منگل, 26 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد): سپریم کورٹ نے 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواست پر وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی پیروی حامد خان نے کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عجلت میں 21ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی، قومی اسمبلی میں مختصر بحث کے بعد 6جنوری کو ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ میں بغیر کسی بحث کے اسی روز بل کو منظور کیا گیا۔ جسٹس گلزار احمد نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ اس ترمیم میں ایک فریق تھے۔ حامد خان نے کہا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ بار کی درخواست کی پیروی کر رہے ہیں، وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اے پی سی کی طرف سے بنائی گئی قانونی کمیٹی میں میں نے کھل کر اس ترمیم کی مخالفت کی، خوش قسمتی سے میری جماعت کے 34 ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 3-175 متاثر ہوا جو عدلیہ کو ایگزیکٹیو سے الگ کرتا ہے، آئینی ترمیم سے آرٹیکل A-2 بھی متاثر ہوا جس میں عدلیہ کی آزادی کے مکمل تحفظ کی بات کی گئی ہے، آرٹیکل 8 بھی متاثر ہوا جو بنیادی حقوق کے نفاذ سے متعلق ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے حامد خان سے استفسار کیا کہ کیا آئینی ترمیم قانون ہے۔ حامد خان نے کہا کہ یہ مفاد عامہ سے متعلق ایک اہم مقدمہ ہے۔

چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ ہم نے آپ کو سن لیا ہے،ہم اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ عدالت نے وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کردی

ایمز ٹی وی (مری)اپنے پسندیدہ پہاڑی مقام مری میں ایک دن آرام کرنے کے بعد وزیر اعظم نے منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر دو اہم اجلاس منعقد کیے۔ان ملاقاتوں میں قومی ایکشن پلان اور توانائی بحران پر غور کیا گیا ۔اجلاسوں میں پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق،ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ کے کچھ ارکان کے مستقبل پربھی غور ہوا۔

چار پیراگراف پر مشتمل سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نواز شریف کو صوبے میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 'اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے تمام صوبوں پر زور دیا کہ وہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کریں'۔

تاہم، سرکاری بیان کے برعکس اس ملاقات میں دوسرے اہم معاملات زیادہ چھائے رہے۔

ن –لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں حد درجہ اثر و رسوخ کی حامل جوڑی شہباز –نثار نے پیٹرول اور بجلی بحران کی وجہ سے حکومت کو شرمندہ کرنے والے دو وفاقی وزیروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پی ایم ایل-ن کے ایک عہدے دار نے آف دی ریکارڈ گفتگو میں بتایا کہ دونوں نے وزیر اعظم کو خبر دار کیا کہ 'اگر دونوں وزراء کی کارکردگی ایسی ہی رہی تو سخت ردعمل دیکھنے کو ملے گا'۔ قیادت کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے دونوں وزراء خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کو اس اہم ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ ن-لیگی ذرائع نے بتایا ' اجلاس غیر معمولی نوعیت کا ہونے کی وجہ سے صرف چار شرکاء تک محدود رہا'۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء کی کارکردگی پر بحث کے بعد اجلاس میں معمول کے ایجنڈا پر تبادلہ خیا ل شروع ہوا تووزارت داخلہ اور خزانہ کے حکام بھی شامل ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار اور شہباز شریف نے وزیر اعظم کو واضح کر دیا کہ وہ پرفارمنس نہ دکھانے والے وزراء کو باہر کا راستہ دکھائیں اور ان کی جگہ دوسرے پارٹی رہنماؤں کو موقع دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پہلے ہی وفاقی وزراء کا پرفارمنس آڈٹ مکمل کر چکے ہیں اور وہ کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ن-لیگ کے ایک موجودہ رکن اسمبلی نے وفاقی کابینہ کے مختلف دھڑوں میں تقسیم ہونے سے وزیر اعظم کو درپیش مسائل پرافسوس ظاہر کیا۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ خواجہ آصف وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اپنی وزارت میں مسلسل مداخلت پر خوش نہیں۔اسی طرح، گزشتہ سال جون میں وزیر داخلہ کی کابینہ میں فیصلہ سازی پر ناراضی بھی میڈیا کی سرخیاں میں رہی تھی۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع تاریخی روز ویلٹ ہوٹل دراصل پاکستان کی قومی ایئر لائن کی ملکیت ہے؟ اس ہوٹل کی تعمیر 1924 میں مکمل ہوئی اور اس کا نام امریکا کے سابق صدرتھیودور روز ویلٹ کے نام پر رکھا گیا۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کیے جانے والے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے منحرف ہونے والے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو داعش کا کمانڈر مقررکیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز بھی کھڑے تھے۔ ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی جانب سے روایتی دھمکیاں دی گئیں جبکہ  سعید خان کے ارد گرد 10 افراد کے ایک گروہ کو بھی دیکھا گیا ہے جو ان کے ہاتھ پربیعت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ حافظ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہوگئے تھے

ایمز ٹی وی(کراچی) سندہ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اظہار الحسن نے ماورائے عدالت میں کارکنوں کے قتل  کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تنقید نشانہ بنایا اور کہا کہ قائم علی شاہ حاکم ہیں اور انکی حاکمیت میں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہاہے ۔ حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کیئے جانے والا احتجاج ، احتجاج نہیں بلکہ وذیر اعلی ہاوس پر حملہ تھا ایم کیو ایم کے لیڈر کارکنوں سمیت رکاوٹیں پھلانگ کر گیٹ تک پہنچے۔انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو اپنے انجام تک پہنچا کر رہیںگے اور شہر میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ کے سینئر وذیر تعلیم کا کہا ہے کہ اگلے گریڈز میں اساتذہ کی ترقی کو انکی کارکردگی سے منسلک کرنے پر غور کیا جارہا ہے اس سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی تقرری میں مدد حاصل ملے گی۔ وذیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ محمکہ تعلیم کی 6 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے جلد این ٹی ایس ٹیسٹ منعقد کرائے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں کیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں طلبائ و طالبات کی جان سے حرمت رسول(ص) ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ریلی ماس کام ڈیپارٹمنٹ سے نکالی گئی جو مختلد شعبہ جات سے ہوتی ہوئی مین گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی ،شرکاہ نے فرانس مخالف پوسٹرز اُٹھائے ہوئے تھے ،ریلی میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی ،مقررین نے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ایک مخصوص ایجںڈہ کے تحت اسطرح کے اسلام مخالف اقدامت کر کے مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کای جا رہا ہے ،

ایمز ٹی وی(کراچی)گذرشتہ روز پولیو ٹیمز پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک نئی حکمت عملی تشکیل دےدی گئی جس میں پولیو ٹیمزکی سیکیورٹی کیلئے 200 سے زائد افسران اور اہلکار شامل ہونگے ۔حکومت کی جانب سے ہر موٹر سائیکل سوار کو لازمی چیک کرنے کی ہدایت کی گئ ہے۔ حساس علاقوں میں اورنگی،بلدیہ ، پیرآباد اور گلشن معمار کے علاقے شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما کے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔ ہندوستان کے مقامی چینل آئی بی این لائیو کے مطابق اپنے تین روزہ دورے کے آخری روز نئی دہلی کے سری فورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے یونیورسٹی کے طلباء اور سرگرم کارکنوں سے خطاب کے دوران بولی وڈ انداز اختیار کیا۔ اوباما نے اپنی تقریر کا آغاز ہندی الفاظ 'نمستے' اور 'دھنے واد' سے کیا، جبکہ اپنے خطاب کے پہلے دو منٹ کے دوران انھوں نے بولی وڈ فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' (ڈی ڈی ایل جے) کا مشہور ڈائیلاگ 'سینوریتا ! بڑے بڑے دیشوں میں ۔۔۔' دہرایا۔ ہندوستانی سامعین پر اپنا اثر قائم کرنے کے لیے امریکی صدر نے مشہور انڈین شخصیات کا بھی ذکر کیا۔ اوباما نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان، معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اور میری کوم کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ 'ہر ہندوستانی کو رنگ و نسل اور مذہب کے بجائے ان شخصیات کی کامیابی پر فخر کرنا چاہیے. سری فورٹ میں امریکی صدر کے خطاب کا اختتام بولی وڈ فلم 'لگن' کے گانے 'او متوا۔۔۔' سے ہوا، جبکہ اُس وقت وہ اپنی اہلیہ مشیل اوباما کے ہمراہ فوٹو سیشن میں مصروف تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) : نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاؤس کامپلکس میں گرنے سے افرا تفری پھیل گئی۔

پیر کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر وائٹ ہاؤس کو کچھ دیر کیلئے بند کر دیا گیا۔

سیکریٹ سروس کے ترجمان برائن لیارے نے بتایا کہ گرنے والا ڈرون بازار میں دستیاب ایک عام کواڈ کاپٹر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون وائٹ ہاؤس کامپلکس کے جنوب مشرق میں رات تین بجے کے قریب گرا اور ایجنسی ملزمان کی شناخت اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ کواڈ کاپٹرز مشغلہ کے طور پر اور کمرشل آپریٹرز میں مقبول ہیں۔

عموماً، ان طیاروں کا وزن کچھ کلو گرام سے زیادہ نہیں ہوتا اور مارکیٹ میں ان کی قیمت سینکڑوں ڈالرز میں ہے۔

صدر بارک اوباما اور ان کی بیوی مشل اوباما ان دنوں انڈیا کے دورہ پر ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعہ پیش آنے کے وقت ان کی بیٹیاں ساشا اور مالیا گھر پرتھیں یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس نے صدر کے دورہ سے پہلے بتایا تھا کہ ان کی بیٹیاں واشنگٹن میں ہی رہیں گی تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو