منگل, 07 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)حکومت نے پھر نئے قرضے لینے کی تیاری کر لی۔ پاکستان کا وفد رواں ماہ واشنگٹن جائے گا۔میڈیا زرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے قرضے لینے کی تیاری شروع کر دی جس کیلئے پاکستانی وفد رواں ماہ واشنگٹن جائے گا، جبکہ آئی ایم ایف نے نئے قرضوں کے اجراءکیلئے پاکستان پر سخت شرائط لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تھنک ٹینک اداروں کے ماہرین اورمبصرین نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال غیرتسلی بخش ہے اور ضروریات پوری کرنے کیلئے قرضہ جات کی اشد ضرورت ہے۔

کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پاکستان کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جون میں ہونے والی میٹنگ بھی پاکستان کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے۔

پاکستان کی ناقص سفارتکاری، کمزور اور کرپٹ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا کیس کمزور کیا ہے۔
معروف سکالر پروفیسر تھامس رچرڈ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس قابل ہی نہیں کہ وہ کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر دنیا کو مطمئن کر سکے کہ وہ ایک جمہوری اور زندہ قوم ہیں۔ اس وقت صرف پاک فوج ہی ایک ایسا ادارہ ہے، جس سے دنیا بات کرنا پسند کرتی ہے۔ڈاکٹر مائیک لوئیس نے کہا کہ ایٹمی قوت پاکستان کو اس مقام پر پہنچانے میں جاگیرداروں، سیاسی اور بااثر مذہبی رہنماو¿ں کا اہم کردار ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور)نیب لاہور نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے چیف فائینینشل آفیسر اکرام نوید کو 232 ملین کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اکرام نوید پر الزام ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے میسرز کا سمک کنسلٹنسی کو بوگھس پیمنٹس کیں جبکہ کاسمک کنسلٹنسی ایک فرضی کمپنی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم اکرام نوید کے اس مجرمانہ فعل کی بدولت حکومتی خزانے کو 23 کڑوڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ملزم کی جانب سے یہ تمام تر رقم اپنے قریبی عزیز کے اکاو¿نٹ میں منتقل کی گئیں۔نیب حکام کی جانب سے ملزم کو گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ چین نے کرپشن میں ملوث سیکڑوں وزرا کو برطرف کرکے ترقی کی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کابینہ سے آبادی کی ریگولائیزیشن اور متعلقہ قوانین کی دوہفتے منظوری لی جائے، پنجاب حکومت کل تک سیوریج منصوبہ فنڈنگ سے متعلق آگاہ کرے، دو سے تین ہفتے میں کام نہ ہوا تو طارق فضل چوہدری ذمہ دار ہوں گے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سی ڈی اے نے ریگولیشنز فائنل کرلی ہیں، تمام آبادی کو ریگولر کیا جائے گا، 30 مارچ 2018 سے قبل ہونے والی تعمیرات ہی ریگولرہوسکیں گی، اس کے بعد ہونے والی تعمیرات مسمار کردی جائیں گی، رواں ہفتے تجاوزات کنند گان کونوٹس جاری کردیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں کوئی غیرقانونی تعمیرات نہ ہوں، غیرقانونی تعمیرات کے ذمہ داران کے نام بتائیں، تمام متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صبح مجھے کسی نے میسج بھیجا کہ چین نے ترقی کیسے کی، چین نے کرپشن میں ملوث 400 کے قریب وزرا کوفارغ کردیا تھا اور تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(نارووال)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا اگر حکومت متاثر ہوئی تو گلے کا پھندا بھی بن سکتی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے بیرونی دنیا پاکستان کوخطرناک ملک قرار دے رہی تھی، زرداری کی کرپشن کے بعد لٹا پٹا ملک ہمارے سپرد کیا گیا، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ہمیں ورثے میں ملی تاہم ہم نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر معیشت مضبوط نہ ہوئی تو اسلحے کے انبار لگانا بیکار ہے، ہمیں اپنی معیشت مضبوط کرکے ملک کو مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا تو معیشت کریش کرجائے گی اور اگر معیشت کریش کرگئی تو سرمایہ کاری کا بوجھ برداشت نہیں کرسکیں گے، پاکستان اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے اور اربوں ڈالرز کے منصوبے زیرتعمیر ہیں، اب قوم نے انتخابات میں مثبت پالیسیوں کے تسلسل کا فیصلہ کرنا ہے کیوں کہ آئندہ انتخابات ملک کے مستقبل کا الیکشن ہے، اگر ایسا نہ ہوا اور حکومت تبدیل ہوگئی تو 5 سالہ کامیابیاں واپس ہوجائیں گی، حکومت کا متاثر ہونا گلے کا پھندا بھی بن سکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دورِاقتدار میں ہی سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا جو اب ایک حقیقت میں بدل چکا ہے، آج پاکستان کو خراب معیشت کہنے والے ابھرتی معیشت کہتے ہیں، غازی بروتھا کے بعد کسی نے بڑا آبی منصوبہ نہیں بنایا تھا لیکن پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایک سو ارب روپے سے زمین خریدی جس کی تعمیر رواں برس ہی شروع ہوجائے گی، اس کے علاوہ اربوں ڈالرز کے منصوبے زیرِ تعمیر ہیں، اب ملکی ترقی سے خائف عناصر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (کوٹ مومن)نواز شریف کا کہنا ہے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا ، پھر اس ہی فیصلے کی بنیاد پر ن لیگ کی صدارت سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا 5 لوگوں نے کروڑوں لوگوں کی رائے کو پھاڑ دیا ، ووٹ کوعزت نہ دینے والوں کی عزت نہیں کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلے فیصلے سے کروڑوں ووٹوں کی توہین ہوئی ہے ، چند دن پہلے تک میں مسلم لیگ ن کا صدر تھا ، یہ نا انصافیاں کیوں ہو رہی ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا وہ مانتے ہیں کوئی کرپشن کی نہ کسی ٹھیکے سے پیسے کمائے ، ہمارے امیدوار کو شیر کے بجائے پک اپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ملک کے نامور وکلا نے بھی کہا فیصلہ درست نہیں ، ایک اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنا جائزنہیں، کیا سرکاری خزانے سے خورد برد کی تھی ؟۔
نواز شریف نے کہا میں نے قدم بڑھا دیا اب عوام نے ساتھ دینا ہے ، پاکستان مصیبتوں سے نکل کر دوبارہ خوشحالی کی ڈگر پرآئے گا، عوام کے حقوق کی جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا اب پٹرول کی قیمت پھر بڑھ رہی ہے ، میں تو چاہتا تھا بجلی کی قیمت بھی کم ہو۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)احتساب عدالت نے 17 ارب روپے سے زائد کے کرپشن کے ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا جس میں ان پر قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کےخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران پی پی رہنما سمیت شعیب وارثی، ذوہیر صدیقی اور خالد رحمان و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے 23 مہینے بعد ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے ایک ایک ملزم کو فرد جرم پڑھ کے سنائی۔
ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان نے فرد جرم عائد کیے جانے پر صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق ملزمان پر سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن سمیت تمام ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس قائم ہے۔ کیس میں ملوث دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقارعلی شلوانی، یوسف کابورو، سلمان منصور، منصوراحمدراجپوت، گلزارعلی شامل ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آر او کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اورمجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے، عوام کا کام ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پرمسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

 

ایمزٹی وی(بنگلہ دیش)بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا اور ان کے بڑے بیٹے سمیت 4 افراد پر 2001 سے 2006 کے دورِحکومت میں فلاحی ادارے کے ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام تھا۔ 72 سالہ خالدہ ضیا کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنادی ہے جس کے بعد بنگلا دیش میں رواں برس دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
عدالت نے کیس میں ملوث خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان، سابق رکن پارلیمنٹ قاضی سمیع الحق کمال، وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری کماالدین صدیقی، بنگلادیش نیشنل پارٹی کے بانی ضیاالرحمان کے بھتیجے مومن الرحمان اور بزنس مین شرف الدین احمد کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے طارق الرحمان کو 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت کے بعد بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل فخرالاسلام عالمگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیا کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ایک جھوٹے مقدمے میں سزا دی گئی جسے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اور امید ہے کہ یہ فیصلہ ہائیکورٹ منسوخ کردے گی۔ عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(نیویارک)امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا سے برابری اوراحترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں اورپاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی۔
امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی ریڈیوکوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا 70 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں، دونوں ملکوں نے جب بھی مل کرکام کیا توفائدہ ہوا، امریکا سے برابری اوراحترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں اورپاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی۔
اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان مسائل میں گھرا ہوا ملک ہے، افغانستان میں گورننس، کرپشن، منشیات، مافیا کی بھرمارہے، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے، افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں جب کہ افغانستان میں کچھ بھی ہواس کا الزام پاکستان پرلگا دیاجاتا ہے۔ اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکومذاکرات میں شریک کرے جب کہ افغان طالبان کوبھی مذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا جس کے بعد پاکستان سے دہشتگرد فرارہورہے ہیں۔

 

Page 4 of 16