منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو خصوصی طور پر بلا کر بجلی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی گئی۔
بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے پیداواری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی شرکت کی۔

 

 

ایمزٹی وی (پشاور)پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف قرار داد پیش کرنے کے لیے اجلاس کو وقت سے پہلے ہی طلب کر لیا ۔ ؎
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ 2مئی تھی تاہم اب 25اپریل کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف قرا رداد پیش کریں گے ۔
قرار داد میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسد قیصر کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان بھی ہے۔

 

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹریننگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بسلسلہ شب معراج منگل 25 اپریل کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی جبکہ میٹرک بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر سعید کے مطابق میٹرک کا پرچہ تعطیل کے باوجود معمول کے مطابق ہوگا، انھوں نے کہا کہ امتحانات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں اور انٹر کے امتحانات بھی ہونے ہیں لہزا پرچہ ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں پر الزامات لگانا انکا وطیرہ ہے جبکہ مسلم لیگ نواز نے سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا ۔
”پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں عدالت کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے “۔عمران خان نے توہین عدالت کی ہے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دم دبا کر گلیوں میں گھومتے پھرتے ہیں ۔ تحریک انصا ف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے ۔” گالی دو اور فیصلہ لو پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے“۔
انہو ں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے کس قانون کا استعمال کیا ؟ یہ لو گ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ ان کے فنڈز کی تفصیلات نیٹ پر موجود ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس اخلاقی یا قانونی نہیں بلکہ سیاسی ہے جس کا فیصلہ پارلیمنٹ یا اگلے الیکشن میں ہو گا ۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ اپوزیشن کا سیاسی حربہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے میں وزیراعظم سرخرو ہوئے ،اب اپوزیشن اس پر سیاست چمکا رہی ہے ۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس کا فیصلہ پارلیمنٹ یا اگلے ا لیکشن میں ہو گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)جے آئی ٹی کی تحقیقات تک وزیر اعظم کوعہدے سے الگ ہونا چاہئیے
امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو باقاعدہ ملزم ڈکلیئر کیا ہے تاہم اخلاقی طور پر جے آئی ٹی کی تحقیقات تک انہیں عہدے سے الگ ہونا چاہئیے ۔” پاناما کیس فیصلے کے بعد وزیر اعظم ملزم ہیں “۔کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کرپشن میں صرف ایک خاندان نہیں بلکہ بہت سے پردہ نشین ہیں جن کے نام پاناما لیکس میں آئے اور جنہوں نے قرضے معاف کرائے اور منی لانڈرنگ کی ۔” 60روز کیلئے کسی اور کو وزیر اعظم بنایا جا سکتا ہے “۔
مولانا سراج الحق نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے وزیر اعظم کرسی چھوڑ دیں ، جب تک دامن صاف نہ ہو تب تک عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اخلاقی طور پر وزیر اعظم عہدے سے الگ ہو جائیں ۔ہم کرپٹ افراد کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں اور کرپشن کیخلاف عدالتوں ، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کریں گے ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے ۔
جس میں پاناما لیکس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے ۔اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد جے آئی ۔ٹی میں فوج سے متعلق ادارے قانونی اور شفاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیے جانے والے اعتماد کو پورا کیا جا سکے  
 
 
۔اجلاس میں ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت سائنس گروپ کے 390امتحانی مراکز میں سالانہ امتحانات جاری ہیں جس میں تقریباً 3لاکھ سے زائد امیدوارشرکت کر رہے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ15اپریل سے 22اپریل تک ان کی سربراہی میں اور تمام چھ اضلاع کی خصوصی ویجیلینس ٹیموں اورضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے جس میں اب تک 47امیدوار نقل اور 7افراد اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے ان تمام امیدواروں کے کیسز بورڈ کی طرف سے بنائی گئی سزا دینے والی کمیٹی کو دے دیئے گئے ہیں ۔
بعد ازاں چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ ہفتہ کے روز انگلش کے پرچہ کے دوران کیماڑی میں ایک امتحانی مرکز باب الاسلام پبلک بوائز سیکنڈری اسکول کیماڑی میں گنجائش سے زیادہ امیدواروں کے بیٹھنے کی شکایات موصول ہوئی تھی جس کی بنا پرچیئرمین میٹرک بورڈ نے اسکیرڈ ہارٹ اسکول کیماڑی روڈ ، زم زم پبلک اسکول ای ڈی او ای، سی ڈی جی کے پی ایس کیماڑی، شبیر گرامر سیکنڈری اسکول چھوٹی مسجد بھٹہ ولیج کیماڑی اور شکاگو پبلک سیکنڈری اسکول مکہ مسجد عمر خان روڈ کیماڑی کے امیدواروں کا امتحانی مرکز کے پی ٹی بوائز سیکنڈری اسکول کیماڑی میں شفٹ کر دیا ہے اب وہ امیدوار24اپریل سے کے پی ٹی بوائز سیکنڈری اسکول کیماڑی میں اپنے امتحانی پرچے دیں گے۔
بعد ازاں بچوں اور والدین کی طرف سے ایک شکایت پاکستان سیکنڈری اسکول اورنگی ٹائون سے بھی رپورٹ ہوئی تھی جس کی وجہ سے چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحا نی مرکز کے سینٹرکنٹرول آفیسرکو فوری طورپر امتحانی کام میں غفلت برتنے پر سینٹر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے تمام اسکول سربراہان اور امیدواروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے احتجاج کی آڑ میں غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مرکز میں داخل نہ ہونے دیںکوئی بھی امیدوار امتحانی پرچے کے دوران نقل میں ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق انہیں دو سے تین سال تک کیلئے کسی بھی امتحان میں شرکت سے دور رکھنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح ہدایت کی ہے کہ نقل مافیا کیخلاف اسکولوں کے سربراہان بورڈ کی جانب سے بنائی گئی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ نقل کی روک تھام کیلئے مثبت اقدام کیا جا سکے

 

 

ایمزٹی وی (افغانستان)افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے مزار شریف واقعہ پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 روز قبل افغانستان کے شہر مزار شریف پر ہونے والے حملے کے ردعمل میں آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور وزیر دفاع نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ترجمان افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر حملہ تاریخ کا بدترین حملہ تھا جب کہ افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے مزار شریف حملے پر استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں 140 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ مزار شریف حملے کے بعد سے عوام کی جانب سے حکومت پر آرمی چیف اور وزیر دفاع سے استعفیٰ لینے کے لئے شدید دباؤ تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ویسے تو چقندر کا رس فشار خون کو کم کرنے سمیت فالج اور دل کے دورے جیسے جان لیوا امراض سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ ذہنی طور پر جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
چقندر کے جوس میں شامل اجزاء انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے۔
امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا جوس بڑھتی عمر کے افراد کے ذہن کو تقویت پہنچا کر اسے فعال رکھتا ہے، جس سے بزرگ افراد کو جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تحقیق کے لیے ایسے رضاکار مرد وخواتین پر تجربہ کیا گیا جن کی عمریں 55 برس یا اس سے زائد تھیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق تھا، جب کہ یہ کوئی ایکسر سائز بھی نہیں کرتے تھے۔
ماہرین نے ان مرد و خواتین کو ہر 50 منٹ میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز سے پہلے چقندر کے جوس کا ایک گلاس دیا اور پھر انہیں چلنے پھرنے اور ایکسر سائز میں حصہ لینے کے لیے کہا۔
تحقیق میں شامل تمام افراد چقندر کا جوس پینے کے بعد نہ صرف ایکسرسائز میں فعال رہے، بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہونے سمیت دماغ بھی متحرک ہوگیا۔
چقندر کا جوس پینے والے افراد نے بتایا کہ دماغی تقویت پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو کمر عمر پایا۔
ماہرین کے مطابق چقندر کے جوس کے ساتھ ساتھ اگر ایکسرسائز کی جائے تو اس عمل سے نہ صرف ذہنی طور پر جوان رہا جا سکتا ہے، بلکہ اس سے بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی تندرستی و مضبوطی بھی حاصل ہوتی ہے، جس سے انسان خود پر جلد بڑھاپا طاری نہیں کرتا۔