ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے تعلیمی ادارے ایک بار پھر حالت کی نظر ہوگئے ،گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پڑتال کی کال کے بعد آج تمام تعیلمی ادارے بند رہے جس کے باعث تعیلمی سرگرمیوں میں ایک اور روز کی کمی ہوگئی ،ایک سروے کے مطابق کراچی میں طلبہ کے لیے صرف 100 دن اسکول ،اور تعیلمی سرگرمیاں ہوتی میں جن میں ہڑتال ہ اور یوم سوگ شامل نہیں اسطرح ہڑتال اور یوم سوگ کے باعث طلبہ مسکل سے صرف 70 دن تعیلمی سرگرمیاں میں مصروف ہوتے ہیں
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سہیل احمد کو سرکاری اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور جب اس کی لاش موچکو گوٹھ پھینکی جارہی تھی اس وقت قائم علی شاہ اسمبلی میں وزیراعلی ہاوٴس پر سوگواران کی آمد کو حملہ قرار دے رہے تھے، وزیراعلیٰ سمیت سندھ کابینہ کے ارکان زمین پر خدا بن بیٹھے ہیں، سہیل احمد کے قتل پر وزیر اعلی اور کابینہ کے وزرا نے ان سے تعزیت تک گوارا نہیں کی۔الطاف حسین نے کہا کہ ساری صورت حال پر ہم نے بہت صبر کیا لیکن صبر کی بھی حد ہوتی ہے، اب ہم ایم کیو ایم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے، اگر کسی ایجنسی کے اہلکار نے کسی قسم کا غیر قانونی اقدام کیا تو وہ اپنے کئے کا خود جوابدہ ہوگا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حکومتی پالیسیوں سے ناراض ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔ چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر ہوں گے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا، صحت اور تعلیم کے میدان میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر بھیج دیا تھا اور استعفے کی منظوری کے بعد گورنر ہاؤس خالی کر دوں گا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سہیل احمد کے قتل پر ایم کیو ایم سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے آئین کسی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ انہوں نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کارکن سہیل احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک گفتگو میں واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ کے احکامات پر روسی سفارتخانے اور دہشتگرد کے ورثہ کو پمز سے لاش حوالے کرنے کے بعد تھانہ مرگلہ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔جبکہ لاش چوری کرنے کے الزام میں کشمیر پولیس نے الخدمت فاونڈیشن کے ملازمیں کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا ہے ۔
ایمز ٹی وی ( نواب شاہ) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہاہے کہ نام سے کیا ہوتا ہے الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین تو سندھ حکومت نے دی ہے۔۔ ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کے متعلق سوال پران کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخرنہیں ہوتی، تاہم اس وقت ان کی شمولیت کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے متعلق انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد کو بہت قیمتی زمین دی ہے۔حیدرآباد میں بنائی جانے والی یونیورسٹی سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے بن رہی ہے جوکام تعلیم اور عوام کی بھلائی کیلیے کیا جائے گا سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کارکن کے قتل کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ جب کہ سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے باعث کراچی بھر میں پٹرول پمپس بند جب کہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر بھر میں کاروباری مراکز بھی بند جب کہ علی الصبح کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث کراچی میں نجی اور سرکاری اسکول بھی بند ہیں جب کہ ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی ہڑتال کے باعث ٹریفک سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے علاوہ حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، ٹندو الہ یار سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی اغوا کے بعد ہلاکت اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ملک بھر میں سوگ اور سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کا اچھے طرح سے استقبال کیا گیا،اس دوران انھوں نے سعودی عملے سے شاہ عبدللہ کے انتقال پر نہایت دکھ کا اظہار کیا اور اسکے بعد کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے
ایمزٹی وی( کھیل) بڑی مونچھوں والے حافظ آباد کے ’’چاچا ٹی 20‘‘ محمد زمان آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کرپائیں گے محمد زمان المعروف چاچا ٹی 20 کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک نے میگا ایونٹ کے لیے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی جسے ٹھکرا دیا لیکن اپنے ہی بورڈ نے منہ پھیر لیا، حالات اب اس قابل نہیں رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جاسکوں۔
یاد رہے کہ محمد زمان قومی پرچم جیسا لباس زیب تن کر کے اسٹیڈیمز جاتے رہے ہیں، وہ اپنے مخصوص انداز سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، زمان اسٹیڈیمز میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاکر شائقین و پلیئرز کے حوصلے بڑھاتے ہیں
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے میڈيا منیجر امجد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے متبادل کافیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ میڈیا میں فٹنس کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے کسی کھلاڑی کو کوئی انجری نہیں اور نہ ہی کسی کے متبادل کی درخواست کی گئی ہے۔