بدھ, 08 مئی 2024

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کرتے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

کراچی: محکمہ تعلیم میں ٹیجنگ ،نان ٹیجنگ اسٹاف کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کا فیصلہ سنادیا، مجرم نے 2008 میں ضلعہ غربی میں 140 غیر قانونی بھرتیاں کی تھی،

مجرم نے بھرتیوں کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی اور عدالت نے مجرم کا جرم ثابت ہوتے ہی سزاکے طور پر دی سات سال کی قید اور ۴کروڑ پچاس لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا ۔

 
 
 
اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوسکتی۔
 
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے 5 ہزارممبران بن چکے ہیں۔
 
وزیراطلاعات نے کہا کہ بارایسوسی ایشنزاوردیگرعمارتیں بہترہونی چاہئیں، ہزاروں،لاکھوں لوگ روز آتے ہیں، وکلا چیمبرسے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کو ماسٹرپلان بنا کردیں۔
 
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات پربھی کام کرنا ہے، عدالت کے بغیراصلاحات ممکن نہیں ہے، قانونی اصلاحات سے معیشت بہترہوتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ لیگل ریفارمزمیں بارایسوسی ایشنزکوساتھ لے کرچل سکیں، ہائی کورٹ کے ججزکی تعیناتی کا معاملہ طے ہونا چاہئے۔
 
وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ جب تک عام آدمی کوعدالتوں پریقین نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں
جاسکے گا، امیرکے لیے جیل بھی فائیواسٹارہوٹل،غریب کے لیے گھر بھی جیل ہے۔
 
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں عمران خان سے بہترآدمی ہمیں مل نہیں سکتا، عمران خان کی کاوشوں پرشک نہیں کیا جاسکتا۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوسکتی، عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل حل کرلیں گے۔
 
وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وکلا کا بھی خون شامل ہے، امن کے لیے قربانیاں دینے والوں کوکبھی نہیں بھولنا چاہیے

پشاور: احتساب عدالت پشاور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی اور نئی فردجرم میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق نکات کونکال دیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت پشاور میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی سماعت ہوئی، پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماوکلا کیساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پیپلزپارٹی رہنماؤں پردوبارہ فردجرم عائدکردی ،نئی فردجرم میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق نکات کونکال دیاگیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر4 گواہوں کو طلب کر لیااورسماعت5 مارچ تک ملتوی کردی۔

 

لاہور: کوٹ لکھ پت جیل کے باہر سابق وزیرِقانون پنجاب ، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی کی طرف سے کال دی گئی تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گے ۔ 

یاد رہے کہ سابق وزیرِعظم نواز شریف کی نہ صرف نااہلی بلکہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ی پر لیگی قیادت اور کارکنان میں آج بھی غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔اس بات کا اندازہ رانا ثنا اللہ کے آج کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کے 29ویں جلسہ تقسیم اسناد سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے فروغ کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، دو ر حاضر میں اعلیٰ تعلیم ہی ملک کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل ہونے کے باوجود جامعہ نے اپنی حیثیت کو منوایا ہے اور اس کی بنیادی وجہ جہد مسلسل ، علم و تحقیق اور عزم لازوال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس خطے کو بہترین افرادی قوت سے نوازا ہے ان بہترین اذہان کے حامل افراد کو ماہرین میں تبدیلی کرنے میں ہماری جامعا ت اور خاص کر جامعہ کراچی کا کردار قابل تحسین ہے۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ اس بات کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے کہ جامعہ کراچی ایک مکمل منی پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے جس میں گلگت سے لے کر پنجگو ر تک کے طلباءحصول تعلیم میں مصروف ہیں۔ جامعہ کراچی کی یہ انفرادیت اس کو ملک بھر کی جامعا ت سے ممتاز کرتی ہے۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور شیخ الجامعہ خصوصی تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پورے ملک کے طلباءکے لئے اپنے دامن کو وسیع کیا ہے۔ بطور چانسلر جامعہ کراچی مجھے جامعہ کی ضروریات کا باخوبی ادراک ہے اور اس تناظر میں میری بطور چانسلر جامعہ کراچی بھرپورکوشش ہوگی کہ میں وفاق سے چلنے والی سالانہ گرانٹ کو بڑھانے اور کراچی یونیورسٹی اسپتال کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بات کروں۔ اس کے علاوہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی جامعہ کراچی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق وسائل فراہم کرنے کے لئے بات کروں۔
طلباءو طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن یقینا آپ سب کے لئے ایک مسرت بھرا دن ہے کہ جب آپ اپنی تعلیمی مصروفیات سے فارغ ہو کر عملی زندگی میں قدم رکھنے جارہے ہیں قوم کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے آپ اس قوم کے معمار ہیں۔ آپ کو اپنی علمی زندگی میں ہمیشہ ملک کے مفاد کو فوقیت دینا ہوگی جب ہی ہم اقوام عالم میں فخر کے ساتھ اپنی پہچان بطور پاکستانی کرواسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اس ملک کو اس بام عروج پر پہچانا ہے کہ جس کا تصور علامہ اقبال ؒ نے دیا اور جس کی جدودجہد قائد اعظم محمد علی جناح ؒ جیسے رہنما نے کی۔ آپ جس شعبہ زندگی سے بھی عملی طور پر وابستہ ہوں وہاں محنت ، لگن اور ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دیں۔
ہمارے ملک کو کرپشن کا کینسر لاحق ہے جس کے علاج کے لئے بے داغ کردار کے حامل اور آپ جیسے نوجوانوں کی ملک و قوم کو ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے والدین اور اساتذہ کو بھی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اساتذہ مل کر جامعہ کراچی کو دنیا کی ممتاز جامعات کی صف میں لانے کی مزید کوشش کریں کیونکہ یہ دورعلم اور سائنس و ٹیکنالوجی کادور ہے اور یہ ہی اقوام کی ترقی کی بنیاد ہے۔

 

اسلام آباد میں چیمبرآف کامرس میں خطاب کے دوران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 1985 والی سیاست اب ختم ہوگئی،  آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑچکے، ان کی سیاست ختم ہوچکی۔

منی لانڈرنگ

فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ تھی،  منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شروع کردیے ہیں، سندھ کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں کہ پیسا کیسے باہرگیا۔

سی پیک کا محور زراعت

ملک میں زراعت کے شعبے کو جدت اور ترقی لائی جائے گی، اس کے لیے ہم سی پیک کا محور زراعت کو بنا رہے ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان زراعت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے ہیں۔

روپے کی قدر

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم فائر فائٹنگ کررہے ہیں، گزشتہ حکومت نے ڈالر کو ایک سو روپے پر رکھنے کے لیے7 ارب ڈالر خرچ کیے،مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت برقرار رکھنا تباہ کن پالیسی ہے۔

ٹیکس نیٹ میں اضافہ

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دینے والوں پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، اس بارریکارڈ ٹیکس ریٹرنزجمع ہوئے جومثبت پیش رفت ہے، طویل عرصے بعد دگنی تعداد میں ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔

معیشت سب سے بڑا چیلنج

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، ہم حکومت میں آئے تو ڈالر 128 روپے کا تھا، حکومت میں آئے تو پتا چلا 12ارب ڈالر نہ ہوئے تو ہم دیوالیہ ہوجائیں گے، ہماری پہلی ترجیح تھی کہ دیوالیہ ہونے کے خطرے سے کیسے نکلیں۔ اصل سفر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا ہے ، جب برآمدات زیادہ اور درآمدات میں کمی سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، ہم درآمدات کی حوصلہ شکنی اور برآمدی صنعت کو سہولیات دے رہے ہیں، ہم ہر سال 2 ارب ڈالرز کے موبائل فون منگوا لیتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفائنری کا معاہدہ ہواہے، ہم انفرا اسٹرکچر میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کریں گے۔

پاکستان کا امیج

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیرون ممالک امیج بہتر ہو رہا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں، طالبان کےمذاکرات شروع کرانے پر امریکا نے شکریہ ادا کیا، فرانس نے اپنی سفری ایڈوائزری تبدیل کر دی، جرمنی سوچ رہا ہے، پاکستان میں بیرونی سیاحوں کا آنا بہت ضروری ہے، ہمیں پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے، کرتار پور کو سکھوں کے لیے کھولنے کا ایک پہلو مذہبی سیاحت بھی ہے۔ 

 

 

 نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔

 

 

لاہور: گو رنر پنجاب چو ہدری سرور نے کہا کہ ہم سے کسی نے نہیں کہا بلکہ ہم نے رضا کا رانہ طور پر خود کو عوام کے سامنے احتساب کے لیے پیش کیا، کرپشن کا ہر اسکینڈل ہے تو اُسے سامنے لایا جائے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ’کرپشن کی کوئی بھی شکایت ہو تو عوام اُسے سامنے لائے، کچھ لوگوں نے دعوے تو کیے مگر قوم کے سامنے خود کو پیش نہیں کیا جبکہ ہم نے بغیر بولے ہی رضاکارانہ طور پر اپنی کارکردگی سامنے رکھ دی‘۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک سیل تشکیل دیا جو بیرونِ ملک جائیدادوں پر کام کررہا ہے، بہت جلدعوام کےسامنےساری تفصیل لائیں گے، تعلیم اورصحت سمیت دیگرشعبوں پر توجہ دےرہےہیں، چھ ماہ کے بعد ہماری پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوجائیں گے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں عوام سے اتنا ہی پیارکرتا ہوں جتنا اپنی اولادسےہے، گورنرہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہروقت کھلے ہیں۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کےقیام کاکریڈٹ خواتین کارکنوں کوجاتاہے، تحریک انصاف کی حکومت کو آئے ابھی 100 روز ہوئے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے جبکہ 30 سال تک حکومت کرنے والے عوام کے سامنے کبھی خود کو پیش نہ کرسکے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا جو تقریباً پورا ہوگیا۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ کرپشن کا ہر اسکینڈل سامنےلایاجائے

 

اسلام آباد: بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے معاملے میں اومنی گروپ کے خلاف کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سندھ بینک نے اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کے خلاف کرمنل درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے اومنی گروپ ؍ شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کھوسکی، نیو دادو، انصاری شوگر، باوانی، نوڈیرو،چیمبر شوگر اور لار اور ٹنڈو اﷲ یار شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے جاری کیے گئے ہیں۔

 

Page 2 of 16