بدھ, 03 جولائی 2024

 

پایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا اعلان کر دیاہےجس کا مقصد ملک بھر میں دہشتگردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کا مقصد اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ملک بھرکواسلحہ سے پاک کرنا،بارودی موادپرکنٹرول اس آپریشن کااہم جزہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرہ امتیاز ہو گا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں رینجرزکے انسداددہشتگردی آپریشنزبھی ردالفساد کاحصہ ہیں، قانون نافذکرنیوالے ادارے بھی دہشتگردوں کے خاتمے کے آپریشن کاحصہ بنیں گے۔
آپریشن میں پاک فوج ،بحریہ ،فضائیہ سمیت سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی اور دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔میڈیا ذرائع کے مطابق مطا بق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے اور پارٹی رہنماﺅں نے عمران خان کو سڑک کنارے میڈیا سے بات نہ کرنے اور پبلک مقامات پر نہ رکنے کا مشورہ دیا ہے۔
عمران خان آج سکیورٹی کے حصار میں بنی گالہ میں 3بجے پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کے پیش نظر پاک فوج کو تعینات کر دیا گے۔

 

 

ایمزٹی و(خیبر پختون خواہ)خیبر ایجنسی میں دوسرے روز بھی پاک فوج افغان علاقے پر گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے اور 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں پاک فوج کی دوسرے روز بھی دہشت گردوں کے خلاف گولہ باری جاری ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ آج بھی پاک فوج کی پاک افغان بارڈر پر افغانستان کے علاقے رینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے خلاف لنڈی کوتل کے علاقے میں پاک فوج نے کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں 17دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن سے پہلے مقامی افراد سے علاقہ خالی کرالیا تھا اور سو کے قریب خاندان علاقے کو خالی کردیا تھا ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کے بارے اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن سروس قائم کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر1135 پر دی جاسکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کیلئے الگ ہیلپ لائن نمبر 1125 قائم کیا گیا ہے جس پر کے پی کے اور فاٹا کے عوام اطلاع دے سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان آرمی نے نیشنل سکی چیمپئن شپ، چیئرمین اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کپ 2017 کی دونوں ٹرافیاں جیت لیں۔ جبکہ گلگت بلتستان اسکاوئٹ نے شاہ خان کپ 2017 اپنے نام کر لی۔ اس سلسلے میں مقابلے گلگت کے پر فضاءمقام نلتربالا میں گزشتہ دو دنوں سے جاری تھے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے نیشنل سکی چمپیئن شپ 2017 میں سو نے اور چاندی کے دونوں تمغے اپنے نام کئے،آرمی کے کھلاڑی اقبال نے سونے کا ،آرمی ہی کے عبداللہ جان نے چاندی کا میڈل حاصل کیا۔ جبکہ پاکستان ائیر فورس نے کانسی کا تمغہ جیتا۔پاکستان آرمی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کپ2017 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔
ان مقابلوں میں پاکستان آرمی کے ضیاء جان نے پاک آرمی کے لئے گولڈ ،اور پاک آرمی کے ہی عبداللہ جان نے چاندی اور پاکستان ائیر فورس کے سوار خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔شاہ خان کپ 2017ء گلگت بلتستان اسکاوئٹ نے جیت لیا۔
شاہ خان کپ کے پہلے ایونٹ میں گلگت بلتستان سکاوٹس کے وقار نے گولڈ،سول ایو ی ا یشن کے فیاض عالم نے چاندی اور کانسی کا میڈل گلگت بلتستان سکاوٹس کے علی سید نے حاصل کیا۔جبکہ شاہ خان کپ کے دوسرے ایونٹ میں گلگت بلتستان سکاوٹس کے وقار نے ہی گولڈ، سول ایو ی ا یشن کے کھلاڑی فیاض عالم نے چاندی جبکہ پا ک آرمی کے جان عالم نے کانسی کا میڈل اپنے نام کر لیا۔ ان مقابلوں میںملک بھر سے گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ان مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعہ کومنعقدہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان شہید ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فوجی جوان وقاص کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال پشاورمنتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔شہید ہونے والے فوجی جوان کی نمازجنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کر دی گئی ہے جس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی ، چیف سیکرٹری کے پی کے اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ نے سپاہی کی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمزور افغان سرحدی نظام کا دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں تاہم افغان سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی آرمی چیف بیپن راوت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھاری گولہ باری اور ماحولیاتی تبدیلیاں مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کا باعث بن رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف بیپن راوت نے 25 جنوری کو برفانی تودے کی زد میں آکر مرنے والے میجر امیت ساگرکو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے باعث بھی گلیشیر میں دڑاڑیں پڑ رہی ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھاکہ جن جگہوں پر برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے وہاں سے فوجیں واپس بلائی جا رہی ہیں تاہم بعض پوسٹیں شورش زدہ علاقوں میں واقع ہیں۔ ہمارے فوجی خطرے کا سامنا کررہے ہیں۔
فوجیوں کا مشن انسداد دراندازی ہے فوجی جوان دشواریوں کے باوجود اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ میں اپنے فوجیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اپنا فرض لگن سے ادا کررہے ہیں لیکن ہمیں دراندازی سے نمٹنا ہے۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے باعث 15 فوجیوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ بار نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کر دی جبکہ سیکرٹری بار آفتاب باجوہ نے فوجی عدالتوں کی مدت معیاد میں فوری توسیع کی اپیل کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے باعث ملک حالت جنگ میں ہے، ایسی صورت حال میں عام کورٹس نہیں بلکہ ملٹری کورٹس ہی کارآمد ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک ملٹری کورٹس کا قیام ناگزیر ہے، جنگ میں آرمی دفاع کرتی ہے تو کورٹس بھی آرمی کی ہی ہونی چاہئے کیونکہ فوجی عدالتوں میں مقدمات کو جلد نمٹا کر کیس کا فوری فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں خوف کے باعث کوئی گواہ پیش نہیں ہوتا ہے۔
 

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے افسران نے آرمی چیف کے کھاریاں ،جہلم کے دورے کے دوران ڈان لیکس اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے فوجی عدالتوں بارے میں بیان پر سوالات اٹھائے ہیں جن پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج بہترین ادارہ ہے،اس ادارے کی ساکھ اور عزت برقرار رکھی جائے گی۔

C1 PnVUXcAENkLb

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ہے،آرمی چیف نے جہلم،کھاریاں گیریژن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ہے، جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کیا۔جنگ میں 86افسروں اور جوانوں نے بھی فائرنگ مقابلوں میں حصہ لیا،آرمی چیف نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور خدمات کو خراج تحسین بھی پیش بھی کیا ہے۔

C1 PnVSXUAQ2f27

میڈیا ذرائع کے مطابق افسران نے آرمی چیف سے ڈان لیکس اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے فوجی عدالتوں بارے بیان بارے بھی سوالات کیے اس پر انہوں نے جواب دیا ہے کہ پاک فوج کے وقار اور ساکھ پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دہشتگردوں کے مقدمات فوری نمٹانے کیلیے خصوصی عدالتوں کا قیام 21 ویں ترمیم کے تحت ایکٹ 2015 کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا جس کی مدت آج ہفتے کو مکمل ہوگی۔

یہ عدالتیں وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والی اے پی سی کے متفقہ فیصلوں کے بعد 7 جنوری 2015 کو قائم کی گئی تھیں۔ فوجی عدالتوں نے اپنی2 سالہ مدت کے دوران 274 دہشت گردوں کو سزائیں دیں،161 دہشتگردوں کو پھانسی جبکہ113 میں سے بیشتر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

دریں اثناء برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کیا جا رہا ہے اگر سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے ساتھ نہیں دیتیں تو اگلے چند دنوں میں مسودہ پیش کر دیا جائیگا۔