منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےگزشتہ روز اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1190 ارب روپے شامل کر دیئے۔
اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 1257 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
 

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) بھارت عالمی مارکیٹ سے پاکستانی برآمدات کے خاتمے پرتل گیا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بے پناہ مراعات دینے لگا۔
کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش کے شرکا ءکا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو پاکستانی ایکسپورٹر مقابلے سے باہر ہوجائیں گے۔
ٹیکسٹائل کا شعبہ، پاکستانی برآمدت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اور کراچی میں جاری ایگا ٹیکس نمائش میں اسی اہم ترین شعبے میں استعمال ہونے والی جدید مشینری رکھی گئی ہے۔
نمائش میں شریک اسٹیک ہولڈرز نے بتایا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار اداکرنے کے باوجود ٹیکسٹائل کا مقامی شعبہ خود کو جدید اور بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرسکا جبکہ حکومتی سطح پر بھی اس شعبے کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔
اس غفلت کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے جو اپنے ایکسپورٹرز کو مراعات دے کر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو مقابلے سے باہر کرنے میں مصروف ہے۔
نمائش میں آنے والے زیادہ تر کاروباری افراد کا خیال تھا کہ حکومت کی سپورٹ کے بغیر ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات دور ہونا ممکن نہیں۔
برآمدکندگان کہتے ہیں کہ بھارت اپنی پالیسیوں سے پاکستانی برآمدی شعبے کو ٹارگٹ کررہا ہے، حکومت نے مقابلے کےلئے پیکیج تو دیا ہےلیکن اس پر عمل نہیں کر رہی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ایک نئی تحقیق کے مطابق کم نمک کا استعمال لمبے عرصے کیلئے بلڈ پریشر کو کم کرنے یا کسی شخص کو ہائپر ٹینشن سے بچانے میں شاید مددگار نہیں ہو سکتا۔
امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر لِن مور کا کہا کہ ہمین کم سوڈیم والی غذا میں بلڈ پریشر پر پڑنے والے مثبت اثرات نظر نہیں آئے۔
نئی معلومات (جوشکاگو میں ہونے والی ایکسپیریمنٹل بیالوجی 2017کی میٹنگ میں پیش کی گئیں) میں امریکیوں کیلئے سوڈیم کے استعمال کی حدود کے متعلق سوال اٹھا یا گیا۔
مور نے مزید کہا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ حالیہ تجویز شدہ سوڈیم لینے کی مقدار گمراہ کن ہے۔
سال 2015سے 2020تک امریکی لوگوں کیلئے بنائی گئی غذائی گائیڈلائن میں سوڈیم کی2300ملی گرام فی دن کی مقدار ایک صحت مند شخص کیلئے مقرر کی گئی تھی۔
تحقیق میں 2632مرد اور عورتیں ،جن کی عمر 30سے 64برس کے درمیان تھی ،شریک ہوئے۔
تحقیق کی ابتدا میں شرکاء کا بلڈ پریشر نارمل تھا۔
تاہم اگلے 16 برسوں میں محققین کو معلوم ہوا کہ تحقیق میں موجود شرکاءجوروزانہ 2500ملی گرام سوڈیم غذا میں لے رہے تھے ، ان کا بلڈپریشر ان لوگوں کی نسبت جو اس مقدار سے زیادہ مقدار میں سوڈیم استعمال کر رہے تھے ، ان سے زیادہ تھا۔
محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ تحقیق میں جن لوگوں نے زیادہ مقدار میں پوٹاشیئم ،کیلشیئم اور میگنیشیئم لیا ان کا لمبے عرصے تک بلد پریشر کم رہا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 180 پوائنٹس کمی سے 49300 پر ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، جو کاروبار کے دوران منفی ہوگیا۔
کاروبار کے دوران 375 کمپنیوں کے شیئرز کے سودے ہوئے، جن میں سے218 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 142 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مجموعی طور پر 28 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں ہوئے۔
آئی ایف ایس ایل ریسرچ کی جانب سے کاروبار کے اختتام پر جاری کئے گئے نوٹ کے مطابق سیاسی ہلچل اور رول اوور ویک کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سودے کرنے کے بجائے پہلے سے کھلے سودوں پر منافع لینے کو ترجیح دی جو انڈیکس اور کاروباری حجم میں کمی کی وجہ رہی۔
 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بنک کی مدت ملازمت 29اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اشرف وتھرا کی مدت ملازمت میں فی الحال توسیع کی جائے گی۔
بعد میں انہیں ایک اور مدت کے لئے گورنر اسٹیٹ بنک تعینات کیا جائے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے سامان اٹھانے والا روبوٹ تیار کرلیا۔ یہ کارگو روبوٹ کسی فرماں بردار نوکر کی طرح سامان اٹھا کر مالک کے پیچھے پیچھے چلتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے سامان اٹھانے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے۔ اس روبوٹ کو ’’کارگو روبوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو سامان اٹھا کر فرماں بردار نوکر کی طرح اپنے مالک کے پیچھے پیچھے چلتا ہے۔
پہیے کی بناوٹ والے اس روبوٹ کو ایک بیلٹ کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا۔ یہاں یہ آپ کے اشاروں پر چلے گا۔
اس روبوٹ کی موجودگی میں انسان کو بھاری بھرکم سامان اٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ سامان آپ خریدیں اور اس میں ڈالتے جائیں۔ سامان بھرنے کے بعد یہ خراماں خراماں چلتا ہوا آپ کی منزل تک ساتھ ہوگا۔

 

 

 

ایمز ٹی عی (تعلیم/کراچی ) انٹر بورڈ کراچی میں جمعرات کو ایڈمٹ کارڈز کے حصول کے لئے امیدواروں کا رش لگا رہا.
کئی طلبہ نے شکایت کی کہ انہیں ایڈمٹ کارڈ نہیں مل پایا ہے، رات گئے تک درجنوں طلبہ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے بیٹھے رہے طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ پرچے کی تیاری بھی بورڈ کے لان میں کررہے ہیں کیوں کہ انہیں ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر وہ گھر گئے اور ایڈمٹ کارڈ نہ ملا تو ان کا سال ضائع ہوجائے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) وائی فائی ایک ایسی ایجاد ہے جس کے بنا ہمارا گزارا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ ہم سب اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ اب بنا کسی تار کے موبائل، لیپ ٹاپ اور دوسرے ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے بآسانی کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔
لیکن آج سے 20سال پہلے کمپیوٹروں کو نیٹ ورک پر لانے کیلئے تاروں کی ضرورت ہوتی تھی۔ 1990ءکی دہائی میں ایک آسٹریلوی محقق ڈاکٹر جان او سیلیوون کے زیر قیادت ایک ٹیم نے CSIRO’s Radio Physics ڈویژن میں کام شروع کیا اور ایک مخصوص علاقے میں بغیر کسی تار کے ڈیٹا کو بھیجنے اور لینے کا طریقہ وضع کرنے کی کوشش کی۔
اس ٹیم کو بہت زیادہ کامیابی حاصل ہوئی جسے وائر لیس کین کا نام دیا گیا۔ لیکن انہیں ایک چیزمیں بہت زیادہ مشکل پیش آئی کہ نیٹ ورک بنانے میں مختلف اشیاء جیسے دیوار، لکڑی وغیرہ حائل ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے سگنل صحیح طرح سے سفر نہیں کرپاتے تھے اور نیٹ ورک میں خرابی آجاتی تھی۔
گو کہ اس ٹیم سے پہلے بھی وائر لیس نیٹ ورک پر کام ہورہا تھا لیکن اس میں کئی قباحتیں موجود تھیں جو کہ ڈاکٹر جان کی ٹیم نے دور کردیں اور نیٹ ورک کوبہت زیادہ سادہ اور قابل فہم بنا دیا۔