اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مقامات پر مفت وائی فائی میسر آنا بظاہر تو ایک سہولت لگتی ہے مگر یہ پرائیویسی کے لیے ایک خطرہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
امریکا کے ایک معروف ہیکر اور کتاب دی آرٹ آف انویزیبلٹی کے مصنف کیون میٹنک کے مطابق لوگوں کو پبلک وائی فائی استعمال کرنے سے پہلے دوبار سوچنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا جب آپ اوپن وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو آپ کی کمیونیکشن ریڈیو کی بجائے ڈیٹا انٹرسپیٹ کے طور پر ہوتی ہے۔
ان کے بقول یہ بہت آسان ہے کہ آپ کے وائرلیس کارڈ کو مانیٹر موڈ سیٹ میں ڈھالا جاسکے اور ایسے متعدد ٹولز دستیاب ہیں جنھیں آپ انٹرنیٹ سے ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
یہ ٹول آپ کو وائرلیس کارڈ promiscuous موڈ میں استعمال کرسکتے ہیں۔
تو وائی فائی میں ترسیل کیے جانے والے پیکٹس کے ذریعے کوئی آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
ایسی متعدد کمیونیکشنز ہوتی ہیں جن کی مدد سے ہیکر نہ صرف کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرلیتا ہے بلکہ نجی معلومات بھی اس کے ہاتھ میں آجاتی ہے۔
تو پبلک وائی فائی استعمال کرنے کی بجائے اپنی پورٹ ایبل انٹرنیٹ ڈیوائس کے استعمال کو ترجیح دیں خصوصاً لیپ ٹاپس وغیرہ کے لیے،جنھیں پاس ورڈ سے محفوظ بنایا جائے جسے ڈبلیو پی اے ٹو کی بھی جاتا ہے اور اسے محفوظ ترین قرار دیا جاتا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کی جلد کی چمک دمک ختم ہوتی جارہی ہے اور اس پر پیلاہٹ نمایاں ہونے لگی ہے؟
اگر ہاں تو ایک طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
وٹامن بی 12 ڈی این اے، صحت مند اعصاب کو برقرار رکھنے اور خون کے خلیات کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
یہ خون کے خلیات کو تحفظ دے کر نہ صرف جسم میں خون کی کمی کو روکتا ہے بلکہ جسم میں آکسیجن کو کام کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
عام طور پر ایک بالغ شخص کو دن بھر میں 2.4 ملی گرام وٹامن بی 12 کی ضرورت ہوتی ہے جو اکثر پروٹین سے بھرپور خوراک سے حاصل ہوجاتی ہے تاہم اگر اس کی کمی ہوجائے تو جلد پر پیلاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
اس حوالے سے گوشت، چکن، انڈے اور دودھ کی مصنوعات قابل ذکر ہیں، جبکہ سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال اس وٹامن کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا ہونے پر جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی ہوجاتی ہے اور خون کے خلیات آکسیجن کو لے جانے کا کام کرنے سے قاصر رہتے ہیں جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور جلد پر پیلاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یرقان بھی وٹامن بی 12 کی نمایاں کمی کی علامت ہوتا ہے اور آگے بڑھ کر اس سے جگر کے کینسر یا ہیپاٹائٹس کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(صحت) کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید12کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 119ہو گئی ہے۔
ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق5سے 11 مارچ کے دوران کراچی میں ڈینگی وائر س کے 12 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے4افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ8مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں1، ضلع وسطی میں2، ضلع جنوبی میں5،ضلع غربی میں2 اور ضلع کورنگی میں بھی 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی10ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد127ہوگئی ہے جن میں119مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائر س سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے لالیگا میں میسی کی بارسلونا سے پہلا نمبر پھر چھین لیا۔
لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ریال بیٹس کو دو ایک سے ہرا دیا، میچ میں رونالڈو نے بھی گول اسکور کیا،میچ جیت کر ریال میڈرڈ نے لیگ میں پہلی پوزیشن پھر ہتھیالی۔
دوسری طرف سواریز کے گول کے باوجود میسی کی بارسلونا ڈیپورٹیوو سے میچ ہار کر لیگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں آج شاہ زیب حسن پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور ویڈیو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں آج کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کو طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عرفان اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا تھا، لیکن ساتھ ہی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے انکار بھی کیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی و ی(اسپورٹس) دراز قد ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پیر 13مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔
بیان کے مطابق وہ یہ مان گئے کہ ان سے بکی نے رابطہ کیا، البتہ انہوں نے پی سی بی کو اس بارے میں آگاہ نہ کر کے غلطی کی۔
انھوں نے اس بارے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ والد کی علالت اور انتقال بھی اس کی وجوہات ہیں، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کا دورہ ادھورا چھوڑ کر آئے اور وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار رہے۔
محمد عرفان کے اس بیان کے بعد پی سی بی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، کیوں کہ قواعد کے مطابق بکی نے جس کھلاڑی سے رابطہ کیا ہو وہ اگر اس سلسلے میں متعلقہ بورڈ کو آگاہ نہ کرےتو یہ خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
انتہائی اہم سوال ہے کہ اگر ایسا ہوا تو محمد عرفان کس بنیاد پر پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کے لیے کھیلتے رہے۔
اس بارے میں چیئر مین پی سی بی شہریار محمد خان مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ خالد لطیف اور شرجیل خان کے حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود تھے،البتہ اس بارے میں محمد عرفان اور کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے بارے میں تحقیقات کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ انہیں چارج شیٹ دی جا ئے یا نہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا اس کا پورا کیریئر مشکوک ہوجائے گااور کھلاڑی کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں ٹریبونل جو فیصلہ دے گا اسے تسلیم کریں گے۔
وہ پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستانی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کرکٹرز کو بھی فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دینے کی تلقین کی۔
شہریار خان کا کہنا ہے کہ بکیز نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے، اب دوست اور رشتہ داروں کے ذریعے فکسنگ کراتے ہیں، شرجیل اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت تھے اسلئے انہیں فوراً معطل کیا گیا ۔
شہریار خان نے بتایا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے صاف کہہ دیا کہ جو بکیز کی باتوں میں آئے گا کیریئرسے جائے گا۔کرکٹرز تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی بکیز کے دھوکے میں آجاتے ہیں۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہٰذا ہم نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو معطل نہیں کیا ، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ثبوت ہونے پر اسی وقت معطل کردیا تھا ، شہریار خان نےکہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے ۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اب دبئی میں ہونگے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں طے تھے تاہم آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اب یہ مذاکرات 28 مارچ سے دبئی میں شروع ہونگے اور پانچ اپریل تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم مذاکرات کیلئے دبئی جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل چار کے تحت ہو رہے ہیں جو پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا حصہ ہیں۔ حکام آئی ایم ایف کو معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت)ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام کےلیے پاک افغان سرحد25 روزسے بند ہے، سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ پاک افغان سرحد17 فروری سے بند ہے،جس کے باعث طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تاجر برادری کو بھی مالی بحران کا سامنا ہے۔ پاک افغان چمن بارڈر بھی بدستور بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ا

 

یف سی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا پاسپورٹ پرافغان اور پاکستانی شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرافغانستان جانے کی اجازت ہے۔ چمن میں تھری اور فور جی سروس بھی 20 روز سے بند ہے، کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد چار مقامات سے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا گیٹ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کےلیے بند ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت )200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو ہو گی، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ کے5جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394انعامات تقسیم ہوں گے۔