منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فلم نیرجا کیلئے نیشنل فلم خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ملنے سےان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ مزید اچھی کہانی پر مبنی فلموں میں کام کریں۔سونم نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کا احساس بہت اچھا ہے،ایمانداری کی بات ہے مجھے اس کی امید نہیں تھی۔
ایک سوال کہ نیشنل ایوارڈ سے کیا ان کیلئے اچھی کہانیوں پر مبنی فلموں کے دروازے کھل جائیں گے۔اس کے جواب میں سونم کپور نے کہا کہ میرے خیال میں گزشتہ2 برس سے میں اچھی کہانی پر مبنی فلموں میں ہی کام کررہی ہوں۔ مگر یقیناََ نیشنل ایوارڈ سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ میں ایسی فلموں میں کام کروں۔
اداکارہ جو نئی دہلی میں ایوارڈ وصول کریں گی نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ نیرجا جیسی فلموں میں کام کرنے کیلئے شاندار توثیق ہے،مگر اس کے ساتھ ہی اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ نیرجا جیسی فلمیں مزید بنائی جائیں،جس میں انسانی جرأت و ہمت کے بارے میں بتایا جائے۔
نیرجا جیسی فلم کے ایوارڈ جیتنے پر سونم کپور نے کہا کہ انسانی جذبہ، ہمدردی اور رحم دلی ہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے۔اپنے والدین اداکار انیل کپور اور سنیتا کے ساتھ بدھ کوتقریب میں شرکت کرنے والی سونم کپور نے کہا کہ میرے والدین میرے ساتھ ہیں اور میرے خیال میں وہ بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان کیلئے اور فلم کے ڈائریکٹر رام مدھوانی کیلئے بہت خوش ہیں کیونکہ رام واقعی چاہتے تھے کہ میں ایوارڈ جیتوں اور میرے والدین کو مجھ پر فخر محسوس ہورہا ہوگا۔
نیرجا ایک بائیو گرافیکل تھرلر فلم تھی، جس کا پلاٹ ہوائی جہاز کے اغواء پر مبنی تھا،اس میں نیرجا بھانوٹ کی بہادری کی کہانی بیان کی گئی، ایک ایئر ہوسٹس جو اپنی جان دے کر لوگوں کی جان بچاتی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نرگس دت کودنیا سےگزرے36سال بیت گئے لیکن ان کے چاہنے والےآج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔
فاطمہ رشید جنہیں دنیانرگس دت کےنام سے جانتی ہے، یکم جون 1929 کوپیدا ہوئیں، نرگس نےپہلی بارچائلڈ آرٹسٹ کے طورپرفلم “تلاشِ حق “ میں اداکاری کی لیکن اداکاری کا باقاعدہ آغاز 1942 میں بننے والی فلم “تمنا“ سےکیا۔
1957میں ریلیزہونےوالی فلم “مدر انڈیا“میں "رادھا" کےکردارنےانہیں بے مثال شہرت دی ۔ 1958 میں سنیل دت سے شادی کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کوخیربادکہہ دیا۔
نرگس کاانتقال1981 میں اپنے بیٹے سنجے دت کے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے چند دن قبل ہوا، وہ لبلبہ کے کینسرمیں مبتلا تھیں، ان کی یاد میں بھارت میں “نرگس دت میموریل کینسر فاؤ نڈیشن “ بھی قائم ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر عمل درآمد کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے لئے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے پیش کردہ نام مسترد کر دیئے۔
پاناما کیس پر عمل درآمد کے حوالے سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے جے آئی ٹی کے لئے پیش کردہ نام مسترد کر دیئے اور ریمارکس دیئے کہ ہمارے ساتھ کسی قسم کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیرمین سیکیورٹی ایکس چینج کمپنی آف پاکستان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور دونوں اداروں میں موجود گریڈ 18 کے اوپر کے افسران کی فہرستیں بھی طلب کر لیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں اکثریتی ججوں کے فیصلے پر کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) فیصل آباد میں چکن پاکس سے 336 افراد کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
چیف ایگزیکٹو ہیلتھ نوازش گورائیہ کے مطابق سرویلنس کے دوران چکن پاکس کے مریضوں کی نشاندہی ہوئی، ضلع بھر سے چکن پاکس کے 94 مریض الائیڈ اسپتال آئے جن میں سے 6 کی اموات ہوئیں۔
سی او ہیلتھ کے مطابق الائیڈ اسپتال میں 22 مریض دیگر اضلاع سے آئے جن میں سے 11 جاں بحق ہوئے، چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے 274 رشتہ داروں کو بچاؤکی ویکسین لگائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چکن پاکس متعدد ی مرض ہے ، اس میں جلد پر سرخ دانے، تیز بخار، سردرد، تھکن کا احساس اور بھوک نہ لگنے کی علامات ہوتی ہیں، یہ مرض متاثرہ شخص کے کھانسنے ، چھینکنے یا کھانے پینے کی چیزیں شیئر کرنے سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے۔
سی او ہیلتھ کے مطابق متاثرہ مریض کو فوری طور پر الگ کر دینا چاہئے، اسی مقصد کیلئے تمام اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کئےگئے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) چین کے طبی ماہرین نے سر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ ایک چوہے پر کیا گیا جس میں طبی ماہرین نے ایک چوہے کے سر کی دوسرے چوہے کے سر پر کامیاب پیوند کاری کی۔
چینی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے اس پیوند کاری میں دونوں چوہوں کے سر کے عضلات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں درست کام کررہی تھیں ۔
واضح رہے کہ ایک اطالوی سرجن کی جانب سے اس سال کے اختتام پر پہلے انسانی سر کی ٹرانسپلانٹیشن کے تجربے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد میں جامعات کے لیے ریسرچ پروگرام کی تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں فکری کشادگی کو جگہ دی جائے، تعلیمی اداروں میں نئے خیالات کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے کیونکہ پرانے رجحانات کی جانچ پرکھ اور نئے خیالات کا خیرمقدم ترقی کی بنیاد ہے۔ تحقیق پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کی دوڑ میں کبھی پیچھے نہیں رہتیں جب کہ علم دوست معاشروں میں تحقیق کا مقصد ذاتی ترقی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح ہے اور تحقیقی اداروں اور صنعتوں کے درمیان قریبی روابط استوار ہونے چاہیں۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ ابتدائی تعلیم میں نقل کا رجحان تباہ کن ہے اس سے اجتناب کیا جائے جب کہ بچوں کو نقل کرانے والے والدین ان سے دشمنی کررہے ہیں، پاکستان کی آزمائش کا دور ختم ہو گیا اب ترقی ہمارا مقدر بن چکی ہے جب کہ پاکستانی برآمدات میں کمی کی وجہ تحقیقی رجحان کی کمزوری ہے، دنیا بھر میں تحقیق کاعمل تیز ترین ہوتا جارہا ہے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئندہ سال کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کی تیاریوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا سروے کیا جارہا ہے۔ ملک کا اہم ترین کرکٹ سینٹر اس وقت کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور دن بدن اس کی حالت خراب ہورہی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے یاددہانیوں کے باوجود گرائونڈ خستہ حالت میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام بظاہر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔
اس وقت نیشنل اسٹیڈیم کا سروے کیا جارہا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کودی جائے گی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں اسٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔
کئی پرائیویٹ ادارے اسٹیڈیم کاکام بلامعاوضہ کرانے کو تیار ہیں، تاہم سروے میں یہ بات دیکھی جائے گی کہ کس کس جگہ کون کون سا کام ہونا ہے۔
اس وقت بلڈنگ میں کئی جگہوں پردراڑیں پڑ چکی ہیں۔ 2009 سے انٹر نیشنل میچ نہ ہونے کی وجہ سے یہ گرائونڈ اپنی اصل حالت کھو چکا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کو 1987 اور 1996 کے ورلڈ کپ میں نئی شکل دی گئی تھی۔ لیکن اب یہ اسٹیڈیم بری حالت میں ہے حالانکہ چند ہفتے قبل اسٹیڈیم کے باہر ریجنل اکیڈمی کا ہائی پرفارمنس سینٹر تیار کیا گیا تھا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)ایف سی نے کوئٹہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے8مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی )کی بھاری نفری نے کوئٹہ کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں سرچ آپریشن کے دوران مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکانوں میں رہائش اختیار کئے ہوئے شہریوں کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی۔
ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 8مشتبہ افرادکو موقع سے حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا ہے۔ایف سی نے برآمد ہونیوالا اسلحہ اپنی تحویل میں لے کر زیر حراست ملزمان کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کہتے ہیں کوشش ہے کہ دونوں ملکوں کے تنازعات جلد ختم کیے جائیں۔
ایک انٹرویو میں طیب اکرام نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی فیڈریشنز کے درمیان تنازع دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ معاملہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ اس معاملے کا حل دونوں ملکوں کے لیے قابل قبول ہو۔
عمان میں نیوٹرل مقام پر پاک بھارت ہاکی سیریز سے متعلق سوال پر طیب اکرام نے کہا کہ وہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں ملکوں کے لیے یہ آپشن کتنا قابل عمل ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی۔
خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ ٹریبونل کو کرکٹرز کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا اختیار نہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کو چیلنج کیا ہے، اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت یونٹ اور ٹریبونل کی قانونی حیثیت نہیں۔