جمعہ, 29 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):چینی صدر سات روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے. شی جن پنگ دورے کے دوران امریکی کاروباری اور رہنماؤں سے ملاقات اور وائٹ ہاؤس میں براک اوباما کی جانب سے دیئے جانیوالےعشائیے میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ سے خطاب بھی کریں گے۔ چینی صدر کے سیاٹل پہنچنے پر سیکڑوں افراد نے ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں چینی اور امریکی جھنڈوں کے ہمراہ شی جن پنگ کا استقبال کیا۔امریکا اور چین میں نظریاتی بنیادوں پر اختلاف کےباعث بعض اوقات معاملات میں تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جس کے باعث صدور کی سطح پر حالیہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ امریکی چیبر آف کامرس نے پیر کو دوطرفہ معاہدہ کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، معاہدے کی صورت میں امریکی سرمایہ داروں کیلئے چین میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوجاتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) سام سنگ اور دیگر کمپنیاں خاص پلاسٹک کے ایسے لچکدار ڈسپلے پر کام کر رہی ہیں جو کہ سیدھا ہونے پر ٹیبلٹ اور موڑنے پر اسمارٹ فون میں تبدیل ہو سکیں گے۔ اور اگلے دو سال میں اسکے ماڈل فروخت کے لیئے پیش کیئے جا سکیں گے۔ سام سنگ کے اس منصوبے کو ( پروجیکٹ ویلی ) کا نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایل جی نے کاغذ کی طرح لپیٹے جانے والے ٹی وی اسکرینز بھی کام شروع کر دیا ہے جو اگلے بر سوں میں منظر عام پر آسکتے ہیں ۔ اسکی پہلی تصویر چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر جاری ہوئی ہے جس کے مطابق سام سنگ کے اس نئے فون میں تین جی بی ریم ، ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور سنیپ ڈریگن 820چپ استعمال کی جائے گی۔

لندن ( ایمز ٹی وی ) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے اور اس کے فوری حل کے لئے اس پر ہر فورم پر بات چیت ہونی چاہیئے ۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے لئے یہ بہتر ہوگا کہ وہ جلد مسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کریں ،امریکہ میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس مسئلے کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی ہر قسم کی باہمی سطح کی ملاقات میں بھی زیر بحث لانا چاہئیے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر مسئلہ کشمیر پر ہر فورم پر بات چیت ہونی چاہیے ۔

ایمز ٹی وی (عمر کوٹ) عمر کوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے گر لز ہائی اسکول زیر آب اگیا جس کے باعث طلبات اسکول نہ جاسکیں۔جس کی وجہ سے انتظامیہ نے چھٹی دے دی تاحال صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں کیا ۔

ایمز ٹی وی(انٹڑنیشنل ڈیسک) امریکہ میں اپنی ایجاد کردہ گھڑی سکول لانے پر گرفتار ہونے والے نوجوان احمد کے خاندان نے انھیں اس سکول سے نکال لیا ہے۔ احمد کی گھڑی کو غلطی سے بم سمجھ کر انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ احمد کے والد محمد الحسن محمد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے تمام بچوں کو علاقے کے سکولوں سے ہٹا لیا ہے۔ محمد کے بقول اس گرفتاری نے ان کے بیٹے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ احمد کی گرفتاری کے فوراً بعد ہی اس پر کڑی تنقید کی گئی اور ان کے خلاف الزامات فوری طور پر واپس لے لیے گئے تھے۔ احمد ٹیکسس کے میک آرتھر سکول میں زیرِ تعلیم تھے جہاں ان کے ایجاد کردہ آلے کو سکول انتظامیہ نے بم سمجھ لیا۔ محمد نے بتایا کہ ’احمد نے کہا ہے کہ میں میک آرتھر (سکول) نہیں جانا چاہتا۔ ’یہ بچے وہاں جا کر خوش نہیں ہوں گے۔‘احمد کے والد کے بقول احمد کو کئی سکولوں سے داخلے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ احمد کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ بدھ کو احمد کا پورا خاندان نیویارک جا رہا ہے کہ جہاں اقوامِ متحدہ کے عمائدین ان سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد محمد اپنے بیٹے کو عمرے کے لیے مکہ لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اس پر رحم کریں جس کے بعد ہم وہاں جائیں گے۔‘ وہاس سے واپسی پر ان کا ارادہ وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کا ہے۔ احمد نے گذشتہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں سکول بدلنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ انھیں اس وقت بہت دکھ ہوا تھا جب ان کی استاد نے ان کی گھڑی کو بم سمجھ لیا۔’میں نے اپنی استاد کو متاثر کرنے کے لیے گھڑی بنائی اور جب انھیں دکھایا تو انھوں نے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھا۔ میں بہت دکھی ہوں کہ انھوں نے اس کا غلط تاثر لیا

کراچی ( ایمز ٹی وی ) لیاری سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد شاہ جہاں بلوچ نے انٹر کامرس کے امتحان میں کراچی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لیاری کی ہونہار طالبہ عائشہ عبدالخالق کو 5لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میںایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں کمشنر کراچی شعیب صدیقی ،رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز ،بے نظیر شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اختر بلوچ و دیگر نے شرکت کی ،شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کر ہی پاکستان ترقی یافتہ اقوام کی صف میں آسکتا ہے ،لیاری کی فلاح و بہبود اور ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائینگے ،وہ دن دور نہیں جب عائشہ عبدالخالق کی طرح لیاری کے دیگر نوجوان بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر علاقے کا نام روشن کرینگے ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): شام کی فوج نے داعش کے زیر کنٹرول 3 قصبوں میں فضائ حملے کئے جس میں داعش کے 38 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھرشمالی شام کے 2 قصبوں میں سیز فائر میں توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں روس نے مزید 25 لڑاکا طیارے شام بھیج دیئے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے دیرالزور کے مشرقی قصبے خشام سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ لڑکی کو دو ماہ قید رکھنے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

امیز ٹی وی (کراچی) کے ایم سی مین لیند دیپارٹمنٹ کے بد عنوان افسان کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا ،نیب کے طلب کرنے پر کے ایم سی نے پچاس بد عنوان افسران کی فہرست ریکارڈ کے ساتھ نیب کو ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ز مینوں پر قبضے ،جعلی الاٹمنٹ اور مہنگی زمینوں کوڑیوں کے مول فروخت میں ملوث بد عنوان افسران کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ،کے ایم سی نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا 18 سال کا تمام ریکارڈ بھی حوالے کیا ہے ،50 بد عنوان افسران پر کلفٹن ،گلستان جوہر اور لانڈھی میں کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے دام فروخت کرنے ،چائنا کٹنگ اور جعلی لیز الاوٹمنٹ کے ساتھ زمینوں پر بھی قبضہ کا الزام ہے ،بد عنوان افسران کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں ،تاہم ذرائع کے مطابق کئی افسران گرفتاری کے خوف سے بیرن ملک فرار ہو چکے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):امریکہ اور بھارت نے لشکرطیبہ، جیش محمد ،القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کو جنوبی ایشیا کی سلامتی کیلئے بڑاخطرہ قرار دے دیا۔ امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے لشکر طیبہ، القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کو خطہ کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے پاکستان سے ممبئ حملوں کے ملزمان کے خلاف کاروائ کرنے اور افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

لندن ( ایمز ٹی وی ) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے اور اس کے فوری حل کے لئے اس پر ہر فورم پر بات چیت ہونی چاہیئے ۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے لئے یہ بہتر ہوگا کہ وہ جلد مسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کریں ،امریکہ میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس مسئلے کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی ہر قسم کی باہمی سطح کی ملاقات میں بھی زیر بحث لانا چاہئیے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر مسئلہ کشمیر پر ہر فورم پر بات چیت ہونی چاہیے ۔