منگل, 26 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 42

ایمزٹی وی (لکی مروت) بدھ کو ضلع لکی مروت میں ڈپٹی کشمنر احسان اللہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ کچھ ملازمین کے رویوں کی بدولت محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم شدید متاثر ہورہی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی) رفیع اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر نیک نواز، ای پی آئی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر حفیظ اللہ، اے ایس ڈی ای او حمید اللہ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبد الوہاب اور ڈسٹرکٹ آفیسر فرید خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس کے دروان بتایا گیا کہ ڈسٹرکت ہیلتھ آفس میں بطور مالی کام کرنے والا دل نواز، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے اجتناب برت رہا ہے۔اسی طرح ولائی شگئی کے بنیادی مرکز صحت کے سربراہ بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے گریزاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ صحت کے دو افسران ہاشم اور فرید خان نے حالیہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے فرائض سرانجام نہیں دیئے۔انھوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے خدشہ نقصِ امن (ایم پی او 3 ) کے تحت محکمہ صحت کے متعدد افسران کو گرفتار کرکے ان کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے ہیں تاہم مقامی ہیلتھ انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔ای پی آئی کورآرڈینیٹر نے اجلاس کے دوران بتایا کہ عیسیٰ خیل، تجازئی، احمد خیل اور پہاڑ خیل تھل کی یونین کونسلوں میں اس سے قبل چلائی گئی انسدادِ پولیو مہم ناکام ہوگئی تھی۔انھوں نے بتایا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں ان یونین کونسلوں میں چلائی گئی پولیو مہم کی ناکامی میں محکمہ صحت کے ملازمین کا ہاتھ ہے، جس میں 421 موبائلوں،47 فکسڈ اور 23 گھر گھر جانے والی ٹیموں نے حصہ لیا اور جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 161,754 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4,325 بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے جا سکے، جن میں سے 2,867 بچوں کو ان کے والدین نے قطرے نہیں پلوائے جبکہ 1,458 بچوں تک رسائی نہ ہوسکی۔تاہم ڈسٹرکٹ میں مقیم شمالی وزیرستان ایجنسی کے 10,967 بے گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے۔ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی وہ پولیو مہم کی ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کریں اور متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔انھوں نےمحمکہ صحت کے ان ملازمین و افسران کے نام بھی طلب کیے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے گریزاں ہیں، تاکہ ان کی گرفتاری کےاحکامات جاری کیے جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ پولیو کے حالیہ کیسز کے انکشاف کے بعد اس حوالے سے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو قطرے نہ پلوانے والے والدین کو راضی کرنے کے حوالے سے تعینات کیے گئے افسران کو پرکشش تنخواہیں اور مالی مراعات دی گئیں لیکن وہ اطمینان بخش نتائج دینے میں ناکام رہے۔احسان اللہ نے کہا کہ حکومتی افسران خصوصاً محکمہ صحت کے افسران کے خلاف انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے لیکن ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط سے دستبردار نہیں ہوں گے۔نوشہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے لیکن بلدیہ ٹاؤن کا معاملہ بہت سنگین ہے، اس واقعے میں 257 غریب مزدوروں کو زندہ جلادیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ذمہ داری ہے بلدیہ ٹاؤن  کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ تحریک انصاف ایم کیو ایم کے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کو مسلح گروپس کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس لئے اب ملک میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی کو ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے پالے ہوئے مسلح گروپس تباہی مچارہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے جب بھی برطانیہ میں ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کی کوششیں کیں ، وہاں کے حکام اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں تھے۔ نواز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو کہیں کہ کوئی بھی شخص وہاں سے نفرت انگیز تقاریر نہ کریں۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ چلتا ہے، ہم ایک نئی روایت لانا چاہتے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی خفیہ نہ ہو۔بعد ازاں اعمران خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمی احمد نواز کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے احمد نواز کے علاج کے لئے جو بھی ممکن ہوسکا خیبر پختونخوا حکومت کرے گی، احمد نواز کو علاج کے لئے برطانیہ بھجوایا جائے گا۔

ایمز ٹی وی ( کراچی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک سابق وفاقی وزیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف معلوم ذرائع آمدنی سے بڑھ کر دولت اکھٹا کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کے روز نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں منعقدہ بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر ارباب عالمگیر جو پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت میں وزیرِ مواصلات تھے، اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں۔اس جوڑے کے خلاف الزامات کی تفصیلات بیان کیے بغیر نیب کے ترجمان نے کہا کہ ’’بورڈ نے معلوم ذرائع آمدنی سے بڑھ کر دولت جمع کرنے کے سلسلے میں ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک شکایت تصدیق کے لیے منظور کرلی ہے۔‘‘

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان میں تین مارچ کو ہونے والے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارٹی کے 20 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کو مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد ان امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔صوبہ پنجاب سے ٹیکنوکریٹوں کی نشستوں کے لیے راجہ ظفر الحق اور پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں عام نشستوں کے لیے وفاقی وزیرِ اطلاعات و قانونی امور پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، چوہدری تنویر، ڈاکٹر آصف کرمانی، عبدالقیوم اور ڈاکٹر غوث نیازی کا انتخاب کیا گیا ہے۔پنجاب سے ہی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے کرن ڈار اور نجمہ حمید کو ٹکٹ ملا ہے۔مسلم لیگ ن نے صوبہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل (ریٹائرڈ) صلاح الدین ترمذی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔اسی طرح صوبہ سندھ میں سینیٹ کی عام نشست کے لیے سید ظفر علی شاہ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔صوبہ بلوچستان سے سردار یعقوب خان ناصر، عامر افضل خان مندوخیل اور میر نعمت اللہ زہری سینیٹ الیکشن میں عام نشستوں کے حصول کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔

ایمز ٹی وی (بزنس) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ جس میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی اکہتر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی دو حالیہ اقساط کے اجراء، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد اور سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ سے زندہ جانوروں کی درآمد کے حوالے سے اختلافی امور طے پا گئے ہیں۔ جانوروں کی در آمد جلد شروع ہو جائے گی۔ رچرڈ اولسن نے نئی ڈرگ پالیسی کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈرگ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جاری کی گئی جبکہ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی بحالی کر سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات معشیت میں بہتری کا مظہر ہے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ جاری کر دی، وزیر ممکت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں 30 مارچ کے بعد پیکٹ کے 85 فیصد حصے پر کینسر کے مریض کی مخصوص تصویر نہ چھاپنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے تمباکو نوشی کیخلاف عالمی ادارہ صحت کے ساتھ معاہدے کے تحت سگریٹ کے پیکٹ کی دونوں جانب وارننگ فوٹو کا سائز بڑھا کر 85 فیصد کردیا ہے، اس طرح پاکستان سگریٹ پیکٹ کے 85 فیصد حصے پر تصویری وارننگ والے 3 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2010ء میں پہلی بار تصویری وارننگ پیکٹ کے 40 فیصد حصے پر جاری کی گئی، تصویر کا سائز بڑھانے کا مقصد تمباکو نوشی میں کمی لانا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 30 مارچ 2015ء کے بعد پاکستان میں بننے، درآمد اور فروخت ہونیوالے تمام سگریٹ پیکٹس پر وارننگ تصویر کا سائز پیکٹ کا 85 فیصد ہونا لازمی ہے، متعلقہ محکموں، اداروں اور کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے گئے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی، امپورٹرز، ڈسٹربیوٹرز اور ڈیلرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے باعث سالانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں، اُمید ہے کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتطامیہ نئے قانون کے نفاذ میں بھرپور تعاون کریں گی۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) سونی نے 2015 کے لیے اپنا پہلا نیا اسمارٹ فون زیپریا ای فور متعارف کرا دیا ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ یہ کم قیمت فون اپنے فیچرز کی بدولت صارفین کی توجہ کا مرکز بن جائے گا خاص طور پر آنڈرائیڈ اسمارٹ ڈیوائسز کو پسند کرنے والے اسے نظر انداز نہیں کرسکیں گے۔ اس موبائل کی اسکرین 5 انچ ہائی ڈیفینیشن ڈسپلے کی حامل ہے اور انٹرنیٹ براﺅزنگ، گیمنگ اور ویڈیوز وغیرہ کو دیکھنے کے لیے اس کے ریزولوشن زبردست قرار دیئے جارہے ہیں۔

تاہم اس موبائل کا سب سے اہم فیچر اس کی طاقتور بیٹری ہے اور سونی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر یہ پورے 2 روز تک چلتی ہے۔ اگر بیٹری خاتمے کے قریب ہو تو یہ اسٹیمنا موڈ پر چلی جاتی ہے جس سے بیک گراﺅنڈز ایپس کی پاور اور اسکرین کی روشنی کم ہوجاتی ہے جس سے یہ مزید کچھ دیر چل جاتی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر اس میں ایکسٹریم اسٹیمنا موڈ بھی ہے جس کو آن کرنے کی صورت میں یہ موبائل پورا ایک ہفتہ چل پاتا ہے تاہم اس دوران ضروری فنکشنز کے علاوہ دیگر اپلیکشنز پر کام نہیں کیا جاسکتا۔

بیٹری سے ہٹ کر اس کا کیمرہ 4 میگا پکسلز کا بیک کیمرہ ہے جس میں آٹومیٹک سین ریکوگنیشن کا فیچر بھی شامل ہے جبکہ سامنے کی طرف 2 میگاپکسلز کا کیمرہ ہے جس میں ایک سیلفی اپلیکشن دی گئی ہے۔

sddssdds

dssdsdsdsd

ایمز ٹی وی (بزنس)  ایران نے پاکستان کو سستے داموں بجلی کی فراہمی کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کو مزید تین ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ اس ضمن میں ایران نے پاکستان کی وزارت پانی اور بجلی کو اسی ماہ ایران آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ یہ بجلی فراہم کی پیشکش گزشتہ دور حکومت میں کئے گئے سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے اوردوہزار بارہ میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے ایم او یوز کے علاوہ ہے۔

ایمز ٹی وی (بزنس) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں درست نہیں، گیس اوربجلی نہ ملی تو جی ایس پی پلس سمیت کسی پیکج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو آپٹما نے مسترد کر دیا ،آپٹما رہنماوں کا کہنا ہے کہ گیس اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی کے بغیر کے نئی ٹیکسٹائل پالیسی بے سود ہے ۔پیداواری لاگت کم کرنی ہے تو بجلی 8 روپے فی یونٹ کی جائے، موجودہ حالات میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ممکن نہیں ۔آپٹما رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی سمت درست نہیں، آپٹما سے مشاورت بھی نہیں کی جاتی ، توانائی بحران آئے روزسر اٹھا لیتا ہے جی ایس پی پلس کا بھی کوئی فائدہ نہیں مل سکا ،فیصل آباد میں اکثر ملیں بند اور بے رزوگاری عروج پر ہے ۔

آپٹما کا کہنا ہے کہ 42 ارب روپے کے ری فنڈز فوری واپس دلائے جائیں ورنہ فیکٹریوں کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔