لاہور : محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات کااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے موسمِ سرما کی تعطیلات کااعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجز،یونیورسٹیز میں 23 دسمبر 2021 تا 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز کے دائرہ اختیار میں آنے والے ادارے بھی 6 جبوری 2022 تک بند رہیں گےتاہم اعلامیے میں اداروں کو تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی 100% ویکسینیشن کی یقین دہانی کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقا کی آئندہ سیریز بغیر کراؤڈکےکروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک میں کووڈ کی صورتحال کے سبب ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں شائقینِ کرکٹ کو ٹکٹ فروخت نہیں کیے جائیں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں کووڈ کی چوتھی لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جب کہ دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔
راولپنڈی: پاکستان نے بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا جب کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمرکمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نےبھی تجربےکامشاہدہ کیا۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا کہنا تھاکہ بابر کروز میزائل ون کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس اور سروسز چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کومبارکباد دی۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی صحت کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔
عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پی سی بی عہدیدار کے مطابق عابد علی کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے عابد علی کی ای سی جی نارمل آئی ہے، ان کے دل کے عضلات میں پروٹین کی موجودگی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال ان کا ایکو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
ویب ڈیسک: راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ انتظامیہ نےرہائشی علاقوں میں قائم نجی تعلیمی اداروں کو سیل کرناشروع کردیا۔
کینٹ انتظامیہ نے ایک نجی اسکول کے پرنسپل، ان کے اہلخانہ اور بچوں کو بھی اسکول میں بند کر دیا، اسکول پرنسپل کی دہائیوں کے بعد اہل علاقہ نے کینٹ بورڈ سے رابطہ کیا جس کےبعد اسکول ڈی سیل کر کے محصور لوگوں کو باہر نکالا گیا۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے 2017 میں نجی اسکولوں کو رہائشی علاقوں سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد تین سال کے لیے اس کارروائی کو روکا گیا تھا، کینٹ بورڈز کے مطابق یہ مدت 2021 میں ختم ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاملے کی 5 جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت تک انتظار کیا جائے۔
کوئٹہ : کنٹونمنٹ ایریا کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طورپر قائم نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ حکام کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں غیر قانونی طورپر قائم نجی تعلیمی اداروں کو بند کروایاجارہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو تین سال سے متعدد بار نوٹسز دینے کے باوجود ازخود ان اداروں کو ختم نہیں کیا تاہم اب تک 50 سے زائد نجی تعلیمی اداروں کو سیل کیا جاچکا ہے اور آئندہ دو سے تین روز میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ ارسال کردی جائے گی۔
کراچی: معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی مختصرعلالت کےبعدرضائےالٰہی سےانتقال کرگئے۔
اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کو برین ہیمرج کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گزشتہ جمعرات سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا تھا اور انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کیے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین بھی لکھے
کووڈ کی پہلی لہر کے دوران وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا خیال بھی ڈاکٹر طاہر شمسی کو ہی پہلی بار آیا۔
2011 میں ڈاکٹر طاہر شمسی نے خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا۔
ڈاکٹر طاہر این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر بھی تھے اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے۔ ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کااعلان کردیا۔
انٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کےطلباکےلئےاہم اعلان
فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے2022 کےنتائج کااعلان کردیا ۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری
نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈپر کردیئے گئے ہیں طلبا نتائج جاننے کے لئے ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔
کراچی: ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی سروس سست ہوگئی۔
پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔
ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا تاہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگرکیبلزپر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
چترال : محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نےصوبے بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے گلگت بلتستان سردیوں کی چھٹیوں کی حوالے سے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے چھٹیوں کا دورانیہ 40 دن کا ہو گا۔یکم فروری کو دوبارہ کھل جائیں گے۔
دسمبر اور جنوری شدید سردی اور درجہ حرارت منفی بیس تک گر جانے کے باعث انتظامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ تعلیمی اداروں میں ہیٹنگ کا کوئی خاص انتظام نہیں ہوتا اس وجہ سے بیماریوں کے شدید خطرات ہوتے ہیں اسلئے ہرسال کی طرح رواں سال بھی سکول بند کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
اساتذہ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ چھٹیوں دوان بچوں کی پڑھائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ مارچ میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں ان کے بچوں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔