منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(کراچی)میئرکراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکردی جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ چکن گونیا،کانگو بخار،نیگلیریا اورڈینگی بخار سے بچاو کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
وبائی امراض کے لیے علیحدہ سے وارڈز اوربستروں کا انتظام کیا جائے جبکہ چکن گونیا کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ واٹس ایپ فوری پیغامات بھیجنے کی اسمارٹ فون سروس ہے۔
گزشتہ رات دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی جسے کچھ دیر پہلے بحال کردیا گیا ہے لیکن ماہرین اب تک یہ نہیں جان سکے ہیں کہ آخر یہ سروس معطل کیوں ہوئی تھی۔
واٹس ایپ ترجمان نے سروس کی معطلی پر دنیا بھر میں اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک وقتی خلل تھا جسے دور کردیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔
خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی ہندوستان، کینیڈا، امریکا اور برازیل کے کچھ علاقوں میں واٹس ایپ کی سروس ابھی تک معطل ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر کے 180 سے زائد ملکوں کے 1 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ میسنجر کو استعمال کرتے ہیں۔ صارفین دوستوں، فیملیز اور پیاروں کو کسی بھی وقت پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

 

 

 

 
ایمزٹی وی(نئی دہلی)پاکستان کے قریبی دوست ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی )میں مستقل رکنیت دینے کی حمایت کر دی ۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کو مستقل رکنیت دینے کے موقف کی حمایت کر دی ۔
رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ”ایک ارب30کروڑ سے زائد آبادی والا ملک بھارت تاحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہے جبکہ 1ارب 70کروڑ آبادی والا انکا ملک بھی یو این ایس سی کا رکن نہیں ہے جو کوئی اچھی علامت نہیں ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ مزید ممالک کی ترجمانی کے بغیر کوئی یو این سلامتی کونسل سے انصاف کی امید نہیں کر سکتا ۔”باڈی میں رکنیت 20سے 30ممالک میں باری باری کی بنیاد پر ہونی چاہئیے“۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) برج ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے9 وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف 183رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 90رنز اسکور کیے، جبکہ کریگ بریتھ ویٹ43، کائرن پاول6، شمرون ہیٹمائر 22، روسٹن چیز23، وشوؤل سنگھ 32، شین ڈاؤرچ 2، جیسن ہولڈر ایک رن اور الزاری جوزف 7رنز بنا کر چل دیئے۔
قومی ٹیم کے بالرز کی جانب سے یاسر شاہ نے6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس2 اور عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سال کے تیسرے اور واحد گراس کورٹ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں سنگلز ٹائٹل جیتنے والے کو 22لاکھ پاؤنڈ ملیں گے، جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 2 لاکھ پاؤنڈ زیادہ ہیں۔
منتظمین نےگزشتہ روز بتایا کہ مرد اور خواتین کے سنگلز فاتحین دونوں کے لیے انعام کی رقم میں2 لاکھ پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس بار مجموعی انعامی رقم 3کروڑ 16 لاکھ پاؤنڈ ہوگی، جبکہ گزشتہ برس یہ 2 کروڑ 81 لاکھ پاؤنڈ تھی۔
 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف انتخابی مہمات کے دوران جو نوٹی فکیشن جاری کئے ہیں انہیں کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ نوٹی فکیشن کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو الیکشن کے دوران انتخابی حلقے اور پولنگ اسٹیشنز پر جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنی نئی اور مفصل موبائل ایپ متعارف کردی ہے۔ نئی ایپ کی بدولت شائقین جون میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی بھی زیادہ بہتر معلومات حاصل کرپائیں گے۔
نئی ایپ رواں برس ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کا بھی احاطہ کرے گی ۔سال بھر میں جہاں جہاں پر بھی کرکٹ سرگرمیاں ہوں گی ان کے بارے میں بھی شائقین کو اپ ڈیٹ رکھے گی۔
اس کے ساتھ مختلف تجزیے اور ہائی کوالٹی ویڈیوز بھی فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ میں چیمپینز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہوگااور ایونٹ میں بھارت کی شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کے پی کے)مشیراطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ حکومت نے نجی تعلیمی ادراروں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری دی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے اچھی کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں کے لیے انعام کی ہدایت بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ جولائی کے مہینے میں بیرون ممالک کے سرمایہ کاریہاں آئیں گے، توانائی کے منصوبوں سے 17 فیصد تک منافع ملے گاجبکہ تعمیرات کے شعبے میں پہلے سال 40 ارب 50 ارب روپے ملیں گے۔
چائنا روڈشو میں 900 سرمایہ کار آئے تھے، چینی سرمایہ کاری سے 10 فیصد منافع ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قرضے لینے کا کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے،چینی خود یہاں آکر خرچا کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے پاناماپیپرز کو ردی کا ٹکرا کہنے پر بین الاقوامی صحافیوں نے شدید مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں پاناما پیپرز کو ردی کا ٹکرا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس صرف ردی کا ٹکڑا ہے جسے باقی دنیا میں ختم کردیا گیا ہے جب کہ پاناما پر انحصار کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔
بین الاقوامی صحافیوں کی جانب سے مریم نواز کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے 80 ممالک میں 150 کے قریب تحقیقات کی جارہی ہیں لہذا دنیا میں پاناما معاملہ کے ختم ہونے کا کیسے کہا جاسکتا ہے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو گرانا ہی صرف صحافت نہیں، صحافت سچ بتانے کا نام ہے چاہے کسی کو پسند آئے یا نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(ملتان )ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران عابد شہرعلی کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کویہ نہیں کہا تھا کہ راتوں رات بجلی آجائے گی، ہماری کوششوں سے آج ملک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی جبکہ صنعتیں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، رواں برس کے آخر تک ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائے گی لیکن بجلی وہاں ملے گی جہاں لوگ بل دیتے ہیں چوری کرنے والوں کی بجلی کاٹ دیں گے ۔
رواں برس رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ گزشتہ برس ان ہی ایام میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک تھا لیکن رواں برس کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی چند دن زیادہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا اوراس کی وضاحت ہم نے کی تھی۔
بجلی بحران پر اپوزیشن کے احتجاج پر وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر مخالفین لوڈشیڈنگ کم ہونے اور سستی بجلی دینے پراحتجاج کرنے جارہے ہیں، پنکھے اٹھا کراحتجاج کرنے والوں نے اپنے دور میں ایک میگاواٹ بھی پیدا نہیں کی۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں حسن، حسین اور مریم نوازکلئیر ہوچکے ہیں، مریم.نوازکو پانچ رکنی بنج نے کلئیر قرار دیا ہے، ہم نے عدالت عظمی کے فیصلوں کا احترام کیا ہے لیکن الزام لگانے والے ثبوت نہیں دے سکے، مریم نوازکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے لوگ خوفزدہ ہیں، اس سلسلے میں بیان دینے پراعتزاز احسن پرتوہین عدالت بنتا ہے کہ انہوں نے معزز ججز کے خلاف بات کی۔
وزیرمملکت نے کہا کہ ایل پی جی کے ٹھیکے لینے پراعتزاز احسن کا احتساب شروع ہونا چاہئے، سابق چیف جسٹس نے ان کی اہلیہ کے ٹھیکے مسترد کیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد کو سزا کے طورپرسرکاری ملازمت سے معطل کیا گیا، خود عمران خان کی زندگی جھوٹ پرمبنی ہے۔
ڈان لیکس سے متعلق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ڈان لیکس پرجواب دیں گے، صحافی پاکستان کی پہچان ہیں اور اصل صحافی وہی ہیں جو میدان میں کام.کرتے ہیں اور اس کے لیے جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔