منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکار جسٹن بیبرنے بھارت آنے سے پہلے اپنی فرمائشی لسٹ شو انتظامیہ کو تھما دی، فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بڑے گلوکار کے بڑے نخرے، جسٹن بیبر نے بھارت میں شو کرنے سے پہلے شو انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا، فرمائشوں کی طویل فہرست تھما دی، کینیڈین گلوکار دس مئی کو ممبئی کے ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں پرفارم کریں گے۔
لسٹ کے مطابق جسٹن بیبر کا قافلہ دس لگژری گاڑیوں اور دو بسوں پرمشتمل ہوگا، انہوں نےآٹھ ذاتی گارڈز سمیت ایک سو بیس افراد کے لئے مہاراشٹر حکومت سے ریڈ لیول سیکورٹی مانگ لی۔
شو انتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ ان کے لئے ایک عدد رولز رائس گاڑی کا بھی انتظام کر یں، یہ ہی نہیں شو انتظامیہ نے گلوکار کی فرمائش کے مطابق بیک اسٹیج پنگ پانگ ٹیبل، پلے اسٹیشن، آئی او ہاک، صوفہ سیٹ، واشنگ مشین، ریفریجریٹر، کپڑوں کی الماری، مساج ٹیبل اورسوئمنگ پول کا بھی انتظام کر دیا ہے۔
گلوکار کے لئے دو فائیو اسٹار ہوٹل بک ہیں ،جسٹن ایک ہزار اسکوائر فٹ کے کمرے میں ٹھہریں گے، جسےگلوکار کی پسند کے مطابق جامنی رنگ سے سجایا گیاہے، چار دن کے دورے کے دوران بھارت کے معروف شیف جسٹن بیبر کے لئے ان کی فرمائش کے مطابق خصوصی کھانے بھی تیار کریں گے۔
 

 

ایمزٹی وی(سرینگر)بھارتی خفیہ ادارے”را“ کے ایک ایجنٹ نے ایک کنٹریکڑ کا روپ دھار کرمقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرہ کرانے کے لیے کئی غریب مزدوروں کو استعمال کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غریب مزدوروں نے پر یس انکلیو سرینگر میں اس وقت سار ابھانڈا پھوڑ دیا جب انکی کنٹریکٹر کا روپ دھارنے والے را کے ایجنٹ سے پیسو ں پر تکرا ر ہوئی۔
انہوں نے پریس انکلیو میں موجود میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ بارہمولہ کے علاقے پٹن میں معمول کے مطابق کام کی تلاش میں سڑک کنارے کھڑے تھے کہ جعلی کنٹریکٹر ان کے پاس آیا اور کہا کہ اسے دس کے قریب مزدور چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رقم طے ہونے کے بعدکنٹریکٹر انہیں ایک گاڑی میں بٹھا کر سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصردفتر کے باہر لایا اور یہاں ان سے پاکستان کے خلاف نعرے لگواتا رہا۔مزدوروں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اس وقت میڈیا کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
مزدوروں نے کہا کہ اس کے بعد کنٹریکٹر انہیں پریس کالونی لایا تاکہ میڈیا کی موجودگی میں ان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے۔ پریس کالونی پہنچنے کے بعد مزدوروں نے جعلی کنٹریکٹر سے پہلے پیسوں کا تقاضا کیا جس پر میڈیا والے بھی چوکس ہو گئے اوراصل معاملہ سب کے سامنے آگیاتاہم اس دوران کنٹریکٹر جو اصل میں ”ر ا“ کا ایجنٹ تھا رفو چکر ہو گا۔بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے لائف آف کنٹرول پر کچھ یونٹوں کا دورہ کرکے سکیورٹی حالات کے تناظر میں ریاست کی مجموعی حفاظتی صورتحال اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ان کے ہمراہ 15ویں کور اور 16 کے سربراہان بھی تھے۔ جنرل بپن راوت جو صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سرینگر پہنچے تھے، نے جموں و کشمیر میں تعینات فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں بدلتے موسمی اور سکیورٹی حالات کے تناظر میں ریاست کی مجموعی حفاظتی صورتحال اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا جس کے دوران فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے جنرل بپن راوت کو لائن آف کنٹرول پر دراندازی اور مبینہ طور پر دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شمالی کمان کے سربراہ کے علاوہ ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں انجام دینے والی فورسز کمانڈروں نے جنرل بپن راوت کو سکیورٹی کے حوالے سے ریاست کی تازہ ترین صورتحال کی جانکاری فراہم کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کے سائنسدانوں نے ایسا کیمرا ایجاد کرلیا ہے جو ایک سیکنڈ میں 5 ٹریلین یعنی 5000 ارب تصویریں کھینچ سکتا ہے اور اس طرح یہ اب تک کا سب سے تیز رفتار کیمرا بھی ہے۔
اس کیمرے کی ٹیکنالوجی کو ’’فریم‘‘ (FRAME) یعنی ’’فریکوئنسی ریکگنیشن الگورتھم فار ملٹی پل ایکسپوژر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے خاص طرح کی انکرپٹڈ روشنی (encrypted light) استعمال کرتے ہوئے ایک سیکنڈ کے 5000 ارب ویں حصے میں تصویر کھینچی جاسکتی ہے جبکہ یکے بعد دیگر ایسی اربوں کھربوں تصویروں کو ترتیب دے کر کسی منظر کی مختصر ترین جزئیات بھی بڑی تفصیل سے فلمائی اور دیکھی جاسکتی ہیں۔
بس یوں سمجھیے کہ ’’فریم‘‘ ٹیکنالوجی کی بدولت اگر صرف ایک سیکنڈ کی فلم بنائی جائے اور 60 فریمز فی سیکنڈ کی رفتار سے دیکھی جائے تو وہ 2642 سال سے بھی زیادہ عرصے میں مکمل ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کے پی کے) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباءکے تشدد سے جاں بحق ہونے والے مشال خان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر مردان پولیس نے ایف آئی اے کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اسے بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔
مراسلہ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کی طرف سے بھجوایا گیا اور اس میں دوسرے ملزم علی خان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل اطلاع تھی کہ عارف خان بیرون ملک فرار ہوچکا ہے لیکن ڈی آئی جی مردان عالم خان شنواری نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کے شناختی کارڈ کی معیاد پوری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک فرار نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے کہ ملزم عارف خان کو مشال خان کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے میں ملوث ہونے کی بناءپر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے تحت ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھجواتے ہوئے 60 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیا نے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت 2014 سے 2013 کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے تھے اور سیریز نہ کھیل کر ہندوستان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان نے سیریز نہ کھیلنے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان نے سیریز نہ کھیلنے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو تقریباً 60 ملین ڈالر بنتا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے اجلاس سے واپسی کے بعد کہا تھا کہ بھارت کے خلاف مقدمے میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے اور بھارت کے خلاف مقدمے کی پیروی کیلئے پاکستان پوری طرح تیار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہندوستانی بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت 2015 سے 2024 تک دونوں ملکوں کے درمیان چھ دوطرفہ سیریز کھیلی جانی ہیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز کی میزبانی رواں سال پاکستان کو کرنی ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔
بھارت کو اسکے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔
اس سلسلے میں 2012 میں اس وقت معمولی پیشرفت ہوئی تھی جب پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی تھی۔
تاہم 2014 میں نریندرا مودی کی زیر قیادت ہندوستانی حکومت کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونا شروع ہو گئی اور ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان سرد تعلقات اور حکومتی کی جانب سے انکار کو بنیاد بنا کر سیریز کھیلنے سے مستقل انکار کرتا رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی/ تعلیم)بھارت کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی دعوت پر نئی دلی پہنچنے والے 50 رکنی پاکستانی طالب علموں کے وفد کو بھارتی سرکاری کی مداخلت کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غیرسرکاری تنظیم “روٹس ٹو روٹ” نے “ایکس چینج فور چینج” پروگرام کے تحت پاکستانی طالب علموں کے وفد کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی جس پر 11 سے 15 سال کی عمر کے طالب علموں پر مشتمل 50 رکنی وفد نئی دلی پہنچا لیکن بھارتی وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد پاکستانی وفد کو غیرنصابی سرگرمیوں کے بغیر ہی واپس لاہور روانہ کردیا گیا۔
پاکستانی وفد کو آج آگرا کا دورہ کرنا تھا جس کے بعد 4 مئی کو پاکستانی اور بھارتی طالب علموں کے درمیان پاکستانی سفارتخانے میں تجربات کے تبادلے سے متعلق پروگرام طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونا تھا تاہم طالب علموں کے پروگرام کو تنگ نظر بھارتی حکومت نے یہ کہہ کر منسوخ کرادیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث اس قسم کے پروگرامات کے لئے یہ وقت مناسب نہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپل باغلے کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو پاکستانی وفد کے نئی دلی میں پہنچنے کے بعد این جی او کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ طالب علموں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لئے یہ وقت مناسب نہیں اس لئے پاکستانی طالب علوں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔
دوسری جانب “روٹس ٹو روٹ” این جی او نے پاکستانی وفد کے ادھورے دورہ بھارت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورے کے درمیان میں واپس جانا قابل افسوس ہے تاہم تمام طالب علموں اور ان کے ساتھ آنے والے اساتذہ کو بحفاظت طریقے سے واپس لاہور روانہ کردیا گیا ہے۔
این جی او کے بانی راکیش گپتا اور ٹینا وچانی نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات جلد بہتر سطح پر آنے کے بعد آئندہ ایک یا دو ماہ میں پاکستانی وفد کو دوبارہ دورہ بھارت کی دعوت دی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی غلام قادرمری اور دیگر کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادرمری اور دیگرکی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود غلام قادرمری کا تاحال کوئی پتہ نہیں چلایا جاسکا، اس سلسلے میں عدالت عالیہ پیش رفت رپورٹ طلب کرے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا جس پرکیس کے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے پہلے ہی محکمہ داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں، بعد ازاں عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشوروکو اب تک ہونے والی تمام پیش رفت سے متعلق رپورٹ کےساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 8 اپریل کوغلام قادرمری جامشوروکے قریب اپنے 3 ساتھیوں کے خان محمد منگی، سجاد آرائیں اور ڈرائیور محبوب خاص خیلی کے ہمراہ لاپتہ ہوگئے تھے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی وی جے اور اداکارہ مدیحہ امام بھی بہت جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔
مدیحہ امام فلم ’ڈیئر مایا‘ میں بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کریں گی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مدیحہ نے کہا، ’فلم میں میرے کردار کا نام عینا ہے، 16 سال کی یہ لڑکی شملہ میں رہتی ہے، جس کی بہترین دوست کا نام ایرا ہے، عینا اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کے بارے میں جاننا چاہتی ہے، جو 20 سالوں سے اسی گھر میں رہائش پزیر ہیں‘۔
اس فلم کی پروڈکشن بیک مائے کیک کمپنی نے کی، جس کی کہانی سنینا بھٹناگر نے لکھی اور انہوں نے ہی اس فلم کی ہدایات بھی دی۔
مدیحہ نے مزید بتایا ’اس فلم کی کہانی دوستی، پیار، خاندان اور زندگی کو بھرپور جینے کے حوالے سے ہے، میں اسے رومانوی یا کامیڈی تو نہیں کہوں گی، میرے خیال سے یہ ایک ڈرامہ فلم ہے جس میں سب کو پیش کیا جائے گا‘۔
مدیحہ امام کے ساتھ ساتھ سنینا بھٹناگر بھی اس فلم کے ساتھ ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
سنینا بھٹناگر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مدیحہ کا کہنا تھا ’ہدایت کار اس فلم کے لیے کسی کو ڈھونڈ رہی تھیں، انہوں نے میرا ایک میوزک شو آن لائن دیکھا، جس کی میں میزبانی کررہی تھی، اس کے کچھ دن بعد انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا‘۔
اچانک آفر ملنے کے باوجود بھی مدیحہ نے اس سے انکار نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا، ’ہدایت کار نے مجھے فلم کی کہانی سنائی، پلاٹ بتایا، لیکن جواب دینے کے لیے میں نے ان سے کچھ وقت مانگا، پھر مجھے کہانی پسند آئی اور میں نے کام کی حامی بھرلی‘۔
مدیحہ امام کے مطابق ’فلم کی شوٹنگ کا تجربہ بےحد اچھا رہا، اس فلم کا بجٹ کافی کم تھا، میں نے منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کیا، وہ بہترین اداکارہ ہیں‘۔
مدیحہ امام اس وقت پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کررہی ہیں، جبک پروڈیوسرز اس فلم کو ہندوستان میں پروموٹ کررہے ہیں، کیونکہ پاکستان اور ہندوستان کے کشیدہ تعلقات کے باعث وہ وہاں جاکر فلم کی تشہیر نہیں کرسکتی۔
مدیحہ امام بہت جلد ڈرامے ’زخم‘ میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی، ثروت گیلانی اور شہزاد نور کام کر رہے ہیں۔
فلم ’ڈیئر مایا‘ کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ اسلام آباد)اسکولوں میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھا نے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا بل منظور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حافظ عبدالکریم نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی اسمبلی بل پہلے ہی پاک کرچکی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ عازمین حج کو کھانا اور بہتر سہولتیں دے رہے ہیں۔
کمیٹی ارکان نے استفسار کیا کہ آپ نے 10 ہزار روپے کا اضافہ کیوں کیا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اس بار عازمین حج کو بہتر کوالٹی کا کھانا دے رہے ہیں،تمام حجاج کو تین وقت کا پاکستانی کھانا فراہم کریں گے جبکہ منیٰ میں میٹرس ڈبل کرادیا گیا ہے اور ایئرکولر کا بھی انتظام کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نےشہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو چکن گُنیا اور دیگر امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر مئیر کراچی نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ اسپتالوں میں انسداد چکن گُنیااور ڈینگی کے اسپرے کرانے کیلئے میونسپل سروسز کو خط بھی لکھ دیا ہے۔