گوادر:بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد تعلیمی انسٹیٹیوٹس نے بھرپور حصہ لیا۔
ایجوکیشنل گالا 4 دسمبر تک جاری رہا، سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
گوادر میں ہر شعبہ فکر کے لوگوں نے رنگ بھرا، 3 دن تک جاری رہنے والے گالا میں آرٹ کارنور کو کافی مقبولیت حاصل رہی، جس میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
موسمیاتی تبدیلی سے آگاہ کرنے اور گرین گوادر کی تھیم بھی پارک میں نمایا رہی، کتاب گھر میلا اور بچوں کی بھرپور شرکت اس گالا کی رونق بنے رہے۔