جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نوازش پیرزادہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی مفرور کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے جاسکتے۔
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے پر ان کی سینیٹر شپ عبوری طور پر معطل کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں، کس دن ٹھیک ہو جائیں گے؟َ۔ وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن تو واپس آنا ہی ہوگا، بتائیں اسحاق ڈار کتنے دن میں آ جائیں گے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خبروں میں تو ہم انہیں آتا جاتا دیکھتے رہتے ہیں، ٹی وی پر صحت مند نظر آتے ہیں، یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے کی سماعت عید الفطر کے بعد ہوگی۔
واضح رہے کہ نوازش پیرزادہ نے سینیٹ انتخابات میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(پنجاب/ ٹیکسلا) ن لیگ کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔
ٹیکسلا کے نواحی علاقے لوہسرشرفو میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ خوشامدیوں اور مفاد پرستوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والانہیں تاہم ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ یہ ن لیگ حکومت کا طرہ امتیازہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا اور ہماری حکومت نے پی اوایف کے ملازمین کیلیے 20 فیصد بونس کا اعلان کیا لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی یہ بونس واپس لے لیاگیا لیکن جب ہم دوبارہ برسر اقتدارآئے توہم نے یہ بونس مزید بڑھاکرمزدوروں کودیا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس علاقے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ’’واہ جنرل اسپتال‘‘ کا آئندہ ماہ افتتاح کریںگے، ہم نے اپنے دور اقتدار میں سیکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا اور اب ایک مرتبہ پھر نوجوانوں کو ملازمتیں دلوائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں کی حمایت کی، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کی اخلاقی حمایت کھو چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی ملک میں ایک بار پھر تیزی سے ابھرنے والی سیاسی قوت بنے گی۔فاٹا کے عوام کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق دینے کے لئے خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے۔پاکستان میں سیکورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث ترقیاتی منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور تجزیہ کار نجی ٹی وی چینل جوائن کر لیا ہے جہاں ان کا پروگرام ہر اتوار کو رات 10بجے نشر ہوگا.
سابق صدر آصف علی زرادری نے نجی ٹی وی بول جوائن کرلیا، ہفتہ وار پروگرام کریں گے
نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر بطور تجزیہ کار سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے ٹی وی پروگرام میں موجودہ حالات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ہاراور جیت سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم ہے۔الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کے عمل سے ملک میں انتخابی دھاندلی پر قابو میں مددملے گی۔پیپلز پارٹی خواتین کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اسی وجہ سے پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت زیادہ خواتین کوقومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دی۔
پیپلز پارٹی نے ہر اچھے اور برے سیاست دان کا مقابلہ کیا ہے۔میرا سارے خاندان نے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں جیلیں کاٹی ہیں ۔ خودمیں نے 12سال جیل کاٹی۔ بلاول بھٹو بھی شہید بینظر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔اسحاق ڈار کو سوچنا چاہئے کہ ملک میں سیکورٹی نہیں پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوگا۔ ملکی صحافی تحقیق کے بغیر تجزیہ کار بن جاتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/لاہور ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹکٹوں کا کوٹہ دانش اسکول کے بچوں میں بانٹ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ٹکٹوں کا کوٹہ ملنے پر دانش اسکول کے 25 بچے لاہور میں ہونے والا فائنل میچ دیکھیں گے ۔ جبکہ 8 بہترین اساتذہ بھی حکومت کے خرچے پر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ زرائع کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس بھی حکومتی خرچے پر میچ دیکھیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ”پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ “ واضح رہے کہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تقریباً 50 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جن کا تعلق سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کواللمپور) مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسلم امہ مشکل کی اس گھڑی میں روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کےلئے فعال کردار ادا کرے، روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہے۔
کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراءخارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ محکوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور کشمیر ، فلسطین اور دنیا کے کسی بھی حصے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ میانمر کی منتخب جمہوری حکومت اس مسئلہ کو ہمدردانہ طور پر حل کریگی ، او آئی سی کے رکن ممالک مزید بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے اس مسلے کو حل کرنے میں میانمر کی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر میں محکوم مسلمانوں کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے جان و مال اور انسانی حقوق کے تحفظ کی غرض سے اقدامات اٹھانے میانمر کی حکومت پر زور دینے کے علاوہ پاکستان نے یہ معاملہ مارچ اور جولائی 2015ءمیں یو این ہیومن رائٹس کونسل میں بھی اٹھایا تھا۔
سینیٹر سرتاج عزیز انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں روہنگیا مسلمانوں کو ان کے حقوق دینے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کےلئے میانمر حکومت پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بڑھانے پر زور دیا ہے۔سرتاج عزیز نے اس بات پر زور دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوفی عنان فاونڈیشن کے تعاون سے میانمار کی حکومت سے رکھائین صوبے کے بارے میں مشاورتی کمیشن کو قیام کو سراہا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ میں نے 2015ءمیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے مصائب دور کرنے اور انہیں ہیومینٹرین امداد کی فراہمی کیلئے مناسب اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ میانمر نے حال ہی میں جمہوریت کی جانب منتقلی کا عمل مکمل کیا ہے، ہم میانمر حکومت کی ملک میں جمہوریت مستحکم کرنے کیلئے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ مشیر خارجہ نے میانمر کی حکومت پر زور دیا کہ وہ حالیہ تشدد کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں تک میڈیا کی رسائی اور امداد کی تقسیم کرنیکی اجازت دے

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) لیڈی ہیلتھ ورکر ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سندھ کی صدر حلیمہ لغاری نے کی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ 13 جنوری کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی لیکن ایسا نہ ہو سکا انہوں نے تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 


ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کم ہو گی ۔ توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔


ہیڈ بلوکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھکھی اور بلوکی پاور پلانٹ 27ماہ میں مکمل کر لیے جائینگے جبکہ پاور پلانٹ بننے سے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ 2گھنٹے تک رہ جائے گی ۔بلوکی پاور پلانٹ کی لاگت گڈو پاور پلانٹ کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے ۔پاور پلانٹ پر جدید ترین ٹربائنیں لگائی جارہی ہیں ۔ ملک کی خاطر کسی کی منت کرتا ہوں تو کوئی حرج نہیں ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے میں تقریباً40 ارب روپے بچائے گئے۔1200 میگاواٹ کاپاور پلانٹ2017 میں مکمل ہو جائے گا ۔پاور پلانٹ سے سالانہ سات ارب روپے کی توانانی کی بچت ہو گی ۔پاور پلانٹ پر تین ہزار سے زائد انجینئرز اور ورکرز کام کر رہے ہیں۔112 ارب روپے کی بچت پاکستان کے خزانے کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔نیلم جہلم منصوبے پر ساڑھے چار ارب لگ رہے ہیں ۔


ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر پورا یقین ہے اور عدالتی فیصلوں کو قبول کریں گے ۔”نیازی صاحب کی طرح نہیں فیصلے آئیں گے تو مانیں گے “۔ احتجاجی سیاست کرنے والوں نے قومی ترقی کی راہ میں روڑ ے اٹکائے مگر دھرنوں اور ہڑتالوں کے باوجو د قومی ترقی جار ی رہی اور ہم نے پیسے کی ہوائی نہیں حقیقی بچت کی

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید احتساب عدالت میں پیش۔ سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

میرخالد لانگو کامیڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ احتساب عدالت نے جیل وارڈ کے انچارج سے خالد لانگو کے بارے استفسارکیا کہ خالد لانگو کی طبیعت کیسی ہے،ان کاوزن تو کم نہیں ہوا۔انچارج جیل وارڈ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزن کم نہیں ہوا،ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت صحیح نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ خالد لانگو کو اگلی پیشی پر لے آئیں ،ہم بھی دیکھیں ان کہ وہ کتنے بیمار ہیں۔ عدالت نے پراسکیوٹر نیب کرپشن کیس ریفرنس متعلق استفسار کیا ۔پراسکیوٹر نے کہا کہ کرپشن کیس کا ریفرنس دستخط کیلئے اسلام آباد بھجوایا گیا ہے۔ جبکہاحتساب عدالت نے کرپشن کیس کاریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کی


ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم ایس جناح ہسپتال کو غفلت پر معطل کر دیا ۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جناح ہسپتال میں دو روز قبل مریضہ کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں ایم ایس کی غفلت سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ نے انہیں فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات جا ری کر دیے ۔


انہوں نے حکم دیا کہ ایم ایس ، ذمہ دار ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور کسی ذمہ دارکے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔شہباز شریف نے جناح ہستپال میں مریضہ کو مناسب علاج نہ ملنے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

Page 2 of 14