کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈمینجمنٹ سائنسز میں اساتذہ کوخراج تحسین پیش کیا.
بی کام سال آخرکےطلبا و طالبات نےانسٹیٹیوٹ کے تمام اساتذہ کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلئےایک تقریب منعقد کی جس میں اساتذہ کی علمی خدمات کااعتراف کرتےہوئے شکریہ ادا کیا
اس موقع پرطلبا وطالبات کاکہناتھا کہ ہم مشکور ہیں کہ آپ تمام اساتذہ نہ صرف تعلیم بلکہ زندگی کےمختلف حالات و مشکلات میں ہمارا ساتھ دیا اورہمیں صحیح وغلط کی پہچان کرائی جوہمارے مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگی
آواز انسٹیٹیوٹ کےریکٹرکاطلباکی اس کاوش کوسراہتےہوئے کہنا تھا کہ آپ کی یہ کوشش قابل ستائش ہیں اور ہم سب آپ کےبہترین مستقبل کےلئےدعاگو ہیں.
آوازانسٹیٹیوٹ کےاکیڈمک مینیجررضا علی سعیدکاطلباوطالبات سےنیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئےکہنا تھاکہ زندگی میں ناممکن کچھ بھی نہیں خودپربھربھروسہ رکھیں اورمحنت کریں.
اس موقع پرطلباوطالبات کی جانب سےاساتذہ کوتحائف دیئےگئے.
کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کراچی کنگزنےملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے بابراعظم کی زبردست اننگز کے بدولت مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
شرجیل خان نےکراچی کنگز کی جانب سے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم نے جوئے کلارک کے ساتھ ملکر 97 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس دوران جوئے کلارک نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی فارم بحال کرتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ کولن انگرام 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 90 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے دو وکٹیں شاہنواز دھانی کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔
جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز کی جانب سے پچھلے تینوں میچوں میں ناکام رہنے والے اوپنر کرس لین کو دوبارہ موقع دیا گیا لیکن اس بار انہوں نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور 14 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان 32 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مڈل آرڈر بلے باز جیمز ونس 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ارشد اقبال کا شکار بنے تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے سست روی سے بیٹنگ کی جس کے باعث ملتان سلطانز 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔
ریلی روسو 7، خوشدل شاہ 6، شاہد آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ صہیب مقصود 27 گیندوں پر 34 رنز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2، ڈینیل کرسچن، وقاص مقصود، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی: لاہور قلندرز نے نیپال کے لیگ اسپنر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیگ اسپنر کی جگہ سندیپ لمیچان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے راشد خان لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں رہے، انہوں نے لیگ کے ابتدائی دو میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔
لاہور: منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے
مفاہمتی یادداشت کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر آفس میں ہوئی۔
تقریب میںوائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد ، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پرنسپل منہاج کالج مانچسٹر (یوکے )تحسین خالد نے شریک ہوئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق منہاج یونیورسٹی کے طلبہ منہاج کالج مانچسٹر کی جانب سے آفر کئے گئے۔
تعلیمی کورسز بزنس مینجمنٹ،اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ،انٹرنیشنل بینکنگ اینڈ فنانس ،بزنس انٹر پینورشپ ،انٹرنیشنل بزنس کمیونیکیشن ،مارکیٹنگ مینجمنٹ ،،کمپیوٹر سائنس ،پروفیشنل اکاؤنٹنگ ، پراجیکٹ مینجمنٹ اورسائبر سکیورٹی میں ایک ،دو اور تین سالہ ڈگری پروگرامز اور ڈپلومہ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
راولپنڈی : تعلیمی اداروں میں بچوں سےبراہ راست فیسوں کی وصولیوں کوغیرقانونی قراردےدیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اسکولزتمام چارجز بذریعہ بینک وصول کریں گے، خلاف ورزی پر پندرہ سے بیس ہزار تک جرمانہ ہو گا۔
جس کے بعد سرکاری و نجی اسکولوں میں اضافی فیس، جرمانے اور چارجز وصول کئے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں چانسلر /صدر مملکت کی منظوری کے بغیر اہم پو سٹوں پرڈینز تعینات کردیئے گئے۔
قائداعظم یونیورسٹی میں وائس چانسلر نے 9اور 10فروری کو سوشل سائنسز ،بائیولوجیکل سائنسز اورنیچرل سائنسز کے ایکٹنگ ڈینز کی تعیناتی کی جس کے بعد فیکلٹی ممبران کی جانب سے شدیدبے چینی پائی جارہی ہے۔
یونیورسٹی ایکٹ 1973 کے تحت ایکٹنگ ڈین تعینات کرنے کی کوئی شق موجود نہیں۔
تعیناتیاں یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جانب سے کی گئیں جس کے لئے چانسلر /صدر مملکت سے منظوری نہیں لی۔
نوٹیفکیشن میں واضح نہیں کہ کس شق کے تحت تعیناتیاں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی انتظامیہ نے حال ہی میں 3فیکلٹیز کے ڈینز کی تعیناتی کا کیس چانسلر/صدر کو بھجوایا ہے ۔
باقاعدہ منظوری سے قبل ایکٹنگ ڈینز کی تعیناتی سے وی سی نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آئی آر کے راجہ قیصر کو رجسٹرار کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات نے ہفتے میں 6روزتعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 5روز تعلیمی سر گرمیوں کے فیصلے کے اگلے روز ہی وزارت کے ماتحت ادارے وفاقی نظامت تعلیمات نے ہفتے میں 6روزتعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
ڈائر یکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم کی کورونا گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں 6روز تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔
مذکورہ فیصلے پر رد عمل میں اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن وزارت تعلیم کے فیصلے کو چیلنج کر رہا ہے وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کاکہنا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای( کس طرح وزارت کے فیصلے کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے ۔
وزارت 5روز تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کر رہی ہے، ان حالات میں فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا ہی عقلمندی ہے ۔
گجرانوالہ : ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کی معتبر شخصیت سینیر برسر پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن ناہید صادق چیمہ کو ترقی دے کر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
جس پر سیاسی سماجی صحافتی اور تعلیمی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناہید صادق چیمہ جیسے ملنسار اور دیانتدار افسران محکمہ تعلیم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکی ترقی انکی قابلیت کامنہ بولتا ثبوت ہے اور امید ہے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ محنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
لاہور: طلبہ کی ماہانہ فیسیوں میں اضافہ کرنےکافیصلہ کیاگیا
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پبلک پارنٹر شپ کے تحت چلنے والوں اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کی ماہانہ فیسیوں میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے اجلاس میں فیسیں بڑھانے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پرائمری ا سکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کی موجودہ فیس 450روپے فی کس ہے جس میں 50روپے اضافہ کیا جائیگا۔
مڈل اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی موجودہ فیس 500روپے ہے جس میں 100روپے کا فیصلہ کیا جائے گا
پبلک پارنٹر شپ کے تحت چلنے والےاسکولوں کے مالکان نے فیسوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ 50اور 100روپے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے 500روپے اضافہ کیا جائے۔