منگل, 26 نومبر 2024

امریکا کےدو تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات میں دو سکیورٹی گارڈز اور ایک طالبعلم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے کالج میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکےکالج کے دو سیفٹی آفیسرز کو ہلاک کر دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ریاست منی سوٹا کے اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نےفرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

کابل: افغانستان میں آج سے مرحلے وار تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔

افغان وزارت تعلیم نے مرحلے والر جامعات کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد علاقوں میں تعلیمی سلسلہ مارچ میں بحال ہوگا جبکہ گرم علاقوں میں تدریسی عمل آج سے شروع ہوچکاہے۔

تعلیمی سرگرمیوں کےحوالے سے افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں۔

افغان طلبا نےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کو بڑا اقدام قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک : ماہرین نےمستقبل کے ’ورچوئل رئیلیٹی سوشل میڈیا‘ یعنی میٹاورس میں موجود لوگوں (تھری ڈی اوتارز) کی ٹانگیں نہ ہونے کی وضاحت کردی

یہ تو آپ نے دیکھاہی ہوگا کہ مائیکروسافٹ اور میٹانے اب تک مستقبل کے ’ورچوئل رئیلیٹی سوشل میڈیا‘ یعنی میٹاورس کی جتنی جھلکیاں بھی جاری کی ہیں، ان سب میں لوگوں (تھری ڈی اوتارز) کا صرف اوپر والا دھڑ ہوتا ہے جبکہ ٹانگیں نہیں ہوتیں۔

اس حوالے سے ماہرین اس سوال کا بہت دلچسپ جواب دیتے ہیں:
جب کسی شخص کا تھری ڈی ورچوئل ماڈل یعنی ’اوتار‘ بنایا جاتا ہے تو اس کے ہاتھوں، گردن اور چہرے سمیت، جسم کے بالائی حصے کو (اصل شخص کے ساتھ ساتھ) فوری حرکت کرتا دکھانے میں کم پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں نچلے دھڑ، بالخصوص ٹانگوں کی حرکت خاصی پیچیدہ اور تیز رفتار ہوتی ہے جسے میٹاورس کے تھری ڈی ماحول میں اتنی ہی تیزی سے دکھانے کےلیے بہت زیادہ طاقت والے گرافک پروسیسرز کی ضرورت پڑتی ہے جو فی الحال عام دستیاب نہیں، جبکہ وہ بہت مہنگے بھی ہیں۔

علاوہ ازیں، اب تک ایسے الگورتھمز بنانے پر بھی کام ہورہا ہے جو کم طاقت والے گرافکس پروسیسرز کی مدد سے اوتار کی ٹانگوں کو حقیقی وقت میں تیز رفتار اور (اصل شخص کے مطابق) فوری حرکت دے سکیں۔ ان الگورتھمز پر کام مکمل ہونے اور ان کی وسیع تر آزمائش میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

لہذا یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ جب تک ہمارے پاس اور زیادہ طاقت والے کم خرچ پروسیسرز اور بہتر الگورتھمز نہیں آجاتے، تب تک میٹاورس میں رہنے والے ’لوگ‘ ٹانگوں سے محروم ہی رہیں گے۔

البتہ چند سال میں یہ صورتِ حال بدلنے اور میٹاورس کےلیے ’ٹانگوں والے‘ تھری ڈی اوتارز تیار ہوجانے کی پوری امید ہے۔

واشنگٹن ڈی سی: مبینہ طور پر صارفین کا لوکیشن ڈیٹا دھوکے سے جمع کرنے اور مختلف اداروں کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر گوگل کے خلاف مقدمہ کردیا گیا۔

مقدمہ کرنے والوں میںٹیکساس، واشنگٹن ڈی سی، انڈیانا اور واشنگٹن اسٹیٹ کے اٹارنی جنرلز شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ 2018 میں گوگل کے خلاف صارفین کا ڈیٹا دھوکے سے جمع کرنے اور بیچنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے تین سال تک معاملے کی تفتیش کروائی جس سے یہ الزامات درست ثابت ہوئے

بتاتے چلیں کہ یہ الزامات 2018 میں پہلی بار ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں لگائے تھے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسمارٹ فونز کےلیے گوگل اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم، گوگل میپ، گوگل کروم اور دوسری تمام گوگل مصنوعات و خدمات میں لوکیشن سروس بند کرنے کے باوجود گوگل خفیہ طور پر اپنے صارفین کے راستوں اور ان مقامات پر نظر رکھتا ہے کہ جہاں وہ آنا جانا کرتے ہیں۔

اس طرح گوگل اپنے صارفین کو دھوکے میں رکھتے ہوئے مسلسل ان کا لوکیشن ڈیٹا جمع کرتا رہتا ہے۔ بعد ازاں یہی ڈیٹا مہنگے داموں میں مختلف کمپنیوں کو بظاہر ’’ذہین اشتہار بازی‘‘ کےلیے فروخت کیا جاتا ہے۔

گوگل کے خلاف یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اگر عدالتی تفتیش میں بھی گوگل پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا اور امریکی ریاست ایریزونا میں بھی گوگل کے خلاف اسی طرح کے مقدمات دائر کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صرف لوکیشن ڈیٹا کی خرید و فروخت کے عالمی کاروبار کا موجودہ حجم 10 سے 12 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ اندازہ ہے کہ مسلسل اضافے کے بعد 2027 تک یہ حجم 31 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ جائے گ

دوسری جانب گوگل نے ان تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب باتیں پرانی اور غلط معلومات کی بنیاد پر کی جارہی ہیں جبکہ گوگل اپنے صارفین کے تخلیے (پرائیویسی) کا مکمل احترام کرتا ہے۔

 

اسلام آباد:  وفاقی وزارت تعلیم اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزارت نے آج ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیم آباد کو پرائمری سطح کے چھ سرکاری اسکولوں میں پائلٹ کیا جائے گاجسے تعلیم آباد ماڈل ورچوئل سکول کہا جائے گا۔

مفاہمت کی یادداشت پر وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی اور ٹیلی نار پاکستان کے چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر کمال احمد نے دستخط کیے۔مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں وزارت اور ٹیلی نار پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Image

ٹیلی نار پاکستان پائلٹ مرحلے پرچھ ماڈل ورچوئل اسکولوں کو اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ کے لیے بنیادی آئی ٹی ہارڈویئر اور ڈیجیٹل مینجمنٹ لرننگ سسٹم سے لیس کرے گا جبکہ انہیں نئے معمول سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات اور مہارتیں فراہم کرے گا۔

وزارت کے اس اقدام کا مقصد اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل تعلیم کو مستحق طلباء اور اسکولوں تک پہنچانا ہے۔ تعلیم آباد ملک کا پہلا ایوارڈ یافتہ ایڈ ٹیک پلیٹ فارم ہے جو سنگل نیشنل کریکولم (SNC) پر مبنی ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرتا ہے۔

Image

وفاقی وزارت تعلیم اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمودنے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے اہم قدم ہے

عدم مساوات کو کم کرنے کے اپنے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کا مقصد 2023 تک اسکول سے باہر 10 لاکھ بچوں تک ڈیجیٹل تعلیم پہنچانا ہے۔

 

کراچی: کراچی میں جمعرات سے دوبارہ سردی بڑھنےکی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات سے بلوچستان کی شمالی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہرمیں معمولی سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: ایچ ای سی نے وفاقی وزارت تعلیم و تربیت کی جانب سےہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انٹرویوز نہ لینے اور نو تشکیل شدہ سلیکشن بورڈ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اس حوالےسےچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کےلئے انٹرویوز تین فروری کو معمول کے مطابق ہوں گے، ہماراادارہ خود مختار ہے ، ہم جو کچھ کر رہے قانون کے مطابق کررہے ہیں، ایچ ای سی کے قواعد بنے ہوئے ہیںاور تمام اقدامات قانون کے مطابق کررہے ہیں ہم نے وزارت تعلیم کے اعتراضات کے جوابات دے دئیے ہیں

۔قبل ازیں وفاقی وزارت تعلیم و تربیت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انٹرویوز روکنے کی ہدایت کی تھی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے اس سلسلے میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھیجا تھا جس میں سلیکشن بورڈ کی حالیہ تشکیل نو کیخلاف کچھ قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ ان قانونی اعتراضات کو ابھی تک حل نہیں کیا گیا

دوسری جانب ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم و تربیت نے خط کےذریعے کہاہےکہ سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو پر قانونی اعتراضات ختم نہیں کیے گئے۔

قبل ازیں وفاقی وزارت تعلیم و تربیت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انٹرویوز روکنے کی ہدایت کی تھی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے اس سلسلے میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھیجا تھا جس میں سلیکشن بورڈ کی حالیہ تشکیل نو کیخلاف کچھ قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ ان قانونی اعتراضات کو ابھی تک حل نہیں کیا گیا

 

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ساتویں میچ میں دلچسپ مقابلےکےبعدملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے جادوئی گیندوں سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، شان مسعود مین آف کی میچ قرار پائے۔

ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا کیوں کہ کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنر بنائے آؤٹ ہوگئے بعد ازاں شان مسعود نے ٹیم کو لڑکھڑانے سے بچایا اور 58 بالز پر 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 175 رنز تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے 28، ریلی روسو اور صہیب مقصود نے 21، 21 رنز بنائے، اس طرح ملتان کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

جبکہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو محض 29 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ احسانی علی کی گری پھر ول اسمڈ بھی چلتے بنے، بعد ازاں کپتان سرفراز نے بین ڈکٹ کے ہمراہ اچھی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی تاہم سرفراز بھی 21 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے ایسے میں افتخار احمد کے چھکے، چوکے بھی کام نہ آئے اور یکے بعد دیگرے تمام کھلاڑی 19.5 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر محمد حسنین نے 2 جبکہ جیمز فالکنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

کراچی: چانسلر/گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کی جانب سے شہیدذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاء،کراچی کے وائس چانسلر کو خط ارسال کردیا گیاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق آپ کی آئے دن یونیورسٹی سے غیر حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی کے باعث تدریسی اور انتظامی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں بطور وائس چانسلر تقرری کے بعد سےیونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔مزید یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ 2017-18 کے بعد سے، SZABUL کسی بھی کانووکیشن کا انعقاد کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے طالب علموں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ذمہ داریوں کے عدم ادائیگی کے باوجودوائس چانسلر کی حیثیت میں خطیر رقم تنخواہ کی مد میں وصول کر رہے ہیں

خط میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نےوائس چانسلر سے انکے دورِ حکومت کی کاردگی کی رپورٹ جلدطلب پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے، مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام گھرگھر مہم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورنا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے جب کہ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں، کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں، بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔