جمعرات, 28 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(کراچی ) شہر قائد میں ایم کیو ایم کی جانب سے ذبردستی فطرہ وصولی کے الزام میں ایم کیو ایم کے 16 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔رینجرز کی جانب سے جاری کئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ رضویہ سوسائٹی میں رینجرز نےکارروائی کی جس کے نتیجے میں 16 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جو ذبردستی فطرانہ جمع کر رہے تھے ۔

رینجرز کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار افراد کے پاس سے 31500 روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے ۔جبکہ سیکٹر آفس سے افراد کو دیئے گئے فطرے کے ہدف کی لیسٹ اور پرچیاں بھی ملی ہیں ۔رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کو مکمل تفشیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور دوران تفشیش اگر کوئی بے گناہ ثابت ہوا تو اسے رہا کردیا جائیگا ۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز بلال اکبر کی جانب سے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں زکواۃ، فطرانہ، قربانی کی کھالوں، زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر جرائم کے ذریعے سالانہ 230 ارب روپے جمع ہوتے ہیں اس رقم کو جرائم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

رمضان حدیث

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو کچھ نہیں پتا تھا، انتخابات میں 149 حلقوں میں 5 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز بھیجے گئے، پنجاب میں 20 فیصد حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے اور اصل گیم ہی پنجاب میں ہوا کیونکہ وہاں جو جیتا وہ پورے پاکستان میں جیتا۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی یا نہیں یہ سچ ڈھونڈنے میں جوڈیشل کمیشن کی مدد کررہے ہیں اور ہم نے کمیشن میں ثابت کردیا ہے کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے اب کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا اسے قبول کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں 35 پنکچرز کی بات محض سیاسی تھی، بریگیڈیئر سیمسن نے ہمیں اور مرتضیٰ پویا نے امریکی سفیر سے 35 پنکچر سے متعلق بات کی جو ٹوئٹ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی نظام ٹھیک نہ کیا گیا تو فوجی انقلاب کا خطرہ ہے تاہم مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور 2015 ہی نئے انتخابات کا سال ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی میں اس وقت کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو ملوث قرار دیا تھا جب کہ ان کی جانب سے نجم سیٹھی پر 35 حلقوں میں دھاندلی کی بات کی گئی تھی جسے عمران خان نے متعدد بار 35 پنکچر کا نام دیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے واقع سے سبق حاصل کرنا چاہیئے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا چاہیئے ۔ وزیر اعظم نے کل کراچی کا مختصر دورہ کیا جس میں انہوں نے اجلاس میں کہا کہ کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار اداروں کا احتساب کیا جائیگا

اجلاس میں وزیر اعظم کو یہ بتایا گیا کہ کراچی میں گرمی سے متاثر ہوکر 1250 اموات ہوئی جبکہ گرمی سے متاثرہ 65 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ۔وزیر اعظم کا اس موقع پروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انکی اور پوری خواتین کی ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری صالح فاروقی نے "گرین لائن بس سروس" کے بارے میں بریفنگ دی اور گرین لائن بس سروس کا کراچی کیلئے تحفہ قرار دیا ۔

ایمز ٹی وی(لاہور) ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے فیروزوالہ میں مارے اور پکڑے جانے والے دہشت گردوں کے حوالے سے مزید انکشافات کیئے ان کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں پکڑے جانے والا خود کش بمبار ٘محمود عرف عبداللہ نے اپنے اقبالی بیان میں سب کچھ بتایا ہے۔ خودکش بمباروں نے افغانستان سے 5 ماہ ٹریننگ بھارت شہری مولانا عاصم سے لی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان اور پھر بذریعہ بس لاہور پہنچ کر دو دن اور دو راتیں تبلیغی جماعت میں گزارے

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا چودھری نثار، عبدالقادر بلوچ اور سائرہ افضل تارڑ بھی ہیں ۔ ائیر پورٹ پر وزیراعطم کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، مسلم لیگ کے رہنمائوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے ہیں جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جس میں گورنر سندھ عشرت العباد بھی موجود ہے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں، بجلی کے بحران اور حالیہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدام سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا چودھری نثار، عبدالقادر بلوچ اور سائرہ افضل تارڑ بھی ہیں ۔ ائیر پورٹ پر وزیراعطم کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، مسلم لیگ کے رہنمائوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے ہیں جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جس میں گورنر سندھ عشرت العباد بھی موجود ہے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں، بجلی کے بحران اور حالیہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدام سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔