سان فرانسسکو: تیزی سے بدلتی ہوئی ڈجیٹل دنیا میں کافی عرصے بعد جی میل نے بھی بہت سی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
جی میل کے صارفین کےلئے8فروری سے کافی تبدیلیاں نمودار ہونا شروع ہوجائے گی اور اس کے بعد اپریل میں یہ ازخود (ڈیفالٹ) شامل ہونے لگیں گی۔جی میل بہت انٹرایکٹو انداز میں پیش کیا جائے گا۔
سب سے پہلے اس میں گوگل میٹ، چیٹ اور اسپیسس کو باہم منسلک کیا جائے گا۔جی میل اکاؤنٹس میں کاروباری حضرات اور کام والےافرادکے لئے ورک اسپیس کو اہمیت دی جائے گی۔
اس طرح اب ای میل میں چھوٹی ونڈوز تیرتی نظرآئیں گی اور بائیں ہاتھ پر لگے بڑے بٹن سے اس کی مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تمام صارفین اس نئے لے آؤٹ پراپریل میں منتقل ہوسکیں گے۔ نئے لے آؤٹ کے تحت نوٹی فکیشن بلبلوں کے صورت میں نمودار ہوکر آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل اپنے ای میل پلیٹ فارم پر بطورِ خاص کاروباری اور دفاتر کے ای میل کے لیے بہتر آپشن پیش کرنا چاہتا ہے۔ اس طرح آپ بہت تیزی سے ای میل، چیٹ، اسپیس اور دیگرآپشن تک پہنچ سکتے ہیں۔ اسی لیے بہت آسان اور واضح انٹرفیس بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی خالی پوسٹ پرتقرری کرنا مشکل ہوگیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خالی پوسٹ کیلیے انٹرویوز کے لیے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ کے متنازع ہونے پر انٹرویو کیلئےشارٹ لسٹ کیے گئے امیدواران نے بھی انٹرویو میں شرکت سے انکار کر دیاہے۔
سلیکشن بورڈ کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے۔
گزشتہ روز وزارت تعلیم کی جانب سے سلیکشن بورڈ پر اٹھائے گئے تحفظات دور کر کے ای ڈی کی پوسٹ کے لئے انٹرویو منعقد کرنے کا کہا گیا تھا۔
کراچی: پی ایس ایل سیزن 7 کےلئےانگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 کرکٹرزکراچی پہنچ گئے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں اپنی فرنچائزز کو تقویت دینے کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 کرکٹرزکراچی پہنچ گئے۔
کراچی کنگز کے کرس جارڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئےاورجیمز ونس ، پشاور زلمی کے ثاقب محمود ، لاہور قلندرز کے ہیری بروکس اورفل سالٹ آج کراچی پہنچے۔
جیمز ونس کے علاوہ دیگر پانچوں کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ کرلیا۔
بعدازاں کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پروہ اپنے اپنے اسکواڈز کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوجائیں گے۔
کراچی: شہر قائد میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں کل شام سے کبھی تیزاورکبھی ہلکی گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ گردآلود ہواؤں کے باعث کمی سے کم حدنگاہ ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم قدرے سرد ہوجائے گا۔
آج رات اور کل صبح درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج بھی شمال مغربی ہوائیں 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس گروپ کےسالانہ امتحانی فارم سال 2022کےجمع کرانےکاشیڈول جاری کردیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباء وطالبات جو نہم جماعت 2021، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2022 میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔
فارم3فروری سے 7مارچ 2022تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ جبکہ 8 مارچ سےلیٹ فیس کےساتھ فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کےمستقل وائس چانسلر کی تقرری کاحکم نامہ جاری کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے دو ماہ کے اندر سرچ کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے اور تمام امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےجامعہ کراچی میں کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی پر سنگین الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کی ۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے KU کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی پر سنگین الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سنیارٹی کے مطابق BS-22 کے 10 سینئر ترین پروفیسرز کے نام وزیراعلیٰ کو بھیجے۔ تاکہ وہ درمیانی مدت میں ان میں سے ایک کو قائم مقام VC نامزد کر سکے۔
عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ میں سرچ کمیٹی کی تشکیل نو کو یقینی بنا کر اس عمل کو تیز کرے۔
"لہذا، پہلی صورت میں، سرچ کمیٹی کو تحلیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایک نئی سرچ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا جا سکتا ہے جو اہلیت/ اہلیت اور دیگر معیارات کا جائزہ لے جیسا کہ اشتہار میں بیان کیا گیا ہے اور شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی سفارش اہل کو دی جا سکتی ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا اختیار (وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے۔
KU میں VC کی تقرری کے طریقہ کار کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ایک سیٹ کو نمٹاتے ہوئے، بنچ نے کہا کہ درخواست گزاروں نے VC کے عہدے کے لیے اس بنیاد پر تقرری کی درخواست کی کہ وہ معیار پر پورا اترتے ہیں، لیکن سست روی اور تلاش کے تعصب کی وجہ سےکمیٹی نے انہیں عہدے سے محروم کر دیا تھا۔
"لہذا
اس کی تشکیل کے بعد، سرچ کمیٹی کو درخواست دہندگان اور دیگر امیدواروں کے اصل تعلیمی سرٹیفکیٹس/ڈگریوں/پبلی کیشنز کی کاپیاں تصدیق کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھیجنی ہوں گی، عدالت نے کہا اور ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ حقیقت کا پتہ لگانے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے۔ بصورت دیگر ایسی دستاویزات ایک ماہ کے اندر سیل بند لفافے میں سرچ کمیٹی کو دیں۔
بنچ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کے وضع کردہ حکم نامے کے مطابق سندھ حکومت کو وی سی کی تقرری کے لیے سفارشات دینے کے لیے ایک سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت تھی جو کم از کم تین اور پانچ سے زائد اراکین پر مشتمل نہ ہو۔
اس میں کہا گیا ہے کہ سرچ کمیٹی کا بنیادی مقصد امیدواروں کی اہلیت کے معیار کی جانچ کرنا تھا جیسا کہ قانون کے تحت بیان کیا گیا ہے اور حکومت کو میرٹ کے لحاظ سے تین افراد کی سفارش کرنا ہے، جو کہ اعلیٰ ترین میرٹ والے شخص کو مطلع کرنے کے لیے آگے بڑھیں جب تک کہ وہاں موجود نہ ہوں۔ اس کی تقرری نہ کرنے کی ٹھوس وجوہات جو تحریری طور پر ریکارڈ کی جانی چاہئیں اور ان کا جواز ہونا چاہیے
اس کے علاوہ، چیف منسٹر کو درست وجوہات بھی ریکارڈ کرنی ہوں گی اگر وہ سرچ کمیٹی کے نتائج سے متفق نہیں ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ اس نے مناسب سمجھا کہ صوبائی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ نئی سرچ کمیٹی کے ذریعے وی سی کے عہدے کے امیدواروں کا انٹرویو آن کیمرہ کرے اور اس کی ریکارڈنگ کسی بھی عدالت کو ضرورت پڑنے پر دستیاب کرائی جائے اور اسے ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے۔ سندھ حکومت کے
"اس حکم سے الگ ہونے سے پہلے، ہم نے دیکھا ہے کہ مدعا علیہ یونیورسٹی کے موجودہ قائم مقام وائس چانسلر کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جیسا کہ پچھلے پیراگراف میں زیر بحث آیا ہے، اس لیے ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ مدعا علیہ یونیورسٹی کو نام آگے بھیج دیں۔ جواب دہندہ یونیورسٹی کی جانب سے رکھی گئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق 10 سینئر ترین پروفیسرز کی فہرست وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کی جائے گی تاکہ BPS-22 میں ایک سینئر ترین پروفیسر کو نامزد کیا جائے، جسے مداخلت کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر مطلع کیا جائے گا۔ مدت،" یہ نتیجہ اخذ کیا.
سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ، یونیورسٹیز اور بورڈز کے سیکریٹری اور ایچ ای سی کے چیئرمین کو حکم کی تعمیل کی ہدایت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری، پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر، ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر سید احتشام الحق اور دیگر نے گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی کہ متعلقہ حکام نے وائس چانسلر کی خالی اسامی کا اشتہار دیا تھا اور بعد میں ایک کوریجنڈم جاری کیا گیا تھا جس میں تجربہ سے متعلق معیارات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔ کچھ امیدواروں کو فائدہ پہنچانے اور بظاہر سوچ سمجھ کر درخواست گزاروں کو خارج کرنے کے لیے تحقیقی کام اور عمر میں تبدیلی کی گئی۔
کراچی: پی ایس ایل ساتو یں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میںایک اور کامیابی حاصل کی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان پانچویں اوور میں 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ملتان کو دوسرا نقصان 65 رنز کے مجموعی اسکور پر اُٹھانا پڑا جب سیٹ بیٹر شان مسعود 43 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ صہیب مقصود بھی 13 رنز بناسکے۔
ٹِم ڈیوڈ اوررئیلی روسو کےشانداراسٹروکس
3 وکٹیں گرنے کے بعد ٹِم ڈیوڈ اور رئیلی روسو کے درمیان بہترین شراکت داری قائم ہوئی، دونوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔ٹِم نے 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔
218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے بھی شروعات سے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم دونوں اوپنرز چھٹے اوور میں 57 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
پال اسٹرلنگ 19 اور ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا سکے۔
اسلام آباد کو تیسرا نقصان رحمان اللہ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 15 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تاہم دوسرے اینڈ سے کپتان شاداب خان جارحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ایک وقت پر تو ایسا لگا شاداب میچ کو ختم ہی کردیں گے لیکن ایسا نہ ہوا، وہ 42 گیندوں پر دھواں دار 91 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ فہیم اشرف صفر، اعظم خان 12 اور آصف علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یوں اسلام آباد کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹی۔
ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4 اور ڈیوڈ ولی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکے کپتان شاداب خان نے شائقینِ کرکٹ کے دِل جیت لیے۔
شاداب خان نے218رنز کے تعاقب میں محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ایک چٹان کی طرح کریز پر جمے رہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے لیکن شاداب کی بیٹنگ ٹیم کو فتح حاصل نہ کراسکی
تاہم شاداب کا اپنی ٹیم کو جتوانے کا جذبہ ٹوئٹر صارفین کا بھی دل جیت لیا اور شاداب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
کچھ مداحوں نے شاداب کو 'ون مین آرمی' کے لقب سے نوازا تو کچھ نے کہا کہ ہم نے صرف شاداب کے لیے اسلام آباد کو سپورٹ کیا۔
امریکا کےدو تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات میں دو سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست ورجینیا کے کالج میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکےکالج کے دو سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نےفرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کابل: افغانستان میں آج سے مرحلے وار تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔
افغان وزارت تعلیم نے مرحلے والر جامعات کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد علاقوں میں تعلیمی سلسلہ مارچ میں بحال ہوگا جبکہ گرم علاقوں میں تدریسی عمل آج سے شروع ہوچکاہے۔
تعلیمی سرگرمیوں کےحوالے سے افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں۔
افغان طلبا نےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کو بڑا اقدام قرار دیا ہے۔