منگل, 26 نومبر 2024

جہلم: تحصیل دینہ میں پکنک پر جانے والی طالبات کی گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔

جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

میڈیاذرائع کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں جی روڈ پر لاہور سے مری جانے والی مسافر کوچ پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، جس کے نتیجے میں دو طالبات سمیت ایک ٹیچر جانبحق اور 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو دینہ اور جہلم سپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے مسافروں نے نے بتایا کہ مسافر کوچ نجی اسکول کے طلباء کا ٹرپ لے کر لاہور سے مری جارہی تھی، جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، حادثے میں دو طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی تھیں۔

دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ منگلا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبعلم جانبحق اور 9 طلباء شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا، جہاں دو طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا مطالعاتی دورے پر لاہور سے مری جا رہے تھے، کہ ان کی بس اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جہاں پہلا واقعہ پیش آیا تھا، اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

لاہور: قومی کرکٹ بورڈنے پاکستان سپرلیگ 7 ڈرافٹ کیلیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی

پی ایس ایل7 کا ڈرافٹ 12 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی
مجموعی طور پر 356غیرملکی کرکٹرز دستیاب ہوں گے۔ جس میں ابھی ردوبدل بھی ممکن ہے

356غیرملکی کرکٹرز کاتعلق کن ممالک سے ہے؟

ان کا تعلق ویسٹ انڈیز،سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیپال، امریکا،زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، عمان، نیدرلینڈز، یو اے ای،ایکواٹوریل گنی، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی،فرانس،نمیبیا، کینیا، ایران، مالدیپ، ملائیشیا، اٹلی،برمودا، قطر اوریوگینڈا سے ہے۔

پلاٹینیم
پلاٹینیم میں 14 کرکٹرز ڈیوڈ ملر، ریلی روسو،مرچنٹ ڈی لینگے، تبریز شمسی (جنوبی افریقہ) ٹائمل ملز،جیسن روئے، جیمز ونس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ویلی (انگلینڈ)، کرس گیل (ویسٹ انڈیز) کولن منرو (نیوزی لینڈ)،اسورو اوڈانا، تھشارا پریرا (سری لنکا) اور راشد خان (افغانستان) شامل ہیں۔ ان میں سے ملز، گیل، روئے،راشد اور تبریز محدود مدت تک دستیاب ہوں گے۔

گولڈ 

گولڈ میں 106 کرکٹرز کو رکھا گیا ہے،201 کھلاڑی سلور میں موجود ہیں۔ لوئر کیٹیگری کے مقامی کرکٹرز کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے، عبد اللہ شفیق، عابد علی،احمد شہزاد، احسان علی، اسد شفیق،اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، حماد اعظم، حارث سہیل،عمران بٹ، جنید خان، خرم منظور،میرحمزہ،محمد عباس، مختار احمد،نعمان علی، راحت علی،رضا حسن، رومان رئیس،سعد علی، سعد نسیم، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سعود شکیل، تابش خان، عمر اکمل، عمر امین،عثمان صلاح الدین اور یاسر شاہ گولڈ میں شامل ہیں۔

ڈائمنڈ

ڈائمنڈ میں 35 کھلاڑی جیمز فالکنر، لوئس گریگوری،عمران طاہر،ڈیوڈ ویزا،بین کٹنگ، ایلکس ہیلز،کوشل مینڈس، ہیری بروک، دشمانتھا چمیرا،ڈین ولاس، جو کلارک،سمت پٹیل، فابیان ایلن،اوڈین اسمتھ، ول جیکس،شرفین ردرفورڈ،ریاد امرت،لیوک رائٹ،حضرت اللہ زازئی، بین ڈنک، بھانوکا راجاپکسے،رحمان اللہ گربار،دنوشکا گوناتھلاکا، ریکی ڈوپلے،افسر زازئی، نجیب اللہ زدران،جانسن چارلس،محمود اللہ ریاض، عفیف حسین،حامد حسن، نوین الحق،قیس احمد، محمد سیف الدین،علی خان اور ڈین لارنس موجود ہیں۔

سلور اور ایمرجنگ سمیت مجموعی طور پر 495 مقامی کرکٹرز اس فہرست کا حصہ ہی

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈسےڈراپ ہونےپرقومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمددلبرداشتہ ہوگئے۔

سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

اسکرین شاٹ:@SarfarazA_54

خیال رہےکہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

 ٹی ٹوینٹی میں سرفراز کو اپنی پوزیشن تبدیل کرکے کھیلنے کی ضرورت ہے

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےگذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیےاسکواڈکااعلان کیا تھا، دونوں سیریز کےلیےسرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔

لاہور: شائقین کرکٹ کوخوشخبری دیتےہوئےعالمی وبا کورونا کےبعدپہلی باراسٹیڈیمز میں سو فیصد داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں13 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزمیچز کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، یہ کورونا وبا کے بعد پہلا موقع ہوگا جب اسٹیڈیمز میں مکمل گنجائش کے مطابق فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ جس کے لئےپی سی بی نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کی پالیسی اور قیمتیں بھی جاری کردیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2500 روپے جبکہ ون ڈے میچز میں قیمتیں 100 سے 1000 روپے رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق میچ کے ٹکٹ www.bookme.pk  پر بک کرائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ 3137786888 0092 پر کال کرکے بھی بک کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہےویسٹ انڈیز اورپاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک : دنیاکی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن’واٹس ایپ صارفین کیلئےفیچرزمیں تبدیلیاں لاتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ کے اکثر و بیشتر فیچرز آئی فون، اینڈرائیڈ، اور ونڈوز ڈیوائسز میں ایک ہی طرح کام کرتے ہیں تاہم واٹس ایپ میں چند ایسے فیچرز بھی ہیں جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اگر آپ آئی فون کے صارف ہیں تو واٹس ایپ پر انفرادی یا کسی گروپ کی جانب سے آنے والا کوئی بھی میسج نوٹیفکیشن آنے پر ہی دیکھ سکتے ہیں، اس کیلئے آپ کو آنے والے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور آپ کے سامنے میسج کھل جائے گا اور جیسے ہی آپ انگلی ہٹائیں گے میسج دوبارہ نوٹیفکیشن کی صورت اختیار کرلے گا، اس طرح پیغام بھیجنے والے شخص کو یہ معلوم بھی نہیں ہوسکے گا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئی صارف میسج یا بھیجی گئی میڈیا فائل کو سب کیلئے ڈیلیٹ کرتا ہے تو وہ سیو فائل بھی گیلری سے ڈیلیٹ ہوجاتی ہے لیکن اگر آپ آئی فون یوزر ہیں تو یہ میسج آپ کے پاس سے ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔

آئی فون صارف تصویر کو بلر بھی کرسکتا ہے اور یہ سہولت ڈرائنگ ایڈیٹر کے ذریعے استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو صوتی پیغام (وائس نوٹ) بھی بھیجنے والے کو معلوم ہوئے بغیر سن سکتے ہیں۔

اس کیلئے آپ کو آنے والے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور آپ آسانی سے میسج سن لیں گے جس کا پیغام بھیجنے والے شخص کو معلوم نہیں ہوسکے گا۔

آئی فون میں ایک اور منفرد سہولت تصویر کی طرح ویڈیو کو کراپ بھی کرنا ہے، آئی فون صارف کسی کو بھی ویڈیو بھیجنے سے قبل کروپ کرسکتا ہے۔

نئی دہلی: جنوبی افریقامیں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نےبھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا ہے۔

کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں اس کے علاوہ کرکٹ کے دیگر ایونٹ بھی اومی کرون کی زد میں آچکے ہیں جس میں کرکٹ افریقا نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویژن ٹو کے میچز کو ملتوی کردیا ہے۔
اب بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کو آگے بڑھادیا گیا ہے جسکی تصدیق بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی کردی ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی20 میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کےلیے روانہ ہونا تھا۔

 

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے 6 دسمبر کو جامعہ بند کرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ پنجاب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیاہے کہ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبے بھرمین شدید دھند جاری ہے جس کے باعث لاہورمیں قائد اعظم نیو کیمپس، علامہ اقبال (اولڈ کیپمس) ، پنجاب یونیورسٹی میں 6دسمبر کوبند رہے گی۔

تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ6 دسمبر بروز پیر کو تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منعقد کی جائےگی

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر سےاسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 صوبائی وزارت تعلیم بولچستان نےاس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے. صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع اسکولوں کو 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے، 2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ، پشین، چمن ،قلعہ عبداللہ، مستونگ، چمن نوشکی، تربت سوراب، قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگی۔ ،

اس کے ساتھ ہی سرد ہوائیں مغرب سے داخل ہونگی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اسی دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی: رواں سال کا آخری سورج گرہن آج دیکھاجارہاہے لیکن یہ پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2021 کے آخری سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوا اورسورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگا۔ سورج گرہن کا اختتام دوپہر دو بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی افریقہ،آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ جبکہ بحیرہ اوقیانوس،بحرالکال ،اںٹارکٹیکا بحر ہند کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے اور اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ یہ سورج گرہن اگرچہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا لیکن جنوبی نصف کرے (سدرن ہیمسفیئر) کے کئی ممالک میں نمایاں ہوگا۔ واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں ہی دیکھا جاسکے گا

ڈھاکا: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلا دیش کےخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کےآخری ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 59رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 25رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 70رنز پر گری۔ عابد علی 39رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے والے تیج السلام نے دونوں اوپنرز آؤٹ کر دیے۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں پہلے دن کھانے کے وقفہ پر پاکستان نے دو وکٹ پر 78رنز بنالیے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظرآ رہی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اورپہلے ٹیسٹ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل کیا جائے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت چکا ہے۔