جمعرات, 28 نومبر 2024

لاہور: پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن نےاساتذہ کےتبادلوں کاشیڈول جاری کردیا.

جاری کردہ شیڈول کےمطابق یکم مئی سےجنرل تبادلوں کاآغازہوگا تمام کیٹیگریز کےاساتذہ کےتبادلےمئی سےشروع یونگے جو جون و جولائی میں مکمل ہونگے.

جبکہ سال کےآخردوماہ نومبر اور دسمبر میں پروموشن ڈسپوزل پراساتذہ کےتبادلے ہونگے.

ٹیکسلا: ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلاکےزیراہتمام پی ایچ ڈی مقالے کےدفاع کےلئےتقریب کل منعقدہوگی.

ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں کل پی ایچ مقالےکی دفاع کےلئےتقریب کل دوپہر 2بجےہوگی جس میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کےاسکالرسیدسعیدجعفراپنا پی ایچ ڈی مقالہ دفاع کےلئےپیش کریں گے.

ان کاتحقیقی مقالہ ڈاکٹرعاشق حسین کی زیرنگرانی تیارکیاگیاہے. 

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےگریجویٹ, پوسٹ گریجویٹ اورڈپلومہ پروگرام کےنتائج کااعلان کردیا.

تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹرخزاں 2020کےگریجویٹ,پوسٹ گریجویٹ اورڈپلومہ پروگرامزکےنتائج جاری کردیئےہیں. 

پی ایچ ڈی, ایم فل,  ایم ایس,  ایم ایس سی,  اہم بی سے, ایم پی اے,دو ڈپلومہ اور سات بی ایس کےنتائج آفیشل ویب سائٹ سےاپلوڈ کردیئےگئےہیں.

جبکہ رزلٹ کارڈ طلبہ کودئےگئے پتہ پرارسال کردیئے گئےہیں. 

راولپنڈی: اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کو 100فیصدحاضررہنےکی ہدایت جاری کردی.

ذرائع کےمطابق اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کی 100فیصدحاضری یقینی بنانےکےاحکامات جاری کردیئے.

ڈٹسرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزراولپنڈی کوہدایت کی گئی ہےکہ اساتذہ کی سوفیصد حاضری کویقینی بنانےپرعمل درآمدکرے. 

کراچی: ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت  نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےطلبا و طالبات کےلئےتقریب منعقد کی گئی

تقریب میں میٹرک و انٹر امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ۱۰۴ طلبہ میں شہید پاکستان حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپس کی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے سیکریٹری معین الدین صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی معین الدین صدیقی نےطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید حکیم محمد سعید کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہم بچپن ہی سے ان کو اپنا ایک آئیڈل سمجھ کر زندگی گزارتے آئے ہیں ۔ حکیم صاحب ملنا ان سے ہاتھ ملانا فخر سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر میں اپنے آپ پر فخر محسوس کر رہا ہوں کہ میں اس عظیم شخصیت کی بنائی ہوئی درس گاہ میں موجود ہوں۔ یہ ادارہ نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اس قوم کے نونہالان کو اپنی تقریبات کے ذریعہ تربیت کر رہا ہے بلکہ ان کو وظائف و اسکالر شپس دے کر ان میں حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا کر رہا ہے تا کہ وہ سیکھیں اور محنت و لگن سے پڑھائی کر کے اس ملک کا اور اپنے والدین کا نام روشن کریں

اس موقع پر انہوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی روح رواں محترمہ سعدیہ راشد کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ حکیم محمد سعید کے مشن کو انہوں نے جاری رکھا ہوا ہے اور ہمدرد اپنا فرض بخوبی احسن نبھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمدرد مزید ترقی کرے اور پاکستان کی اسی طرح خدمت کرتے رہے۔

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او فاطمہ منیر احمد ،رجسٹرار پرویز علی میمن، روفیدہ نرسنگ اسکول کی پرنسل عالیہ ناصرصاحبہ، ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید ارسلان ، ہمدردیونی وسٹی کے فیکلٹی ممبران، اساتذہ ، والدین اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے کہا کہ ہمدرد یونی ورسٹی نے سالانہ بنیادوں پر بہترین طلبہ کو ایک کروڑ سے ذائد کی اسکالر شپس دی ہیں تقریب میں ہمدرد یونی ورسٹی کےطلبہ(بلاگرز) کی بنائی ہوئی مختصر Vlog بھی دکھائی گئی جس میں انہوں نے یونی ورسٹی اور اس کے مختلف شعبوں ، کیفے ٹیریا بالخصوص بیت الحکمہ (لائبریری) کے بارے میں خوبصورت انداز میں آگاہی دی، اس کاوش کو شرکا ء نے کافی پسند کیا۔

تقریب کے آخر میں یونی ورسٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، کیمونی کیشن اینڈ ایکسٹرنل لنکیج فیصل ہارون نے اپنے کلمات تشکر میں شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منتظمین کو بھی پروگرام کی کامیابی پر مبارک دی ۔

کراچی: جامعہ کراچی نےایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل(MODULAR) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل(MODULAR) سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،249 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 98.42 فیصدرہا۔

کراچی: جامعہ کراچی کے تحت 2021 ء کی پہلی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب02 مارچ کو ہوگی ۔

سینٹر فارپلانٹ کنزرویشن بوٹینک گارڈن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور دعافاؤنڈیشن کے اشتراک سے 2021 ء کی پہلی شجرکاری مہم بعنوان: ”شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ“ کی افتتاحی تقریب 02 مارچ 2021 ء کو صبح 11:00 بجے بوٹینک گارڈن جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی

جسکی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کریں گے۔

کراچی: ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو انوئرنمینٹل سائنس میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے اساتذہ اور اسٹاف اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہیک کی جانب سے پی ایچ ڈی پروگرام کی اجازت دینا ایس ایم آئی یو کے معیار تعلیم کے اعلی ہونے کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے اس کامیابی پر انوائرمینٹل سائنس کے شعبہ کے فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دی اور انکی کاوشوں کی تعریف کی۔ یہ پی ایچ ڈی پروگرام موجودہ سیمسٹر یعنی اسپرنگ سیشن سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایس ایم آئی یو میں اس سے قبل بھی تین پروگرامز میں پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جارہی ہے جن میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس اور آرٹیفشل انٹلیجنس اینڈ میتھامیٹکس کے سبجیکٹس شامل ہیں۔

لاہور : وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے صوبے بھر کےنجی وسرکاری اسکولوں میں کاتعلیمی سال اگست سےشروع کرنےکااعلان کردیاہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کےمطابق صوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں لیئے گئے فیصلے کے مطابق رواں سال تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2021 سے ہوگا جو 31 مارچ2022 تک جاری رہےگا۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک: ویڈیو میں غیر ضروری آوازیں ویڈیو کی اہمیت ختم کر دیتی ہیں، اور آپ چاہتے ہیں کہ ایسی آوازیں وڈیو میں شامل نہ ہوں تو اب آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے پریشان ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفشیل ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز مداحوں کو ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اب لازمی نہیں کہ آپ کسی ویڈیو کو میوٹ کرنے کے لیے ایک نیا ویڈیو کلپ ریکارڈ کریں بلکہ اب آپ اپنے فون میں پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹیٹس پر اپلوڈ کرنے یا کسی دوست کو بھیجنے سے پہلے بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔

ویڈیو میوٹ کرنے کا طریقہ کار

1۔ واٹس ایپ چیٹ اوپن کرکے اپنی فون اسٹوریج میں سے ویڈیو منتخب کریں۔

2۔ ویڈیو منتخب کرنے کے بعد آپ کو ویڈیو کی لمبائی ایڈجسٹ کرنے والے بار کے نیچے ساؤنڈ آئیکون نظر آئے گا۔

3۔ ساؤنڈ آئیکون پر ٹیپ کریں جس کے بعد آپ جس دوست کو ویڈیو بھیجیں گے یا اسٹیٹس پر اپ لو ڈ کریں گے وہ میوٹ ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں یہ فیچر پہلی بار بیٹا ورژن میں استعمال کیا گیا تھا تاہم اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اس فیچر کو اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی متعارف کروا دیا ہے۔