جمعہ, 29 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (سوات) سیدو شریف سوات سے تعلق رکھنے والی ایک آٹھویں جماعت کی چودہ سالہ طالبہ حدیقہ بشیر کو امریکہ میں محمد علی انٹرنیشنل ہیو مینیٹیر ین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حدیقہ بشیر کے اہل خانہ کے مطابق حدیقہ بشیر نے کم عمری اور زبردستی کی شادیوں کے خلاف جد و جہد کی تھی جس پر محمد علی ہیو مینیٹیرین ایوارڈ کی انتظامیہ نے اس سال یہ ایوارڈ حدیقہ بشیر کو دینے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز یہ ایوارڈ اس ہونہار طالبہ کو دے دیا گیا۔حدیقہ بشیر کے والدین کے مطابق انکی بیٹی نے یہ ایوارڈ اے پی سی اور بڈھ بیر کے شہداءکے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمز ٹیوی (کراچی) جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہِ ابلاغِ عامہ کی 60 طالبات نے ویمن جیل کا دورہ کیا ۔وہاں موجود تمام قیدی خواتین سے ملاقات کی اور انکے جرائم کی تفصیلات معلوم کیں ،سپر یٹینڈ نٹ ویمن جیل شیبا شاہ نے تمام بیرکوں کا دورہ کروایااور جو سہولتیں قیدی خواتین کو مہیا کی جاتی ہیں اس بارے میں معلومات فراہم کیں،جبکہ جیل میں موجود خواتین نے ماحول اور سہولتوں کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہمیں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ہم ہوسٹل میں رہ رہے ہیں ۔ہمارے لئے یہاں پڑھنے لکھنے سے لے کرہنر حاصل کرنے کی سہولیات موجود ہیں اور ہم جب بھی یہاں سے جائیں گی ایک بہترین شہری کے طور پر نکلیں گی ۔شیبا شاہ نے یہ بھی بتاےا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے بھی کافی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں جبکہ این جی اوزبھی جیل میں سہولیات فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں ،اس موقع پر شعبے کہ ہیڈ ،اسسٹنٹ پروفیسر ایم ایم عالم،کورس انچارج ،اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ فرید طالبا ت کے ہمراہ موجود تھے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):ریپبلیکن پارٹی کے صدر امیدوار "بین کاسن" نے کہا ہے کہ امریکہ کا صدر کسی مسلمان کو نہیں ہونا چاٰہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ۓ انہوں نے یہ بات انتہائ دلیری سے کہی کہ میں اس بات کی حمایت ہرگز نہیں کروں گاکہ اس قوم کا رکھوالا کسی مسلمان کو بنایا چاہیۓ ۔اپنے اس متنازعہ بیان کی وجہ سے امریکی میڈیا کی شہ سرخیوں میں بین کاسن آج کل خاصہ نمایاں ہیں۔

ایمزٹی وی(پشاور) سوات کی ایک اور بیٹی 14 سالہ حدیقہ بشیرکوکم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہد پر امریکا میں محمدعلی انٹرنیشنل ہیومینیٹرین ایوارڈ سے نوازدیاگیا۔وہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی کم عمرترین شخصیت ہیں۔ 2007ء سے 2009ء کے دوران سوات میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے باعث جہاں لڑکیوں کوتعلیم سے محروم ہوناپڑاوہیں انکے دیگر بنیادی حقوق بھی چھین لیے گئے۔ اس دوران حدیقہ بشیردیگر لڑکیوں اورانکے والدین میں کم عمری کی شادیوں کیخلاف اورتعلیم کے حق میں آگاہی دیتی رہیں۔ حدیقہ بشیر نے ایوارڈملنے پرمیڈیاسے گفتگومیں کہا کہ یہ ایوارڈ ان کووالدین کی سپورٹ کی بدولت ملاہے جسے وہ اہل پاکستان اورخصوصاًسوات کی ان بچیوں کے نام کرتی ہیں جوکم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہدمیں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلےاپنی7 سالہ بہن کی شادی طے ہونے پرآوازاٹھائی جس کے نتیجے میں اسکی شادی ملتوی ہوگئی۔

ایمزٹی و(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے سندھ۔اور پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں کے نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے رواں سال فیسیں نہ بڑہانے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیر اعظم کے مطابق وزیر اعظم نے رواں سال نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے اور وزارتِ تعلیم اور وزارتِ کیڈ کو اس حوالے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت کیڈ اور تعلیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جائے اور نجی اسکولوں کے انتظامات اور معاملات دیکھنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ نجی اسکولوں کو منافع خوری سے روکنے کے لئے بھی قانون سازی کی جائے۔

تہران (ایمز ٹی وی ) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کی جانب سے کئے گئے دورے کو عالمی میڈیا میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کے پارچین فوجی تنصیبات کا معائنہ کیا ہے ،جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے ایران میں پارچین کی فوجی تنصیبات کا دورہ کیا ہے ،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کا حالیہ دورہ ایران کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے پر عمل کے لئیے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کابل سے مسلسل ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔ اور چونکہ کلعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں ہے لہٰذا دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نا قابل یقین بات نہیں کیونکہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے حملے کی پلاننگ بھی افغانستان میں ہوئی تھی اور جب آرمی چیف وہاں گئے تو انہیں افغان حکومت کی جانب سے مثبت جواب ملا تھا۔ اپنے انٹرویو میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ افغانستان میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف اپنی اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کے پابند ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ کابل حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگائے گئے جس کے شواہد اور ثبوت مانگے ہیں۔بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد وں کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے کہ حملے کے دوران کی جانے والی ٹیلی فون کال کون آپریٹ کر رہا تھا؟ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد افغان حکومت سے معلومات شیئر کی جائیں گی۔

امیز ٹی وی(کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیوٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ءکے امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔پروگرام کے مطابق کامرس ریگولر کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ءکی شرکت کے خواہشمند اوراہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارمز بروز پیر 21 ستمبر سے 12 اکتوبر تک اپنے مطالقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیوٹ بشمول امپرو ومنٹ آف ڈویژن ،بینیفٹ کیسزاور ایڈیشنل مضامین کے امیدوار اپنے فارمز متلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع برانچ میں جمع کروائیں ۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آڈرزبروز منگل 13 اکتوبراور14 کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں جمع کروادیں ۔ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارمز جمع نہ کراسکیں وہ 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک 200 رپے لیٹ فیس کے ساتھ 20 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور27 اکتوبر سے28 اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کراسکتیں ہیں ۔

کوئٹہ (ایمز ٹی وی) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق پشتون آباد کے علاقے مٹھا چوک پر مسلح افراد نے گھر سے بازار جانے والے شخص محمد عمر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔