منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(لاہور)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کشمیر کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیر پالیسی کی مستقل بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور کشمیر کمیٹی کو جارحانہ انداز میں کام کرنا چاہیے۔
مشال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے،مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نسل بھارت کے نشانے پر ہے اور بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ریاستی دہشتگردی کررہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (چمن)اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کلو افیون اور ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ اور روغائی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار 793 کلو گرام افیون اور 2 ہزار 2 سو 74 کلو ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔
این ایف حکام کے مطابق کارروائی کے دواران کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اپنے شوہر اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد کافی پریشان دکھائی دے رہی تھی اور اب اداکارہ نے فلمی دنیا کو چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے اور اپنے بچوں کی حوالگی اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔
 
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انجلینا جولی اور براڈ پٹ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اسٹیج ڈراموں میں منفرد پر فارمنس سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین ببو برال کی چھٹی برسی آج منا ئی جا رہی ہے۔
ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ،ببو برال نے 1982میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ بعد لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ائیر تھیٹر میں کام شروع کیا۔ ببو برال ابتدا میں ون مین شو کیا کرتے تھے تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے“سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ،تین عشروں پر محیط زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایت کاری بھی کی۔
ببو برال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ مو سیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے ،انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس کو بہت پسند کیا گیا اسی وجہ سے آج بھی اسٹیج کی دنیا میں ان کا نام قائم ہے ،ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16اپریل 2011کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کو 21اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد شاہ زیب حسن پر 3شقوں کی خلاف ورزی پر مبنی چارج شیٹ جاری کرکے شاہ زیب کو معطل کردیا تھا، شاہ زیب نے الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل جانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم کردہ تین رکنی ٹربیونل نے معطل کرکٹر کو آئندہ جمعے کو طلب کرلیا ہے۔
 
جمعے کو شاہ زیب اور وکلاءکی موجودگی میں ابتدائی سماعت ہوگی جس میں کیس سے متعلق ٹرمز آف ریفرنسز بنائے جائیں گے، اگلے مرحلے میں پی سی بی کو ثبوت پیش کرنے ہوں گے جس کا جواب شاہ زیب ٹربیونل کے سامنے دیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منارہے ہیں۔ پوپ فرانسس کہتے ہیں پناہ گزینوں ، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کے دکھ ،درد کو سمجھا جائے،ان کی مشکلات کو سمجھیں۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں،ان تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
ایسٹرکے موقع پرسیکورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔گرجا گھروں میں آنےوالوں کی میٹل ڈی ٹیکٹرز سے تلاشی لی جا رہی ہے،جبکہ انہیں واک تھرو گیٹ سے گزارا جا رہا ہے،ایلیٹ،پیرو اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
لاہورکے سینٹ انتھونی اور کیتھڈرل چرچز سمیت دیگر گرجا گھروں میں ایسٹر کی خصوصی تقریبات جاری ہیں،لاہورکے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے8ہزار سےزائد اہلکار تعینات ہیں۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزارت برائے مذہبی امور سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع کرے گی۔
 
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار 26 اپریل 2017ءتک درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ 28 اپریل 2017ءکو قرعہ اندازی ہو گی۔
حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی برانچوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خطوط اور ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جبکہ اس کے نتائج www.mora.gov.pk اور www.hajjinfo.org پر بھی دستیاب ہوں گے۔

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نے ہونے کے باعث بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور رینجرز اہلکاروں کو بیرکوں میں واپس بلالیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے باعث رینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر سے نفری واپس بلالی ہے اور رینجرز کی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کی جانیوالی کارروائیاں بھی روک دی گئیں ہیں۔
رینجرز نے اسنیپ چیکنگ،چوکیاں خالی اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بھی روک دیا ہے جبکہ خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ،ججز،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی سکیورٹی کے لئے نفری ابھی تک موجود ہے۔
 
یاد رہے کہ جمعہ کی رات رینجرز کے 90 روزہ خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے جس کے بعد سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی مگر ابھی تک سمری پر دستخط نہیں کئے گئے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)لاہور پنجاب سوسائٹی سے گرفتار کی جانیوالی ملزمہ نورین لغاری کے بھائی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے مطابق لاہور سے زیر حراست لی گئی لڑکی نورین ہی ہے
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین لغاری کے بھائی افضل لغاری نے کہا کہ بہن کو حراست میں لینے کی تصدیق والد صاحب کو فون کال پر دی گئی،نورین 10 فروری کو یونیورسٹی جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوئی تھی۔
 
یاد رہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی سکینڈ ایئر کی طالبہ کے بارے یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ داعش میں شمولیت کیلئے شام جاچکی ہے جبکہ لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران نورین لغاری کو بھی حراست میں لیا گیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (بہاول پور) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور رانا محمد سلیم افضل کی خصوصی ہدایت پرشہرکو بہاول پھول یعنی پھولوں کا شہر بنایا جا رہا ہے.
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن رانا قذافی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد عابد یاسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر رانا مسرورنے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے
 
اور اب تک موسم بہار میں شہر بھرمیں ایک لاکھ سے زیادہ پھول لگائے جا چکے ہیں۔