پیر, 25 نومبر 2024

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ پہلی بار عمران خان کسی عدالت میں حاضر ہوئے تاہم وہ آج بھی کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔  سادہ سے سوالات کیے جن کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ اُنہیں صحیح یادتو نہیں کیونکہ دماغی چوٹ کی وجہ سے وہ اس وقت ہسپتال میں موجود تھے ،ملنے آنے والے کئی لوگوں کو وہ شناخت بھی نہیں کرسکتے تھے ، کئی لوگوں نے دھاندلی کی شکا یت کی جن میں پولنگ ایجنٹ اور کارکنان بھی شامل تھے تاہم کسی ایک شخص کا نام ، تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کرسکے ۔وکلاء کاکہناتھاکہ  مزید سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھا کہ ملک بھر سے تصویریں اور ویڈیوز موصول ہوئیں لیکن مذکورہ حلقے کی کوئی خاص ویڈیو یا فوٹوسے متعلق جواب نہ دے سکے ۔

ایمزٹی وی (کھیل)  دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کیویز کھلاڑیوں نے بیٹنگ کا آغاز مثبت انداز میں کیا اور کپتان کین ولیمسن اور اینٹن ڈیوسچ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر اینٹن ڈیوسچ 21 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ صرف ایک رن کے اضافے سے گری اور 50 کے مجموعی اسکور پر ڈین براؤن لائی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 58 رنز کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کین ولیمسن بھی 32 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے وال کھلاڑی روس ٹیلر تھے جو 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم 26، لوک رونکی 31، ڈینئل ویٹوری صفر اور نیتھن میک کولم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی اور عمر گل نے 2، 2 جبکہ سہیل تنویر، رضا حسن اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کے 3 ابتدائی بلے باز صرف 24 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس سے آنے والے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا جسے وہ جھیل نہ پائے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے احمد شہزاد تھے جنہوں نے 36 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہد آفریدی 28 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ایک، محمد حفیظ 9، حارث سہیل 3، سعد نسیم 19، عمر اکمل 10، انور علی 2، سہیل تنویر 11 اور عمر گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے کائل ملز اور جیمز نیشم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اینٹن ڈیوسچ نے 2، میٹ ہنری اور ڈینئل ویٹوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اینٹن ڈیوسچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ لوک رونکی عمدہ بلے بازی کے باعث سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 ایمز ٹی وی (لاہور)  مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی جماعت الدعوة کے مینارپا کستان ہونے والے اجتماع میں شرکت کی۔ جمشید دستی نے کہا کہ اپنی زندگی میں اتنا خوبصورت اجتماع کبھی نہیں دیکھا۔ جماعت الدعوة کے اجتماع میں شریک ہو کر میرا ایمان بھی تازہ ہوا ہے اور ضمیر بھی جاگا ہے۔ میں مینار پاکستان گراﺅنڈ میں حافظ محمد سعید کی عظمت کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ، ملتان، جھنگ و دیگر علاقوں میں جب سیلاب آیا تو سخت ترین اور مشکل وقت تھا۔ غریبوں کی لاشیں پانیوں میں بہہ رہی تھیں میں منتخب رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود کچھ نہیں کر سکا۔ ہر طرف اندھیرا تھا لیکن جماعت الدعوة کے کارکنان نے دن رات کام کیا۔ بھوکے پیاسے لوگوں کو کھانا کھلایا اور ان کی خدمت کی۔

ایمزٹی وی (تجارت) فرنس آئل کی قیمت میں مزید 4 ہزار روپے فی ٹن کمی ہوگئی ہے۔ عوام کو انتظار ہے کہ سستا ایندھن ملنے کے بعد پاور پلانٹس بجلی کے نرخ گھٹانے کا اعلان کب کریںگے؟ فرنس آئل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ، پاور پلانٹس کی پیداواری لاگت میں کمی، کیا عوام کے لیے بجلی کا یونٹ بھی سستا ہوگا؟ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد ستمبر سے اب تک فی ٹن فرنس آئل 86 ہزار 549 روپے سے کم ہو کر 56 ہزار 561 روپے کا ہوچکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ ملک میں ماہانہ 60 ارب روپے مالیت کی بجلی فرنس آئل سے بنتی ہے اور خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر رہنے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں سالانہ 100 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ بجلی سستی کرکے عوام کو منتقل کریں تاکہ صارفین کی جیب پر سے بجلی بھاری بھرکم بلوں کا کچھ بوجھ کم ہوسکے ۔

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عدالت میں جرح ہوئی تو ان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آج پھر دھاندلی سے متعلق ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے اور جب ثبوت پیش کرنے کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑا تو وہ تیزی سے تشریف سے لے گئے۔ اور عدالت میں کہا سر میں چوٹ کے باعث انہیں کچھ یاد نہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہاکہ کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق بامقصد بات چیت ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا تعین پاکستان اور بھارت خود کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کو تشدد روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ میری ہارف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفارت خانے اس طرح کے معاملات پر دونوں حکومتوں سے بات کرتے رہتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)اسلامی پردے میں چہرہ ڈھانپنے پرپابندی لگا دینی چاہیے؟اس برقعہ پوش خاتون کو ایک شاپنگ سینٹر میں نگرانی کے لیے لگے کیمروں سے ملنے والی فوٹیج کی کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس خاتون پر الزام ہے کہ اس نے شاپنگ مال کے اندر ہی امریکی خاتون کو چاقو مار کر ہلاک کیا ہے۔۔اخبار کے مطابق امریکی اسکول ٹیچر خاتون کی ابو ظہبی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو گھونپنے سے ہونے والی موت نقاب پوش کے ہاتھوں شاپنگ مال کے ریسٹ روم میں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے پورے ملک میں ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے-کالم نگار علی بن تمیم نے '' نقاب کے ذریعے جرم یا نقاب ایک جرم '' کے عنوان سے لکھے گئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اب یہ وقت ہے کہ اس ایشو کا جائزہ لیا جائے اور ابو ظہبی میں ہونے والے اس گھناونے جرم کے بعد نقاب کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے۔اس واقعے سے ایک ہفتہ پہلے امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا تھا کہ ایک جہادی ویب سائٹ پر امریکی اسکول کی ٹیچرز کو نشانہ بنانے کے لیے کہا گیا ہے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )برطانیہ میں آئرش ریس کا گھوڑا73 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم میں نیلام ہوگیا۔برطانیہ میں گھوڑے کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تو خریداروں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی -آئرش گھوڑے کی قیمت 73 لاکھ 73 ہزار ڈالر لگی۔گھوڑے کو شیخ فہد اور چائنا کلب نے خریدا ہے،

 ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن جاری ہے ۔ مہم کے دوران دو لاکھ 72 ہزار 745 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کے پہلے دن گڈاپ ٹائون کی یوسی فور، ریڑھی، لانڈھی اور بن قاسم میں پہلے دن مہم معطل گئی تھی ۔ آج ان یونین کونسلوں میں بھی مہم جاری ہے۔ تین روزہ مہم گڈاپ ٹائون کی یونین کونسل نمبر 4،5 اور 8 بلدیہ ٹائون کی یونین کونسل نمبر2 ، اورنگی کی یونین کونسل نمبر7، سائٹ ٹائون کی یونین کونسل نمبر9 ، لیاقت آباد ٹائون کی یونین کونسل نمبر2 ، بن قاسم کی یونین کونسل نمبر2 ، لانڈھی کی یونین کونسل نمبر ایک اور دو اور کورنگی کی یونین کونسل نمبر تین میں چلائی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ  ان حساس یونین کونسلوں میں گزشتہ مہم کے دوران دس ہزار سے زائد بچے والدین کی جانب سے انکار کے باعث انسداد پولیو قطرے سے محروم رہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)یمن میں ایک دولہا اور دلہن شادی کی پہلی رات مجلہ عروسی میں جانے کے محض ایک گھنٹہ بعد ہی دنیا سے  رخصت کر گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ جنوبی قصبہ لاحج میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے اختتام پر دولہا دلہن اپنے نئے نویلے گھر میں پہنچے تھے۔بجلی بند ہونےکے بعد  دولہا نے جنریٹر چلایا جو کہ کمرے کی کھڑکی کے بالکل ساتھ رکھا تھا۔صبح کے وقت جب عزیز واقارب نے ان کے انتظار سے تھک کر دروازے پر دستک دیاورکوئی جواب موصول نہ ہوا تو دروازہ توڑ دیا گیا جس پر یہ دردناک منظر دیکھنے کو ملا کہ دونوں میاں بیوی اپنے بیڈ پر مردہ پڑے تھے ۔ڈاکٹروں نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ جنریٹر کی زیریلی گیس دونوں کی ہلاکت کا باعث بنی اور یہ تصدیق بھی کر دی گئی کہ ان کے گھر پہنچنے کے محض ایک گھنٹہ بعد ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔