اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اکشے کمار اور رجنی کانت کی زیرتکمیل فلم 2.0 نے اپنی ریلیز سے قبل ہی 110 کروڑ بھارتی روپے کمالیے۔ زی ٹی وی نیٹ ورک نے اس فلم کے تامل، تیلگو اور ہندی ورژن کے سیٹلائیٹ رائٹس ریکارڈ 110 کروڑ انڈین روپے (پاکستانی 174 کروڑ روپے سے بھی زائد) میں خریدے۔

یہ کسی بھی ریجنل فلم کے سیٹلائیٹ رائٹس کے لیے دیا جانے والا سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔ 2.0 کو بھارت کی سب سے مہنگی فلم بھی قرار دیا جارہا ہے جس کا بجٹ 400 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ فلم میں ہیرو کا کردار رجنی کانت جبکہ اکشے کمار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے اور بس ایک گانا رہ گیا ہے۔ مگر چونکہ اس میں اسپیشل ایفیکٹس کا استعمال بہت زیادہ ہے لہذا پوسٹ پروڈکشن کا کام پورا ہونے کے لیے بھی سات ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ یہ رجنی کانت کی 2010 کی بلاک بسٹر فلم روبوٹ کا فلم ہے اور اس کے ذریعے اکشے کمار پہلی بار کسی ساﺅتھ انڈین فلم میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو رواں سال دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پاکستان کیلئے سیریز کیلئے دستیاب ہوں۔
میڈیا زرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کو دوبار ٹی20 ورلڈ کپ جتوانے والے اور پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ہانگ کانگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا ہوں،ون ڈے یا ٹی 20 کیلئے دستیاب ہوں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ سلیکٹرز کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔
یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیل کرپاکستانی شائقین کرکٹ کے دل میں جگہ بنالی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ،ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی( اسلام آباد) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم آج کراچی پہنچ کر گورنر ہاﺅس میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم نے سندھ بھر سے ن لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کو بھی گورنر ہاﺅس میں طلب کر لیا ہے۔

گورنر ہاﺅس میں وزیر اعظم ناراض لیگی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم ہولی کے پروگرام میں بھی شریک ہوں گے۔وزیر اعظم پاکستان کراچی میں تاجروں ، صنعت کاروں اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ کی2011 کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے ’اسمرفز: دی لوسٹ ولیج‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیںگے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو،مینڈی پیٹنکن،جیک میک بریئر،ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ایمز ٹی وی(صحت) جگر انسانی جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہوجاتی ہے۔
جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔


کیا آپ کو علم ہے کہ کونسی غذا جگر کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے
جنک یا فاسٹ فوڈ چربی سے بھرپور خوراک ہے جو کہ جگر کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے انتہائی تباہ کن انتخاب ثابت ہوتی ہے۔ ایسی غذا کو اکثر کھانا جگر کے لیے اپنا کام کرنا مشکل ترین بنا دیتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ جگر میں ورم ہوسکتا ہے جو کہ جگر کے زخم وغیرہ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ تو فاسٹ فوڈ کا کم از کم استعمال جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔
بہت زیادہ میٹھا کھانے کے شوق کی قیمت بھی جگر کو چکانا پڑتی ہے (ذیابیطس اور دیگر امراض کا خطرہ الگ بڑھتا ہے)، اس کی وجہ یہ ہے کہ جگر کا کام ہی شکر کو چربی میں بدلنا ہے، اگر خوراک میں مٹھاس بہت زیادہ ہوگی تو جگر بہت زیادہ چربی بنانے لگے گا جو کہ آخر میں وہاں جمع ہونے لگے گی جہاں اسے نہیں ہونا چاہئے، طویل المعیاد بنیادوں پر یہ فیٹی لیور امراض کا باعث بنتا ہے، تو منہ میٹھا کرنے کا شوق بہت زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔
 
جسم کو نمک کی ضرورت ہوتی ہے مگر اتنی زیادہ نہیں جتنی خوراک میں استعمال کی جاتی ہے۔ زیادہ نمک والی غذاﺅں کے نتیجے میں جگر کے امراض کی ابتدائی سطح کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے بچنا آسان ہے یعنی نمک کا معتدل استعمال اسی طرح پراسیس غذائیں بھی بہت زیادہ نمک پر مشتمل ہوتی ہیں جو کہ جگر کے لیے نقصان دہ ہے۔
چپس اور بیک اگر آپ کو بیک ہونے والے اسنیکس پسند ہیں تو یہ جان لیں کہ وہ چینی، نمک اور چربی سے بھرپور ہوتے ہیں، جن کے نقصانات آپ اوپر پڑھ ہی چکے ہیں، اگر بے وقت بھوک لگی ہے تو پھل اس کا زیادہ بہتر متبادل ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت سمیت 22 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ایشین پارلیمنٹ کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے۔
چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ کی ترقی کے منصوبے قائم کرے گی۔ اس سلسلے میں پاسڈیک اور آزاد کشمیر منرل اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن(اے کے ایم آئی ڈی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چیئرمین پاسڈیک بورڈ آف ڈائریکٹرز آغا شاہد این خان بھی موجود تھے۔

مفاہمت کی یادداشت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسڈیک زاہد مقصود شیخ اور سیکرٹری انڈسٹریز، لیبر اینڈ منرل ریسورسز آزاد کشمیر نے دستخط کئے۔ آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیں ، حکومت ان ذخائر کو جدید میکنائزڈ کوائرنگ کے ذریعے استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ تاکہ اس شعبہ کی ترقی سے فوائد حاصل کئے جاسکیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسڈیک زاہد مقصود شیخ نے سیکٹر کی ترقی کے منصوبوں پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاسڈیک آزاد کشمیر میں پائے جانے والے اعلیٰ معیار کے حامل ڈائمنشنل اسٹون کے ذخائر کی ترقی کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔

مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاسڈیک حکومت آزاد جموں و کشمیر کو میکنائزڈ کوائریز قائم کرنے سمیت سیکٹر کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی، پروسیسنگ سہولیات، پیشہ وارانہ ہنر کی ترقی اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے سلسلے میں ضروری تیکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے پاسڈیک کی کوششوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت کشمیری عوام اور ملک کے مفاد کیلئے تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنی پہلی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی ہے جس کے لیے اس نے معروف کمپنی لیوی سے شراکت داری کی ہے۔
اس جیکٹ کو سامنے لانے کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا جس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ملبوسات کو متعارف کرانا تھا۔
اس منصوبے کا پہلا حصہ ایک کنکٹڈ جیکٹ کی شکل میں سامنے آیا ہے جسے دی کمیوٹر کا نام دیا گیا ہے۔
اس میں گوگل کی جیک کوارڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے کپڑے کو ہاتھوں سے کنٹرول ہونے والے کینوس میں بدل دیا گیا ہے۔
یہ جیکٹ رواں سال کسی وقت ساڑھے تین سو ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس میں بلیوٹوتھ کف دیئے گئے ہیں جنھیں اسمارٹ فون سے منسلک کرکے جانا مختلف راستوں کے بارے میں جانا جاسکتا ہے، میوزک کی آواز کو کم یا تیز کیا جاسکتا یا کسی فون کال کا بھی جواب دیا جاسکتا ہے، جیسا آپ نیچے ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ سب آپ اپنی انگلیوں کو جیکٹ کے کپڑے پر کسی ٹچ اسکرین فون کی طرح سوایپ کرکے کرسکیں گے۔
اس جیکٹ کی بیٹری دو دن تک چل سکے گی اور بلیوٹوتھ ڈیوائس کو یو ایس بی کے ذریعے آسانی سے چارج کیا جاسکے گا۔
اس جیکٹ کی تیاری کے لیے ایسے دھاگے کا استعمال کیا گیا ہے جو کنڈیکٹو ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو ممکن بنایا جاسکے۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تھر کول پراجیکٹ کے دوسرے سب سے بڑے بلاک کی تعمیر کے لئے ڈرلنگ اور تعمیراتی کام شروع کر دیاگیا ہے۔

زرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے تھر پارکر میں کول پراجیکٹ کے دوسرے بلاک پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ شروع کیے جانے والے تھر کول پراجیکٹ کے بلاک ون کی لاگت 2 سو ارب روپے جبکہ بلاک ٹو کی لاگت کا اندازہ 220 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تھر پارکر میں کوئلے کے 4 ارب ٹن کے 150 کلومیٹر طویل بلاک میں موجود ہیں ،دونوں پراجیکٹس کی تعمیر کے بعد ان سے 132 میگاواٹ بجلی حا صل کی جا سکے گی

 

 

ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ اداکار عامر خان کی انتہائی مشہور فلم ’لگان‘ تو سب کو یاد ہی ہو گی جس نے شہر ت کی انتہائی بلندیوں کو چھوا اور اسی فلم کے باعث عامر خان نے فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام بھی حاصل کیا تاہم اس فلم میں استعمال ہونے والا ایک بیٹ انہوں نے شوکت خانم کو نیلامی کیلئے تحفے میں دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ جب پاکستانی لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں بلایا اور کہا کہ نیلامی کیلئے کوئی بہترین چیز لے کر آئیں جس پر عامر خان کا کہناتھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم ترین چیز وہ ’بلا‘تھا جو میں نے لگان فلم میں استعمال کیا تھا۔

 

عامر خان کا کہناتھا کہ لگان فلم میں انہوں نے دو بیٹس استعمال کیے تھے جن میں سے ایک بیٹ انہوں نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کیلئے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ عامر خان کی فلم لگان 2001میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔