جمعرات, 28 نومبر 2024

لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے طالبعلم کےب فارم نہ ہونے کےباعث نام خارج کرنے والے ہیڈٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیا ہے۔

طلبہ کے ب فارم اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع 

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ طلباکی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دینگے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کو ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے نام خارج کرنے والے ہیڈٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 ب فارم کے اندراج کا عمل 70فیصد مکمل 

جبکہ دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا تھا کہ پہلے اتھارٹی نے خود ہی ریٹنگ بہتر کرنے کیلئے ب فارم فراہم نہ کرنے والے طلباء کا نام خارج کرنے کا کہا،اب ہیڈٹیچرز کو قصور وار ٹھہرایا جارہا ہے ۔

جامعہ این ای ڈی کے تحت 3روزہ انٹرورسٹی فٹبال(بوائز)مقابلے میں اقراء یونیورسٹی نے بازی مارلی۔ جس کاافتتاح یکم مارچ کو این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر وصی الدین تھے۔

جامعہ ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباداور این ای ڈی یونی ورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

کھیل کے میدان میں طالبات کا آگے آنا بہت ضروری ہے

میزبان ٹیم این ای ڈی یونی ورسٹی سمیت کراچی بھر سے8 تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے ان فٹبال مقابلوں میں حصّہ لیا، جن میں کراچی یونی ورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ آئی او بی ایم،ہمدرد یونی ورسٹی، ضیاء الدین یونی ورسٹی، سرسید یونی ورسٹی، اقرا یونی ورسٹی، پی اے ایف کیٹ کورنگی کریک نے مقابلوں میں شرکت کی۔

فٹبال ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ر جسٹراراین ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے ہٹانے کے لیے جسمانی کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،شاندار فٹبال مقابلوں کا انعقاد طالب علموں سمیت معاشرے کے سود مند ہے۔

لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیزپر عمل در آمد نہ کرنے پر گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کوپر روڈسے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ،تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،دو کیسز سامنے آنے کے بعد کالج کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کو7 روزکےلئے بند کردیا گیا ہے

گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کے تین طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول وفاقی کالونی میں تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو سات روز کے لیے بند کردیا گیا ۔ ان میں طیبہ مصطفی ،ثمینہ اور سمعیہ شامل ہیں۔

لاہور: پنجاب ایگزامینشن کمیشن نے پہلی سےآٹھویں جماعت تک کےامتحانات اورنتائج کے حتمی طریقہ کار واضح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمیشن کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اور بچوں کو پاس کرنے کا طریقہ کار فائنل کرلیا گیا ہے جس کے مطابق موسم سرما کا ہوم ورک چیک کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے ۔

ہوم ورک صفائی اور اچھے طریقے سے پیش کرنے پر پانچ نمبر ملیں گے ۔ٹھیک کام کرنے پر دس نمبر ملیں گے ۔مکمل کام کرنے کے 15 نمبر ہونگے ۔

کراچی: کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی ٹیم مالکان کے درمیان ورچوئل میٹنگ منعقد ہوئی جس کےبعدپاکستان کرکٹ بورڈنےپاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

پی سی بی اب فوری طور پر تمام 6 ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

 

کراچی :پی ایس ایل چھٹےایڈیشن ملتوی ہونے کے بعد کھلاڑی مایوس ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونےپر اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔
قومی کرکٹرحسن علی نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیاہے کہ’’ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی‘‘۔

واضح رہےپاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی سی بی اور فرنچائزمالکان کی باہمی مشاورت سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹیم مالکان اور کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف آانٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ اور ضمنی امتحانات میں شریک ہونےوالےامیدواروں کےسرٹیفیکٹ جاری کردیئے. 

فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کئ جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا گیاہے کہ ایسےریگولرطلباوطالبات جوسیکنڈری اورہائرسیکنڈری اسکول کےسالانہ اور خصوصی امتحانات برائے2020 میں  شریک ہوئے تھے انکےسرٹیفکٹ متعقلہ اداروں میں ارسال کردیئے گئےہیں 

جبکہ پرائیوٹ امیدواروں کوانکے داخلہ فارم پردرج پتے پر ارسال کردیئےگئےہیں سرٹیفکیٹ نہ ملنےکی صورت میں اپنےقریبی پوسٹل  حکام سے رابطہ کریں.

بورڈکی جانب سےایسےطلباجنہوں نےاپنےگریڈ کوبہتربنانےکےلئےامتحانات میں شریک ہوئےانہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنےامپرومنٹ سرٹیفکٹ کےحصول کےلئےپراناسرٹفیکٹ امپرومنٹ رزلٹ کارڈ کےساتھ شناختی کارڈ کی کاپی خود آکر یابذریعہ ڈاک جمع کرائے. 

بورڈ حکام کی جانب سےیہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ جن امیدواروں نے ابھی تک سرٹیفکٹ حاصل نہیں کیےوہ رزلٹ کارڈ کی کاپی کےساتھ سی این سی کےڈپٹی سیکرٹری ,ایف بی آئی ایس آئی H-8/4کودرخواست دیں 

کراچی: پشاورزلمی نےپی ایس ایل 6کےآج کھیلےجانےوالےمیچ میں کراچی کنگزکوجیت کےلئے 189رنزکاہدف دیا. 

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےآج کےمیچ میں کراچی کنگزکےکپتان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا. 

پشاور زلمی کی جانب سےکامران اکمل اورٹام کوہلرکیڈمورنےکھیل کاآغازکیادونوں کئ شراکت کی مجموعے30رنز پرکامران اکمل 22رنزبناکرآؤٹ ہوگئے پھر33رنزپرکیڈموراور 34 پرشعیب ملک پویلین لوٹ گئے.

زلمی کےچوتھےکھلاڑی حیدرعلی 9 رنزبناکراپنی وکٹ گنوابیٹھے.

چارکھلاڑیوں کی خراب بیٹنگ کےبعدروی بپارا اور شرفین ردرفورڈ نےذمہدارانہ بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کااسکوربڑھایا. لیکن 46 رنزبناکرردرفورڈ آؤٹ ہوگئے. 

جس کےبعد عماد بٹ کریس پرآئےاور اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے7گیندوں پر23رنزبناکرٹیم اسکور 188تک پہنچادیاجبکہ روی بپارا40 گیندوں پر58 رنزبناکرناٹ آوٹ رہے. 

خیال رہےزلمی اورکنگزاب تک 4,4 میچز کھیل چکی ہے کنگز نے2میچزاورزلمی نے3میچزمیں کامیابی حاصل کی ہے. 

کراچی: جامعہ اردو کی وائس چانسلرڈاکٹرروبینہ مشتاق کی زیرصدارت 30ویں اکیڈمک کونسل کااجلاس منعقدہوا. 

اجلاس میں تدریسی اورجامعہ کےدیگرمعملات زیرغورآئے. اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نئےسمیسٹر2021کا آغازکراچی اوراسلام آباد میں 15مارچ سےہوگا.

نئی کلاسزآسلام آباداورکراچی میں آن لائن ہونگی جبکہ کراچی کیمپس میں ہفتےمیں 6دن تدریس ہوگی جس میں شیڈول کےمطابق دودن طلبہ کولیب اورریسرچ کےلئےجامعہ آنےکی اجازت ہوگی. 

 

کراچی: اردو یونیورسٹی نےبیچلرز پروگرام(صبح) داخلہ برائے2021 کی میرٹ لسٹ جاری کردی. 

جامعہ اردوکےایڈمشنز ڈائریکٹرکےمطابق چارسالہ بیچلر پروگرام,  بی ایڈ, فارم ڈی کی تیسری میرٹ  اور کلیم لسٹ جاری کردی گئی ہے. 

منتخب ہونےوالےامیدواروں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنےمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ سےفیس واؤچرلےکرداخلہ فارم بمع فیس مقررکردہ تاریخ میں جمع کرائے. 

داخلہ فارم 3 سے9مارچ تک جمع کرائےجاسکتےہیں.