منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(کراچی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چوہدری اسلم حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اورکمانڈر شاہد اللہ شاہد سمیت دیگردہشتگردرہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کاچالان اے ٹی سی کو موصول ہوگیا،چالان میں بتایا گیا کہ مقدمہ میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی گرفتار ہیں،چوہدری اسلم پر حملہ خود کش بمبار نعیم اللہ سے کروایا گیا جس کی نادرا کی مدد سے شناخت کی گئی، ہلاک دہشتگرد مدرسہ ربانیہ کا طالب علم اور پیر آباد کا رہائشی تھا جو 2000 سے 2009 تک افغانستان میں رہا ، کالعدم تحریک طالبان نے چوہدری اسلم پرحملہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہی کی۔بعدازاں عدالت نے ملافضل اللہ سمیت کالعدم تحریک طالبان کے دیگررہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا لگتا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت ایک اور ایپ بھی ایک ارب صارفین کا اعزاز حاصل کرنے والی ہے۔ اب تک فیس بک، میسنجر اور واٹس ایپ وغیرہ اس سنگ میل کو طے کرچکی ہیں اور اب انسٹاگرام بھی اس کے قریب پہنچ گئی ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جو دسمبر میں 60 کروڑ تھی۔ اگرچہ یہ فوٹو شیئرنگ ایپ گزشتہ برسوں کے دوران صارفین میں کافی مقبول رہی ہے مگر حالیہ مہینوں میں اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ انسٹاگرام کی جانب سے سائن اَپ کے عمل کو بہتر بنانا، متنازع تبدیلیاں اور دنیا بھر میں نئے صارفین تک رسائی کے لیے اقدامات ہیں۔

واٹس ایپ، میسنجر اور فیس بک ایپ کے مقابلے میں انسٹاگرام کو ترقی پذیر ممالک میں کچھ زیادہ مقبولیت حاصل نہیں تاہم حال ہی میں اس نے ان ممالک کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں آف لائن ورژن کی آزمائش شروع کی ہے۔ مگر اس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز جیسے فیچر کو متعارف کرانے کے بعد ہوا جسے استعمال کرنے والوں کی تعداد اسنیپ چیٹ کے مجموعی صارفین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اب اس ایپ کے بیشتر صارفین امریکا کی بجائے دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق نئے اقدامات جیسے الگورتھم فیڈ اور نئے فیچرز جیسے آف لائن دستیابی نے صارفین کی تعداد بڑھانے میں مدد کی ہے اور توقع ہے کہ رواں سال ہی ایک ارب صارفین کا سنگ میل طے ہوجائے گا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت پر واضح کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاءمیں اسٹریٹیجک کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ بھارت نے کبھی پاکستانی کاوشوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ماسکو میں بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے مگر بھارت پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب نہیں دے رہا ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا ۔
 
وزیر دفاع خواجہ آصف نے شام پر امریکی حملے کو بیرونی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کو افغانستان کے معاملے میں کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے روسی ہم منصب سے ماسکو میں ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت بطور ریاست ملوث ہے،بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتا ہے، احسان اللہ احسان نے بھی بیان میں”را“کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے، مدرآف آل بم حملے میں13”را“ایجنٹ بھی مارے گئے جوانکی موجودگی کاثبوت ہے، کل بھوشن جادیو جاسوس ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پرکیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نفیس زکریاءنے کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی حملے کی ذمے داری قبول کی، احسان اللہ احسان نے پاک فوج کے سامنے سرینڈرکیا،سب جانتے ہیں کہ جماعت الاحرارکہاں موجود ہے، احسان اللہ احسان نے بھی بیان میں”را“کی موجودگی کاانکشاف کیا،کل بھوشن جادیو سے متعلق پہلے ہی شواہد موجود ہیں، بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتاہے،پاکستان نے یہ معاملہ پہلے بھی اٹھایا ہے اور بھارت افغان سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائےگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پرپابندی عائدکی، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا گیا۔
نفیس زکریاءنے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کواحسان اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، احسان اللہ کے بیان سے ظاہرہے طالبان کوبھارتی ایجنسی کی معاونت حاصل ہے، بھارت،افغان خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، بھارت اورافغان خفیہ ایجنسی کامعاملہ عالمی فورم پراٹھانےکافیصلہ کرلیا ہے، خالد خراسانی کے بھارت میں علاج کا انکشاف بھی کیاگیا،پاکستان کااعلیٰ سطح پارلیمانی وفد رواں ماہ کے آخرمیں افغانستان کادورہ کرےگا۔ نفیس زکریاءنے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے فوجی اتحاد کی سربراہی بارے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اتحاد کسی ملک کی حمایت میں یا کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بگ تھری کے خاتمے کے بعد آئی سی سی کا ریونیو کی تقسیم کیلئے نیا ماڈل سامنے آگیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی بگ تھری کیلئے کی گئی میٹنگ کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں اور اب ریونیو کی تقسیم کیلئے نیا ماڈل بھی سامنے آیا ہے۔ جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز،بھارت کو 293 ملین ڈالرز،زمبابوے کو 94 ملین ڈالرز،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو 143 ملین ڈالرز جبکہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو280 ملین ڈالرز ملیں گے۔ ریونیو کی تقسیم کے نئے ماڈل کی منظوری آج ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کو ختم کردیا گیا تھا اور بھارت کی مخالفت میں 8 ممالک نے ووٹ دیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے ای او بی آئی پینشنرز کیس میں حکومتی جواب مسترد کرتے ہوئے رقم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کو 11مئی تک مہلت دیدی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی پینشن میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت کی

سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ حکومت نے صرف ایک بار پینشن ادائیگی کا وعدہ کیا تھا جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکومتی جواب سے مطمئن نہیں ، فیصلہ کر لیں معاملہ کیسے حل کرنا ہے کیونکہ اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو توہین عدالت کے علاوہ اور بھی راستہ ہے ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حکومتی یقین دہانی پر حکم جاری کیا تھا اور عدالت کے پاس حکم پر عمل کرانے کے اختیارات ہیں ۔ای او بی آئی پینشن کا مسئلہ حل کریں

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پانامہ کیس فیصلے کے بعد مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کےلئے اسٹیٹ بینک نے 3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اسٹیٹ بینک نے گورنر محمود اشرف وتھرا کی مشاورت سے 3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیئے ہیں ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تجویز کردہ نام اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران کے ہیں اور گورنر محمود اشرف وتھرا اس وقت واشنگٹن میں ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ تینوں افسران کے نام نہیں بتا سکتے اوران کے ناموں کو گزشتہ روز کوریئر کے ذریعے بھجوایا گیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے 7 روز میں نام مانگے تھے جبکہ نیب،سکیورٹی ایکسچینج کمیشن،ایف آئی اے،آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کو نام بھجوائے جاچکےہیں ۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کا اجلاسِ عام کلیۂ فارمیسی کے آڈیٹوریم میں ڈاکٹر شکیل فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی- اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کے آئینی اداروں کے فیصلوں کو نطر انداز کرنے اور سربراہ ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے حالیہ دورۂ جامعہ کراچی کے بعد اساتذہ کی جانب سے ان کے غیرمناسب طرزِعمل اور جارحانہ رویے کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سربراہ ایچ ای سی جامعہ کراچی کے آئینی اداروں کے فیصلوں کو قبول کریں۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایم فل کے داخلوں کی بوقتِ ضرورت پی ایچ ڈی میں منتقلی کو تسلیم کرے اور دنیا بھر میں نافذ اس طریقۂ کار کی پاکستان میں مخالفت نہ کرے۔اساتذہ نے فیصلہ کیا کہ جب امریکہ اور برطانیہ میں بھی پی ایچ ڈی کرنے کے لیے ایم فل کرنے کی شرط لازمی نہیں تو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان میں اس شرط کا نفاذیقینی طور پر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں تعطل پیدا کرنے کے مترادف ہے-اساتذہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مستقل طور پر پالیسیوں میں تبدیلیوں اور ناقابل عمل اور انوکھے احکامات پر شدید غم وغصہّ کا اظہار کیا-

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لالی ووڈ انڈسٹری کی آن اداکار وہدایتکار شان آج 45 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، انہیں اس موقع پر دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ لالی ووڈ انڈسٹری کی آن مداحوں کی جان اداکار وہدایتکار شان 45 برس کے ہو گئے ہیں اور آج ان کی سالگره ہے، شان کو دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ 1987 میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے والے شان اب بھی بطور ہیرو ہر فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ شان نے اپنی سالگره پر نیک خواہشات بجھوانے پر اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو اسٹیٹ بینک اُن کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اوپن مارکیٹ میں ہو تو اس کے خلاف قانون نافذکرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو گئی ،مہنگائی کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے، آئندہ سال ترقی کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہو گی، اگلے دو سال میں اسے 7 فی صد تک پہنچانا ہے ۔