اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےاسکول کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام اسکولزیکم مارچ سے 5دن کلاسزکے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔
انکا کہنا تھاکہ کورونا کے باعث ایسے اسکولوں میں جہاں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھائےجارہے تھے۔
اس پرپابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہوجائے گا اوریکم مارچ سےتمام کلاسز معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز میں ہوگی ۔
واضح رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام تجارتی و تعلیمی اداروں کو بند یا محدود کر دیا گیا تھا تاہم یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔
جس میں کلاسوں کو چھوٹے گروپس میں تقسیم کردیا گیا تھا اب یکم مارچ سے تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق آ جائیں گی۔
کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈمینجمنٹ سائنسزمیں اسپرنگ2021کے نئےطلباو طالبات کےلئے تعارفی پروگرام کاانعقادکیا گیا۔
تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ ناز کا کہنا تھا میڈیا اسٹڈیزکی طرف طلباوطالبات کابڑھتارجحان دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔
اس موقع پرسینئر صحافی مجاہد بریلوی نے تحقیق اور مطالعہ پرزور دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور مطالعے کےبغیر آپ کی ڈگری اور عملی زندگی نامکمل ہے۔
تقریب میں مزاحیہ فنکار فیصل قاضی بھی شریک تھے انہوں نے طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
افتتاحی تقریب میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے نئے بیچ سےخطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے شعبہ کے یو بی ایس کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ عالمی وبا کےبعد آخرکارہم نے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز کردیا ہےبہت جلد ہم اس عالمی وباسے مکمل طور پر چھٹکارا پالیں گے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹر سائنس کےچیئرمین ڈاکٹرندیم محمود نےبیچلرآف کمپیوٹرسائنس اور سافٹ انجینئرنگ کے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس ادارے سے منسلک ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں اچھی سوچ رکھیں گے تو منزل بھی اچھی ملے گی۔
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرِصدارت ایوانِ صدرمیں یکساں قومی نصاب پراجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیرِ مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان شریک تھے۔
اجلاس میں صدر مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یکساں قومی نصاب نہ صرف نجی شعبے، دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیاہےبلکہ ملک کی تعلیمی ضروریات کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیاہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب کو تین مراحل میں ڈیزائن کیا گیا ہے تعلیمی سال 2021-22 کے دوران پہلے مرحلے میں 1 تا 5 گریڈ کے طلباء کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا، دُوسرے مرحلے میں گریڈ (6-8) اور تیسرے مرحلے میں (9-10) کے لئے نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہےجسے تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو کیا جائے گا
علاوہ ازیں یکساں قومی نصاب قرآن و سنت ، آئین ، قومی پالیسیاں اور قومی معیارات پر مرکوز ہوگاپائیدار ترقی کے اہداف، قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور قومی اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی جا ئیگی۔
اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھاکہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا، طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگیملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی۔
لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنےاسکول انفارمیشن سسٹم کانیا ورژن متعارف کرادیا
نیا ورژن فائیو ڈبل فور کے نام سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہےجس کےبعد اساتذہ گوگل پلےاسٹور سےنیاورژن ڈاؤن لوڈکرسکیں گے ۔
نئے ورژن میں طلبا کے داخلوں اور نام کی ایڈیٹنگ ہوسکے گی۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےمیرٹ بیسڈ پروگرامزمیں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے تحت سمسٹر بہار کے میرٹ بیسڈ پروگرامز(پی ایچ ڈی، ایم فل/ایم ایس ایم ایس سی آنرز) میں داخلہ ٹیسٹ کاآغاز یکم مارچ سےہوگا جو 3مارچ تک جاری رہیں گے۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ یکم مارچ کو صبح 10بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 2مارچ کو دن 2:00بجے ہوں گے
، اسی طرح فیکلٹی آف سائنسز کے پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی(آنرز)پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ 2مارچ کولئے جائیں گے جبکہ انٹرویوز 3مارچ کو ہوں گے
فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہومینٹیز کے پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم ایس پروگراموں کے انٹری ٹیسٹ 3مارچ کو صبح 10بجے ہونگے جبکہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز4مارچ کو متعلقہ شعبہ جات میں ہوں گے ۔
کراچی: جامعہ کراچی ٹائم اسکیل کے صدرپروفیسر ڈاکٹرشاہ علی القدر کی صدارت میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے اسٹاف کلب میں ایک اہم اجلاس کاانعقاد ہوا ۔
اجلاس کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی مزاحمت کے لیے کی جانے والی جدوجہد ، کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا بنیادی مقصدپبلک سیکٹر جامعا ت اور کالجوں کو تباہ کرنا ہے۔ تمام ارکان نے کہا کہ ہم سب نے اس مسئلے کو وسیع تر سطح پر لینے کا عزم کیاہے۔اجلا س میں فیصلہ ہو ا کہ بہت جلد دوسرے اداروں اور صوبے کی دیگر جامعات کے دورے بھی کیے جائیں گے تاکہ تما م اسٹیک ہولڈرز کو اس پروگرام کے پیچھے پوشیدہ ایجنڈے سے آگاہ کیا جاسکے۔
اجلا س میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدر، پروفیسر ظفر یا ر خان اور پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ شا مل ہیں۔یہ کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں توسیع کے لیے ارکا ن کے نا م تجویز کرے گی۔
آخر میں KUTS کے صدر پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدرنے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے تحریک میں کالج اساتذہ،پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ اور دیگر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم سب نے اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔
اجلاس میں سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن (سپلا ٹا ئم اسکیل) کے وفد نے چیئرمین سپلاٹا ئم اسکیل پروفیسر ظفر یار خان ( سینیٹر جامعہ کراچی)کی قیا دت میںشرکت کی ۔ سپلاٹا ئم اسکیل کے وفد میں پر و فیسراسلم پرویز،پروفیسر محمد کاشف،پروفیسر عمران خا ن اور دیگر شامل تھے ۔
اجلاس میں جا معہ کراچی کی جا نب سے پروفیسرڈاکٹر محسن علی ، پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ، پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسرڈاکٹر منصور،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسر ڈاکٹر اسامہ شفیق اور دیگر شا مل تھے جب کہ اکیڈمک کونسل کے ممبر پرو فیسر نعیم خالدبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
کراچی: ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج اورڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈری ہیبلی ٹیشن کے نئےطلبا کےلیے اوجھا کیمپس میں علیحدہ علیحدہ منعقد ہونے والی تعارفی تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ عالمی وباکورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے کورونا نے تعلیمی عمل کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن اب اس کے بعد نئے عزم کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں نئے طلبا کی روشن مستقبل کی جانب پیش قدمی شروع ہوگئی ہے کامیابیوں کے نئے افق آپ کے منتظر ہیں
پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی اور تعلیم کے حوالے سے ایک مشکل سال تھااب گو کہ کوووڈ نائنٹین کی دوسری لہر سے بھی ہم گذر کرآگئے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب رواں ہیں تاہم آن لائن ٹیچرز ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا
اس موقع پرڈاؤ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر کرتا رڈاونی پروفیسرزر نازواحد، ڈاکٹر ناہید،ڈاکٹر رملہ ناز، پرو فیسر زاہد اعظم ،ڈاکٹر صنم سومرو ڈاکٹرطیبہ نسرین پروفیسر عتیق الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
کراچی: جامعہ اردو نے ایم اے پرائیوٹ سال اول ودوم کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
پرائیوٹ امیدواروں کے امتحانات کا آغاز
تفصیلات کے مطابق اشعبہ امتحانات جامعہ اردوکے مطابق ایم پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات3 مارچ 2021 سے کراچی و اسلام آباد میں منعقد کیئے جارہے ہیں۔
تمام طلبا کوہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جامعہ اردو کی ویب سائٹ سے اپنا ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
کراچی: جامعہ اردو میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کاآغاز ہوچکا ہے
جامعہ اردو کے ایڈمشن ڈائریکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق جامعہ اردونےمختلف شعبہ جات میں ایم فل، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کو آغاز کردیا ہے۔
ایم ایس / ایم فل میں داخلےکےلئے شعبہ جاتی ٹیسٹ میں کم از کم 50فیصد جبکہ پی ایچ ڈی میں 60فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ہی داخلے کے لئے اہل ہونگے،
داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعی کی وہب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر موجود فارم آن لائن پر کریں اور اسکی دو عدد نقول پرنٹ کرکے بشمول اصل جمع شدہ پروسیسنگ فیس واؤچر مع تمام مطلوبہ دستایزات کی فوٹو کاپی آخری تاریخ سے قبل یونیورسٹی کے داخلہ دفتر میں جمع کرادیں۔
دو سالہ ماسٹرز پروگرام میں داخلےکاآغاز
ایم ایس/ ایم فل کی کارروائی فیس برائے داخلہ 2500 روپے اور پی ایچ ڈی کی کارروائی فیس برائے داخلہ 3000 روپے ہیں
آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کاآغاز 22 فروری سے ہوگیا ہے جو10 مارچ تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا
کراچی: اردو وفاقی یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دو سالہ ماسٹرز پروگرام میں داخلےکاآغاز کردیا۔
جامعہ اردو کے ایڈمشن ڈائریکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق جامعہ اردو نے مختلف شعبہ جات میں دو سالہ ماسٹرز پروگرام (صبح و شام) ایم اے/ایم کام/ایم ایس سی، ایم ایڈ میں داخلوں کاآغاز کردیا ہے۔
داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات 22 فروری سے جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر موجود پراسپیکٹس کا مطالعہ کرکے آن لائن داخلہ فارم پر سکتے ہیں۔
داخلہ فارم کے ساتھ پروسسینگ فیس 1500 روپے عسکری بینک بوہرہ برانچ یا گلشن اقبال برانچ میں جمع کراکے مطلوبی دستاویزات کے ساتھ بینک میں جمع کراسکتے ہیں۔
داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2021 مقرر کی گئی ہے۔