.