پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) نواز شریف حکومت نے ملک کے 9 اضلاع میں 8 قطری شہزادوں کو 2017ءمیں شکار کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے شکار کی اجازت اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کی رضا مندی کے بارے میں قطر کے سفارتخانے کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ آن لائن کو دفتر خارجہ کی طرف سے قطر کے سفارتخانے بھیجے گئے خط کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔ پاکستانی حکومت کے لیٹر نمبر ڈی سی (پی X آئی) (Allocation/Qatar)2016-17/6/19 کے ذریعے قطر حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ نوازشریف کی وفاقی حکومت نے قطر کے 8 شہزادوں کو متعلقہ اضلاع میں شکار کھیلنے کی الاٹمنٹ کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کو سفارش کر دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پانامہ لیکس میں شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنیوالے قطرے شہزادہ شیخ حامد بن جاسم بن جبار االثانی جو قطر کے سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، کو پنجاب کے اضلاع جھنگ اور بھکر کے علاقے فراہم کئے گئے ہیں جہاں وہ شکار کا شوق پورا کریں گے۔
شیخ حامد بن خلیفہ الحقانی جو کہ امیر قطر کے والد ہیں، کو بہاولنگر کا ضلع دیا گیا ہے۔ تیسرے شہزادے شیخ جاسم بن حامد الثانی کو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل موسیٰ خیل اور تحصیل ڈاگ الاٹ کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق شیخ حامد بن خلیفہ الثانی سابق ڈپٹی وزیراعظم قطر کو بلوچستان کا ضلع لورا لائی الاٹ کیا گیا ہے۔ شہزادہ شیخ خالد بن تھانی الثانی کو سندھ کا ضلع دادو الاٹ کیا گیا ہے۔
شہزادہ شیخ تھانی بن عبدالعزیز الثانی کو بلوچستان کا سوراب اور قلات کی تحصیل سہراب الاٹ کی گئی ہے جبکہ شیخ محمد بن علی بن عبداللہ بن الثانی کو بلوچستان کا ضلع بارکھان الاٹ کیا گیا ہے۔ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دینے کے بارے میں دستاویزات پر سیکرٹری ماحولیات او رچیف سیکرٹری کے پی کے دستخط بھی موجود ہیں جنہوں نے اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے حالانکہ عمران خان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور شریف خاندان پر تنقید کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دفتر خارجہ کے سیکرٹری نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دینا سفارتکاری کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے اور یہ ہماری ڈپلومیسی کا حصہ ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) میسج کریں لیکن انداز صحیح اپنائیں، سر جھکا کر موبائل سے ٹیکسٹ کرنا صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے ،اس لیے انداز بدلیں اور مشکلات سے بچیں۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سر جُھکا کر مسلسل میسج کرنے سے گردن پر مخالف سمت سے جو وزن پڑتا ہے ،اس کی وجہ سے گردن کے مہروں کے درمیان سوجن پیدا ہوتی ہےجو گردن ،سر اور کمر میں درد کی وجہ بنتی ہے ۔صرف یہ ہی نہیں ،اس انداز سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔
ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی عادت بدل لیں، اس کام کے لئے صحیح انداز اپنائیں، موبائل کو آئی لیول پر لا کر میسیج ٹائپ کریں اور پڑھیں ۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(لورالائی)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا یہ عام وردی نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سر بکف ہیں۔ ایف سی کے نوجوان وطن کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کچھ لوگ ہیں جو بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں۔ فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کر کے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوانو آپ اللہ کا نام لے کر ان فسادیوں کو ختم کریں۔ کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسہ لیکر عیش کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں، کوششوں سے بلوچستان میں امن آیا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ہمارا دشمن کتنا موذی، ازلی، بے ایمان کیوں نہ ہو فورسز نے ان کو نیست و نابود کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا خوشی ہے کہ ایف سی اپنی ذمے داری سے بڑھ کر کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم سے ایف سی کی مزید مدد کی درخواست کروں گا۔ امن، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ایف سی کا کردار حقوق العباد کی ادائیگی ہے۔ ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا بلوچستان کے عوام نے بڑے مسائل دیکھے ہیں اور بہت قربانیاں بھی دی ہیں۔ اب صرف بچے کچے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔ ایف سی اس اچھے کام کو جاری رکھے فتح قریب ہے۔ وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی مکمل ختم ہو جائے گی

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اندرون سندھ کی 5 کروڑ آبادی کے لیے صرف ایک چھوٹا سا یونٹ ہے، جہاں دل کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،حیدرآباد کا کارڈیک سرجری یونٹ عمدگی سے اپنا کام کررہا ہے اور یہاں دل کی بیماریوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں۔
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کےکارڈیک سرجری یونٹ نے مختصر عرصے میں اپنی افادیت ثابت کردی ہے، 40 بستروں کے اس مختصر یونٹ کے قیام کے بعد اندرون سندھ کے مریضوں کو اب کراچی جانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ان کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے۔
کارڈیک سرجری یونٹ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، مگر اس کے باوجود یہاں 4 سال میں سینکڑوں افراد کے آپریشن کیے جا چکے ہیں،یہی نہیں بلکہ اب یہاں دل کی شریانوں سمیت مختلف ٹیسٹوں کی مفت سہولت شروع ہونے والی ہے ۔
ہارٹ سرجن، ڈاکٹر راحیل قریشی کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی مشین کی سہولت کی فراہمی کے بعد انجیو پلاسٹی بھی مفت کی جاسکے گی ، کارڈیک سرجری یونٹ کو مہران انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کادرجہ دینے کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کے پاس ہے ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈیک سرجری یونٹ کو جلد سے جلد مہران انسٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کا درجہ دیا جائےتاکہ دل کے امراض سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج ہی نہیں بلکہ مکمل تشخیص بھی ایک ہی چھت تلے ہوسکے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات میں تعلیمی اداروں کی شمولیت اور نوجوان نسل کو کرپشن کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سےکراچی کے نجی و سرکاری کالجز کے درمیان مقا بلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا ۔
 
کالجز کی طالبات کیلئے میزبان تعلیمی ادارے کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبہ و طالبات ایس آر ای مجید اسٹیڈیم روڈ کا انتخاب کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈیشنل عامر بٹ اور پروفیسر سکینہ سموں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید اعجازالدین نے خطاب کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈیا جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا کہ ”میں یہاں اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈیکل جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔“
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید آفریدی کے اس اعلان کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ناظم امتحانات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورواور شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس خیرپورمیرس کے سمسٹر امتحانات 29 مارچ سے شروع ہونگے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں بلوچ یوم ثقافت منایا گیا۔
 
اس موقع پر بلوچ ثقافت پر مبنی اشیاء کے اسٹال لگائے گئے۔یوم بلوچ ثقافت میں طلباء کی بہت بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے بلوچی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔طلباء نے بلوچی نغمات اور بلوچ ثقافت پر ٹیبلو بھی پیش کر کے بلوچ ثقافت کو اجاگر کیا جسے حاضرین خوب سراہا۔
بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر محمد اختر بلو چ نے طلباء کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالوں کا دورہ کیا طلباء کو اتنی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔ تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے گئے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) حکومت پاکستان نے جنرل(ر) راحیل شریف کوسعودی عسکری اتحادکی سربراہی کی اجازت دےدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی اجازت کیلئے سعودی حکومت نے پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پرآگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے متعلق اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک جنرل(ر) راحیل شریف کی طرف کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے مسلم ممالک کی افواج کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر )راحیل شریف کو قیادت کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے پر وزارت داخلہ نے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سات رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہی مظہر الحق کاکا خیل کریں گے. ٹیم زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کرکے رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم میں پولیس، آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت پی ٹی اے کے نمائندے بھی موجود ہوں گے