ایمز ٹی وی (کشمیر): بھارتی حکومت نے حریت رہنماسید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کیلئے معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کو 27 ستمبر کو نیو یارک میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی جب کہ ان کے علاوہ مزید 2 کشمیری رہنماؤں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں مسلسل بیس گھنٹے بارش ہونے کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیا۔ پنجاب میں دریاﺅں اور ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔بارش کے دوران مختلف حادثات میں تیرہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بارش پیر کی رات سے شروع ہوئی جو گزشتہ روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہی جس کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ مسلسل بارش کے باعث شہر میں 122فیڈر ٹرپ کرنے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔ دو فیڈر بند ہونے سے علامہ اقبال ایئر پورٹ آدھا گھنٹہ اندھیرے میں ڈوبا رہا ، مواصلاتی نظام بند ہونے کے باعث اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 653 کو لاہور لینڈ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔چشتیاں ، ساہیوال ، سیالکوٹ ، پسرور ، اوکاڑہ میں بارش کے باعث گلیاں اور بازار جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔ ملتان میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔فیصل آباد، وہاڑی، اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث کئی افراد زخمی اور جاں بحق ہو گئے۔
ایمزٹی وی (انٹر ٹیئنٹمنٹ)پاکستان کے نامور اداکار فواد خان نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی فلموں میں فحش مناظر فلمانے سے انکار کی وجہ بتادی،فواد خان پاکستان اور بھارت کے سب سے خوبرو اور وجہیہ اداکار ہیں ناصرف وہ پاکستان اور بھارت کی عوام کو اپنے فن کا مداح بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی اخلاقی اقدار کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا ہوا ہے ،فواد خان عالیہ بھٹ کے ساتھ فحش مناظر فلمانے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں،اور ایک بار پھر وہ خبروں کی زینت ہیں جب انہوں نے سونم کپور کے ساتھ آنے والی نئی فلم میں فحش منظر فلمانے سے انکار کردیا ہے ،بولی وڈ سے ایسی بھی اطلا عات موصول ہورہی ہیں کہ اس انکار کے سبب فواد خان کی جگہ اب فرحان اختر کو کاسٹ کیا جا ئے گا،بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ "میں اس معاملے پر اپنا موقف دے چکا ہوں ،میں فحش مناظر فلمانے کی حامی اس لئے نہیں بھرتا کہ میرے وطن کے ناظرین ا نہیں پسند نہیں کریں گے" ۔انہوں نے مزید کہا کہ " مجھے وطن واپس جانا ہے اور وہاں کام کرنا ہے میں گر گٹ نہیں بن سکتا کہ یہاں کام کررہا ہو ں تو یہاں کے رنگ میں رنگ جاﺅں
ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد عظمیٰ کے اعلامیہ کے مطابق ،بی بی اے،بی ایس، بی سی ایس، بی پی اے ،ٹیکسٹا ئل پروگرام ،ابلاغ عامہ ،ایم اے ،ایم بی اے ،ایم پی اے اور ایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام برائے سیشن 2015 ءکے کالجز کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 19 اکتوبر بغیر لیٹ فیس کے متعلقہ اپنے کالجز میں جمع کراسکتے ہیں ۔پرائیو ٹ کالجز کے طلبہ کے لئے ایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام کی فیس 5600 روپے ،دو سالہ پروگرام کے لئے 7700 روپے ،تین سالہ پروگرام کے لئے 10800 جبکہ چار سالہ پروگرام کے لئے 13900 روپے اور ری انرولمنٹ کے حامل طلبہ کے 5000 روپے ہے ،جبکہ سرکاری کالجز کے طلبہ کے لئے انرولمنٹ فیس 1500 روپے اور ری انرولمنٹ کے حامل طلبہ کے لئے 2500 روپے ہے ۔تاریخ گزرنے کے بعد 16 نومبر 2015 ءتک انرولمنٹ فارم فیس کے علاوہ1500 روپے لیٹ چارجز کے ساتھ وصول کئے جائینگے ۔
ایمز ٹی وی (انٹر نیشنل) مناسک حج کا آغاز ہوگیا ، مکہ مکرمہ پہنچنے والے پچیس لاکھ سے زائد عازمین نماز فجر کے بعد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منٰی میں جمع ہوگئے جہاں وہ رات کے قیام کے بعد صبح میدان عرفات کی جانب جائیں گے جہاں آج خطبہ حج اور وقوف عرفات ہوگا، دنیا بھر سے مسلمان آج حج کا فریضہ ادا کرینگے۔ 22 ستمبر سے شروع ہونے والے مناسک حج کے لیئے پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد اس وقت مکہ میں ہے ۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کے حادثے کے باوجود حج جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مکہ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107افراد شہید اور 238 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
ایمز ٹی وی (حیدرآباد) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق ہوم اکنامکس اور کامرس پارٹ ون اور ٹو جبکہ ہیومینٹیز پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2015 کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر 2015 ءکوکیا جائیگا مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bishe.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔
ایمز ٹی وی (مردان)ایک ہفتہ قبل گھر میں پراسرار طور پر قتل ہونے والے اسکول ٹیچر کے قاتلوں کا سراغ مل گیا پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیادیگر دو ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اس حوالے سے پیر کے روز ڈی ایس پی سٹی شمروز خان نے تھانہ خوتی میں ایس ایچ اوشکیل خان کے ہمرہ ایک کانفرنس میں بتایا کے بارہ ستمبر سرکاری اسکول کے ہیڈ ٹیچر عطااللہ کی بہو نے پولیس کو بتایا کے وہ بچوں کے ہمراہ پشاور گئی تھی کے نامعلوم افراد گھر کے اندر گھس گئے اس کے خاوند کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا جس پر ڈی آئی جی سعید خان وزیر ڈی پی او فیصل شہیزاد نےایکشن لیتے ہوئے قتل کے سراغ لگانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیاپولیس نے قتل کیس کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز ایک مرکزی ملزم نوشیر ولد عمر خان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق آلہ قتل بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
ایمز ٹی وی (پشاور)10ماہ قبل والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والی خاتون اور اس کے شوہر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ۔دوہرے قتل کی واردات کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کی آسیہ نے دس ماہ قبل اپنے والدین کی مرضی کے بغیر لکی مروت کے 21 سالہ نوجوان جرید ولد شاہین سے شادی کی تھی ۔مقتولہ آسیہ اپنے شوہر کے ہمرہ لاہور جانے کے لئے جی ٹی روڈ پر بلال کوچ اسٹینڈ پہنچی تو لکی مروت کے تین مسلح افراد امیردار اور اس کے بیٹے حمزہ اللہ اور عابد اللہ والد حسیب اللہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا دوہرے قتل کی واردات کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ طالبان کا ماننا ہے کہ اگر ملک پر بیرونی تسلط نہ ہو تو افغان اپنے تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے ہی ڈھونڈ نکالیں گے۔ اگر کابل حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو وہ امریکا کے ساتھ اپنی سیکیورٹی ڈیل کو منسوخ کرے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال دے۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملا اختر منصور کا کہنا تھا کہ طالبان کے دشمن ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لئے وہ براہ راست طور پر من گھڑت اور جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملا عمر کی موت کے اعلان کے بعد یہ پہلا عید کا پیغام ہے کہ نئے طالبان لیڈر کے نام سے جاری کیا گیا ہے