جمعرات, 28 نومبر 2024

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف پوسٹوں کےلیے امتحانات دو ماہ بعدبھی شروع نہ ہوئےاورنہ ہی مختلف پوسٹوں کےلیےنتائج کا اعلان ہوسکا ہے ۔ ہزاروں امیدوار انتظار کی سولی پر لٹک گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس ای میں مختلف پوسٹوں پربھرتی کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ ٹیسٹوں کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز بھی التوا کا شکار ہیں ۔

تین جنوری کو تحصیلدار کی پوسٹ کا پرچہ وقت سے پہلے لیک ہونے کے بعد امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے اوراس کے بعد سے کوئی بھی تحریری امتحان منعقد نہیں ہوا ۔ ہزاروں امیدوار نتائج کے منتظر ہیں ۔

امیدواروں کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نتائج جاری نہیں ہوتے تو وہ پی پی ایس سی کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

اس معاملے پر سیکرٹری پی پی ایس سی محمد خالد کاکہنا ہے کہ پی پی ایس سی کے فل کمیشن کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں امتحانات سمیت انٹرویوز کے حوالے سے فیصلہ ہوگا ۔

کراچی: جامعہ اردونے 15 مارچ سے کیمپس میں نئے سیمسٹر 2021 کی باقاعد کلاسزہ بحال کرنےکااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اردو وفاقی یونیورسٹی نے 15 مارچ2021 سے کراچی کے دونوں کمپسز میں نئےسیمسٹر کی کلاسوں کاتدریسی عمل باقاعدہ بحال کیا جارہاہے۔

تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہےکہ اپنے شعبہ سے رابطہ کرکے کلاسوں کا نظام الاوقات حاصل کرلیں،طلبہ و طالبات شعبہ جات میں حکومتی سطح پردیئےگئے ایس او پیز کے مطابق اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔

 

اسلام آباد:ایچ ای سی نےحصول تعلیم کےخواہشمندطلباسےدرخواستیں مانگ لیں۔

بلوچستان کے طلبہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نےملکی اور غیرملکی اداروں میں حصول تعلیم کے سلسلے میں  ایل ایل ایم،ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی کے وظائف کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

انڈیجنس ایل ایل بی (5سال)، انڈیجنس ایل ایل ایم، فارن ایل ایل ایم اور فارن پی ایچ ڈی کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل یا لوکل سرٹیفکیٹ کے حامل طلبہ وظائف کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

متعلقہ کیٹگری کیلئے اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلبہ ایچ ای سی کی آن لائن پورٹل hec.gov.pk کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدواروں کیلئے ضروری ہو گا کہ انہوں نے رجحان ٹیسٹ میں50 فیصد نمبر (مجموعی ٹیسٹ اسکور) حاصل کئے ہوں۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ایل ایل بی کے لئے 25 سال، ایل ایل ایم کے لئے 30 سال اور پی ایچ ڈی کے لئے 35 سال ہے ۔ایل ایل بی کی تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ امیدواروں نے 12 سالہ تعلیم انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان میں کم ازکم 50فیصد مارکس کے ساتھ مکمل کر رکھی ہو۔

ایل ایل ایم او رپی ایچ ڈی کیلئے لازمی ہوگا کہ امیدواروں نے ایچ ای سی کے تسلیم شدہ ڈگری جاری کرنے والے اداروں سے بالترتیب ایل ایل بی اور ایل ایل ایم مکمل کر رکھا ہو اور بیچلر ڈگری میں کم ازکم 50فیصدمارکس حاصل کئے ہوں۔50سے 20فیصد تک وظائف اگست 2016 میں کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے لئے مخصوص ہیں، جو امیدوار پہلے سے ملازمت کر رہے ہیں ان کا قانون کے متعلقہ شعبے سے ہونا ضروری ہو گا۔

انہیں این او سی فراہم کرنا ہوگا اور اپنے متعلقہ ادارے سے تدریسی رخصت لینی ہو گی۔

غیرملکی وظائف کے امیدواروں کو اپنے انتخاب کے بعد کیو ایس رینکنگ کے مطابق چوٹی کی 500 یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیٹر فراہم کرنے ہوں گے ۔

پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کےسالانہ امتحانات کی رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن برانچ برائےپنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری( آرٹس سائنس اور کامرس )کےپرائیوٹ امیدواروں کےسالانہ امتحان2021ء کی ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ میں 8 تا22مارچ تک توسیع کردی ہے ۔

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے خصوصی امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کردیا

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوریگولروپرائیوٹ کےخصوصی امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔

۔خصوصی امتحانات میں 364 ریگولر طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 100طلبا پاس جبکہ 264طلبا امتحانات پاس کرنے میں ناکام رہے ۔ ریگولرکا مجموعی نتیجہ 27.47فیصد رہا۔

اسی طرح پرائیویٹ و ایکس طلبا کی تعداد1568تھی جن میں سے 394پاس جبکہ 1174طلباامتحان پاس کرنےمیں ناکام رہے۔پرائیویٹ وایکس طلبا کامجموعی نتیجہ 25.13فیصد رہا۔

راولپنڈی : اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےصوبےبھرکےاسکول سربراہان کو داخلہ پالیسی جاری کردی۔

داخلہ پالیسی کےتحت راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزاوراسکول سربراہان کو ب-فارم کے بغیر بچوں کو داخل کرنے سے روک دیاگیا ہے بصورت دیگر ان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

31مارچ تک ب فارم مکمل کرنےکی ہدایات جاری کردی گئیں بصورت دیگر کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اسکولوں میں داخلوں کی ذمہ داری اسسٹنٹ اسکول ہیڈز،ایجوکیشن آفیسرز اوراسکول کونسلز پرہوگی 

ذرائع نے بتایاکہ ا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 2021 کی داخلہ مہم کے دوران کسی بچے کا داخلہ ب فارم کے بغیر نہ کیاجائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیئے: ب فارم کےحوالےسےمحکمہ تعلیم پنجاب کابڑافیصلہ

ایسے اسکول جنہوں نےبچوں کے داخلے شروع کیے ہیں وہ ب فارم کی انٹری اسکول انفارمیشن سسٹم میں کریں تاکہ معلوم ہوسکے کس ضلع میں کتنےاسکولوں میں ب فارم کے تحت بچوں کے داخل کیے گئے۔

جو ضلع ب فارم کے تحت سوفیصد بچوں کے داخلے نہیں کرے گا وہاں کے متعلقہ ذمہ داران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بہاولپور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپورنےمیٹرک وانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات برائے2021 کےشیڈول کااعلان کردیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن بہاولپورکےتحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 4 مئی2021 جبکہ گیارہویں وبارہویں جماعت کےامتحانات 12جون 2021 سےشروع ہونگے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیاہےکہ میٹرک کے نتائج اگست کےآخری ہفتےاور انٹر سال دوئم کے نتائج ستمبرکےآخری ہفتےمیں جاری کئےجائیں گے۔

واضح رہے رواں سال میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے امتحانات پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ لاہوراورہذاکی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pk  پر موجود ALP سلیبس کے مطابق ہی ہونگے مزید براں کہ رواں سال کووڈ19 پالیسی 2020 کے مطابق پریکٹیکل امتحانات نہیں لئے جائیں گے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک: مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئیٹرپرصارفین کے لئےسب سےبڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔

 ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے بڑی تعداد بلاخصوص سیاستدان، کاروباری حضرات،فنکار اور دیگر شخصیات استعمال کرتے ہیں۔

لیکن اسکی سب سےبڑی کامی یہ ہےکہ اس پرصارفین کےپاس ایڈیٹ کاکوئی آپشن موجو نہیں ہے۔

صارفین سے اگر ٹوئٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ان کے پاس صرف اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔

 صارفین کے پرزور مطالبے پر ٹوئٹرنےٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کرنےکااعلان کردیاہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت موجود ہو گا اور اگر وہ ان 5 سیکنڈز میں اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

تاہم اس فیچر کو دنیا بھرکے صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کراچی: نویں جماعت کےطالبعلم نےواٹس ایپ طرزکی ایک ایپ تیارکرلی۔

فیڈرل بی ایریا کے رہائشی اور کلاس 9 کے ہونہار طالبعلم سید نبیل حیدر جعفری نے واٹس ایپ کے طرز پر ایپ تیار کیا ہے جس کا نام نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہےاوراس میں متعدد آپشن موجود ہیں۔ اس ایپ کو پانچ فروری کو گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو ان تک سینکڑوں افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں تاہم نبیل کاکہناہے کہ اس ایپ کوایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈکیاجاچکا ہے،

اس حوالے سے نبیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایپ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور اس ایپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں بصارت میں کمزور افراد کے لیے فونٹ اوررنگوں کو بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔اسی طرح کلربلائنڈ لوگوں کے لیے بھی رنگوں کا ایسا انتخاب رکھا گیا ہے جو وہ باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

نبیل نے بتایا کہ وہ ان کا گھر شدید مالی مشکلات کے باوجودانہوں نےرقم جمع کرکے دس ہزار روپے میں ایک لیپ ٹاپ خریدا اور اس پر ایف ایف (فرینڈز اینڈ فیملی) میٹنگ ایپ سازی کا آغاز کیا۔ اب تین سال کی محنت کے بعد یہ ایپ تیار ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ساتویں جماعت سے اس ایپ پر محنت کررہے ہیں جس میں وائس کالنگ اورویڈیو کالنگ کی سہولت موجود ہے۔ اس ایپ میں بہت سارے چینلز ہیں اور آپ اپنی سہولت کے حساب سے چینل بناسکتےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں دو لاکھ لوگوں تک کا گروپ بنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ ایک پیغام پانچ سے چھ لاکھ لوگوں تک بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹ چیٹ کا آپشن بھی موجود ہے جس میں خود کار ڈیلیشن کا آپشن بھی موجود ہے۔

 

 

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش ہونے والا نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

Image

صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹس جعلی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے نجی و سرکاری اسکول ایک ہفتے 6مارچ تا 13 مارچ 2021 تک بند رکھنے کاعلان کیاہے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے مذکورہ نوٹیفکیشن میں کوئی صداقت نہیں لہذا اس پر دھیان نہ دیاجائے۔