منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے استعمال شدہ کوکنگ آئل فروخت کرنے والے ہوٹل اور ریسٹورانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مالکان کو استعمال شدہ کوکنگ آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے والی کمپنیوں کو فروخت کرنے کا پابند کر دیا گیا ۔
استعمال شدہ کوکنگ آئل کا بائیو ڈیزل بنانے کے علاوہ کسی بھی مقصد کے لیے استعمال پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی طرف سے تمام ہوٹل اور ریستوران مالکان کو پابند کیا گیا تھا کہ15اپریل کے بعداگر کسی ہوٹل یا ریسٹوران کے پاس استعمال شدہ تیل کی فروخت کا واضح لائحہ عمل اور ریکارڈ موجود ہونا ضروری ہے ۔
استعمال شدہ آئل کوبائیو ڈیزل کے علاوہ استعمال شدہ آئل اور گھی کسی کو فروخت کرنا قانونًا جرم ہے جس پر متعلقہ ہوٹل یا ریسٹورینٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا ۔
استعمال شدہ خوردنی تیل کو دوبارہ کھانے میں استعمال کرنے سے کینسر، دل، معدے اور انتڑیوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مصنف اور ادیب مختار مسعود لاہور میں انتقال کر گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق صاحب طرز ادیب مختار مسعود 91برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، انہوں نے وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دیں جبکہ بطور بیورو کریٹ اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ۔
مختار مسعود تین کتابوں کے مصنف بھی تھے ، ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 8بجے شادمان نمبر 2لاہور میں ادا کی جائیگی

 

ایمزٹی وی (پشاور)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں قطر کے وزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں 135 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قطر کے وزیردفاع مہمان خصوصی اورسعودی عرب،فلسطین کے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے شرکت کی جبکہ تقریب میں سینئر اور ریٹائرڈ ملٹری افسران بھی شریک ہوئے۔
 
ان کے علاوہ تقریب میں سفارتکار اور پاس آؤٹ ہونے والوں کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔تقریب میں اعزازی شمشیر عمران فیض جبکہ گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر احمد جواد کو دیا گیا۔اعزازی چھڑی عمر نواب اور چیمپئن کمپنی کا اعزاز ٹیپو کمپنی کو دیا گیا جبکہ اوور سیز گولڈ میڈل فلسطین کے الائیڈ انڈر آفیسر اشرف صبیحت کو دیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) صدیوں سے سوئی ہوئی شہزادی انسانی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی، ٹام کروز کی خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ ایکشن فلم ’دی ممی‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں، فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
11
 
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے مداح ہو جائیں تیار کیونکہ خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم دی ممی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔
12
 
ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بے دار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔
2
 
فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز، اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا، جیک جانسن، رسل کرو، ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
1
 
سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینے کو تیار ہوگیا، معاملات طے کرنے کیلئے نجم سیٹھی نے آفریدی کوفون کرکے لاہور بلالیا۔
 
بوم بوم کوالوداع کہنے کی تیاری کی جارہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفریدی کو فیئر ویل دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔
چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان فیئر ویل دینے کےحوالے سےبات چیت ہوئی، نجم سیٹھی نے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے آفریدی کو لاہور بلالیا۔
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اصل ہیرو ہے، پی سی بی الوداعی تقریب کا انعقاد کرنے کوتیارہے۔ شاہد آفریدی جس طرح چاہتے ہیں انہیں فیئرویل دیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل آفریدی نے ایک پریس کانفرنس میں پی سی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کسی فیئرویل کی ضرورت نہیں اور نہ ہی مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے شائقین کی محبت ہی کافی ہے لیکن پی سی بی کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ہے۔

 

 

 
ایمزٹی وی(کراچی)انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا اسپتال گروی رکھ لیا جائے لیکن انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔
عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست منظورکرکے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، فاضل جج نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 20 لاکھ روپے جمع کرانے کی صورت میں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تاہم ملزم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی واپسی کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پردہشتگردوں کے علاج معالجے کے علاوہ 469 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات بھی زیرسماعت ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے لئے میڑو بس منصوبے کا اعلان کردیا۔بلدیاتی نمائندوں کےکنونشن سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں چھوٹے کسانوں کو 100ارب روپے کے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔
فیصل آباد میں لوکل باڈیز کنونشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہرمیں میگا پروجیکٹس کااعلان کیا۔ان کا کہناتھاکہ جلد ہی یہاںاعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنائی اور سیف سٹی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا اور 260بستروں پر مشتمل گورنمنٹ حسیب شہید اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ساتھ ہی اربوں روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستروں کے اسپتال کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ،دوران خطاب انہوں نے سیاسی مخالفین پر بھی خوب تنقید کی ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار امجد بوبی آج اپنی برسی پر اپنے مداحوں کو بہت یاد آئیں گے۔ انہیں چاہنے والوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
امجد بوبی 1942 میں امرتسر میں پیدا ہوئے، والد کلرک بنانا چاہتے تھے، لیکن انہیں موسیقی سے لگاؤ تھا۔60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔
تاہم90 کی دہائی نے امجد بوبی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، سرگم، گھونگھٹ، سنگم، کبھی الوداع نہ کہنا، چیف صاحب اور لازوال کی موسیقی بھی امجد بوبی نے تخلیق کی۔
گلوکار ارشد محمود، وارث بیگ اور شازیہ منظور نے امجد بوبی کی ترتیب دی گئی دھنوں پر سُر بکھیرے۔ وہ موسیقی میں نئے تجربوں کے قائل تھے۔
جاوید شیخ کی فلم، کبھی الوداع نہ کہنا، کی موسیقی کے لیے ممبئی گئے اور سونو نگم اور کویتا کرشنا مورتی سے گیت گوائے۔
امجد بوبی نے 36 سال فن موسیقی کی خدمت کی، فلمی صنعت کی ڈگمگاتی کشتی کو اپنے فن سے سنبھالا دیا،2 نگار ایورڈ بھی اپنے نام کیے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی اور ان کے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔
لاہورہائی کورٹ میں پرویزمشرف سمیت دیگرسیاستدانوں کے اثاثوں کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے، عدالتی نوٹس پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیا ہے۔
جس میں پرویز مشرف نے کہا کہ کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا اور نا ہی کبھی ناجائز اثاثے بنائے ہیں، میرے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید 27 اپریل کو کیس کی سماعت کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فواد عالم نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے ٹاپ پرفارمرز کو بلاتفریق مواقع ملنے چاہئیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ صرف چوکوں اور چھکوں سے ہی رنز نہیں بنتے سنگلز ڈبلز لینا بھی ضروری ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم میں اس وقت اچھے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بیٹسمینوں کی ضرورت ہے جو جارحانہ شاٹس کھیلنے کے ساتھ سنگلز ڈبلز بھی بنائیں۔
آل راؤنڈ نے کہا کہ مجھے پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے، ایک طرف تو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن میری طرف کسی کا دھیان نہیں جاتا، ڈومیسٹک سیزن کے ٹاپ پرفارمرز کو بلاتفریق مواقع ملنے چاہئیں، میں مایوس نہیں ہوں، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے جب بھی موقع ملا، اچھی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کروں گا۔
فواد عالم نے کہا کہ اللہ پر یقین اور حوصلہ بلند ہے، مسلسل نظر انداز ہونے کے باوجود مایوسی کا شکار نہیں ہوں، کرکٹ میں حوصلہ بڑھانے والے کم اورگرانے والے زیادہ ہیں،میں مثبت سوچ رکھنے والوں کیساتھ بیٹھتا ہوں اور انہی سے مجھے اعتماد ملتا ہے، میں نے اپنے والد، چچا، ماموں اور سینئرز سے بہت کچھ سیکھا۔
آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری (168)کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کپتان یونس خان کے مجھ پر اعتماد کا اظہار تھا انھوں نے میچ سے قبل گھنٹوں سخت گرمی میں مجھے پریکٹس کرائی، پہلی اننگز میں 16 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود بھرپور حوصلہ افزائی کی، سنچری کے بعد مجھے مبارکباد دی اور ٹینس بال کا تحفہ دیا جس پر لکھا تھا ’’فواد عالم ڈیبیو سنچری‘‘، مجھے بعد میں بتایا گیا کہ یونس خان نے یہ سب پہلی اننگز میں لکھا اور اپنے بیگ میں رکھ لیا، جب آپ کو اتنا زیادہ اعتماد دینے والے سینئرز ملیں گے تو پلیئر کیوں پرفارم نہیں کریں گے؟ بڑے اسٹارز صرف ٹیلنٹ سے ہی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی اور اعتماد سے بنتے ہیں۔
علاوہ ازیں سرفراز حمد کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ وہ اچھی کپتانی کر رہے ہیں، قیادت میں ان کا جارحانہ مزاج درست اور وقت کی ضرورت ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف دونوں سیریز بھی جیتیں، انھیں سیکھنے کیلیے وقت ملنا چاہیے، مزید میچز کھیل کر کارکردگی میں مزید نکھار آتا جائیگا۔