اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کو یہ پتہ چل گیا ہے کہ بعض معاملات میں جدت پیدا کرنے کے معاملے پر صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو جاتے ہیں اور صرف سادگی ہی پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے ”لائیو سٹیٹس اپ ڈیٹنگ“ فیچر واپس لینے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔
گزشتہ مہینے واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جس میں سنیپ چیٹ کی سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹیٹس کے طور پر ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی۔ واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کراتے ہوئے بڑا فخر محسوس کیا تھا لیکن شائد یہ معلوم نہیں تھا کہ صارفین آپے سے باہر ہو جائیں گے۔
دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے اور الفاظ کی صورت میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ کمپنی نے بھی جلد ہی صارفین کے غصے کو بھانپ لیا اور اپ ڈیٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں نئے سٹیٹس فیچر کے ساتھ ہی اب الفاظ کے ذریعے سٹیٹس بتانے کی سہولت بھی میسر کر دی گئی ہے اور جلد ہی یہ دنیا بھر کے صارفین کو دوبارہ فراہم کر دی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نئی اپ ڈیٹ مکمل طور پر ختم نہیں کر رہی بلکہ دونوں طرح کی سہولت کو یکساں کر دیا جائے گا اور پھر صارف اپنی مرضی کے مطابق فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نوجوان کرکٹر مہندر پال سنگھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر بن گئے ہیں ، انہوں نے کراچی میں کیریئر کا پہلا ڈومیسٹک میچ کھیلا۔

زرائع کے مطابق مہیندر پال سنگھ کو گزشتہ سال ایمرجنگ پلیئرز کیمپ میں شامل کیا گیا تھا ، نوجوان کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں انٹری کر لی ، وہ کینڈی لینڈ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف ان ایکشن ہوئے ، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلامیہ تو نہ آسکا لیکن نئے منیجر ایکشن میں ضرور آگئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر طلعت علی نے وسیم باری کی جگہ لے لی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹریننگ کیمپ ان دنوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ اس کیمپ میں جہاں ممکنہ کھلاڑی ایکشن میں ہیں وہاں نئے منیجر طلعت علی نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
تاحال پی سی بی نے باضابطہ طور پر تو نئے منیجر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، طلعت علی ماضی میں بھی منیجر رہ چکے ہیں۔
وسیم باری کوگزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل انتخاب عالم کی جگہ منیجر بنایا گیا تھا ۔
 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دماغ ہمارے سابقہ نظریات اور تصورات کے مقابلے میں کم از کم 10 گنا زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے کیے گئے مطالعے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ دماغ میں موجود اعصابی خلیات سے ہزاروں کی تعداد میں نکلنے والی شاخوں جیسی ساختیں جنہیں ’’ڈینڈرائٹس‘‘ (dendrites) کہا جاتا ہے صرف اس خلیے کے اندر پیدا ہونے والے برقی سگنلوں یعنی ’’اسپائکس‘‘ ہی کو آگے نہیں بھیجتیں بلکہ یہ خود بھی بہت سرگرم ہوتی ہیں اور ان میں برقی سگنل پیدا کرنے کی صلاحیت ایک اعصابی خلیے کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ ہوتی ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) میں ماہرین کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈینڈرائٹس کے بارے میں ہمارے سابقہ تصورات غلط تھے کیونکہ یہ صرف اعصابی خلیوں سے چلنے والے برقی سگنلوں ہی کو آگے نہیں پہنچاتے بلکہ خود ان سے بھی برقی سگنل پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اسپائکس کی شدت 10 گنا زیادہ ہوجاتی ہے۔
ڈینڈرائٹس کو پہلے صرف ایسی خردبینی ساختیں سمجھا جاتا تھا جن کی اپنی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی بلکہ ان کا مقصد ایک اعصابی خلیے کو دوسرے اعصابی خلیوں سے جوڑنا اور رابطے میں رکھنا ہوتا ہے۔ ہماری تمام سوچ بچار، غور و خوص اور شعور کا دار و مدار اعصابی خلیات سے پیدا ہونے والے برقی سگنلوں (اسپائکس) پر ہوتا ہے جب کہ یہ سگنل ڈینڈرائٹ کے راستے ایک سے دوسرے اعصابی خلیے کو اور آگے چل کر متعلقہ جسمانی حصے کو منتقل ہوتے ہیں۔
تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ان ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کا سرکٹ نہ صرف ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ثابت ہورہا ہے بلکہ دماغی خلیات کی نت نئی صلاحیتیں بھی آج ہمارے سامنے آرہی ہیں جب کہ اسپائکس کی شدت اور اس شدت میں ڈینڈرائٹس کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے یہی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ہم انسان کو پہلے جتنا ذہین سمجھتے تھے، وہ اس کے مقابلے میں کم از کم 10 گنا زیادہ ذہانت کا حامل ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیڑنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ پرہجوم، پرشور اور بڑے شہروں میں رہنے والے افراد میں بہرے پن کا قوی امکان موجود ہوتا ہے۔
جرمنی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بڑے شہروں میں مختلف اقسام کا بے ہنگم شور وہاں رہنے والے افراد کو بہرا کرسکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ بڑے شہروں میں رہنے والے افراد کی قوت سماعت چھوٹے اور پرسکون شہروں میں رہنے والے افراد کی نسبت خراب ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پر شور اور بڑے شہروں میں رہنے والے افراد سماعت کے لحاظ سے اپنی اصل عمر سے 10 سال عمر رسیدہ ہوجاتے ہیں۔
 
یاد رکھیں کہ اگر آپ کسی ایسے مقام پر موجود ہیں جہاں آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے بلند آواز سے گفتگو کرنی پڑ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شور آپ کی سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔
اس تحقیق کے لیے چھوٹے اور بڑے شہروں میں رہنے والے 2 لاکھ سے زائد افراد کی قوت سماعت کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے مذکورہ نتائج برآمد ہوئے۔
ماہرین نے چین کے شہر گانزو، نئی دہلی، قاہرہ اور استنبول کو شور کی آلودگی سے متاثرہ شہر قرار دیا جس کے شہری دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ خرابی شماعت کا شکار تھے۔
اس کے برعکس زیورخ، ویانا، اوسلو اور میونخ کو پرسکون شہر قرار دیا گیا جہاں شور کی آلودگی کم تھی۔
یاد رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک بہت زیادہ پر شور مقامات پر وقت گزارنا آہستہ آہستہ سماعت کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جب تک آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کی سماعت کھو رہی ہے، اس وقت تک سننے میں مدد دینے والے بہت سے خلیات تباہ ہوچکے ہوتے ہیں جنہیں کسی صورت بحال نہیں کیا جاسکتا۔
ماہرین نے واضح کیا کہ شور کی آلودگی اور بہرے پن کا بہت گہرا تعلق ہے اور مستقل پر شور مقامات پر رہنے والے افراد بالآخر بہرے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی واروِک یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے ماہرین نے ایسا الگورتھم ایجاد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹوں کو دیکھتے ہوئے کسی ممکنہ طوفان یا سیلاب کی آمد سے قبل از وقت ہی خبردار کرسکتا ہے۔
’’پبلک لائبریری آف سائنس ون‘‘ نامی آن لائن ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق یہ الگورتھم حالیہ برسوں میں بدلتے ہوئے برطانوی موسم اور اچانک شروع ہوجانے والی دھواں دار بارشوں اور سیلابوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عام لوگوں کو وقت سے پہلے خبردار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی طوفان یا سیلاب بالکل اچانک ہی نہیں آتا بلکہ پہلے اس کے کچھ ظاہری آثار نمودار ہوتے ہیں جنہیں عام لوگ فوراً محسوس کرلیتے ہیں۔ البتہ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ انسانی ردِعمل میں اس حوالے سے کچھ مخصوص الفاظ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جو موسم کی شدت میں اضافے اور سیلاب یا طوفان آنے سے پہلے کی علامات کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا سے منسلک ہو تو یہی الفاظ اس کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس وغیرہ میں بھی ہوتے ہیں۔
برطانوی ماہرین کا وضع کردہ الگورتھم بھی سوشل میڈیا پر ان ہی الفاظ کو تلاش کرتا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کے مقام (لوکیشن) کو ان الفاظ کے استعمال میں اضافے سے مربوط کرکے ازخود یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ فلاں علاقے میں سیلاب یا طوفان آنے سے پہلے کے حالات نمودار ہوچکے ہیں۔ پیش گوئی کے لیے وہ متعلقہ مقام کے لیے محکمہ موسمیات کی جاری کردہ موسمیاتی معلومات سے بھی مدد لیتا ہے جو آج کل تقریباً ہر 10 منٹ کے وقفے سے اپ ڈیٹ کی جاتی رہتی ہیں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو اختتام پزیرہوگیا لیکن اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا جال مزید پھیلادیا گیا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان اورشاہ زیب حسن حکام کو قائل نہ کر سکے تو معطل کر دیے جائیں گے۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ فاسٹ بالر محمدعرفان آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے جہاں اُن سے پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ شاہ زیب حسن منگل کو سوالات کا جواب دیں گے۔ دونوں کرکٹرز حکام کو قائل نہ کرسکے تو معطل کردیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے بھی تعاون کیلئے تیار ہوگیا۔ پی سی بی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے کو ) کو مزید کرکٹرز کے موبائل تک رسائی دینے پر اتفاق کر لیا۔ اس سلسلے میں بورڈ نے وزارت داخلہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
محمد عرفان آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو کر،بکیز کی آفر بروقت کیوں نہیں بتائی؟کس کس نے آفر کی؟ اس جیسے تمام سوالات کا جواب دیں گے۔ کل شاہ زیب حسن سے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر دونوں کرکٹرز قائل نہ کرسکے تو معطل ہوجائیں گے۔چودہ دن میں جواب جمع کرانا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام شواہد کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کرلیاہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) افغان کرکٹر محمد شہزاد نے اسکور بنانے میں ویرات کوہلی اور عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔
  میڈیا زرائع کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے رنز کی دوڑ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو مات دیدی۔ آئرلینڈ کے خلاف بھارت میں جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وہ ٹی 20میچوں میں رنز بنانے والوں کی فہرست میں 1779رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔وہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سے بھی آگے ہیں۔
محمد شہزاد نے 58 میچز میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں سکور کر کے یہ معرکہ عبور کیا جبکہ افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت سب سے زیادہ مسلسل ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔حالیہ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے 47 رنز بنائے جبکہ آخری میچ میں 72 رنز بنا کر وہ کوہلی سے آگے نکل گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت لگاتار سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیم ہے اور وہ اب تک 11 میچز مسلسل جیت چکی ہے اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور سلگرینسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ماہرین نے ایک ایسا ہیلمٹ بنایا ہے جو مائیکرو ویوز خارج کرکے فوری طور پر بتاتا ہے کہ سر کے کس حصے میں چوٹ لگی ہے اور عین کس مقام سے خون نکل رہا ہے۔
چھوٹے پیمانے کی ایک آزمائش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دماغ کی اندرونی چوٹوں کے درست مقام کا تعین کرنا ایک مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے خرد امواج یعنی مائیکرو ویوز سے زخم اور خون کا رساؤ کی جگہ معلوم کی جاسکتی ہے۔
سلگرینسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر جوہان ہونگوسٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ’مائیکروویو‘ ہیلمٹ بنایا ہے جو حادثے کے بعد دماغی چوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر استعمال کے بعد معلوم ہوا کہ ایمبولینس میں اس ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹ کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا اور اس سے فوری علاج میں مدد ملتی ہے۔ اس سے قبل ان کی ٹیم دماغ میں خون کے لوتھڑے بننے اور اندرونی طور پر خون بہنے (ہیموریج) کے درمیان فرق کو اسی طریقے سے معلوم کرچکی ہے۔
حادثات میں دماغی چوٹیں (ٹرامیٹک برین انجریز) فوری طور پر جان لیوا، تکلیف دہ اور عمر بھر کی معذوری کی وجہ بن سکتی ہے۔ بعض چوٹیں ہلکی، کچھ درمیانی اور بعض شدید اور جان لیوا ہوتی ہیں۔ اس ہیلمٹ میں تین حصے ہیں جس میں ایک مائیکرویو اینٹینا ہے جو مریض کے سر پر لگایا جاتا ہے، ایک سگنل جنریٹر ہے جو لہریں خارج کرتا ہے اور ایک کمپیوٹر جو اس سارے سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔ دماغ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ایک الگورتھم (پروگرام) میں جاتا ہے جہاں معلومات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اینٹینا دماغ کے اندر لہریں خارج کرتا ہے جو کھوپڑی میں پہنچ کر مغز سے ٹکراکر واپس آتی ہے۔ پھر کمپیوٹر تفصیل سے جائزہ لے کر دماغ کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ لگاتا ہے۔ اس سے قبل صحت مند دماغوں کا جائزہ لے کر اس کا ڈیٹا سافٹ ویئر کے اندر داخل کیا گیا ہے۔


ہیلمٹ کے ذریعے 20 ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جنہیں دماغی چوٹ لگی تھی جبکہ کچھ کو بعد میں ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا۔ ان مریضوں کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا اور اس کا موازنہ ہیلمٹ ڈیٹا سے کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر ہیلمٹ نے دماغی چوٹ کی صورت میں ’ہیماٹوما‘ کہلانے والی کیفیت کو 100 فیصد حساسیت اور 75 فیصد خصوصیت کے ساتھ تشخیص کرلیا۔


اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا کہ غلطی سے یہ 25 فیصد کیسز میں دماغی چوٹ دکھاتا ہے جبکہ چوٹ نہیں ہوتی۔ اب ماہرین اس ہیلمٹ کو مزید ممالک کی بڑی آبادی پر آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایک برطانوی جریدے نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے اہم حکومتی کردار ادا کیا جبکہ اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کی طرف جا رہی ہے۔برطانوی جریدے نے اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور مردم شماری کو حکومت کے اہم فیصلوں سے تعبیر کیا ہے، سابق سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے 8 سال بعد لاہور میں کرکٹ کا فائنل کرکٹ دیوانوں کاجوش ظاہر کر رہا تھا۔
علاوہ ازیں پاکستان میں دوسری جمہوری حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سے مستحکم اور ترقی کی جانب ترقی کرنے والا ملک ہے، ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی اور جی ڈی پی کی نمو 4 سے 5 فیصد ہونا بھی غربت میں خاتمے کا اشارہ ہے۔

پاکستان بھر میں لوڈ شیڈنگ کو پہلے کے مقابلے میں تقریبا نصف کر دینا بھی نواز حکومت کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے جبکہ مردم شماری کے انعقاد اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرانا بھی اہم اقدام ہے۔