منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(لندن)صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے شریف برادران کو فوج سے پنگا لینے کا شوق ہے، مجھ سے بھی جہازاغوا کرا کے پنگا لیا تھا جس کے نتیجے میں مجھے حکمرانی ملی۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیوز لیکس سے فوج کی بدنامی ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے ٹویٹ سے حساب برابر ہوگیا، انھوں نے بالکل صحیح ٹویٹ کیا۔ لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکمرانوں کی اپنے ہی افواج کیخلاف سازشیں ملک کیلیے بہت بڑا خطرہ ہیں اور نیوزلیکس میں بھی حکمران اپنے لوگوں کو بچارہے ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کیلیے بڑا خطرہ بن چکے، کسی بڑے حادثے سے بچنے کیلیے ان سے نجات لازمی ہے۔ میرے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا اورعوام خوش تھے، میں لشکر طیبہ کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ ایم کیو ایم کو چار حصوں میں بٹی ہے، اسے لسانیت سے نکل کر قومی سیاست کرنی چاہیے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی یوم آزادی پر دبئی کے برج خلیفہ کو بھارتی پرچم میں ڈھلے دیکھ کر دکھ ہوا، مودی پاکستان کا بد ترین دشمن ہے اور ہر وقت پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچانے کا سوچتا ہے۔ پاک فوج کی طاقت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے، فوج ملک پر آنچ نہیں آنے دے گی اور پاکستان قیامت تک قائم رہیگا۔ انھوں نے نیا نعرہ ’’گو زرداری گو نواز‘‘ متعارف کراتے ہوئے کہا ن لیگ اور پی پی پی نے باریاں لگائی ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان اکیلے انھیں شکست نہیں دے سکتے، وہ ہمارے ساتھ مل کر انھیں شکست دیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پٹرول اور ڈیزل پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے 4 سے ساڑھے4 فیصد کردیا گیا ہے۔
پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 15.5 سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 33.5 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل کو ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 29.5 فیصد تھا جو کہ بڑھ کر 33.5 فیصد ہوگیا ہے۔

 

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکشن جاری کیاہے کہ سندھ کے سکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔
چھٹیوں کے حوالے سے تمام اسکولوں کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے سابق کپتان وسیم اکرم کا29سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کےمطابق بارباڈوس میں کھیلے جارہےسیریز کےدوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے صرف56 رنزدے کرچار وکٹیں اپنے نام کیں اورساتھ ہی وسیم اکرم سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔
پاکستان کی جانب سے اپنے کیریئر کا دوسراٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کی یہ اب تک کی شاندار پرفامنس ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دی۔
خیال رہےکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سوئنگ کےبادشاہ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 1988 کے ٹیسٹ میچ میں 73 رنز کے عوض چار وکٹیں لی تھیں۔
یاد رہےکہ یونس خان نےویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ 10ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
واضح رہےکہ بارباڈوس میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہےجنہوں نے 2000 میں اسی گراؤنڈ پر 121 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر عبوری طور پر معطل کیے جانے والے خالد لطیف پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوگئے۔ معطل کرکٹر خالد لطیف کو ٹریبونل کی جانب سے وضاحت کے لیے سوالات کی فہرست دی گئی ہے جن کے جواب دینے کے لیے ان کے پاس 5 مئی تک کا وقت ہے۔قبل ازیں خالد لطیف نے ’پی سی بی‘ کے نام ایک خط لکھا تھا اور اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔خط میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے موقف اپنایا تھا کہ انہیں اینٹی کرپشن ٹریبونل پر اعتماد ہے اس کے ایک رکن کرنل ریٹائرڈ اعظم پر اعتماد نہیں۔ یاد رہے کہ عرفان پر ایک سال کی پابندی پہلی لگ چکی ہے ۔

خالد لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ 'کرنل ریٹائرڈ اعظم غلط بیانی کرتے ہیں، امید ہے 2 مئی کو پیشی پر پی سی بی کی نمائندگی کرنل ریٹائرڈ اعظم نہیں کریں گے'۔ تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کے اعتراض کے باوجود مذکورہ عہدے دار کو ٹریبونل سے ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان کو ٹریبونل سے ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ خالد لطیف پر خود اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ہیں اور انہیں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

خالد لطیف نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ 'کرنل اعظم جھوٹے الزامات لگا کر میرا کیریئر تباہ کررہے ہیں، امید ہے چیئرمین کرکٹ بورڈ کرنل اعظم کو میرے کیس سے ہٹائیں گے‘۔ واضح رہے کہ 14 اپریل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف کے خلاف اینٹی کرپشن ٹریبونل میں ثبوت جمع کرائے تھے اور کرکٹر کو 5 مئی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( ااسپو رٹس ڈیسک ) پا کستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گیمبیا سے ایک یتیم بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باکسرعامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی طرف سے اہلیہ کے ہمراہ افریقی ملک گیمبیا گئے اور یتیم خانے کا دورہ کیا۔ عامر خان نے کہا ہے کہ وہاں بچوں کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا اور خواہش تھی کہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جاتا لیکن اس نیک کام کا آغاز ایک بچہ گود لے کر کریں گے جب کہ بچے کو کفالت میں لینے کیلئے سخت طریقہ کار سے گزرنا ہو گا۔

عامر خان نے کہا کہ غریب ممالک میں اسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں تاکہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔ عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا کہ اسلام ہمیں یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے، بچہ گود لے کر اچھی پرورش کی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پہلے ہی گیمبیا میں ایک یتیم خانہ بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جس کے ساتھ ایک اسکول اور اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔

 

 

یمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی گاؤرکشک کے خوف میں مبتلا ہو گئیں ۔ سوشل میڈیاپردوستوں کے ساتھ کھانے کی وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیف کھا رہی ہیں۔ بعد میں وڈیو ڈیلیٹ کر کے پیغام دیا کہ وہ گائے کا نہیں بیل کا گوشت تھا جو قانونی طور پر جائزہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ ان کی وڈیو سے کئی لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے تھے اس لئے وہ گوشت سے متعلق وضاحت دینا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔

کاجول کی اس وضاحت پر اداکار انوپم کھیر نے طنز کے تیر برسا دیے اوربولےبیٹا بول کیوں نہیں دیتی وہ دیسی گاؤ ماتا نہیں ،پاناما سے خاص طورپر منگوا یا تھا۔اگر تم سچ بولو گی تو لوگ تمہاری حمایت کریں گے، بہرحال وضاحت دینا ضروری ہے ورنہ سائیکو بھگت تلواریں لے کر گھر نہ آجائیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ڈائریکٹریٹ جنرل ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن مئی جون میں سولہ شعبوں کے ٹیکس معاملات کو بے نقاب کرے گا۔
ان کے نام یہ ہیں رئیل اسٹیٹ ، پراپرٹی ڈیولپرز، چینی، سیمنٹ ،کھاد، گھی، ویجی ٹیبل آئل، کمرشل امپورٹرز، ہول سیلرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز، سٹیل، سوپ، کیمیکلز، کاسمیٹکس، تمباکو، تعلیمی اداروں، نجی ہسپتالوں، پیپر اینڈ پیپر بورڈ (گتہ) مذکورہ شعبوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آئی آر انٹیلی جنس سروسز سیکٹر کے 20 ہائی پروفائل افراد کے ٹیکس معاملات کا گہرائی میں جا کر جائزہ لے گا ۔
ان میں ڈاکٹر، وکلاء، فیشن ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس وغیرہ پاکستان بھر میں آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کے ساتوں ڈائریکٹریٹس نے نان ٹیکس پیڈ تمباکو ، سگریٹ کی نگرانی کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے ۔
آڈیٹر کی نگرانی میں موبائل فورس بنائی جارہی ہے جو فاٹاآزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی سگریٹ نان ٹیکس پیڈ (PAID)تمباکو کے خلاف ایکشن لےگا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس )دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز 312 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تاہم پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز سے کیا تاہم محمد عباس کی شاندا بولنگ کے باعث پوری ٹیم 312 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد احمد شہزاد نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور آو¿ٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 81 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بعدازاں بابر اعظم اور یونس خان وکٹ پر آئے لیکن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی کا ساتھ دینے کے لیے کپتان مصباح الحق 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں تاہم دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرگئی تاہم پاویل اور روسٹن جیز نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اسکور کو آگے بڑھایا، پاویل 38 اور چیز 131 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شین ڈورچ 29 اور کپتان ہولڈر 58 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سےمحمد عباس 4، محمد عامر 3 ، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹنیمنٹ ڈیسک ) با لی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا نے بھی کنگنا کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اورکہا کہ اقرباپروری کے باعث فلموں سے نکالا گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے جب انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں چھڑی ہوئی اقرباپروری کی بحث کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقرباپروری اورجانب داری کی ہرقسم موجود ہے اورمیں نے خود اپنے کرئیرمیں اس کو بہت سہا ہے جب کہ اس اقرباپروری اورجانب داری کے باعث مجھے متعدد فلموں سے بھی نکالا گیا جس پرمیں بہت زیادہ روئی بھی تھی۔ پریانکا نے کہا کہ ایسے خاندان میں پیدا ہونا غلط نہیں جہاں بہت کچھ آپ کو ورثے میں مل رہا ہو لیکن بالی ووڈ ستاروں کے بچوں کو ایسے خاندان کے نام کے ساتھ زندگی گزارنا بہت خوش آئند ہوتا ہے کیونکہ تمام تررکاوٹوں کے بعد بھی وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔