ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شعیب صدیقی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکلاءنے دلائل پیش کیئے لیکن وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکین اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی سولہ ستمبر کو عائد کی گئی تھی۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147کے امیدوار شعیب صدیقی کے وکیل ایڈووکیٹ حامد خان کی جانب سے یہ پیٹیشن دائر کی گئی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث وہ ان حلقوں میں دورہ نہیں کر سکتے جہاں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے ذریعے سے کسی بھی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم کو بند کروانا پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور )بھارتی فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ میں نے ہر موسم میں امن کی بات ہے اور اس بات کا یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے پاس امن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم جب بھی پاکستان کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں ہمیں اینٹی انڈیا سمجھا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب شروع میں ہم نے پاکستانی فنکاروں کو پروموٹ کرنا شروع کیا تو ہماری عوام نے کٹہرے میں کھڑا کرلیا اور ہم سے سوال کیا کہ جب بھارت میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پاکستان سے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھارت لانے کی کوئی وجہ نہیں بنتی لیکن ہم نے اپنی عوام کو بتایا کہ یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اس ٹیلنٹ کوموقع ضرور دینا چاہئیے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):لندن میں بارہ سالہ بچے نے عمران فاروق کو قتل ہوتے دیکھا ۔بچے سمیت 5 افراد قتل کے گواہوں کے طور میں شامل ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا قتل کیس حل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔عمران فاروق کے قتل کے وقت بچے کی عمر 7 برس تھی۔بچے نے بیان دیا کہ قاتلوں نے عمران فاروق کو قتل کرنے سے پہلے وہاں موجود بچوں کو بھگا دیا تھا لیکن وہ اس وقت وہاں سے ہٹا جب قاتلوں نے عمران فاروق پر چاقوں اور اینٹوں سے حملہ کیا تھا۔بچے نے محسن علی سعید کو پہچان لیا ۔ زرائع کے مطابق ملزم محسن علی سعید نے لندن میں موجود کئ افراد کے نام لئےہیں ۔ملزم کی نشاندہی پر اگلے دو ہفتوں میں اہم گرفتاریاں سامنے آسکتی ہیں۔
ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور میں پنجاب کے تین مویشی تاجروں سے لاکھوں روپے رقم لوٹنے کے بعد ایک تاجر کو تشدد کرکے زخمی کردیاجبکہ دو تاجروں کو اغواءکرلیا گیاتفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پنجاب کے مویشیوں کے تاجر ملک شرافت ولدملک شیر اپنے دو بھائیوں ملک امانت اور ملک سلامت کے ہمراہ مال منڈی میں مویشی فروخت کرنے کے بعد اوکاڑہ جانے کے لئے پشاور آرہے تھے کے کہ رنگ روڈ کے قریب ملک شرافت اور ان کے دونوں بھائیوں سے 25لاکھ کی رقم چھین لی گئی ملک شرافت کو چاقوں کے وار کرکے زخمی کیا گیا جبکہ اس کے دو بھائیوں ملک سلامت اور ملک امانت کو اغواءکرلیا گیا ملک شرافت کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا۔
ایمز ٹی وی (گوادر ) اور ما ڑہ میں گوادر کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرالر کے درمیان تصا دم جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی لیویز احکام کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے سے کراچی جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ اورماڑہ کے علاقے بسہول کے مقام پر ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز سمیت 7 افراد مو قع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں اور لا شوں کو نیوی ہسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثر یت مزدور طبقے کی ہے ،جو عید منانے کے لئے اپنے گھر وں کو جارہے تھے ۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے ، اگر وزیر اعظم چاہیں تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ روک سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کو ریگولیٹ کرنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے، سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی۔ایل این جی در آمد کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو گئیں ، آئل مافیا کی جانب سے دھمکیوں پر وہ قانونی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔
کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) عبدالقدوس روڈ ( کچرہ روڈ ) کے مکینوں نے کہا ہے کہ علاقے میںجا بجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور کچرادان مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے گندگی کی وجہ سے مکھیوں مچھروں کی بہتات ہے اور تعفن پھیل گیا ہے جبکہ کچرہ دان کا کوڑا کرکٹ بھی ارد گردبکھرا پڑا رہتا ہے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام سے اپیل کی کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا ۔
ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیاءکی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لی۔ آٹھ کروڑ روپے کے کرپشن اسکینڈل میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نے علی سیکیورٹی ایکسچینج میں آٹھ کروڑ روپے کے اسکینڈل میں دو کروڑ بیس لاکھ روپے رضا مندی کے ساتھ واپس کرنے کی درخواست دی۔ واضح رہے کہ نیب نے قاسم ضیاءکو گزشتہ ماہ آٹھ اگست کو کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔
ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کےلئے مشترکہ سرچ آپریشنز گلبرگ، نوتھیہ اور بازید خیل کے علاقوں میں کئے گئے۔ لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے 2سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ اہم شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن کے قبضہ سے چار پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔ مشتبہ افراد سے مقامی تھانوں میں تفتیش کی جارہی ہے۔
ایمز ٹی وی(پشاور) پشاور میں ایئر فورس بیس کیمپ بڈھ بیر پر حملہ کرنے والے5 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، تین کا تعلق خیبر ایجنسی جبکہ 2 سوات کے رہنے والے تھے۔جمعہ کی صبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملے میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 5 کی شناخت ہوگئی، ملزمان کی کا ڈیٹا فنگر پرنٹس کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 3 تخریب کاروں کا تعلق خیبر ایجنسی اور 2 کا سوات سے تھا، دہشت گردوں کے نام ابراہیم، سراج الدین، رب نواز، عدنان اور اسحاق معلوم ہوئے ہیں، جن کی عمریں 19 سے 27 سال کے درمیان تھیں۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز پشاور میں دہشت گردوں نے فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، گارڈ روم اور مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 16 نمازیوں سمیت 25 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے، شہداءمیں آرمی کے کیپٹن اسفندیار بخاری اور ایئرفورس کے 3 ٹیکنیشنز بھی شامل تھے۔