منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) وفاقی جامعہ اردوکے شعبہ ارضیات کے تحت یوم ارض کے حوالے سے ’’ماحولیاتی و موسمیاتی شعور‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کی سابقہ پرو وائس چانسلر اوردادا بھائی انسٹیٹیوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ہم سب کو مل کر یہ شعور اجاگر کرنا ہوگا کہ ہوا اور پانی ہماری دولت ہیں ہمیں انہیں آلودہ ہونے سے بچانا ہے جس کے لئے حکومت، عوام، این جی اوز اور میڈیا سب کو مل کرموثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
شعبہ ارضیا ت کی چیئر پرسن پروفیسر سیما ناز صدیقی نے اس موقع پرکہا کہ ہماری زمین قدرت کا حسین ترین تحفہ ہے جسے ہم خود اپنے ہاتھوں سے تباہ کررہے ہیں، درخت تیزی سے کاٹے جارہے ہیں جس سے آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑہتی جارہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی اے سی اجلاس میں شیخ رشید کے سگا ر کے چرچے اور اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید کے سگار بارے چوہدری تنویر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر بھی پابندی لگائی جائے اور پابندی لگا کر شیخ رشید کی صحت خراب ہونے سے بچائی جائے۔
شیخ رشید نے سوال کیا کہ آپ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں؟دوا اور انجکشن سب کچھ جعلی ہے اور سگار اس سے زیادہ خطرناک تو نہیں۔ پی اے سی میں ایف بی آر شعبہ کسٹمز 2013-14 ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ 57 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آڈٹ پیرا کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کی گئی،49 ملازمین پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ فاٹا اور پاٹا میں بھی کسٹمز کا جدید سسٹم لگا رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ سندھ جامشورو کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں شروع ہوگیا۔
ورکشاپ کا افتتاح کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو نے کیا۔ اس موقع پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد احمد میمن، ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو، عبدالسمیع شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔تربیتی ورکشاپ میں ایم فل و پی ایچ ڈی کے 30 سے زائد ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو نے کہا کہ جامعہ سندھ میں بیرونی ممالک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اسکالرز اور سپروائیزرز موجود ہیں، جو اعلیٰ تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں تحریک انصاف کے دھرنے پر پولیس تشدد نے سرینگر کی یاد تازہ کردی۔
پولیس گردی کی وجہ سے انٹرنیشنل سطح پر ہمارا موقف کمزور ہو رہا ہے ،لگتا ہے نوازشریف کے خلاف فیصلے کے بعد فاروق حیدر خود جانے کی جلدی میں ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فاروق حیدر اس میں ملوث نہیں تو فی الفور انتظامیہ کو معطل کر کے ان کیخلاف تحقیقات کی جائیں، خواجہ فاروق پر جان بوجھ کر تشدد کیا گیا کیونکہ وہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف کچھ عرصہ سے خرابیوں کی نشاندہی کر رہے تھے ،آزادکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نہ کیا جائے -

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،وفد میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، راجہ جہانگیر خان موجود تھے۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،تحریک آزادی کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر ریاست نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تارکین وطن کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ان سرگرمیوں کومزید مضبوط اور منظم کرکےآگے بڑھائیں گے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے لیکن اس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، ایسے میں برطانیہ میں مقیم تارکین وطن مظالم کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔
دریں اثنا صدر ریاست سے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر فیض نقشبندی کی زیر قیادت وفد نے بھی ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیا ل کیا -

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سمسٹر) محمد علی روشن پٹھان کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ کے تمام کیمپسز میں بیچلرز، ماسٹرز (مارننگ اور ایوننگ) کلاسز کے پہلے سیمسٹر کے ریگیولر، امپروور/فیلوور امیدواروں کے 2017ء کے امتحانات پیر 8 مئی سے لیے جائیں گے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نئے قائم کیے گئے نظام کے تحت طلباء کے لیے امتحانی فارمز آن لائن موجود ہونگے، جو جامعہ سندھ کی ویب سائٹ www.usindh.examm.com کے ذریعے پُر کرکے پرنٹ کیے جا سکتے ہیں۔ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پُر کیے گئے فارمز 28اپریل تک اپنے متعلقہ شعبے میں جمع کروالیں

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین امراض اطفال نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات سے دنیا بھر میں سالانہ تقریباً30لاکھ اموات کو روکا جاتا ہے لیکن پاکستان میں 5سال سے کم عمرکے 27فیصد بچوں کی اموات ان بیماریوں سے ہوتی ہے جنہیں حفاظتی ٹیکہ جات (ویکسینیشن ) کے ذریعے روکا جاسکتا ہے ۔
ملک میں گزشتہ 32سالوں سے حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام جاری ہے لیکن عوام میں اس کی آگہی بہت کم ہے ۔اس لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ، ان کے مراکز سے متعلق عوام میں آگہی پھیلائی جائے اور اس کی کوریج کو بڑھایا جائے تاکہ عوام اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں اور سالانہ ہونے والی ان اموات کو روکا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارماہرین نے حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے پی پی اے (پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن) کے تحت گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران کیا۔
پی پی اے سندھ کے صدر پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بیماریوں کے خاتمے اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ دنیا بھر میں سالانہ 5سال سے کم عمرکے 17فیصد بچوں کی اموات ایسی بیماریوں سے ہوتی ہیں جنہیں ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے ۔
 
اگر ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگوائے جائیں تو کئی قابل علاج بیماریاں وبا کی صورت میں اختیار کر سکتی ہیں جن سے بخار ، معذوری اور اموات تک ہو سکتی ہیں۔ پی پی اے سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات سے 5سال سے کم عمرکے 27فیصد بچوں کی اموات کو روکا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر پی پی اے سینٹرل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق میمن ، چائلڈ سروائیول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم این لال نے بھی خطاب کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک) کے زیر اہتمام ’سائنس ، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات‘ کے موضوع پر 2؍ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 27؍ اور 28؍ اپریل 2017ء کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کا افتتاح کل صبح 8بجے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن بطور مہمان خصوصی کریں گے جبکہ ملائیشیا ، ترکی ، کوریا ، چین ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ، پولینڈ ، سعودی عرب ، جاپان ، آسٹریلیا ، نائیجیریا اور ایران سے آنے والے اور ملکی ماہرین تعلیم اور محقق اپنی پریزنٹیشن پیش اور تقاریر کریں گے ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کے ویژن کے تحت ہونیوالی اس انٹرنیشنل کانفرنس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی جدید تحقیق کو سامنے لانا اور درپیش نئے چیلنجز اور بڑھتے مسائل سے نمٹنے میں اپنے تجربات شیئر کرنا ہے۔
وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی تقریبات میں خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ انٹرنیشنل کانفرنس سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ اور رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ بھی خطاب کریں گے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)اردو یونیورسٹی بچائو کمیٹی کے ممبران نے یونیورسٹی کےقائم مقام وائس چانسلر سلیمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ ہونے کے چوتھے دن بھی وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھا ۔کمیٹی نے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ممنون حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیےتلاش کمیٹی کو فعال کریں۔
اردو یونیورسٹی بچاء کمیٹی کے ممبران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجلاس کے بعد دوسرے دن چاراراکین سنڈیکیٹ کا نکتہ اعتراض جمع کرانے کا کوئی اخلاقی و قانونی جواز نہیں ہے۔ نکتہ اعتراض جمع کرانے کا درست وقت دوران اجلاس تھا۔اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے پمفلٹ میں مطالبہ کیا گیاہے کہ یونیورسٹی میں 90دن کے لیے’ نگران اعلی‘ مقررکرکے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے فوری طور پرتلاش کمیٹی کو فعال کیا جائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو 57 سالہ امریکی خاتون خلا باز پیگی وائٹ سن کے لیے خلا میں ریکارڈ بنانا کوئی نئی بات نہیں، تاہم اب انہوں نے امریکا کے شہری کی حیثیت سے زیادہ عرصے تک خلا میں رہنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
ڈاکٹر وِٹسن کے پاس پہلے سے ہی سب سے زیادہ بار خلا میں کسی خاتون خلاباز کی جانب سے چہل قدمی کا ریکارڈ ہے اور وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں بین الاقوامی سپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو دو بار کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اب انھوں نے جیف ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنھوں نے اس سے قبل خلا میں مجموعی طور پر 534 دن گزارے تھے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیٹی ایوانکا نے ڈاکٹر وائٹسن کو مبارکباد دینے کے لیے ان سے رابطہ کیا۔
وائٹ ہاؤس اور آئی ایس ایس کے درمیان ویڈیو چیٹ میں صدر ٹرمپ نے پیگی وِٹسن سے بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ 'خلابازی کی تاریخ میں ان کا کارنامہ سنہرے دن کی طرح ہے۔
انھوں نے کہا: 'کمانڈر وِٹسن آپ نے کسی بھی امریکی خلاباز کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 534 دن خلا میں رہنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
'یہ ایک ناقابل یقین ریکارڈ ہے جو آپ نے توڑا ہے اور اپنے ملک اور دنیا کی جانب سے میں آپ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ یہ واقعی قابل قدر ہے