منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(صحت) امریکی ماہرین نے لیچی کو جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ طب کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق لیچی ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جو پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن سمیت یرقان کےعلاج کےلیےبھی انتہائی مفید ہے۔
لیچی میں کیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاءشامل ہوتے ہیں جو دل کی کمزوری، امراض جگر اور یرقان سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)اظہرعلی کی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انہیں معطلی کا سامنا ہے۔
اظہر علی کو آسٹریلیا کی سیریز میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے۔
ٹورنامنٹ کے قوانین نے اجازت دی تو اظہر علی پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔ تاہم آئی سی سی قوانین کے تحت پہلے میچ میں سابق کپتان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہتھیار ڈالنے والے کالعدم تنظیم کے احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کیا جس میں اس نے اعتراف کیا کہ تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور بے گناہوں کا قتل عام کیا،ایسے شخص کو امیر بنایا گیا جس نے اپنے استاد کی بیٹی سے شادی کی اور قرعہ اندازی کے ذریعے ملا فضل اللہ کو طالبان کا امیر بنادیا گیا۔
 
 
2008 ء میں تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی،کالعدم ٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان رہا،میرا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اورکالج کا طالبعلم تھا جبکہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا بھی ترجمان رہا۔تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا،آپریشن کے دوران تنظیم میں قیادت کی دوڑ شروع ہوگئی اور ٹی ٹی پی نے معصوم لوگوں کو مارا،خود اسلام کا نعرہ لگاتے تھے مگر اس پر عمل نہیں کرتے تھے۔
احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ کا طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے جبکہ افغانستان میں نقل و حرکت کیلئے این ڈی ایس اور اٖفغان فوج مدد کرتی تھی،تحریک طالبان پاکستان میں ذاتی مقاصد کیلئے تخریب کاری کررہی ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے پراپیگنڈہ کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) مریضوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ادویات کی کوالٹی کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر سپلائی ہونے والی تمام ادویات پہلے ڈرگ لیب میں ٹیسٹ ہوتی ہیں پھر مریضوں تک پہنچتی ہیں۔
لاہور کے علاقے برڈ وڈروڈ پر قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں کئی ماہ سے ادویات کےاجزاء ، کوالٹی،مقدار اور اثرات ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،50 افراد کے اسٹاف کو لیب کے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ٹیسٹنگ کا آغاز میڈیسن کے بیچ،تاریخ اجراء سےتنسیخ اور مقدار کے ریکارڈ سےہوتا ہے، بعد ازاں میڈیسن کے سیمپل ٹیسٹ، کروماٹوگرافی اور بائیولوجیکل اور دیگر ٹیسٹوں کے مراحل آتےہیں۔
لیب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ایک ہزار سے زائد ادویات یہاں ٹیسٹ کی جارہی ہیں، کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کےبعد ہی یہ ادویات اسپتالوں اور میڈیکل اسٹور پر سپلائی کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
لیب انتظامیہ کا کہناہے کہ ادویات کی ٹیسٹنگ صرف لاہور کیلئے نہیں بلکہ دیگر اضلاع کیلئے بھی کی جاتی ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عمران خان کے رقم کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کا علاج ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو ایسی سیاسی بیماری ہے جس کا علاج ممکن نہیں،چپ رہنے کیلئے کوئی احمق ہی عمران خان کو رقم کی پیشکش کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیخ و پکار کرنیوالے پر آئندہ انتخابات کا خوف سوار ہے،بیانات داغنے سے عوامی حکومت کو کچھ نہیں ہوگا،سوئس عدالتوں کے فیصلے زرداری کی کرپشن کا ثبوت ہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کرپشن الزامات الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 200 مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نظام بھی کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جبکہ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارفع کریم آئی ٹی ٹاور فری وائی فائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 200 مقامات پر فری وائی فائی ٹاور لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کیلئے بیدیاں روڈ پر زمین انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے اور بجٹ میں اس کیلئے فنڈز بھی رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا نظام بھی کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور اب پولیس کی ایف آئی آرز آئی ٹی سسٹم پر درج ہوتی ہیں جبکہ پنجاب کے 56 ملین افراد کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے کافائدہ ہوا ہے اور کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے، پنجاب کی عوام کو پٹواری کلچر سے آزادی دلائیں گے۔

 

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ آزاد کشمیر)آزادکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی سالانہ امتحان 11مئی سے ہوگا۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر انصر یاسین کے مطابق امیدوار وں کو رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ 2مئی تک جاری کردی جائیں گی جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کے فیس بک پیج اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمے پر فیصلہ کن بات ہونی ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ حکام آئی سی سی کے نئے مالیاتی نظام سے خوش نہیں ہیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جو ماڈل اس وقت زیر غور ہے اس میں آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ کو290 ملین ڈالرز ملنا ہیں لیکن بھارتی بورڈنے رکن ملکوں سے مذاکرات میں کہا ہے کہ اسے570 ملین ڈالرز کا شیئر ملنا چاہیے یہ شیئر بگ تھری کے نظام میں بھارتی بورڈ کے لئے رکھا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے ملک کے اسپانسرز کی وجہ سے آئی سی سی میں بلیک میلنگ کررہا ہے۔
آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کو مزید ایک سو ملین ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی اس طرح اسے مجموعی طور چار سو ملین ڈالرز ملنا تھے۔
آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری بھی موجود ہوں گے جو بھارتی بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ، نئی تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گا۔
اگر بھارتی بورڈ کو اس کی مرضی کا شیئر ملتا ہے تو باقی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں 570ملین ڈالرز تقسیم ہوں گے۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی شہریار خان کریں گے۔
امکان ہے شہریار خان بگ تھری کو ختم کرنے کے لئے اپنا پرانا موقف دہرائیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہیں نروس نائنٹیز کی عادت سی ہے، بس اس بار 99 پر ناٹ آؤٹ رہا، کپتان نے یونس خان کو نوجوانوں کےلیے رول ماڈل قرار دیا۔
جمیکا ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح نے کہا کہ مسلسل چھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد جیت کی ضرورت تھی، یقیناً اس فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
مصباح نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، یاسر شاہ کے لیے میچ وننگ کارکردگی دکھانا بہت ضروری تھا ۔
کپتان نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کے عادی ہیں لیکن اس بار وہ 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے کہا کہ یونس خان کا ٹین تھاؤزنڈ کلب میں شامل ہونا بڑا کارنامہ ہے، وہ بڑا کھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ڈان لیکس رپورٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش نہیں کی گئی البتہ انکے تبادلے کے حوالے سے بات ہو رہی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ ثابت نہیں ہوا کہ ڈان لیکس کے معاملے میں تین افراد ملوث ہیں تاہم رپورٹ کیسے لیک ہوئی اس کی انکوائری ہونی چاہئیے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ وزیر اعظم کو مل گئی ہے
۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی تھی جس میں طارق فاطمی اور رائو تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔